Baaghi TV

Blog

  • انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے 28 اوورز میں 150 رنز

    انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے 28 اوورز میں 150 رنز

    انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیم کا سکور 150 ہو گیا ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بابر اور حفیظ اسوقت بیٹنگ کر رہے ہیں، پاکستان کے دو کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں، فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے . فخز زمان کے آوٹ ہونے کے بعد بابر کھیلنے کے لئے آئے .اب بابر اور حفیظ کھیل رہے ہیں .

    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے

    کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ‌ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.

  • کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے زرتاج گل کو روک دیا…بڑی خبر آ گئی

    کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے زرتاج گل کو روک دیا…بڑی خبر آ گئی

    وفاقی کابینہ اجلاس میں زرتاج گل پر وزیر اعظم عمران خان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زرتاج آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا

    زرتاج گل کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر، نااہل قراردیاجائے، مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت برائے ماحولیاتی امور زرتاج گل نے بات کرنے کے لئے ہاتھ کھڑا کیا تو وزیراعظم عمران خان نے زرتاج کو روک دیا اور کہا کہ زرتاج گل آپ کوایسا نہیں کرناچاہیے تھا، وزیراعظم نے وزراء کو ہدایت کی کی وہ اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کریں.

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی رہنما وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ہمشیرہ شبنم گل کو نیکٹا میں بطور ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا .شبنم گل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں گریڈ 18 کی اسسٹنٹ پروفیسر ہیں ،لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے شبنم گل کو اعزازی گریڈ 19 دے رکھا ہے ،شبنم گل نے 2010 میں پولیٹکل سائنس میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا تھا وہ 9 سال گزر جانے کے باوجود بھی پی ایچ ڈی مکمل نہیں کر سکیں .

    زرتاج گل کو نااہل قرار دیا جائے، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیر اعظم عمران خان نے زرتاج گل کی بہن کی ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے زرتاج گل کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لیں. وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان نعیم الحق کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا گیا ہے کہ ایسا کرنا پی ٹی آئی کی روایات کیخلاف ہے کیونکہ پی ٹی آئی کا ماضی گواہ ہے کہ اس نے ہمیشہ اقربا پروری کی مخالفت کی ہے. نعیم الحق کا کہنا تھاکہ سفارش پر تقرریاں کر کے پی ٹی آئی حکومت میں کوئی شخص اپنے عزیز و اقارب کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا،

  • شیخ رشید احمد, راجہ بشارت, چوہدری نثار,فیاض چوہان دیگر کہاں عید کریں گے.. ؟

    شیخ رشید احمد, راجہ بشارت, چوہدری نثار,فیاض چوہان دیگر کہاں عید کریں گے.. ؟

    راولپنڈی :شیخ رشید احمد, چوہدری نثار, راجہ بشارت, راجہ پرویز اشرف, فیاض الحسن چوہان, غلام سرور خان, راشد شفیق اور منصور حیات خان کہاں عید کریں گے,باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے ایم این اے شیخ راشد شفیق لیاقت باغ میں, راجہ بشارت وزیر قانون پنجاب دھمیال روڈ, چوہدری نثار سابق وزیر داخلہ چکری ,وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور ان کے بیٹے ایم این اے منصور حیات خان پنڈ نوشہری ,سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان صادق آباد راولپنڈی اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف فیصل مسجد میں عید ادا کریں گے.

  • دوکاندار سے رشوت لینے والے کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج، نوکری سے فارغ

    دوکاندار سے رشوت لینے والے کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج، نوکری سے فارغ

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی اوگجرات سید علی محسن کا سوشل میڈیا پرپولیس کانسٹیبل اورنگزیب کی دوکاندار سے رشوت وصول کرنے کی وڈیو وائرل ہونے پر فوری ایکشن،معطل کرنے کے بعد مقدمہ درج کر کے بند حوالات کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جلالپورجٹاں میں تعینات پولیس کانسٹیبل اورنگزیب جو کہ خود کو ہیڈ کانسٹیبل ظاہر کر کے دوکاندار کو طمع نفسانی کی خاطر ڈرا دھمکا کر اس سے رشوت وصول کر رہا تھا،کی وڈیو وائرل ہونے پرڈی پی او گجرات سید علی محسن کا فوری ایکشن، کانسٹیبل کے خلاف سنگین دفعات کی تحت مقدمہ درج کر کے اس کوبند حوالات کر دیاگیا۔
    ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے جو حرام خوری کی خاطر شہر یوں کو بلا وجہ تنگ کرتے ہیں ایسے عناصر کے خلاف نہ صرف مقدمات کا اندراج کیا جائے گا بلکہ محکمہ سے فارغ کر کے نشان عبرت بنایا جائے گا۔

