Baaghi TV

Blog

  • شاہ نکڈر چار افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ماں بیٹا جاں بحق

    شاہ نکڈر چار افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ماں بیٹا جاں بحق

    سرگودھا (شاہ نکڈر )چارافرادکی گھرمیں گھس کرفائرنگ نمبردارکی بیوی بیٹاجاں بحق جبکہ ایک بیٹی زخمی ملزمان فائرنگ کرتےہوئےفرار تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ نکڈرکےعلاقہ چکاسہراب والاکےرہائشی نمبرداراللہ دتہ کےگھرمیں چارافرادگھس آئےاوراندھادھندفائرنگ کردی ملزمان کی فائرنگ سےاللہ دتہ نمبردارکاجواں سالہ بیٹاخاورخان بیوی نوربھری موقع پرجاں بحق ہوگئی جبکہ بیٹی نادیہ بی بی شدیدزخمی ہوگئی ملزمان فائرنگ کرتےہوئےموقع سےفرارہوگئےوجہ عنادسابقہ دشمنی بتائی گئی ہے

  • سرگودہا پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن حرکت میں آ گیا جانیے اس خبر میں

    سرگودہا پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن حرکت میں آ گیا جانیے اس خبر میں

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے15عطائیوں کے اڈے سیل کر دیے _تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیم نے شہر اور کوٹ مومن کے مختلف علاقوں میں واقع 68علاجگاہوں پر چھاپے مارکر غیر قانونی طور پر کام کر نے والی عام علاجگاہوں ،دندان ساز وں اور دواخانوں کو بند کر دیا ۔
    ممتاز ڈینٹل کیئر،ابو بکرکلینک،ہاشمی کلینک،اسلم دواخانہ،ندیم کلینک،ارشد ڈینٹل سروس،آد م کلینک،جاوید دندان سازکو سر بمہر کر دیا گیا ۔
    بلال ڈینٹل میٹریل اینڈ کلینک،نورکلینک، الشفا کلینک اورارشد علی کلینک بھی بند کر دیے گئے ۔
    کمیشن نے ضلع میں اب تک 1,856علاجگاہوں پر چھاپے مار کر442عطائیوں کے کاروبار بند کیے ہیں جبکہ 506عطائیوں کی دکانوں پر کاروبار تبدیل کر دیے گئے ہیں ۔

  • مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں‌ شہید دونوں‌ کشمیری نوجوانوں کی شناخت ہو گئی

    مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں‌ شہید دونوں‌ کشمیری نوجوانوں کی شناخت ہو گئی

    مقبوضہ کشمیر کے پلوامہ ضلع میں‌ بھارتی فوج سے جھڑپ میں‌شہید ہونے والے دونوں کشمیریوں کی شناخت ہو گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق بھارتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے دونوں‌کشمیریوں‌کا تعلق جیش محمد سے ہے اور شہید نوجوانوں‌کے نام یاور احمد اور عمر ہیں. مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں‌کشمیری مجاہدین بھارتی فوج کو مطلوب تھے جنہیں‌ گزشتہ روز جھڑپ میں‌شہید کر دیا گیا.

    مقامی کشمیریوں‌نے بھارتی فوج کے دعویٰ‌کو غلط قرار دیا اور کہا ہے کہ دونوں‌کشمیری نوجوانوں‌کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا ہے.

  • کراچی، ٹرک اور رکشے میں‌ خوفناک تصادم، بچی جاں‌ بحق، پانچ زخمی

    کراچی، ٹرک اور رکشے میں‌ خوفناک تصادم، بچی جاں‌ بحق، پانچ زخمی

    کراچی میں‌ ہاکس بے روڈ پر ٹرک اور رکشے میں‌ ٹکر سے خوفناک حادثہ پیش آیا ہے.

    باٹی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس افسوسناک حادثہ میں‌ ایک بچی جاں‌ بحق او ر پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں. ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک حادثہ کے بعد علاقہ میں‌ دکھ اور رنج و غم کی فضا ہے.

    یاد رہے کہ ڈرائیورز کی غلطی کے پیش نظر شہر میں‌ ایسے حادثات پیش آتے رہتے ہیں‌.

