Baaghi TV

Blog

  • قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن کا اجلاس، شہباز شریف نے دی ہدایات

    قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن کا اجلاس، شہباز شریف نے دی ہدایات

    قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کے اراکین اسمبلی ایوان میں بجٹ کے خلاف بھر پور کردار ادا کریں

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی، ختم ہونے سے قبل ہی اختلافات کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس کی‌صدارت اپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف نے کی ،اجلاس میں پیپلزپارٹی کی جانب سے خورشید شاہ، نوید قمر، یوسف تالپور ،ن لیگ کی جانب سے شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال،مریم اورنگزیب، کھیل داس کوہستانی ،رانا تنویر،شزا فاطمہ، مرتضیٰ جاوید عباسی شریک ہوئے اجلاس میں قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں کٹوتی کی تحاریک اور ایوان کے اندر لائحہ عمل پر غورکیا گیا.

    غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

    اے پی سی،حکومت کے خلاف کیا فیصلہ ہوا، بڑی خبر

    اپوزیشن کی اے پی سی قیدیوں کو چھڑانے کیلئے ہے، نعیم الحق

    اے پی سی حکومت پر دباو ڈالنے کے لئے ہے، مراد سعید

    اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے تمام ارکان کوبھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے ، شہباز شریف نے تما م اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کو کہا کہ اپوزیشن کٹوتی کی تحاریک میں اپنے اراکین کی موجودگی یقینی بنائے،شہبازشریف نے تمام ارکان کو اے پی سی کے فیصلوں پر بھی بریف کیا.

    اجتماعی استعفوں کی تجویز پرخاموشی ،اے پی سی میں کیا طے ہو گا؟ اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے، شیخ رشید

    مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

  • 392 کلومیٹر ملتان، سکھر موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے کب کھولا جائیگا؟ عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

    392 کلومیٹر ملتان، سکھر موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے کب کھولا جائیگا؟ عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

    پاکستان کی سب سے طویل موٹروے کی تعمیر مکمل کر لی گئی، سی پیک منصوبے کے تحت 392 کلومیٹر طویل ملتان، سکھر موٹروے کا تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا، شاہراہ کو عام ٹریفک کیلئے اگست میں کھولا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سے سکھر موٹر وے ایم 5 کا بنیادی تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ تاہم پروجیکٹ کی آرائش، انٹر چینجز اور عارضی قیام گاہوں کی تعمیرات آخری مرحلے میں ہیں، منصوبے کا افتتاح رواں سال اگست میں ہو رہا ہے۔اس منصوبے کو وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کے عوام کے لیے بہترین تحفہ.

  • افغان صدر کی وزیراعظم ہاوس آمد، عمران خان نے کیا استقبال

    افغان صدر کی وزیراعظم ہاوس آمد، عمران خان نے کیا استقبال

    افغانستان کے صدر اشرف غنی وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے جہاں انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا

    شاہ محمود قریشی اورافغان صدراشرف غنی کےدرمیان ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی وزیراعظم ہاوس پہنچے تو پاکستان کےو زیراعظم عمران خان نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر افغان صدر کو گارڈ آف آنر بھی دیا گیا، افغان صدر کی آمد پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے

    گارڈ آف آنر کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی وزراء کے ساتھ افغان صدر کا تعارف کرویا ،

    افغان صدر پاکستان پہنچ گئے، کس نے استقبال کیا؟ اہم خبر

    قبل ازیں پاکستان کےو زیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے مابین ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں ملکوں میں تجارت میں اضافے،معیشت اورسرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مواصلات، توانائی،ثقافت اور عوامی روابط بہتربنانے پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں امن واخوت کے لیے وضع کردہ حکمت عملی کو عوام کی بہتری اور بہبود کےلیے بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیا گیا.

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ اشرف غنی کے دورہ سےدونوں ملک مزید قریب آئیں گے ،دورے سے دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں مددملےگی ،افغان صدر اشرف غنی نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا

    قبل ازیں افغانستان کے‌صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود ،افغانستان کے پاکستان میں سفیرعاطف مشعال اور دفتر خارجہ کے حکام نے افغانستان کے صدر کا استقبال کیا.

