Baaghi TV

Blog

  • پولیس کی بڑی کاروائی بین الاصوبائی دو منشیات سمگلرز گرفتار

    پولیس کی بڑی کاروائی بین الاصوبائی دو منشیات سمگلرز گرفتار

    چنیوٹ
    تھانہ لنگرانہ پولیس کی بڑی کارروائی بین الصوبائی منشیات گینگ کے دو اہم رکن گرفتار گاڑی کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد کرلی گئی ملزمان پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی منشیات اسمگل کررہے تھے
    چنیوٹ تھانہ لنگرانہ پولیس کی بڑی کاروائی بین الاصوبائی دو منشیات سمگلرز گرفتار کر لئے گئے مخبری ہونے پر پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی تو دوران چیکنک گاڑی کے خفیہ خانوں سے 10 کروڑ مالیت کی 15 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے.کھڑکو پل کے قریب ناکہ بندی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا گیا.ملزمان ارشد اور بخت نواب کا تعلق کے پی کے ضلع مردان سے ہے. گرفتار ملزمان نے مقامی ڈیلر زبیر, ساجد اور عابد ٹھیٹھیہ کو سپلائی کرنی تھے.ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے اہم انکشافات متوقع ہیں۔منشیات اسمگل کرنے والے گینگ کے اہم ملزمان کو گرفتار کرنے پر ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کیتھران کی جانب سے تھانہ لنگرانہ پولیس کی کارکردگی پر ایک لاکھ روپے انعام اور تعریفی اسناد دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے

  • نائن الیون  حملوں کے بارے میں اہم انکشاف سامنے آگیا

    نائن الیون حملوں کے بارے میں اہم انکشاف سامنے آگیا

    دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں 40 دن پہلے علم ہوچکا تھا ،ترک انٹیلی جنس سابق عہدیدار کا دعوی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نائن الیون کو ورلڈ ٹریڈ سینتڑ پر حملوں کے بارے میں اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ ترکی کے انٹیلی جنس کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے ایک سابق عہدہ دار محمد ایمور نے دعویٰ کیا ہےکہ ترک خبر رساں اداروں کو 11 ستمبر 2001ء کو امریکا میں‌ ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں 40 دن پہلے علم ہوچکا تھا مگراُنہیں سنجیدہ نہیں لیا گیا۔ ان کا کہنا ہےکہ ترکی کو یہ معلومات ترکی کے منشیات کے ایک تاجر مصطفیٰ کے ذریعے حاصل ہوئی تھیں۔ ایمور نے دعویٰ‌ کیا کہ وہ بعض ملکوں میں جاسوس کے طور پرکام کرتے رہےہیں تاہم انہوں‌نے ان ملکوں‌کا نام نہیں لیا۔

    ترک انٹیلی جنس سابق آفیسر کاکہنا ہے کہ اگر انٹیلی جنس ادارے ان کی وارننگ کو سنجیدگی سے لیتے تو دہشت گردانہ حملے میں ہزاروں‌افراد کو بچایا جاسکتا تھا۔

    خیال رہے کہ گیارہ ستمبر 2001ء کو امریکہ میں واقع جڑواں ٹاورز پرجہازوں کے ذریعے کیے گئے دہشت گردانہ حملوں میں القاعدہ کو ملوث بتایا جاتا ہے مگر اس حوالے سے کئی اور مفروضے بھی مشہور ہیں۔ ترک انٹیلی جنس کے سابق عہدیدار کا بیان بھی ان مفروضوں اور قیاس آرائی پرمبنی کہانیوں میں ایک نیا اضافہ ہے۔

  • آج ورلڈ کپ کا سب سے بڑا دنگل، شائقین بے چینی سے منتظر

    آج ورلڈ کپ کا سب سے بڑا دنگل، شائقین بے چینی سے منتظر

    ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ہو گا.آئی سی سی کا میگا ایونٹ کروڑوں شائقین بے چینی سے متنظر

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کا اب تک کا سب سے اہم میدان سجنے جا رہا ہے ،گرین شرٹس کی جانب سے باؤلر محمد عامر، حسن علی، شاداب اور وہاب وکٹیں لینے کے لیے بیتاب جبکہ بھارتی بلے باز کوہلی، دھونی، روہت، راہول اور پانڈیا بڑی اننگ کھیلنے کا انتظارکررہے ہیں ۔

    دوسری طرف پاکستان بلے باز فخر، بابر، امام، حفیظ اور سرفراز چوکے چھکوں کے لیے تیار جبکہ بھارتی بالر بھمرا، یادیو، جادیجا اور بھووی وکٹیں گرانے کے خواہشمند ہیں۔

    ورلڈ کپ کا سب سے اب تک کا اہم میچ سجنے جا رہا ہے ٹاکرے کے لیے مانچسٹر دیسی رنگ میں رنگ گیا،کرکٹ کے دیوانے اپنی ٹیم کی جیت اور دوسرے کی ہار کے لیے بے قرار ہو رہے ہیں۔
    پاک بھارت میچ کے حوالہ سے دونوں ملکوں کی ٹیموں‌ کی طرح‌ عوام بھی پرجوش ہیں. پاکستانی قوم میں بھی اس حوالہ سے زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے.