  • رالپنڈی خاتون گینگ ریپ میں‌ نئے انکشافات،  فارنزک ایجنسی نے خاتون کے متاثرہ کپڑے اور مزید نمونے مانگ لئے

    رالپنڈی خاتون گینگ ریپ میں‌ نئے انکشافات، فارنزک ایجنسی نے خاتون کے متاثرہ کپڑے اور مزید نمونے مانگ لئے

    راولپنڈی میں‌ خاتون کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے مبینہ گینگ ریپ سے متعلق نئے انکشافات منظر عام پر آئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فارنزک سائنس ایجنسی نے اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کے متاثرہ کپڑے اور مزید نمونےمانگ لیے ہیں. میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ خاتون کےجسم سےلیےگئے نمونے پولیس اہلکاروں اور ایک سویلین شخص سے میچ نہیں کرسکے. خاتون کے جسم پر لگے دانت کے نشان سے اجزا اٹھاکرنہیں بھیجے گئے. مذکورہ خاتون نےاجتماعی زیادتی کی شکایت دوروزبعد پولیس کو کی تھی.

    میڈیکل رپورٹ میں‌ کہا گیا ہے کہ خاتون کےجسم پرتین جگہ خراش اور دائیں بازوپردانت کے کاٹنےکا نشان ہے. یاد رہے کہ اس واقعہ کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ روات میں درج ہوا تھا اور زیادتی کی شکار خاتون چند دن قبل عدالت میں پیش ہوکر اپنے بیان سے منحرف ہوگئی تھی۔ مدعی خاتون نے بیان قلم بند کراتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کانسٹیبلز عامر، عظیم، راشد اور نصیر میرے ملزمان نہیں ہیں، ان چاروں نے میرے ساتھ کوئی بد اخلاقی نہیں کی بلکہ اصل ملزمان کوئی اور تھے۔

  • انٹر پول کے ذریعے اشتہاری ملزم گرفتار خبر آگئی

    انٹر پول کے ذریعے اشتہاری ملزم گرفتار خبر آگئی

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) انٹر پول کے ذریعے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم مسقط سے گرفتار تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم حسن امجد ولد محمد امجد کو بذریعہ انٹرپول مسقط سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔گرفتارملزم حسن امجد نے اپنے ساتھی مبشر کے ساتھ ملکر سال 2015 میں بلدیاتی الیکشن میں ملزمان کی مرضی سے ووٹ نہ دینے پر محمد شفیق عرف ظفری کو ناحق قتل کردیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لئے بیرون ملک مسقط فرار ہوگیا تھا۔جس پر بذریعہ ریڈ وارنٹ ملزم کی گرفتاری کا تحرک کیا گیا اور انٹر پول کے ذریعے ملزم کو مسقط میں گرفتار کر لیا گیا ملزم حسن امجد کو انٹرپول کے ذریعے مسقط سے علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور پرایف آئی اے حکام نے تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

  • نواز شریف کے ذاتی معالج نے جیل میں‌ ان کے طبی معائنہ کی اجازت کیوں مانگی؟ اہم خبر آ گئی

    نواز شریف کے ذاتی معالج نے جیل میں‌ ان کے طبی معائنہ کی اجازت کیوں مانگی؟ اہم خبر آ گئی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے شریف خاندان سے مشورہ کے بعد پنجاب حکومت کو سابق وزیر اعظم کے معائنے کی درخواست دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے دو دن قبل سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر لکھا تھاکہ ان کے والد کی طبیعت سخت خراب ہے اور انہیں جیل میں تین مرتبہ انجائنا کا اٹیک ہو چکا ہے. ان خبروں‌کے بعد سابق وزیر اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی صحت کی سنگینی کے پیش نظر معائنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے پنجاب حکومت کو باضابطہ درخواست دی ہے۔

    ڈاکٹر عدنان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شدید بیماری کے پیش نظر مستقل میڈیکل کیئر کی ضرورت ہے لہٰذا حکومت پنجاب انہیں‌ نواز شریف کے طبی معائنہ کیلئے ان سے ملنے کی اجازت دے. اس درخواست کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ پنجاب حکومت انہیں‌ ملاقات کی اجازت دے دے گی.

