Baaghi TV

Blog

  • نئے چینل کے لائسنس،چیئرمین پیمرا حلف دیں تو کیس نمٹا دیں گے، عدالت

    نئے چینل کے لائسنس،چیئرمین پیمرا حلف دیں تو کیس نمٹا دیں گے، عدالت

    نئے چینل کے لائسنس کے حوالہ سے بی بی اے کی درخواست پر عدالت نے 10 جون تک حکم امتناع جاری کر دیا

    نئے ٹی وی لائسنس کا اجراء ،عدالت نے پیمرا کو بڑا حکم دے دیا
    نئے ٹی وی چینلز کے لائسنس کا معاملہ، عدالت نے ایک بار پھر روک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیمرا کو نئے ٹی وی چینلز کے لائسنس کے اجرا سے روکنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی،عدالت نے پی بی اے کی درخواست پر10 جون تک حکم امتناع جاری کردیا،بی بی اے کے وکیل نے کہا کہ کیا پیمرا نے 124 چینلز کو ریگولرائز کرلیا جو 70 لائسنس اورجاری کررہے ہیں،پیمرا کا یہ کہنا کہ نئے لائسنس نہ دیے تواجارہ داری قائم ہوجائے گی 124 چینلزمیں یہ ممکن نہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اظہاررائے کی آزادی پرقدغن نہیں لگایا جاسکتا،پیمرابیان حلفی دے پہلے سے موجود چینلز کا حق متاثر نہیں ہو گا، چیئرمین پیمرا اورممبران بیان حلفی دیں، کیس نمٹادیں گے،اسلام آبادہائیکورٹ نے سماعت 10 جون تک ملتوی کردی۔

  • حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

    حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر وکلاء میدان میں آ گئے، کہا اگر اچھے ججز کو فارغ کیا گیا تو 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے.

    یہ بھی پڑھیں
    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا
    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے ہنگامی اجلاس ہوا ہے جس سے سابق صدرسپریم کورٹ باررشید رضوی اور دیگر وکلا نے خطاب کیا، وکلا نے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی، رشید اے رضوی ایڈوکیٹ نے کہا کہ جوسازش کل ہوئی ہے وہ اکتوبرمیں شروع ہوئی تھی،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظورکی گئی ،اگراچھے ججزکوفارغ کردیا گیا توعدلیہ کا برا حال ہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ اگراچھے ججز کو فارغ کیا گیا تو 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،صدرسندھ ہائیکورٹ بار نے مطالبہ کیا کہ ریفرنس فوری واپس لیا جائے ورنہ ملک گیر تحریک چلائیں گے،سندھ ہائیکورٹ بار نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے پر قرارداد مذمت منظور کر لی. قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ قاضی فائزعیسیٰ ایک ایماندار اور سچے انسان ہیں،قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف ریفرنس سانحہ کوئٹہ اور فیض آباد دھرنے کا کاؤنٹر بلاسٹ ہے ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے احتجاجاً استعفا دے دیا،ججز کے خلاف ریفرنس آزاد عدلیہ پر حملہ ہے.

  • چنیوٹ : قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا

    چنیوٹ : قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا
    ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ غلام مرتضی اوپل نے فیصلہ سنایا 9 مارچ 2019 کو سٹیلائٹ ٹائون سے اشرف نامی شخص گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا. سٹی پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت سے اندھے قتل کے اصل ملزمان کا سراغ لگایا. ملزمان میں متوفی کی بیوی ناہید, بیٹی ماہ نور, محسن شامل تینوں ملزمان کو سزائے موت, دو دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی

  • سراج درانی کے گھر سے کتنا سونا ملا، نیب نے دائر ریفرنس میں بتا دیا

    سراج درانی کے گھر سے کتنا سونا ملا، نیب نے دائر ریفرنس میں بتا دیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما،سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کر دیا، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ،نیب نے آغا سراج درانی کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا جس کے مطابق آغا سراج درانی کی اہلیہ،بیٹا، 4 بیٹیاں، بھائی، ملازم سمیت 20 ملزمان شامل ہیں ۔نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آغاسراج درانی نے ایک ارب 61 کروڑروپے کے اثاثے بنائے،انہوں نے کچھ جائیدادیں فروخت بھی کردیں،غیرقانونی اثاثوں میں گھر اور 35 گاڑیاں شامل ہیں، ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ آغا سراج درانی کے لاکرسے ساڑھے 300 تولہ سونا ملا،آغاسراج درانی اور ان کے اہلخانہ سے 11 کروڑکی قیمتی گھڑیاں بھی ملیں ،سراج درانی کے وکیل نے کہا کہ ہماری ایک اوردرخواست ابھی تک زیرالتواہے،یہ ریفرنس قابل سماعت نہیں ،ریفرنس سے پہلے ہماری درخواست سنی جائے، سراج درانی کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے کہا کہ ریفرنس قابل سماعت ہے یانہیں اس کافیصلہ ہم نے کرناہے،عدالت نے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔

    نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو لاہور سے گرفتار کیا تھا، انہیں حراست میں لے کر کراچی منتقل کیا گیا تھا، سراج درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات ہیں۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر نیب نے چھاپے کے دوران نیب افسران نے ان کے گھر سے اہم فائلیں‌ قبضے میں‌ لی تھیں، ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب حکام سے بدتمیزی بھی کی تھی ۔

