Baaghi TV

Blog

  • علی وزیر اور محسن داوڑمیرا بھائی ،پرویز خٹک اور میں رابطے میں تھے، شہریارآفریدی

    علی وزیر اور محسن داوڑمیرا بھائی ،پرویز خٹک اور میں رابطے میں تھے، شہریارآفریدی

    وفاقی وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ علی وزیر اور محسن داوڑ میرا بھائی ہے،ان کو مین اسٹریم میں لانا چاہتے تھے،پہلے دن سے پرویز خٹک اور میں ان سے رابطے میں ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرمملکت برائے سیفران شہریارآفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں جتنی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہےان سے مخاطب ہوں ،یہ روایت کیوں قائم ہوگئی کہ پاکستان میں کوئی واقعہ ہوتومحرومی کی بات کیجاتی ہے ،طاہر داوڑ کیس سے متعلق پی پی اور ن لیگ کی مرکزی قیادت سے ملا تھا آج ان کی بات سنتاہوں توسوچتا ہوں کہ کیایہ اس وقت ٹھیک کہتےتھے یا آج کہہ رہےہیں،انہوں نے کہا کہ آٹھ ماہ پہلے طالبان کی بات آئی توبتایا گیا کہ پہلا حکومتی وزیرہے جو ان کے پاس گیا ،صوبوں میں کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو کہا جاتا ہے کہ اسلام آباد نہیں دے رہا،جب اسلام آباد کچھ کرنا چاہے تو کہا جاتا ہے صوبائی خودمختاری ہے، شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ پشتونوں نے کبھی بھی پاکستان مخالف نعرہ نہیں لگایا،نقیب اللہ محسود کے مسئلے پر جب وہاں تقریر کی تو بہت تالیاں بجائی گئیں،پاکستان کی بات کی تو کہا گیا کہ یہ بات نہ کرو، شہر یار آفریدی نے مزید کہا کہ
    ہم اپنے ملک سے مذہبی ولسانی تضادات کا خاتمہ کررہے ہیں ،پاکستان،ملائیشیا اورترکی سعودی عرب اورایران کےدرمیان مصالحت کی کوشش کررہےہیں،پاکستان میں اب آئین و قانون اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

  • آسیہ اور نیلوفر کے یوم شہادت پر شوپیاں میں‌ ہڑتال، کشمیری رہنماؤں کا اہل خانہ سے اظہار تعزیت

    آسیہ اور نیلوفر کے یوم شہادت پر شوپیاں میں‌ ہڑتال، کشمیری رہنماؤں کا اہل خانہ سے اظہار تعزیت

    مقبوضہ کشمیر میں دس سال قبل کشمیری خواتین آسیہ اور نیلوفر کے یوم شہادت پر شوپیاں‌ ضلع میں ہڑتال کی گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حریت رہنما اور ینگ مینز لیگ کے چیئرمین امتیاز احمد ریشی کی قیادت میں ایک وفد شوپیاں میں دس سال قبل بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے حرمتی اور قتل کا شکار بننے والی خواتین نیلوفر اور اآسیہ کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے گھرگیا۔ وفد نے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری بہنوں، بیٹیوں اور شہدائ کی قربانیاں‌جلد رنگ لائیں گی. اللہ تعالیٰ‌ شہداء کی قربانیوں‌ کو کبھی رائیگاں نہیں‌ جانے دیتا.

    امتیاز احمد ریشی نے کہاکہ بھارت کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبانے کے لیے خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طورپراستعمال کررہا ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں‌کو چاہیے کہ وہ ایک ٹریبونل کے ذریعے اس واقعے کی تحقیقات کروائیں اورگھناﺅنے جرم میں ملوث بھارتی فوجیوں کو سزادلانے میں‌کردار ادا کریں. ۔حریت رہنماغلام محمد خان سوپوری و دیگر نے بھی آسیہ اور نیلوفر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور واقعہ میں‌ملوث درندوں‌کو فی الفور سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • پولیس پر زیادتی کا الزام لگانے والی طالبہ نے یوٹرن لے لیا

    پولیس پر زیادتی کا الزام لگانے والی طالبہ نے یوٹرن لے لیا

    راولپنڈی میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کیس میں نیا موڑ آ گیا، طالبہ نے علاقہ مجسٹریٹ کو دوبارہ درخواست دی ہے جس میں کہا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد پولیس اہلکاروں کو نہیں جانتی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبہ نے عدالت میں اپنا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کی درخواست دائرکردی ہے. جس میں کہا گیا ہے کہ
    پولیس نے ملزمان کےنام ازخودہی ایف آئی آرمیں درج کیے،اپنا پہلا بیان این جی اوز،پولیس اوردیگرافراد کے دباؤ پر دیا ،طالبہ نے 164 کے تحت دوبارہ بیان کے لیے درخواست علاقہ مجسٹریٹ روات کو دی جس میں کہا گیا کہ میرے 24مئی کو دیے گئے بیان کو منسوخ تصور کیا جائے،اپنا بیان کسی دباو کے بغیر دوبارہ رکارڈ کروانا چاہتی ہوں، طالبہ نے مزید کہا کہ ایف آئی آرکےاندراج سے پہلے ملزمان کےنام نہیں جانتی تھی،ایف آئی آر میں نامزد ملزمان اس واقعہ میں ملوث نہیں ہیں .

    واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقہ روات میں ایک 22سالہ لڑکی کی جانب سے تھانہ روات میں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا جس میں کہا گیا کہ ان پولیس اہلکاروں نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے،لڑکی نے پولیس کی دی گئی درخواست میں موقف اختیا کیا ہے کہ کالے شیشوں والی گاڑی میں سوار پولیس اہلکاروں نے اسے ہاسٹل جاتے ہوئے گاڑی روک کر اغوا کیا۔ اسے گاڑی میں رات بھر گھماتے رہے اور ویران جگہ پر گاڑی میں ہی مبینہ زبردستی زیادتی کرتے رہے۔ ملزمان نے 30 ہزار روپے اور طلائی زیورات بھی چھین لیے .روات پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر چار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق 4ملزمان میں سے 3 پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے گرفتار کیا گیا ہے. لڑکی سے زیادتی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے نام نصیر، راشد منہاس اور عظیم جب کہ عامر ان کا ساتھی ہے .

  • عمران خان کو شکایت کیوں لگائی,لواحقین کو ہسپتال سے باہر نکال دیا

    عمران خان کو شکایت کیوں لگائی,لواحقین کو ہسپتال سے باہر نکال دیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا کی انتظامیہ نے مریضوں کے لواحقین کو یہ کہ کر ہسپتال کی عمارت سے باہر نکال دیا کہ وزیر اعظم عمران خان کو شکایت کیوں لگائی جس سے مریضوں کے لواحقین شدید گرمی میں باہر بیٹھنے پر مجبور ہو گئے مناسب سہولتیں اور عملہ کی کمی ہونے کے باعث مریض تو خوار ہوتے
    ہی ہیں اب ہسپتال انتظامیہ نے ان کے ساتھ آنے والے لواحقین کو بھی تنگ کرنا شروع کر دیا یاد رہے چند روز قبل عمران خان نے اچانک سرگودہا
    کا دورہ کیا تھا اور لواحقین سے براہ راست مسائل کے بارے میں دریافت کیا تھا جس پر ہسپتال انتظامیہ کی خوب سرزنش ہوئی مریضوں کے لواحقین نے عمران خان سے فوری واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

  • یوم تکبیر، یومِ عید ۔۔۔ عبدالحمید صادق

    یوم تکبیر، یومِ عید ۔۔۔ عبدالحمید صادق

    28 مئی  یوم تکبیر ہماری شان ، عظمت، وقار اور قومی تاریخ کا اہم ترین دن ہے.
    مسلم امہ کی تاریخ کا یہ وہ یادگار دن ہے کہ جب پاکستان نے عالم کفر کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے یکے بعد دیگرے پانچ ایٹمی دھماکے کر دنیا کو اسبات کا پیغام دیا کہ ہم سوئے نہیں بلکہ اپنے دفاع کے لئے زندہ و بیدار گھڑے ہیں.
    ایٹمی دھماکے ہونے کی دیر تھی کہ پاکستان کے گلی کوچے "نعرہ تکبیر اللہ اکبر” کی صداؤں سے گونج رہے تھے.