  • ورلڈ کپ، افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ، افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ کے چوتھے کرکٹ میچ میں‌ آسٹریلیا کے خلاف افغانستان نے ٹاس جیت لیا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق برسٹل کی گراﺅنڈ میں ہونے والے میچ میں افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کر رہی ہے. افغانستان کی جانب سے محمد شہزاد ،حضرت اللہ زازئی، رحمت شاہ ،حشمت اللہ شاہدی ،نجیب اللہ زدران ،محمد نبی ،گلبدین نیب ،راشد خان ،دولت زدران ،مجیب الرحمان اور حامد حسن شامل ہیں جبکہ اسی طرح آسٹریلیا کے سکواڈ میں ایرون فنچ ،ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ ،سٹیو سمتھ ،میکسول ،سٹونیز ،کرے ،کولٹرنائل ،کیومنز ،مچل سٹارک اور زمپا شامل ہیں ۔

    ورلڈ کپ میں‌ ہی دوسری طرف سری لنکا نیوزی لینڈ کی تباہ کن باؤلنگ کا سامنا نہیں‌کر سکی اور صرف 136 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ہے.

  • مقبوضہ کشمیر، کشتی الٹنے پر سیاحوں کی جان بچانے والا بہادر کشمیری گائیڈ جاں‌ بحق

    مقبوضہ کشمیر، کشتی الٹنے پر سیاحوں کی جان بچانے والا بہادر کشمیری گائیڈ جاں‌ بحق

    مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں‌ کشتی الٹنے کے بعد 5 سیاحوں کی جان بچانے والا گائیڈ دریا میں‌ ڈوب کر جاں‌ بحق ہو گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق دریائے لدر میں‌ کشتی الٹنے سے سیاحوں‌ کی زندگی خطرے میں‌ پڑ گئی تھی تاہم بہادر کشمیری ٹورسٹ گائیڈ نے پانچ سیاحوں‌ کی زندگی بچاتے ہوئے اپنی جان جان آفریں کے سپرد کر دی. جاں بحق ہونے والے کشمیری نوجوان کا نام رؤف احمد ڈار بتایا جاتا ہے.

    رؤف احمد ڈار کی لاش بھوانی برج کے نزدیک سے مل گئی ہے. مقبوضہ کشمیر میں‌ اسلام آباد(اننت ناگ) کے ضلعی کمشنر خالد جہانگیر نے ٹورسٹ گائیڈ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری گائیڈ اس بات پر خراج تحسین کا مستحق ہے کہ اس نے اپنی جان پر کھیل کر پانچ سیاحوں کی زندگی بچائی.

  • پونچھ میں‌ ایسا کیا ہوا کہ بھارتی فوج کا زیر زمین بارودی مواد پھٹ پڑا، زوردار دھماکوں‌ پر خوف و ہراس

    پونچھ میں‌ ایسا کیا ہوا کہ بھارتی فوج کا زیر زمین بارودی مواد پھٹ پڑا، زوردار دھماکوں‌ پر خوف و ہراس

    مقبوضہ کشمیر کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر بالاکوٹ اور منکوٹ علاقوں میں جنگل میں‌ آگ بھڑکنے سے بھارتی فوج کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں‌ پھٹنے سے زوردار دھماکے ہوئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ہفتہ کے دن لائن آف کنٹرول کے قریب جنگل میں اچانک پراسرار طور پر آگ نمودار ہوئی جو تیزی سے پھیل گئی جبکہ اسی دوران علاقے میں‌ موجود زیر زمین بارودی مواد پھٹ پڑا جس کے نتیجے میں یہاں زور دار دھماکے سنے گئے۔ مقامی کشمیریوں‌ کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی گونج دور دور کے علاقوں‌ تک سنائی دی.

    رپورٹ کے مطابق کہا گیا ہے کہ یہ دھماکے بھارتی فوج کی طرف سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے تھے جو یہاں‌ نصب کی گئی تھیں. بھارتی قابض انتظامیہ پونچھ کے جنگل میں‌ بھڑکنے والی آگ بجھانے کی کوششیں کر رہی ہے. بارودی سرنگیں‌ پھٹنے سے بھارتی فورسز میں‌ تشویش کی لہر دوڑ‌گئ ہے.