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین میچ آج اتوار کے دن کھیلا جارہا ہے. محکمہ موسمیات انگلینڈ نے میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی کی ہے.

  • فواد چودھری نے تھپڑ کیوں مارا وجہ سامنےآگئی

    فواد چودھری نے تھپڑ کیوں مارا وجہ سامنےآگئی

    وفاقی وزیر فواد چودھری کی طرف سینئر صحافی سمیع ابراہیم کوتھپڑ رسید کرنے کی وجہ سامنے آگئ،

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نےآخر کار وضاحت کر دی انہوں نے صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ کیوں رسید کیا .فواد چودھری نے کہ ’را‘ کا ایجنٹ‘ کہنے پر اینکر پرسن سے گتھم گتھا ہوا اور اس دوران مجھ سے تھپڑ لگ گیا ۰فواد چوہدری نےکہا کہ وہ صحافیوں کا بے حد احترام کرتے ہیں اور کسی بھی صحافی کے ساتھ زیادتی کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں،
    فیصل آباد میں جو کچھ ہوا یہ ایک شخص کے ذاتی عناد کی وجہ سے ہوا ہے ۔ فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ اس واقعے کو 2 اداروں میں تصادم سمجھنے کے بجائے اسے 2 افراد یا اشخاص کے درمیان تنازع سمجھنا چاہییے،

    واضح رہے کہ سمیع ابراہیم کی جانب سے تھانہ منصور آباد فیصل آباد میں فواد چوہدری کی جانب سے تھپڑ‌مارے جانے کے خلاف درخواست دے دی ہے. ادھر صحافیوں‌ کی جانب سے مختلف شہروں و علاقوں میں‌ فواد چوہدری کی اس نازیبا حرکت کے خلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے.

  • لودھراں : ریسکیو 1122 اور شاہدہ میڈیکل کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ریسکیو 1122 لودھراں اور شاھدہ اسلام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 اور ڈاکٹر محمد خالد مجید میڈیکل سپرنٹینڈنٹ شاھدہ اسلام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی باہمی دلچسپی سے ریسکیو 1122 اور شاھدہ اسلام میڈیکل ڈینٹل کالج کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کے تحت دو سال تک ریسکیو 1122 شاھدہ اسلام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں مختلف ٹریننگز کا انعقاد کروائے گا جبکہ شاھدہ اسلام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طرف سے ریسکیو اھلکاروں اور انکی فیملی کو فری لیبارٹری ٹیسٹ اورفری میڈیکل ٹریٹمنٹ دی جائگی۔تقریب کا انعقاد ریسکیو 1122 اسٹیشن لودھراں میں کیا گیا جس میں ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، ڈاکٹر محمد خالد مجید میڈیکل سپرنٹینڈنٹ شاھدہ اسلام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج،محمد عامر رشید ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر، محمد شکیل ایڈمن آفیسر شاھدہ اسلام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور صفدر ملک ڈسپیچ اینڈ مانیٹرنگ کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 موجود تھے۔

  • بارش کی بوند کیا گری ،میرے مہرباں غفلت میں ڈوب گئے

    بارش کی بوند کیا گری ،میرے مہرباں غفلت میں ڈوب گئے

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)جہانیاں:سٹی ون فیڈر کے علاقوں میں آج صبح چاربجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ جہانیاں شہر کے علاقے محلہ غریب آباد ،سیال آباد ،ہاوسنگ سکیم جہانیاں،جمال کالونی،جلال آباد ،تین مرلہ سکیم ،بلاک 1 ،2 ،3 ،4 ،5 ،6کے علاقے بجلی نہ ہونے سے شہری مشکالات شکار ہیں ۔میپکو کے مقامی آفیسر ز نے بھی اس بارے میں کوئی وضاحت نہ دی۔متاثرہ آبادیوں کے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہورہے ہیں ۔