    افغان صدر کو نورخان ائیر بیس پر اکیس توپوں‌ کی سلامی بھی دی گئی

  • انڈونیشیا میں والدین نے اپنے بیٹےکا نام "گوگل” کیوں رکھا جانیے دلچسب رپورٹ میں‌

    انڈونیشیا میں والدین نے اپنے بیٹےکا نام "گوگل” کیوں رکھا جانیے دلچسب رپورٹ میں‌

    انڈونیشیا کے والدین ٹیکنالوجی سے اس قدر متاثر ہیں کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام گوگل رکھ دیا۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق . انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں والدین کی طرف سے اپنے نو مولود بیٹےکا عجیب و غریب نام رکھ دیا گیا .یقینی طور پر یہ حیران کن بات ہے مگر انڈونیشیا کے مغربی صوبے جاوا سے تعلق رکھنے والی خاتون ایلا کارین اور آندی چایا کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت ہوئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آندی چایا ٹیکنالوجی سے اس قدر متاثر ہیں کہ انہوں نے تین ماہ تک اپنے بیٹے کا کوئی نام نہیں رکھا اور پھر اُس کا نام ’’گوگل‘‘ رکھ کر سرکاری سطح پر رجسٹرڈ بھی کروالیا۔

    والد کا کہنا ہے کہ ’’میں چاہتا ہوں میرا بیٹا گوگل کے سرچ انجن کی طرح ہماری اور دیگر لوگوں کی مدد اور رہنمائی کرے‘‘۔ آندی کہتے ہیں کہ وہ ٹیکنالوجی سے اس قدر متاثر ہیں کہ اگر اُن کے گھر مستقبل میں بچوں کی پیدائش ہوئی تو وہ ’’ونڈوز، آئی فون، مائیکروسافٹ، آئی او ایس‘‘ جیسے نام رکھیں گے۔

    آندی نے اس بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’’اب ہم جدید دور میں جی رہے ہیں جب ہماری زندگیاں مکمل تبدیل ہوگئیں تو وہی پرانے ناموں کی روایت بھی ختم کرنی چاہیے، اب جدید سائنس کے حساب سے ہی لوگوں کو اپنے بچوں کے نام رکھنے چاہیں‘‘۔

    والد کا کہنا تھا کہ بچے کا نام صرف گوگل ہے اُس کے ساتھ کوئی نام جوڑا نہیں گیا۔ والدہ کہتی ہیں کہ اُن کی خواہش ہے بیٹا گوگل کی طرح کئی لوگوں کا رہنما بنے تاکہ سب کو فائدہ ہو۔

    والدین نے بچے کا پیدائشی سرٹیفیکٹ بھی حاصل کرلیا جس میں اُس کا نام ’’گوگل‘‘ ہی درج ہے۔

  • بھارتی فوج نے زخمی کشمیری کو کیا گرفتار

    بھارتی فوج نے زخمی کشمیری کو کیا گرفتار

    مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری زخمی ہو گیا جسے بھارتی حکام نے عسکریت پسند قرار دے کر گرفتار کر لیا

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی پاکستانی حکومت و قوم سے اپیل

    شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کمشیر کے علاقے بجہارہ میں سرچ آپریشن کے دوران سرہامہ گاوں کے قریب فائرنگ کی جس سے مقامی کشمیری زخمی ہو گیا ، بھارتی فوج نے زخمی ہونے والے کشمیری کو عکسریت پسند قرار دے کر اسے گرفتار کر لیا، زخمی کی شناخت عارف حسین بٹ ساکن فتحپورہ کے طور پر ہوئی، جس کی ٹانگ میں گولی لگی.

    بھارت سرکار نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا

    بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

    واضح رہے کہ بھارتی فوج سرچ آپریشن کے دوران نہتے کشمیریوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیتی ہے اور احتجاج کرنے والوں پر پیلٹ برساتی ہے، گزشتہ ایک ہفتے میں دس سے زائد کشمیریوں کو بھارتی فوج نے شہید کیا ہے، حریت رہنماوں‌کو بھی بھارت سرکار نے نظربند و گرفتار کر رکھا ہے.

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

  • دنیاپور : ترقیاتی کاموں کا آغاز

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) جلہ آرائیں سے سپر ہائی وے نمبر 5 پل محمود تک روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا عرصہ دراز سے اس کی مرمت تک نہیں کی گئی حالت زار قابل رحم تھی ترقیاتی کاموں کے اعلان کے بعد جلہ آرائیں سے پل محمود تک روڈ کو دوبارہ نئے سرے سے تعمیر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جس کا ٹینڈر بھی ہو چکا ہے روڈ کی تعمیر کا کام گزشتہ دو دن سے تیزی جاری ہے اہل علاقہ نے پنجاب حکومت کی اس کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے جس طرح ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا ہے اس کو جاری رکھنا چاہئے

  • شاہ محمود قریشی اورافغان صدراشرف غنی کےدرمیان ملاقات

    شاہ محمود قریشی اورافغان صدراشرف غنی کےدرمیان ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغان صدر اشرف غنی کےدرمیان ملاقات ہوئی ہے، افغانستان کے صدر نے افغان عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے

    افغان صدر پاکستان پہنچ گئے، کس نے استقبال کیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےو زیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے مابین ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں ملکوں میں تجارت میں اضافے،معیشت اورسرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مواصلات،توانائی،ثقافت اور عوامی روابط بہتربنانے پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں امن واخوت کے لیے وضع کردہ حکمت عملی کو عوام کی بہتری اور بہبود کےلیے بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیا گیا.

