Baaghi TV

Blog

  • انگلینڈ‌ کے خلاف میچ میں‌ پاکستانی ٹیم نے 300 کا ہندسہ عبور کر لیا، 46 اوور میں‌ 311 رنز بنا لئے

    انگلینڈ‌ کے خلاف میچ میں‌ پاکستانی ٹیم نے 300 کا ہندسہ عبور کر لیا، 46 اوور میں‌ 311 رنز بنا لئے

    پاکستان نے کرکٹ ورلڈ‌کپ کے انگلینڈ‌ کے خلاف ہونے والے اہم میچ میں‌ 300 کا ہندسہ عبور کر لیا. چھالیس اوور میں‌ پاکستان نے 311 رنز بنا لئے ہیں‌ اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ‌ ہیں. پاکستان کی بیٹنگ ابھی جاری ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں بابر اعظم 66 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے . بابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے. فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے .

    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے

    کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ‌ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.

  • بدنام زمانہ شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

    بدنام زمانہ شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ شراب فروش رنگے ہاتھوں گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس کی سربراہی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال پرمشتمل ٹیم کے ہمراہ سلطان کالونی ریڈ کرکے بدنام زمانہ شراب فروش غفار مسیح ولد اقبال مسیح قوم عیسائی سکنہ سلطان کالونی کو 120لیٹر شراب سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر، کولگام میں‌ بھارتی فوج اور کشمیریوں‌ میں‌ جھڑپیں‌، متعدد زخمی

    مقبوضہ کشمیر، کولگام میں‌ بھارتی فوج اور کشمیریوں‌ میں‌ جھڑپیں‌، متعدد زخمی

    مقبوضہ کشمیر کے کولگام ضلع میں سوموار کو بھارتی فورسز آپریشن کے دوران مظاہرین اور فورسز کے مابین جھڑپیں بھڑک اُٹھی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق یہ جھڑپیں تاریگام نامی گائوں میں بھڑک اُٹھیں جہاں فورسز نے کشمیری مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع کے بعد نام نہاد سرچ آپریشن شروع کیا اور کشمیریوں‌کے گھروں‌ میں‌گھس کر توڑ‌پھوڑ‌کی گئی ۔

    بھارتی فورسز نے سنگبازی کرنے والے مظاہرین کیخلاف آنسو گیس کا استعمال کیا جس سے وہاں افرا تفری کا عالم پھیل گیا۔ بھارتی فورسز کے تشدد سے متعدد کشمیری زخمی ہوئے ہیں.
    اس وقت پورے علاقہ میں‌سخت خوف و ہراس کی فضا ہے.

  • پاکستان کی انگلینڈ‌ کے خلاف بیٹنگ جاری، 43 اوور میں 279 رنز بنا لئے

    پاکستان کی انگلینڈ‌ کے خلاف بیٹنگ جاری، 43 اوور میں 279 رنز بنا لئے

    پاکستان نے ورلڈ کپ کے میچ میں انگلینڈ کے خلاف تینتالیس اوو کے اختتام پر 279 رنز بنا لئے ہیں.

    اغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں بابر اعظم 66 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے . بابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے. فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے .

    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے

    کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ‌ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.

  • پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ شہری کو بنک سے اٹھا لیا

    پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ شہری کو بنک سے اٹھا لیا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) پنجاب پولیس کا ایک اور کارنامہ،مسلح پولیس اہلکار بنک سے نکلتے شہری کو اٹھا کر تھانہ لے گئے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر دو لاکھ روپے وصول کر لیے عیدی کے نام پر مزید بیس ہزار روپے کی ڈیمانڈ،آئے روز کی بھتہ خوری سے تنگ آکر شہریوں نے انٹی کرپشن حکام کو درخواست گزار دی،مقدمہ درج،پولیس کانسٹیبل رنگے ہاتھوں گرفتار،دیگرپولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع،نامزدپولیس اہلکاروں کی صلح نہ کرنے اور پیروی سے باز نہ رہنے پر شہری اوراس کے اہل خانہ کو جھوٹے مقدمات پھنسانے کی دھمکیاں،متاثرہ شہری عدم تحفظ کا شکار،انصاف کے لیے الیکٹرانک میڈیا کلب پہنچ گیا تفصیلات کے مطابق چٹھہ ٹاؤن لاہور روڈکے رہائشی اعجاز میکن نے الیکٹرانک میڈیا کلب میں ظلم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ میں کچھ عرصہ قبل خیام چوک میں واقع بنک الحبیب میں پیسے جمع کروا کر نکل رہا تھا کہ فہد بلال T/ASI انچارج محافظ سکواڈ ہمراہ پولیس کانسٹیبلان رانا شاہد، تحسین اور عمر چیمہ تعینات تھانہ کینٹ آگئے اور مجھے زبردستی گن پوائنٹ پر تھانہ فیکٹری ایریا میں واقع محافظ سکواڈ آفس لے آئے اور کہا کہ دو لاکھ روپے دو ورنہ تم پر پانچ کلو فرضی چرس ڈال کر 9-Cکا مقدمہ درج کر دیں گے جس پر میں نے پولیس ملازمین کی منت سماجتیں کی کہ آپ کیوں میرے ساتھ ناجائز زیادتی کر رہے ہیں لیکن انہوں نے میری ایک نہ سنی اور اپنی ڈیمانڈ پر بضد رہے جس پر انہوں نے میرے اہل خانہ کے ساتھ میرا رابطہ کروایا جس پر میرا بھائی اور رشتہ دار میری گائے فروخت کر کے رکھے ہوئے پیسے اور مزید ادھار مانگ کر دو لاکھ روپے اکٹھے کر کے لے آئے اور فہد بلال T/ASIکو دے کر میری جان بخشی کروائی چند دن پہلے رانا شاہد کانسٹیبل نے دوبارہ مجھ سے رابطہ کیا اور کہا کہ عید ی کی مد میں بیس ہزاردو ورنہ تمہیں 9-Cمیں چالان کر دیں گئے میں نے موجودہ صورتحال پر انٹی کرپشن کو درخواست گزاری اور انہوں نے ریڈ کر کے راناشاہد کا نسٹیبل کو بیس ہزار روپے مجھ سے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملازمین کے خلاف انکوائری جاری ہے پولیس اہلکاران مقدمہ میں صلح کے لئے ہمیں خوفزدہ کر ہے ہیں جس کی وجہ سے میں اور میرے اہل خانہ انتہائی ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا ہیں اور ہم خوف کے مارے گھر کے اندر تک محدود ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں
    اس سلسلہ میں میں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو پولیس اہلکاران کی طرف سے دی گئی سنگین نتائج اور ناجائز مقدمات میں پھنسا کر جیل بھجوانے کی دھمکیوں پر 22A-22Bکے تحت حقوق انسانی میں درخواست گزار رکھی ہے میری الیکٹرانک میڈیا کلب توسط سے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب پولیس سے استدعا ہے کہ مجھے اور میرے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے اور پولیس کو کسی بھی غیر قانونی اقدام کرنے سے روکا جائے اور میرے ساتھ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور ان کو محکمہ پولیس سے نکالا جائے جو کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کاباعث بن رہے ہیں

