Baaghi TV

Blog

  • لودھراں : قصائی بھی بڑے مافیا بن گئے

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے علاقے میں گزشتہ روز کچھ صحافیوں نے لاغر اور بیمار جانور جو گوشت کے لئے ملتان سپلائی کیے جاتے تھے ان کی ویڈیو اور فوٹیج بنا کر جاری کردی ہے

    تفصیلات کے مطابق رات کے وقت دنیاپور سے قصائیوں کا ایک گروپ بیمار اور لاغر و کمزور جانور گوشت کے لئے ملتان سپلائی کرتا ہے رات کے وقت ہی جانور ملتان سپلائی کر دیئے جاتے ہیں یہاں پر ان کا گوشت کر کے لوگوں کو بیچا جاتا ہے کافی عرصے سے یہ کام تیزی کے ساتھ جاری ہے مگر اس مافیا پر ادارے ابھی تک ہاتھ نہیں ڈال سکے

  • چین کے نائب صدر تین روزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

    چین کے نائب صدر تین روزہ دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

    چین کے نائب صدر وانگ چی شن پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل ہونے کے بعد واپس چین روانہ ہو گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انہیں لاہور سے رخصت کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین کے نائب صدر پاکستان کےد ورے پر آئے ہوئے تھے انہوں نے پہلے وفاقی دارالحکومت اسلام‌آباد کا دورہ کیا وہاں حکام سے ملاقاتیں کیں بعد ازاں لاہور آئے،.آج وہ دورہ مکمل کر کے چین واپس روانہ ہو گئے ہیں. چین کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ لاہور میں ملنے والی محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا،شاندار مہمان نوازی پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مشکور ہوں .وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چینی نائب صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں آپ کی میزبانی کر کے دلی خوشی ہوئی ہے ، چین کے نائب صدر کا دورہ پاکستان پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرے گا، پاکستان اور چین کی دوستی کا لازوال رشتہ کبھی ختم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں،دونوں بھائیوں کے درمیان پیار، محبت اور تعاون کے نئے باب رقم ہو رہے ہیں، تیمور بھٹی، آشفہ ریاض، عنصر مجید خان نیازی، سمیع اللہ چوہدری، حافظ ممتاز احمد، ہاشم ڈوگر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری اطلاعات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    چین کے نائب صدر وام کی شن کو پاکستان کا سب سے بڑا سول اعزاز نشان پاکستان دیا گیا . نشان پاکستان دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں‌ ہوئی جس میں حکومتی اراکین، غیر ملکی سفراء نے شرکت کی .صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چین کے نائب صدر وام کی شن کو پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان پاکستان سے نوازا .

    واضح رہے کہ چین کے نائب صدر وام کی شن پاکستان پہنچے تو نورخان ائیر بیس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکا استقبال کیا اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات مخدوم خسرو بختیار بھی موجود تھے۔ نورخان ائیر بیس پہنچنے پر چینی نائب صدر کو ننھے منے بچوں نے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔دورے کے دوران چینی نائب صدر وام کی شن صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے علاوہ مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط بھی کریں گے جبکہ وہ مختلف منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔چین کے نائب صدر کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان درینہ اور وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوستانہ اور گہرے تعلقات کا مظہر ہے،چین کے نائب صدر کے اس دورے سے موجودہ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے کثیر الجہتی تعاون کو مزید تقویت ملے گی

  • لودھراں : گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کہروڑپکا میں میلسی چوک کے قریب شہ زور ڈالہ ڈرائیور کو اونگھ آنے کی وجہ سے روڑ سے نیچے اتر کر درختوں کے ساتھ بری طرح جا ٹکرایا جس وجہ سے ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اٹھا کر ورثاء کے حوالے کر دیا

  • تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی بجلی چور نکلا، مقدمہ درج

    تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی بجلی چور نکلا، مقدمہ درج

    تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی بجلی چور نکلا، انکوائری کے بعد مقدمہ درج کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان کے علاقے شجاع آباد میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی رانا قاسم کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے. واپڈا اہلکاروں نے تین مہینے پہلے رانا قاسم نون کی رہائشگاہ پر چھاپے کے دوران بجلی چوری کے کنکشن پکڑے تھے رانا قاسم کی رہائشگاہ پر5 غیر قانونی پول اور 25 کے وی اے کا غیر قانونی ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی، تحریک انصا کے رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون کا ڈیرہ ایک ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے. ایس ڈی او میپکو ڈویژن سکندر آباد عارف راجا کی طرف سے تین مہینے پہلے تھانہ صدر میںقاسم نون کے خلاف بجلی چوری کرنے کی ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی تھی جس پر انکوائری جاری تھی، انکوائری مکمل ہونے کے بعد رانا قاسم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے .

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، مشیر خزانہ دیں گے بریفنگ

    وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، مشیر خزانہ دیں گے بریفنگ

    وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہو گا اجلاس میں مشیر خزانہ بریفنگ دیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہو گا. اجلاس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بریفنگ دیں گے،. اجلاس میں اگلے مالی سال کے لئے اقتصادی ترقی کا ہد ف چار فیصد مقرر کیا جائے گا، اجلاس میں احساس اور کامیاب جوان پروگرام کے حوالہ سے بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان میڈیا کو بریفنگ دیں گی.