  • چنیوٹ۔عدالت نے قتل کے مقدمہ کی سزا دی

    چنیوٹ : قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا
    چنیوٹ :باغی TV کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ماڈل کورٹ غلام مرتضی اوپل نے فیصلہ سنایا۔9 مارچ 2019 کو سٹیلائٹ ٹائون سے اشرف نامی شخص گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا.سٹی پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت سے اندھے قتل کے اصل ملزمان کا سراغ لگایا. ملزمان میں متوفی کی بیوی ناہید, بیٹی ماہ نور, محسن شامل.عدالت کی طرف سےتینوں ملزمان کو سزائے موت, دو دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی

  • قتل یا خودکشی

    قتل یا خودکشی

    قتل یا خودکشی
    چنیوٹ ,دریائے چناب ریلوے پل سے لڑکی نے دریا ئے چناب میں کودکر خودکشی کر لی .لڑکی کی عمر تقریبا 26 سال بتائی جاتی ہے عینی شاہدین کے مطابق لڑکی نے ریلوے پل سے خود چھلانگ لگائی۔ریسکیو امدادی ٹیموں نے ڈیڈ باڈی دریا سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی۔پولیس نے واقعہ کا سراغ لگانے کے لئے تفتیش شروع کر دی،ڈیٹا تلاش کرنے کی کوشش جاری۔

  • چنیوٹ نامعلوم لڑکی نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی

    چنیوٹ لڑکی نے خودکشی کر لی
    چنیوٹ با غی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دریائے چناب ریلوے پل سے لڑکی نے دریا میں کودکر خودکشی کر لی۔ لڑکی ڈوب کر جاں بحق, ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کی عمر تقریبا 26 سال ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق لڑکی نے ریلوے پل سے خود چھلانگ لگائی ریسکیو امدادی ٹیموں نے ڈیڈ باڈی دریا سے نکال لی اور ایمبولینس ڈیڈ باڈی کو اسپتال منتقل کر دیا۔تا حال لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی

  • زرداری کیس کی سماعت کرنے والے جج عمرے پر،سماعت ملتوی

    زرداری کیس کی سماعت کرنے والے جج عمرے پر،سماعت ملتوی

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے. جعلی بینک اکاونٹس کیس میں ضمانت میں توسیع کے سلسلے میں آج کیس کی سماعت ہونی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا د ہائیکورٹ میں پیش ہونے سے قبل آصف زرداری اور فریال تالپوراحتساب عدالت میں پیش ہوئے. سماعت عدالت کے جج ارشد ملک نے کرنی تھی لیکن وہ عمرے پر چلے گئے جس کی وجہ سے سماعت میں تاخیر ہوئی، تمام ملزمان کو ڈیوٹی جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا ،ڈیوٹی جج نے ملزمان کی حاضری لگا کر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 14 جون تک ملتوی کر دی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیو‌ں سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ اب احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی، موجودہ حکومت کی کوئی زندگی نہیں۔ صحافی نے عید کے بعد احتجاج کرنے کا پوچھا تو سابق صدر نے جواب دیا ان شاء اللہ .

    سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پرسماعت کچھ دیر بعد ہو گی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل بنچ سماعت کرے گا، گزشتہ روز عدالت نے نیب سے ریکارڈ طلب کیا تھا اور ایک دن کی ضمانت میں توسیع کی تھی .

  • او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم سعودی عرب روانہ

    او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم سعودی عرب روانہ

    وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے پرروانہ ہو گئے ہیں، وزیر اعظم او آئی سی کے 14 ویں سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں، وہ کل جمعہ کو اوآئی سی کے 14ویں سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے ،اجلاس میں مسلم ممالک اورمسلمانوں کودرپیش مسائل پرغورو فکرکیاجائے گا ،وزیراعظم کودورے کی دعوت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے دی ہے،وزیراعٍظم وزیراعظم آج شام سعودی عرب کے شہرمدینہ میں پہنچیں گے اور روضہ رسول پرحاضری دیں گے، وزیراعظم عمران خان آج رات مکہ روانہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان اجلاس کی سائیڈ لائنز پرکچھ اہم سربراہان مملکت سے ملاقات بھی کریں گے .وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں27ویں رمضان کو اہم سربراہان مملکت کے ہمراہ اکٹھےعمرےکی سعادت حاصل کرینگے .

    واضح رہے کہ او آئی سی کا اجلاس سعودی عرب میں ہو رہا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پہلے اجلاس میں شریک ہوئے ہیں. شاہ محمود قریشی نے جدہ میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران امت مسلمہ کو درپیش چیلنج اور ان سے نمٹنے پر بات چیت ہوئی

  • لودھراں : چوری کی واردات ناکام ہو گئی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں لودھراں پبلک سکول کی پچھلی طرف زونگ کمپنی کا ٹاور لگا ہوا ہے گذشتہ رات تقریبا ساڑھے گیارہ بجے کے قریب وہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    تفصیلات کے مطابق رات کو چور ٹاور میں لگی ہوئی قیمتی بیٹریوں کو چوری کرنے کی نیت سے داخل ہوئے جیسے ہی چوروں نے بیٹریاں اتارنے کے لئے تاروں کو کاٹنا شروع کیا تو غلط کنکشن کاٹنے کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوا اور آگ لگ گئی جس کی وجہ سے چور موقع پر سے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی کر ٹاور کی قیمتی مشینری کو بڑے نقصان سے بجھا لیا ۔