Baaghi TV

Blog

  • کراچی میں ملزمان نے کالعدم تنظیم کا نام استعمال کیوں کیا؟ پولیس نے بتا دیا

    کراچی میں ملزمان نے کالعدم تنظیم کا نام استعمال کیوں کیا؟ پولیس نے بتا دیا

    کراچی میں کالعدم تنظیم کا نام استعمال کر کے بھتہ مانگنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنےہی مالک سے 25ہزار روپےوصول کرنے آئے تھے.رقم نہ دینے پر ملزمان نے قتل کی دھمکی دی. دونو ں ملازم پراپرٹی آفس میں کام کرتے تھے. ایس ایس پی اورنگی نے کہا ہے کہ ملزمان سے بھتہ کی رقم 25 ہزار روپے بھی برآمد کر لی گئی ہے.

    رپورٹ کے مطابق ملزمان کی جانب سے ملزمان نےکالعدم تنظیم کےنام سے 10 لاکھ روپے بھتےکی پرچی بھیجی تھی تاہم پولیس نے انہیں‌ گرفتار کر لیا. واضح رہے کہ کراچی میں‌ بھتہ خوری کے واقعات پر پولیس تاحال مکمل طور پر قابو پانے میں ناکام ہے.

  • سیکرٹری آرکائیو پنجاب نے رمضان بازار کو عید بازار میں تبدیل کرنے کا مقصد بتا دیا

    سیکرٹری آرکائیو پنجاب نے رمضان بازار کو عید بازار میں تبدیل کرنے کا مقصد بتا دیا

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)سیکرٹری آرکائیو پنجاب طاہر یوسف نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کو عید بازاروں میں تبدیل کرنے کا مقصد متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو عید کے حوالے سے اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی ہے، عید رمضان بازاروں میں خریداروں کے لئے سویاں، پھینیاں، سوجی، مہندی، چوڑیاں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے اسٹالز لگائے گئے ہیں، اسکے ساتھ پھلوں، سبزیوں اور اشیائے خورد و نوش کی فراہمی بھی یقینی بنائی جارہی ہے، شہریوں کےطرف سے رمضان بازاروں میں فراہم کی جانےوالی سہولیات پر اطمینان کا اظہار حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کی کامیابی ہے،ان خےالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کے ہمراہ رمضان بازار جلالپور جٹاں، شاہ جہانگیر روڈ، ظہور الہی اسٹیڈیم کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

  • قریشی کی سعودی عرب میں ترکی، ملائشیا کے وزراء خارجہ سے ملاقات

    قریشی کی سعودی عرب میں ترکی، ملائشیا کے وزراء خارجہ سے ملاقات

    سعودی عرب میں جاری او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سے ملاقات کی۔ شاہ محمود قریشی نے ملائیشیا کے اپنے ہم منصب سیف الدین عبداللہ سے بھی ملاقات کی ، اجلاس کے موقع پر پاکستان ترکی ملائشیا سہ ملکی مذاکرات ہوئے۔ مذاکرات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان جبکہ ترکی اور ملائشیاء کے وزرائے خارجہ نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب میں او آئی سی اجلاس کے موقع پر ترکی کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی. اس موقع پرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات کثیر الجہتی ہیں کیونکہ یہ حکومت سے حکومت، عوام سے عوام اور دل سے دل تک ہیں، دونوں ممالک نے مشکل وقت میں کھل کر ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ ترک وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ 15 جولائی 2016ء کو ترکی پر آمریت کے ناکام حملے کے بعد پاکستان نے سب سے پہلے ترکی کی حکومت اور صدر رجب طیب اردوان کو اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ پاکستان کی سپریم کورٹ کا فتح اللہ گولن کی تنظیم کو دہشت گرد قرار دینا قابل تحسین ہے۔ فریقین نے پاکستان اور ترکی دوطرفہ تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملائشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے باہمی تعلقات بہت گہرے اور مضبوط ہیں۔ ملائیشیا کے صدر ڈاکٹر مہاتیر محمد کے حالیہ دورہ پاکستان کے نقوش ابھی تک ہمارے ذہنوں میں ترو تازہ ہیں، دونوں ممالک کی قیادت کی طرف سے حالیہ دوروں کے نتیجے میں یہ دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے،

  • ججز کے خلاف ریفرنس،میڈیا کوکب تفصیلات بتائیںگے؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

    ججز کے خلاف ریفرنس،میڈیا کوکب تفصیلات بتائیںگے؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سپریم جوڈیشیل کونسل کی ہدایت کے بغیر میڈیا کو کوئی بریف نہیں دے سکتے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم جوڈیشیل کونسل نے 14 جون کے لئے اٹارنی جنرل اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو نوٹس جاری کئے ہیں، اس میں شکایت کنندہ وزارت قانون ہے. ان کیمرہ سماعت ہوتی ہے، جب ترجیحات طے کر کے واضح طور پر ہمیں سپریم جوڈیشل کونسل نہیں بتائے گی ہم کچھ نہیں کہہ سکتے. کونسل کی جانب سے آنے والا بریف صحافیوں کو دیا جائے گا.

