Baaghi TV

Blog

  • امرتسر: باپ نے16 سالہ بیٹی کو کھیتوں میں لے جا کر قتل کر دیا

    امرتسر: باپ نے16 سالہ بیٹی کو کھیتوں میں لے جا کر قتل کر دیا

    بھارت کی ریاست پنجاب میں ایک شخص نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو اس کے آشنا سمیت قتل کر دیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ..بھارت کی ریاست پنجاب کے ضلع امرتسر میں‌ شخص نےسفاکانہ اقدام کرتے ہوئے ہوئے اپنی 16 سالہ بیٹی کو تیز دھار آلے سےقتل کر دیا،قتل کا اقدام کھیتوں میں کیاگیا.تیز دھار آلے سے لڑکی کو جان سےمارا پھر اس کے دوست کی گردن کاٹ دی گئی.

    واضح رہے کہ پولیس نے قاتل باب اور اس کےساتھ دیگر مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جن پر اس قتل میں معاونت ہونے کا الزام تھا.

  • بنی گالہ تجاوزات کیس. چیئرمین سی ڈٰی اے اور میئر اسلام آباد پیش ہوں، سپریم کورٹ

    بنی گالہ تجاوزات کیس. چیئرمین سی ڈٰی اے اور میئر اسلام آباد پیش ہوں، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کےد وران عدالت نے کہا کہ چیرمین سی ڈی اے اور میئراسلام آباد کو پیش ہوکرجواب دینا چاہیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں بنی گالا تجاوزات کیس کی سماعت جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی ، عدالت میں سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی رپورٹس جمع کروائی گئیں، جسٹس عمر عطا بندیال نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ ماسٹرپلان پر نظرثانی ہوتوممکن ہے غیرقانونی تعمیرات کا کچھ حصہ ریگولرائز ہوجائے، عدالت کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات اورماسٹرپلان کی خلاف ورزی بہت زیادہ ہے،ایم سی آئی اپریل سے سی ڈی اےکوچٹھیاں لکھ رہی ہے،کوئی جواب نہیں دیا جارہا،چیرمین سی ڈی اے اور میئراسلام آباد کو پیش ہوکرجواب دینا چاہیے

    سی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ سیوریج اور واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کیلیے سائٹس منتخب کرلی ہیں،فضلے کی تلفی اور ڈمپنگ سائٹس کیلیے بھی زمین کا انتخاب کرلیا ہے جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اگرسائٹس کا انتخاب ہوگیا ہے تو ایم سی آئی کے حوالے کردیں، عدالت نے حکم دیا کہ زیر زمین سیوریج لائنوں کا کام بھی جلد مکمل ہونا چاہیے،

    ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ سی ڈی اے زوننگ ریگولیشنزمیں ترمیم کیلیےممکنہ طورپرکل فیصلہ ہوجائےگا،کچی آبادی ، اسپتالوں اورتعلیمی اداروں کی منتقلی سے متعلق بھی فیصلے کیے جائیں گے ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ کورنگ نالے میں مری سے آنیوالی گندگی کیلیے ٹریٹمنٹ پلانٹس لگا رہے ہیں، جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نالوں میں گندگی روکنے کیلیے سزا اورجرمانے کے علاوہ اوربھی کام کرنے کی ضرورت ہے،لوگوں کو شعور دینے کےلیے بھی اقدامات کیے جائیں سپریم کورٹ نے سی ڈی اے، ایم سی آئی اورپنجاب حکومت سے پیشرفت رپورٹس طلب کرلیں اور کیس کی سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کر دی

  • خواجہ برادران کے ریمانڈ میں ہوئی توسیع

    خواجہ برادران کے ریمانڈ میں ہوئی توسیع

    پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی کیس میں احتساب عدالت نے خواجہ برادران کا مزید 14 روزہ جوڈیشیل ریمانڈ دے دیا

    پیپلز پارٹی کو زور لگا کر ہم دفن نہیں کر سکے، خواجہ سعد رفیق کا اسمبلی میں خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی، نیب نے خواجہ سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا ،خواجہ سعد رفیق پروڈکشن‌آرڈر جاری ہونے کی سے اسمبلی اجلاس میں گئے ہیں وہ پیش نہیں ہوئے، احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے سماعت کی، کمرا عدالت میں سلمان رفیق نے اپنے وکیل امجد پرویز سے مشاورت کی . عدالت میں آج خواجہ برادران کے کیس سے متعلق ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کر دی گئیں ,نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خواجہ برادران پر پیرا گون سٹی کرپشن میں مبینہ مالی فوائد لینے کا الزام ہے،
    عدالت نے سماعت کے بعد مزید 14 دن کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا اور خواجہ برادران کو 11 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا،

    خواجہ برادران کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے .

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک بار میرے بھائی کو دل کی تکلیف ہوئی تو دل نے کہا بد دعا دوں لیکن نہیں دی،منتخب وزیراعظم این آر او نہیں دے سکتا،

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

  • عراق:خاتون کو’داعش’ میں شمولیت پر 15 سال قید کی سزا کا حکم

    عراق:خاتون کو’داعش’ میں شمولیت پر 15 سال قید کی سزا کا حکم

    عراق کی ایک فوج داری عدالت نے انڈونیشیا سےتعلق رکھنے والی ایک خاتون کو’داعش’ میں شمولیت پر 15 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق عراق کی جوڈیشل کونسل کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ انڈونیشی خاتون ‘داعش’ کے ایک جنگجو کےساتھ شادی شدہ تھی۔ اس کے شوہر کو امریکا کی قیادت میں قائم عالمی عسکری اتحاد نے شام میں ایک فضائی حملےمیں ہلاک کردیا تھا۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ داعشی خاتون شام سے عراق کی نینویٰ گورنری میں داخل ہوئی تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ عراق میں کب داخل ہوئی تھی۔

    چند ہفتے پیشتر عراق کی ایک عدالت نے ‘داعش’ سے تعلق کے الزام میں 10 فرانسیسی شہریوں کو سزائے موت سنائی تھی تاہم ان میں سے کسی کی سزاپرعمل درآمد نہیں کیا گیا۔

    گذشتہ برس بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی’اے پی’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ عراق کی جیلوں میں 19 ہزار داعشی اور دیگر دہشت گرد قید ہیں۔ ان میں سے تین ہزار کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔

  • یوٹیلٹی سٹورپر بھی چینی کی قیمت میں ہوا اضافہ

    یوٹیلٹی سٹورپر بھی چینی کی قیمت میں ہوا اضافہ

    پاکستان کے غریب عوام کے لئے بنائے گئے یوٹیلٹی سٹور پر بھی چینی سمیت 50 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ پیش کیا جس پر اسمبلی میں بحث جاری ہے، بجٹ میں حکومت نے عوام پر ٹیکسز لگائے، چینی کی قیمت بڑھائی تو یوٹیلٹی سٹورز میں بھی چینی سمیت دیگر 50 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ملک بھر میں بنائے گئے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت میں 3روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا ہے،چینی کی فی کلو قیمت 69 روپے سے بڑھا کر 72 روپے فی کلو کردی گئی ہے،یوٹیلٹی سٹور پر 50سے زائد مختلف برانڈ کے شیمپو،صابن،کریم کی قیمت میں بھی 20 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے. 400 ایم ایل شیمپو کی قیمت میں 20 روپے تک اضافہ کردیا گیا، چہرے پر لگانےوالی کریم کے 70 ایم ایل جار کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ کر دیا گیا، مختلف برانڈز کے صابن کی قیمت میں بھی ایک سے 2 روپے تک اضافہ کردیا گیا

  • یمن میں داعش کا امیر ساتھیوں سمیت گرفتار

    یمن میں داعش کا امیر ساتھیوں سمیت گرفتار

    سعودی عرب کی خصوصی فورسز کی کارروائی ، یمن میں داعش کا امیر ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی فورسز نے یمنی فورسز کے ساتھ مل کر ایک مکان میں یہ چھاپا مار کارروائی کی تھی۔ البتہ انھوں نے اسبتایا کہ اس مکان کی کئی روز تک قریب سے نگرانی کی جاتی رہی تھی جس سے اس میں دہشت گرد گروپ داعش کے لیڈر کی

    عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی فورسز نے یمنی فورسز کے ساتھ مل کر ایک مکان میں یہ چھاپا مار کارروائی کی تھی۔ البتہ انھوں نے اس مکان کے محل وقوع کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

    انھوں نے بتایا کہ اس مکان کی کئی روز تک قریب سے نگرانی کی جاتی رہی تھی جس سے اس میں دہشت گرد گروپ داعش کے لیڈر کی دوسرے عناصر کے ساتھ موجودگی کا پتا چلا تھا ۔ان کے ساتھ تین عورتیں اور تین بچے بھی رہ رہے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ ’’ نگرانی اور مسلسل مانیٹرنگ کے ذریعے ان کے روزمرہ کے معمولات ، نقل وحرکت کی تفہیم ور ان کی مکمل طور پر شناخت کے بعد فورسز نے کامیاب کارروائی کی تھی ۔انھوں نے ان دہشت گردوں کو مختصر دورانیے میں گرفتار کر لیا تھا اور اس کارروائی کے دوران میں اس امر کو بھی یقینی بنایا تھا کہ مکان میں موجود بچوں اور عورتوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔

  • ڈالر کی اونچی اڑان جاری، 164 کا ہو گیا

    ڈالر کی اونچی اڑان جاری، 164 کا ہو گیا

    ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر نے پھر اونچی اڑان بھری، ڈالرانٹربینک میں ایک روپیہ 84 پیسے مہنگا ہونے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا۔ انٹربینک میں ڈالر 164 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

    پچھلے دو دنوں میں ڈالر سات روپے مہنگا ہوا ہے، جس کی وجہ سے پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی ہو گئی ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے بیرونی قرضے بھی بڑھ گئے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے چیزیں مہنگی ہونے کا امکان ہے، ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے تاجر برادری پریشان ہے.

    .ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کاروباری لوگ پریشان ہیں اور ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے بجٹ میں بھی عوام پر ٹیکسز لگائے ہیں دوسری جانب ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے. معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستانی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے .

  • مذاکرات کی طرف نہ آنا ایران کی حماقت ہو گی، ٹرمپ

    مذاکرات کی طرف نہ آنا ایران کی حماقت ہو گی، ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگرایرانی قیادت جوہری تنازع پر بات چیت کی طرف نہیں آتی تویہ اس کی بہت بڑی بے وقوفی اور ‘انا پرستی’ کا واضح ثبوت ہوگا۔

    اس سے پہلے امریکی صدر نے کہا تھا کہ جنگ کی صورت میں ایران کوجلد ہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے۔ جنگ میں ہراعتبار سے امریکا کا پلڑا بھاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ اس لیے زیادہ طول نہیں‌ پکڑے گی کیونکہ اس میں بری فوج کو شامل نہیں کریں گے۔

    تاہم ‘بزنس فاکس نیوز’ کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توقع ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ جنگ کی نوبت نہیں آئے گی۔ البتہ جنگ ہوئی تو امریکا طاقت ورثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ طول نہیں پکڑے گی اور نہ ہی ہم بری فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔

    امریکی صدر نے منگل کے روز خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی حماقت کی تو اس کے نتیجے میں ایران کوصفحہ ہستی سے مٹایا جاسکتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایرانی لیڈر قوم کامال دہشت گردی کے فروغ پر صرف کرتے ہیں اور یہ لوگ صرف طاقت کی زمان سمجھتے ہیں۔

    دوسری طرف ایران نے امریکی صدر کی تنقید کو بلا جواز قراردے کر مسترد کردیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ وائیٹ ہائوس کاطرز عمل غیرمنطقی ہے جس کے باعث دونوں ملکوں‌میں‌جاری تنازع کا سفارتی حل کی مساعی ناکام ہوگئی ہیں۔ ایران نے امریکی قیادت کو ‘بے عقل ‘ اور بے وقوف قرار دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ ایرانی شدید جھالت اور اھانت آمیز طرز عمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ وہ زمینی حقائق کا ادراک نہیں کرتے