  • شہباز شریف کب پاکستان واپس آئیں گے، وکیل نے عدالت میں بتا دیا

    شہباز شریف کب پاکستان واپس آئیں گے، وکیل نے عدالت میں بتا دیا

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبا زشریف 11 جون کو پاکستان واپس آئیں گے

    باغ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس کے بارے سماعت ہوئی، نیب حکام کی جانب سے شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کے خلاف جوا ب جمع کروایا گیا جس میں نیب نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کے تمام ٹیسٹ پاکستان میں ہو سکتے ہیں.عدالت نے شہباز شریف کے وکیل سے پوچھا کہ وہ کب پاکستان آرہے ہیں جس پر وکیل نے کہا کہ شہباز شریف 11 جون کو پاکستان واپس آ رہے ہیں.

    شریف فیملی کےترجمان عطااللہ تارڑنے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف11جون کوپاکستان واپس آجائیں گے ،شہبازشریف کےکچھ ٹیسٹ آج ہوں گے،انہوں نےکہا کہ شہبازشریف کاایک ٹیسٹ7جون کوہوگا ،ڈاکٹرزنےشہبازشریف کوپاکستان آنےکی اجازت دیدی ہے،

  • سرگودہا رمضان المبارک کے آخری عشرے پولیس عیدی اکھٹی کرنے میں مصروف ٹریفک کا نظام درہم برہم

    سرگودہا رمضان المبارک کے آخری عشرے پولیس عیدی اکھٹی کرنے میں مصروف ٹریفک کا نظام درہم برہم

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سرگودھا بھر میں سیکیورٹی ڈیوٹی انتہائی سخت کر دی گئی
    ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کی ھدایت پر رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اسپیشل سیکیورٹی پلان ترتیب دے کر عملدرآمد شروع کر دیا گیا اس سلسلے میں مساجد ڈیوٹی کو بھی مزید بڑھایا گیا ہے تا کہ مسلمان اپنی عبادات پوری یکسوئی سے کر سکیں اس کے ساتھ ساتھ بازاروں اور اھم سڑکوں پر بھی پولیس کی اضافی نفری لگائی گئی ہے اور گشت میں اضافہ کیا گیا ہے تا کہ عید کے سلسلہ میں لوگوں کی خریداری اور آمد و رفت کو محفوظ تر بنایا جا سکے ۔ جبکہ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک نظام کو کنٹرول کرنے کی بجائے پولیس جگہ جگہ ناکے لگا کر عیدی اکٹھی کرنے میں مصروف ہے افطاری کے بعد شدید ٹریفک کی وجہ سے خریداری میں دشواری ہوتی ہے جبکہ پولیس اہلکار بلاوجہ روک کر عیدی وصول کرتے ہیں

  • چنیوٹ۔مکحمہ صحت کی غفلت۔ماں نے سڑک پر بچے کو جنم دے دیا

    چنیوٹ بھوانہ:محکمہ صحت کے افسران کی بے حسی,ماں نے روڈ پر ہی بچے کو جنم دے دیا
    بھوانہ (نمائندہ باغی TV) خاوند کے مطابق کہ میں اپنی بیوی کو ڈلیوری کیس کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ لایا ڈاکٹرز نے کہا آپریشن ہوگا یہاں سے کسی اور ہسپتال لے جائیں۔ڈاکٹرز نے کہا ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ میں گائنی آپریشن کی سہولت نہیں اپنی مرضی کریں جہاں مرضی لے جائیں۔ٹی ایچ کیو ہسپتال سے پرائیوٹ ہسپتال جانے لگے تو راستے میں ہی بچے کی پیدائش ہو گئی۔بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ کے ڈاکٹرز اور نرسز سٹاف کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے

  • حکومت کو ایک اور مشکل درپیش آ گئی۔

    حکومتی کے اتحادی اختر مینگل نے بجٹ منظوری میں حکومت کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا حکومت ہمارے چھ مطالبات پر 10 ماہ میں حکومت نے عمل نہیں کیا جو ہم نے چھ نکات دیئے تھے اس پر کمیٹی بھی نہ بنا سکی ہم مفت میں حکومت کا بخار لیں اور وہ ہمیں جھنڈی دکھاتے رہیں، ایسا نہیں ہو سکتا ہم نے فیصلہ کیا ہے حکومت وعدہ پورا کرے گی تو ہم بھی ساتھ دینگے جب تک حکومت ہمارا مطالبہ نہیں مانتی، ہم بھی حکومت کا مزید ساتھ نہیں دینگے،بجٹ سے زیادہ ضروری ہمارے 6 نکات ہیں سپیکر، ڈپٹی سپیکر، وزیراعظم اور صدر کو ووٹ دیے، اس سے زیادہ کیا کر سکتے ہیں۔

  • لودھراں : گھر کی دیوار موت کا باعث بن گئی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے نئی والا خانیوال روڈ لودھراں کے قریب گھر کی دیوار گھر گئی اور ایک مکان کا سارا ملبہ سوئے ہوئے چھوٹے بچوں پر گر گیا واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے پہنچ کر فوری طور پر امدادی کاروائی کر کے مکان کا ملبہ اٹھا کر بچوں کو نیچے سے نکالا تاہم اس دوران ایک چھوٹا بچہ جاں بحق ہو گیا اور دو چھوٹی بچیاں زخمی ہوئی ان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈکوارٹر لودھراں میں منتقل کر دیا گیا