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس،سماعت کب ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

     

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا
    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی
    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا
    سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا

  • ورلڈ کپ،پاکستان کا پہلا میچ کل جمعہ کو

    ورلڈ کپ،پاکستان کا پہلا میچ کل جمعہ کو

    کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ کل جمعہ کو ویسٹ انڈیز سے ہو گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ کل جمعہ کو ہو گا ،پاکستانی ٹیم پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے ساتھ کھیلے گی. میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن اڑھائی بجے شروع ہوگا . پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر ،چیف سلیکٹر انضمام الحق کی مشاورت سے گیارہ کھلاڑیوں کی ٹیم تشکیل دیں گے۔

    رمضان میں قوم دعا کرے، ورلڈ کپ پاکستان جیتے گا، انضمام الحق کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

    ورلڈ کپ مقابلوں میں گرین شرٹس کے خلاف کیربیئنز نے زیادہ میچ جیتے ہیں، دس میں سے سات میچ ویسٹ انڈیز اور تین پاکستان نے جیتے .جبکہ تین میچوں میں پاکستان فاتح رہا۔ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں جمعہ کو گیارہویں بار آمنے سامنے ہوں گی .

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لئے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ شاداب خان، محمد عامر، وہاب ریاض اور آصف علی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ فہیم اشرف ، عابد علی اور جنید خان کو ورلڈ کپ سکواڈ سے آوٹ کیا گیا ہے. انضمام الحق نے مزید کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہی ہوں گے. ڈاکٹرز نے شاداب خان کے ٹیسٹ کے بعد انہیں کلئیر قرار دے دیا ہے، اب وہ ورلڈ کپ میں پرفارمنس دکھائیں گے .پندرہ رکنی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، بابراعظم، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد حسنین، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور وہاب ریاض شامل ہیں

  • محسن داوڑ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

    محسن داوڑ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

    پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کا عدالت نے ریمانڈ دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان سے گرفتار محسن داوڑ کو انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے محسن داوڑ کو 8روزہ جسمانی ریمانڈپرسی ٹی ڈی کے حوالے کردیا

    واضح رہے کہ پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ کو شمالی وزیر ستان سے گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ خرقمر میں واقع پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فرار ہو گئے تھے تاہم اب سیکورٹی اداروں نے انہیں گرفتار کر لیا ہے. پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد محسن داوڑ کے ساتھی علی وزیر کو گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن محسن داوڑ فرار ہو گئے تھے ،واقعہ کی ایف آئی آر میں محسن داوڑ سمیت 9 افراد نامزد ہیں .
    پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ نے پاکستانی فوج کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ سے مدد مانگی ہے اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کے ساتھ مل کر پاکستانی فوج اور دفاعی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے.

    یاد رہے کہ محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پانچ اہلکاروں‌ کو زخمی کیا گیا تھا جن میں سے ایک جوان شہید ہو گیا. علی وزیر کو بنوں‌کی انسداد دہشت گردی عدالت میں‌پیش کیا گیا تھا جس پر عدالت کے جج نے انہیں‌سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا جس کے بعد انہیں‌ سخت حفاظتی انتظامات کے دوران پشاور منتقل کر دیا گیا ہے

  • آرمی چیف سے نیٹو کے افغانستان کے لیے سینیر سول نمائندے کی ملاقات

    آرمی چیف سے نیٹو کے افغانستان کے لیے سینیر سول نمائندے کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے نیٹو کے افغانستان کے لیے سینیر سول نمائندے نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران خطے میں امن اور استحکام سے متعلق امور پربھی تبادلہ خیال ہوا،

  • لودھراں : بڑے سانحہ سے محفوظ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) بہاولپور روڈ پر واقع شاھدہ اسلام ھسپتال کے قریب نجی پٹرول پمپ پر کھڑے 2 گیس باؤذر سے گیس لیک شروع ھوگئی اس کی اطلاع ملتے ھی ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے ایریا کووارڈن آف کرکے آپریشن شروع کردیا دونوں باؤذر میں اڑھائی اڑھائی ٹن گیس موجود ھے گیس لیک شدید گرمی کے باعث ھوئی ریسکیو ٹیم پانی کے ذریعے کولنگ کے عمل میں مصروف ہے

  • بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، بارہمولا میں نوجوان شہید

    بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، بارہمولا میں نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہمولا میں بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کے علاقے‌ڈانگر پورہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری کو شہید کر دیا. بھارتی فوج، سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے ضلع بارہمولہ کے علاقے ڈانگر پورہ میں گھر گھر سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری کو شہید کر دیا،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پیلٹ گن کے چھرے آنکھوں میں‌ لگنے سے ایک درجن سے زائد کشمیری زخمی ہوئے ہیں جن کی بینائی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے. کولگام میں پیلٹ برسانے اور فائرنگ کے بعد نوے سے زائد کشمیری زخمی ہوئے تو کشمیری نوجوانوں‌کی بڑی تعداد ہسپتال بلڈ دینے کیلئے پہنچ گئی. اس دوران کشمیریوں‌کی طرف سے بھارتی درندگی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا. کشمیریوں نے اسلام، آزادی اور پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی.

    یاد رہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے روزانہ نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑی میں نہتے کشمیریوں‌کو شہید کیا جارہا ہے.

  • عید سے قبل پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟ غریب عوام کیلئے اچھی خبر نہیں

    عید سے قبل پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟ غریب عوام کیلئے اچھی خبر نہیں

    حکومت نے عوام کو "عیدی” دینے کا فیصلہ کر لیا، پٹرول کی قیمت میں 8 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے جس کے مطابق ڈیزل 8روپے99پیسے فی ليٹرمہنگا کرنے، پٹرول کی قیمت میں 8 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے. مٹی کےتیل کی قیمت میں ایک روپے69 پیسےفی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے.

    پٹرول کی قیمت میں اضافہ، شیریں رحمان نے سینیٹ میں کیا کر دیا؟
    پٹرول پمپوں پرپٹرول کی قمیت میں ہیر پھیر
    پاکستانیو تیار ہو جاو،پٹرول کے بعد گیس بھی مہنگی

     

     

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس پر عوام نے شدید احتجاج کیا تھا