  • تقسیم انعامات کا انعقاد

    تقسیم انعامات کا انعقاد

    چنیوٹ
    ڈی پی او آفس چنیوٹ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران نے 11پولیس افسران و ملازمان میں ہیڈ منی کے انعامات تقسیم کیے اور انکی کارکردگی کو
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ محمد انور کیتھران نے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اپنی نمایاں خدمات پیش کرنے والے پولیس ملازمین میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں انعامات حاصل کرنے والوں میں انسپکٹر اعجاز عمران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب ٹارگٹڈ کاروائی کرتے ہوئے 20لاکھ ہیڈ منی والا مجرم اشتہاری سکندر ولد شیرا قوم نسوآنہ سکنہ بھبھڑانہ کو گرفتار کیا تھا ۔ اشتہاری مجرم سکندردہشت گردی،قتل،اقدام قتل،چوری،ڈکیتی سمیت بیس سے زائد مقدمات میں تھانہ کانڈیوال،تھانہ لالیاں چنیوٹ،تھانہ لکسیاں ،تھانہ کڑانہ پولیس سرگودھا کو مطلوب تھا ۔ ہیڈ منی کا انعام وصول کرنے والوں میں انسپکٹر اعجاز عمران ایس ایچ او صدر،انسپکٹر ناصر عباس،اے ایس آئی محمد اکبر،اے ایس آئی محمد اعجاز،اے ایس آئی شہزاد اشرف،ہیڈکنسٹبل جاوید اقبال،ہیڈکنسٹبل محمد اکمل،کنسٹبل بابر نعیم،،کنسٹبل زوار حسین،کنسٹبل علی افضل،ڈرائیور کنسٹبل بشیر احمد شامل ہیں ۔

  • حفیظ نے 39 گیندوں پر نصف سنچری بنا لی

    حفیظ نے 39 گیندوں پر نصف سنچری بنا لی

    انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستانی کھلاڑی حفیظ نے 39 گیندوں پر نصف سنچری بنا لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں حفیظ نے نصف سنچری بنا لی ہے حفیظ نے پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا،اس سے قبل ابر اعظم نے نصف سنچری بنا ئی. بابراعظم نے کیریئرکی13ویں نصف سنچری مکمل کی ہے .

  • انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی تیسری وکٹ 199 پر گر گئی

    انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی تیسری وکٹ 199 پر گر گئی

    انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی تیسری وکٹ 199 پر گر گئی

    انگلینڈ کے خلاف میچ ،بابر اعظم نے مکمل کی 12 ویں نصف سنچری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں بابر اعظم 66 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے . بابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے. فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے .

    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے

    کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ‌ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.

  • بھارتی فضائیہ کے لاپتہ جہاز کو ڈھونڈنے بھیجے گئے دو طیارے

    بھارتی فضائیہ کے لاپتہ جہاز کو ڈھونڈنے بھیجے گئے دو طیارے

    بھارتی ائیر فورس کے لاپتہ طیارے کو تلاش کرنے کے لئے بھارت نے دو طیارے بھجوا دئیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ائیر فورس کے لاپتہ طیارے اے این 32 کو تلاش کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اس ضمن میں بھارتی ائیر فورس نے سکھوئی -30 لڑاکا طیارے اور سی -130 خصوصی آپریشن طیارے کو اے این 32 کو ڈھونڈنے کے لئے روانہ کیا ہے.

    واضح رہے کہ بھارتی ائیر فورس کا طیارہ لا پتہ ہو گیا ہے. اےاین32 نے آسام سےاُڑان بھری، بھارتی ائیر فورس کے طیارے میں عملےکے 8ارکان سمیت13افرادسوارتھے. طیارے نے جرہٹ ائیر بیس سے اڑان بھری تھی طیارے نے منچوکا ائیر بیس پر لینڈ کرنا تھا جو آرنچل پردیش میں واقع ہے.طیارے نے 12:25 پر اڑان بھری تھی اور ایک بجے رابطہ منقطع ہو گیا.

    واضح رہے کہ تین سال قبل بھی بھارت کا اے این 32 طیارہ لا پتہ ہو گیا تھا،جس کا بھی آدھے گھنٹے کے بعد سسٹم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا . اس وقت طیارے میں بھارتی ایئر فورس،بھارتی نیوی، کوسٹ گارڈ کے افسر اور آٹھ عام شہریوں سمیت 29 افراد سوار تھے

  • انگلینڈ کے خلاف میچ ،بابر اعظم نے مکمل کی 12 ویں نصف سنچری

    انگلینڈ کے خلاف میچ ،بابر اعظم نے مکمل کی 12 ویں نصف سنچری

    حالیہ کرکٹ ورلڈ کپ میں بابر اعظم نصف سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا دوسرا میچ انگلینڈ سے جاری ہے جس میں بابر اعظم نے نصف سنچری بنا لی ہے. بابراعظم نے کیریئرکی13ویں نصف سنچری مکمل کی ہے .