  • کہیں بادل تو کہیں ہوائیں،رات کو موسم خوشگوار،دن کو گرمی سر پہ سوار

    کہیں بادل تو کہیں ہوائیں،رات کو موسم خوشگوار،دن کو گرمی سر پہ سوار

    خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)شدید گرمی کے بعد رات خانیوال کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی جس کے بعد موسم کی شدت میں کسی حد تک تبدیلی آئی ہے ۔یادرہے کہ رات کو بھی شدید گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں اور اس کے بعد کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔آج صبح تک موسم خوشگوار رہا لیکن اس وقت پھر سورج کی شدید تپش محسوس کی جارہی ہے۔جبکہ بارش کے بعد گرد آلود آندھی میں کمی آئی ہے۔

  • ساہیوال:سرکاری یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔۔۔؟؟؟؟

    ساہیوال:سرکاری یونیورسٹی میں طلباء وطالبات کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔۔۔؟؟؟؟

    ساہیوال:یونیورسٹی آف ساہیوال میں ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے فکیلٹی اور سٹوڈنٹس کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے جس سے طلبا و طالبات میں ریسرچ کا رحجان پیدا ہو گا اور وہ اپنی صلاحیتوں میں بہتری اور نکھار لا سکیں گے -ان خیالات کا اظہار شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وارث علی نے سوشل سائنسز میں ریسر چ کے حوالے سے ہونے والی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں یونیورسٹی آف ساہیوال کے اساتذہ اور طلباوطالبات کے علاوہ دوسری یونیورسٹیوں سے بھی فیکلٹی ممبران نے شرکت کی-

    ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں ریسرچ کے فروغ کے لئے پہلی بار منظم کوششیں کی جا رہی ہیں جن کا سہرا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر افضل کے سر جاتا ہے،ان کوششوں کے مثبت اثرات برآمد ہونگے اور ملکی ترقی میں یونیورسٹی آف ساہیوال بھی اہم کردار ادا کر سکے گی-انہوں نے بتایا کہ ایسی مزید ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ تمام شعبوں کے طلبا و طالبات کو ریسرچ کی اہمیت اور اسے پایہ تکمیل تک پہچانے کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہمی کی جائے-ورکشاپ کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصرافضل کے ہاتھوں شرکاءمیں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے

  • لاہوریوں‌ کیلئے خوشخبری، شہریوں‌ کو پاک بھارت میچ دکھانے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

    لاہوریوں‌ کیلئے خوشخبری، شہریوں‌ کو پاک بھارت میچ دکھانے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

    ورلڈ کپ میں‌ پاکستان اور انڈیا کے مابین ہونے والے میچ کے حوالہ سے شائقین کرکٹ کومیچ دکھانے کیلئے لاہور شہرمیں بڑی اسکرینیں‌ لگائی جائیں گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے جیلانی پارک اورگریٹراقبال پارک میں شائقین بڑی اسکرینوں پرمیچ دیکھ سکیں گے. شائقین کرکٹ کیلئےسب سےبڑی اسکرین لبرٹی چوک میں لگے گی. پاک بھارت میچ کے حوالہ سے دونوں ملکوں کی ٹیموں‌ کی طرح‌ عوام بھی پرجوش ہیں. پاکستانی قوم میں بھی اس حوالہ سے زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے.

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین میچ آج اتوار کے دن کھیلا جارہا ہے. محکمہ موسمیات انگلینڈ نے میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی کی ہے.

  • کشمیرمیں‌ بھارتی فوج کا فوٹو جرنلسٹوں‌ پر وحشیانہ تشدد، کشمیر ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی مذمت

    کشمیرمیں‌ بھارتی فوج کا فوٹو جرنلسٹوں‌ پر وحشیانہ تشدد، کشمیر ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی مذمت

    مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کی تنظیم کشمیر ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے پلوامہ میں دو فوٹو جرنلسٹوں پر تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے کشمیری صحافیوں کو ہراساں کرناآئے دن کا معمول بن چکا ہے۔بین الاقوامی برادری کوچاہیے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ تنظیم نے صحافیوں کے حقوق کی عالمی تنظیموں کے علاوہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموںپر زور دیا گیا کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے کی کارروائیوں کا نوٹس لیکرتمام بین الاقوامی فورم پر اس کے خلاف مضبوط آواز بلند کریں تاکہ ہندوستانی فوج کو سرکاری سرپرستی میں کی جانےو الی ان دہشت گردانہ کاروائیوں سے روکا جاسکے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں‌ صحافیوں پر تشدد اور انہیں‌ گرفتار کر کے جیلوں‌ میں‌ ڈالنا معمول بن چکا ہے. صحافی آصف سلطان سمیت کئی جرنلسٹ بھارتی فورسز کے زیر عتاب رہے ہیں.