  • ضلع شیخوپورہ میں 6 جعلی فیکٹریاں سربمہر

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع شیخوپورہ میں مختلف مقامات پر ایسی چھ جعلی فیکٹریاں کئی برس سے چلنے کا انکشاف ہوا ہے جہاں پر سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی گندی استعمال شدہ بوتلوں کے علاوہ پرانے لوٹوں کو ڈھال کر پلاسٹک کا سامان تیار کیا جاتا تھا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک واصف بشیر کھوکھر کی نگرانی میں ایک ٹیم نے چھاپے مار کر ان کو جعلی فیکٹریوں کو سربمہر کر دیا ہے ضلعی حکام نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے شکایت سیل میں لاہور روڈ کی آبادی فیروزوالا سمیت مختلف مقامات پر ان فیکٹریوں کے بعض حکام کی ملی بھگت سے چلنے کی شکایت کی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری نے ان فیکٹریوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے محکمہ ماحولیات محکمہ انڈسٹریز محکمہ لیبر اور ضلع کونسل کے افسروں پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دی جس نے اے ڈی سی جی ملک واصف بشیر کھوکھر کی نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے شیخوپورہ کے علاقہ تریڈے والی شرقپور شریف سینجووال فیروزوالا اور جی ٹی روڈ پر چلنے والی ان فیکٹریوں کو سربمہر کر دیا ہے جہاں پر جمع شدہ ہسپتالوں کی استعمال شدہ گلوکوز کی بوتلوں کے علاوہ پرانے لوٹوں سمیت لاکھوں کی تعداد میں پلاسٹک کا بوسیدہ سامان اور سکریپ قبضے میں لے لیا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک واصف بشیر کھوکھر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان فیکٹریوں کے مالکان کے پاس کوئی لائسنس بھی نہ تھا اور ان فیکٹریوں میں پینے کے پانی کے لیے استعمال ہونے والی بوتلیں شیمپو بوتلیں اور کریم بھرنے والی بوتلیں اور دیگر پلاسٹک کا سامان تیار کیا جاتا تھا جو اعلی برانڈ کے لیبل لگا کر بازاروں میں فروخت کیا جاتا تھا انہوں نے بتایا ہے کہ ان فیکٹریوں میں کام کرنے والے دس افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ان کے مالکان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں

  • نواز شریف سے ملاقات کا دن، کتنے افراد کو ملی اجازت؟

    نواز شریف سے ملاقات کا دن، کتنے افراد کو ملی اجازت؟

    سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا دن ہے، صوبائی وزارت داخلہ نے نواز شریف سے ملاقات کے لئے صرف پانچ افراد کو اجازت دی ہے،

    نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    نیب کے بعد عدالت میں میڈیکل آفیسر نے جمع کروایا جواب، کہا نواز شریف کو……اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شیرف العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں . جمعرات کو نواز شریف سے ملاقات کا دن طے ہے، محکممہ داخلہ نے آج بھی صرف پانچ افراد کو ملاقات کی اجازت دن ہے، دن دو بجے تک نواز شریف سے ملاقات کی جاسکتی ہے.

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    جیل حکام کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں کی تجویز پر ملاقات منسوخ کی گئی ہے،.ڈاکٹروں نے نواز شریف کو ہدایت دی ہے کہ وہ کم گفتگو کریں جس کی وجہ سے پارٹی کارکنان ورہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، صرف پانچ قریبی عزیزوں کو ملنے کی اجازت ہو گی .

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو بھی نواز شریف سے صرف پانچ افراد کو ملاقات کی اجازت دی گئی تھی جس پر ن لیگ کی قیادت نے احتجاج کیا تھا ،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات کی فہرست نواز شریف خود بناتے ہیں، حکومت نے کسی کو ملاقات سے نہیں روکا.

     شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 3 بارمنتخب اورعوام کوریلیف دینے والے وزیراعظم سے عوام سے ریلیف چھیننے والا سلیکٹڈ وزیراعظم خوفزدہ ہے.عمران نیازی جومرضی ہتھکنڈےاستعمال کرلے آئی ایم ایف عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہوسکتا،عمران نیازی کےسرپربجٹ منظورنہ ہونےکاخوف سوارہے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف سےذاتی معالج کونہ ملنے دینا انتہائی افسوسناک اورقابل مذمت ہے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کٹھ پتلی ہے،عمران نیازی کےاشاروں پرسب کیا جارہا ہے،