  • خواتین کے لئے میٹرو پر اب سفر ہو گا بالکل مفت، ٹوکن یا کارڈ کی بھی ضرورت نہیں

    خواتین کے لئے میٹرو پر اب سفر ہو گا بالکل مفت، ٹوکن یا کارڈ کی بھی ضرورت نہیں

    میٹرو میں اب خواتین کے لئے سفر ہو گا بالکل مفت، کسی ٹوکن یا کارڈ کی ضرورت نہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں آئندہ برس ہونے والے اسمبلی الیکشن کے پیش نظر دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ خواتین اب دہلی کی میٹرو بس پر مفت سفر کریں گی. کیجریوال کا کہنا تھا کہ خواتین کو اب ٹکٹ لینے کی ضرورت نہیں ان کا ٹکٹ سرکار دے گی. خواتین کی حفاظت کے لئے چوکوں چوراہوں پر دہلی سرکار نے سی سی ٹی وی لگانے کا بھی اعلان کیا، اور کہا کہ ڈیڑھ لاکھ سی سی ٹی وی دسمبر تک لگ جائیں گے .

    واضح رہے کہ دہلی میں خواتین کا 33 فیصد میٹرو پر سفر کرتی ہیں.

  • پاکستان کی دوسری وکٹ 111 رنز پر گر گئی، اوپنرز آوٹ

    پاکستان کی دوسری وکٹ 111 رنز پر گر گئی، اوپنرز آوٹ

    انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی دوسری وکٹ 111 رنز پر گر گئی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوپنر آنے والے امام الحق 53 رنز پر 44 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ، اس سے قبل فخر زمان 36 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے تھے. فخززمان کو معین علی نے‌آوٹ کیا، فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے . فخز زمان کے آوٹ ہونے کے بعد بابر کھیلنے کے لئے آئے .

    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے

    کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ‌ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.

  • انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ، 100 کا ہندسہ عبور کر گئے

    انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ، 100 کا ہندسہ عبور کر گئے

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے مقابلے میں 18 ویں اوورز میں سنچری مکمل کر لی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امام الحق نے 41 اور بابر نے 14 رنز بنائے، اس سے قبل فخر زمان 36 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے تھے. فخززمان کو معین علی نے‌آوٹ کیا، فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے . فخز زمان کے آوٹ ہونے کے بعد بابر کھیلنے کے لئے آئے .

    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے

    کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ‌ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.

  • بھارتی ائیر فورس کا طیارہ لاپتہ، 13 افراد سوار، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    بھارتی ائیر فورس کا طیارہ لاپتہ، 13 افراد سوار، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    بھارتی ائیر فورس کا طیارہ لا پتہ ہو گیا ، بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ائیر فورس کا طیارہ لا پتہ ہو گیا ہے. اےاین32نے آسام سےاُڑان بھری، بھارتی ائیر فورس کے طیارے میں عملےکے 8ارکان سمیت13افرادسوارتھے. طیارے نے جرہٹ ائیر بیس سے اڑان بھری تھی طیارے نے منچوکا ائیر بیس پر لینڈ کرنا تھا جو آرنچل پردیش میں واقع ہے.طیارے نے 12:25 پر اڑان بھری تھی اور ایک بجے رابطہ منقطع ہو گیا.

    واضح رہے کہ تین سال قبل بھی بھارت کا اے این 32 طیارہ لا پتہ ہو گیا تھا،جس کا بھی آدھے گھنٹے کے بعد سسٹم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا . اس وقت طیارے میں بھارتی ایئر فورس،بھارتی نیوی، کوسٹ گارڈ کے افسر اور آٹھ عام شہریوں سمیت 29 افراد سوار تھے ،

  • پاکستان کی پہلی وکٹ 82 رنز پر گر گئی

    پاکستان کی پہلی وکٹ 82 رنز پر گر گئی

    پاکستان کی پہلی وکٹ 82 رنز پر گر گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فخر زمان 36 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، فخززمان کو معین علی نے‌آوٹ کیا، فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے .

    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے

    کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ‌ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.

  • مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خود کشی

    مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خود کشی

    مقبوضہ جموں کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے فوجی کیمپ میں خود کشی کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جموں کے علاقہ نگروٹہ میں بھارتی فوجی کیمپ کے باہر سگنالم یوگیش نے خود کشی کر لی، سگنالم یوگیش کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی ملی. خودکشی کرنے والے بھارتی فوج کے اہلکار کا تعلق ضلع میرٹھ سے تھا.

    بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

    بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

    واضح رہے کہ سال 2018 کے دوران 80 بھارتی فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ بھارتی فضائیہ میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی۔ جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 428 ہوگئی ہے.