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ اشرف غنی کے دورہ سےدونوں ملک مزید قریب آئیں گے ،دورے سے دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں مددملےگی ،افغان صدر اشرف غنی نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ دہائیوں پر محیط تنازع اور عدم استحکام میں افغان عوام نے بے پناہ مشکلات کا سامنا کیا،افغانستان میں پائیدار امین، استحکام اور خوشحالی پاکستان کے مفاد میں ہے، قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کےلیے کھلے دل اورنیک نیتی سے مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا ،پاکستان نے ہمیشہ افغان نیتجہ خیز مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا،افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کا یہی واحد راستہ ہے .

     

    قبل ازیں افغانستان کے‌صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود ،افغانستان کے پاکستان میں سفیرعاطف مشعال اور دفتر خارجہ کے حکام نے افغانستان کے صدر کا استقبال کیا.

    افغان صدر کو نورخان ائیر بیس پر اکیس توپوں‌ کی سلامی بھی دی گئی

  • وہاڑی : منشیات فروشوں کے خلاف پنجاب پولیس کا ایکشن شروع

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف دبنگ کاروائی کاروائی کے دوران ملزم سے 1100گرام چرس برآمد مقدمہ درج ملزم حولات میں بند

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او عامر مسعود جوئیہ، اے ایس آئی اعجاز احمد ، سیکورٹی کانسٹیبل یاسین، افتخار ، ذولفقار، راؤ علی اکبر نے کامیاب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالرزاق عرف گونگا کو دربار بابا عبدالرحمن سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 1100گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا چکنمبر 911 ڈبلیوبی کارہائشی عبدالرزاق عرف گونگا کافی عرصہ سے منشیات کا کام کر رہے تھےاور پولیس کے لیے ایک چیلنج بنے ہوہا تھا ایس ایچ او عامر مسعود جوئیہ اور انکی ٹیم اے ایس آئی اعجاز احمد ،محمد یاسین، راؤ علی اکبر نے مخبر کی اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ کامیاب ریڈکرکے بدنام زمانہ عبدالرزاق عرف گونگا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیں اور بد نام زمانہ منشیات فروش عبدالرزاق عرف گونگا کو حوالات میں بند کر دیا ایس ایچ او عامر مقصود نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات کا خاتمہ تھانہ سٹی پولیس کی اولین ترجیح ہے تھانہ سٹی کی حدود میں کوئی جرائم پیشہ افراد نہیں بچیں گا جرائم پیشہ افراد اپنا بندوبست کرلیں معززین علاقہ نے ایس ایچ او عامر مسعود کو خراج تحسین پیش کیا

  • وہاڑی : بڑے منشیات فروش آزاد

    وہاڑی(نمائندہ باغی ٹی وی ) منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر نئی نسل تباہ ہونے کا خدشہ پولیس منشیات فروشی کو روکنے میں بڑی طرح ناکام انتظامیہ کی کارکردگی فوٹو سیشن اور کاغذی کاروائیوں تک محدود شہریوں کا ڈی پی او اور آر پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ وہاڑی پیپلز کالونی ، مسلم ٹاون، ریلوے اسٹیشن سمیت شہرکے ملحقہ علاقوں میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ ڈھرلے سےجاری جس کی وجہ سے نوجوان نسل تیزی سے نشے عادی بنتی جارہی ہے منشیات فروش کھلے عام موٹر سائیکلوں پر ریلوے اشٹیشن پر ہیروئین پاؤڈر. چرس سمیت مختلف ڈرگز فروخت کر رہے ہیں جبکہ حکومت اور انتظامیہ منشیات فروشی کی روک تھام میں بڑی طرح ناکام ہوچکی ہے اور پولیس اہلکارمنشیات روکنے کی بجائے سہولت کار کا کردار ادا کر رہے ہیں اور منشیات فروشوں کو سادہ لوح شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کی وجہ سینکڑوں گھر بربادہوچکے ہیں اور منشیات کے عادی ہونے سے ہزاروں افرادکی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں جس پر شہریوں کا کہنا ہے کی ڈی پی او اور آر پی او ملتان نوٹس لیکر منشیات فروشوں کیخلاف عملی اقدام کریں تاکہ نئی نسل کوتباہی سے بچایا جا سکے

  • گورنمنٹ سکول کی دیوار گر گئی

    گورنمنٹ سکول کی دیوار گر گئی

    قصور ۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اوراڑہ نو کی دیوار گر گئی
    تفصیلات کے مطابق قصور کے گاؤں موضع اوراڑہ نو کی دیوار رات آنے والی شدید آندھی سے گر گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دیوار ایک اینٹ کی تھی جو آندھی کے زور کو برداشت نا کر سکی دیوار گرنے سے سکول کی سیکیورٹی کا مسئلہ بن گیا تاہم سکول انتظامیہ نے بتایا کہ کل تک گری ہوئی دیوار دوبارہ تعمیر کر دی جائے گی