    اس ملک کی سرحد کو کوئی چھو نہیں سکتا

    جس ملک کی سرحد کی نگہبان ہیں آنکھیں

    بھارت نے ہمیشہ کی طرح اپنے آپ کو خطے کا ٹھیکیدار سمجھتے ہوئے 11 مئی 1998 کو راجستھان کے صحرا پوکھران میں 5 ایٹمی دھماکے کر کے خطے امن کو داؤ پرلگا دیا.
    امریکہ سمیت دیگر ممالک کی جانب سے پاکستان پر زبردست پریشر ڈالا گیا کہ پاکستان ایٹمی دھماکے نہ کرے، اس دوران دنیا بھر میں یہ تاثر پیدا ہونے لگا کہ شاید پاکستان کے پاس اپنے دفاع کا سامان موجود نہیں اس لیے بھارت کو کوئی کوئی جواب نہیں دیا گیا. حتیٰ کہ اس وقت کے بھارتی وزیر داخلہ ایل کے ایڈوانی نے پاکستان کا مذاق اڑاتے ہوئے یہ بات کہی کہ ” پاکستان کی کھوکھلی دھمکیاں دنیا کے سامنے آ چکی ہیں، پاکستان کے پاس نہ ایٹم بم موجود ہے اور نہ ہی یہ دھماکے کر سکتا ہے” دوسری جانب پاکستان کی سیاسی قیادت بھی زبردست عالمی پریشر میں تھی کہ اگر پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر دیئے تو امریکہ سمیت دنیا بھر کی جانب سے پابندیاں لگا دی جائیں گی.
    عالم کفر کی پابندیوں، دھمکیوں، سازشوں اور لالچ کو پس پشت ڈالتے ہوئے افواج پاکستان نے 28 مئی 1998 کو دن 3 بج کر 16 منٹ پر بلوچستان کے ضلع چاغی کے سیاہ و سنگلاخ پہاڑوں میں 5 زبردست ایٹمی دھماکے کر کے اسلام و پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا.
    قوموں کی تاریخ میں ایسے یادگار لمحات ضرور آتے ہیں کہ جب کوئی ایک درست فیصلہ بھی بروقت کر دیا جائے تو اس قوم کی تقدیر بدل جاتی ہے. ایسا ہی کچھ ییادگار وقت پاکستان کی تاریخ میں 28 مئی 1998 کا آیا تھا جب پاکستان نے بروقت جرات مندانہ فیصلہ کر کے ایک ایسا معجزہ کر دکھایا کہ دنیا کو حیران و ششدر کر کے رکھ دیا.
    یہی وہ یادگار وقت تھا کہ جب پاکستان کے دشمنوں میں صفماتم بچھی ہوئی تھی اور دنیا بھر کے مسلمانوں میں مٹھایاں تقسیم کی جا رہی تھیں.
    ادھر امریکہ کی جانب سے پاکستان پر پابندی لگا دی گئی تھی اور ادھر سعودی عرب نے کسی کی پرواہ کیے بغیر پاکستان کو انعام کے طور پر 50 ہزار بیرل مفت تیل دینے کا اعلان کر دیا.
    ایک طرف تو امریکہ، بھارت سمیت دنیا بھر کے کافروں پر سکتہ طاری تھا اور دوسری جانب فلسطین، شام، سعودی عرب، مصر، شام اور ترکی سمیت تمام مسلم مالک میں مرد، عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کے دلوں میں عید کی سی خوشی تھی اور اس بات پر مٹھایاں بانٹے پھر رہے تھے کہ آج ہم (مسلمان) ایٹمی پاور بن چکے ہیں.
    یہی وہ لمحات تھے کہ جب پاکستان مسلم دنیا کا پہلا اور دنیا کا ساتواں ایٹمی ملک ہونے کا درجہ حاصل کر چکا تھا.
    پاکستان کے ایٹم بم کو دنیا اسلامی بم کے ان سے جانتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان آج بھی مسلم اُمّہ کہ امیدوں کا محور و مرکز ہے.
    ہمارے دشمن کو کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ پاکستان ایک تر نوالہ ہے جسے جب چاہیں ہضم کر جائیں، عوام پاکستان جذبہ ایمانی سے سرشار اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور یہ پیغام دے رہے ہیں کہ

    بتا دواہل باطل کو کہ حق کا نام زندہ ہے
    ابھی وہ دین قائم ہے، ابھی اسلام زندہ ہے

    28 مئی کے اس عظیم کارنامے کا کریڈٹ افواج پاکستان، ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ڈاکٹر ثمر مبارک اور ان کے سینکڑوں شاگرد سائنسدانوں کو جاتا ہے کہ جنہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر وطن کا دفاع مضبوط کیا.

  • ڈپٹی کمشنر سرگودہا کا رمضان بازار ساہیوال کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر سرگودہا کا رمضان بازار ساہیوال کا دورہ

    ساہیوال ,سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر سرگودہا مخترمہ سلوت سعید نے رمضان بازار ساہیوال کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال صابر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے دکانداروں سے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کیے اور شہریوں سے مہیا کردہ سہولتوں کے بارے میں پوچھا جس پر عوام نے شکایات کے انبار لگا دیے شہریوں نے کہا کہ لمبی قطاروں میں کھڑا کر کے صرف 1 کلو چینی دی جاتی ہے اور شناختی کارڈ پر آدھا پاؤ لیموں دیے جاتے ہیں سبسڈی کے نام پر غریب عوام کو ذلیل کیا جا رہا ہے

  • جو خود محتاج ہو وہ کیا این آر او دے گا ،ہم آپکو مودی کا یار نہیں کہیں گے، مریم نواز

    جو خود محتاج ہو وہ کیا این آر او دے گا ،ہم آپکو مودی کا یار نہیں کہیں گے، مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ کومودی کا یارنہیں کہیں گے،ہم ہمسائیہ ممالک سےدوستی چاہتے ہیں. نواز شریف جیل سے باہر آ جائے تو تمھاری حکومت ایک دن نہیں چل سکتی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں کوایک سلام میری طرف سےاوردوسرا کوٹ لکھپت سے پیش کررہی ہوں،مریم نواز نے کہا کہ آپ کوپتا ہےجرات مندانہ فیصلہ کرنے والاکونسا لیڈرہے،ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنےوالے ذوالفقارعلی بھٹوکوپھانسی دی گئی اورجرات مندانہ فیصلہ کرنےوالا نوازشریف جیل میں ہے، مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا،آپ چوردروازے سے حکومت میں آئے ہواس لیے آپ کا کوئی فون نہیں سنتا،آپ مہرےاورکٹھ پتلی ہو،کسی کےاشارے پرناچ رہوہو،اسلیے کوئی آپکی بات نہیں سنتا، انہون نے کہا کہ نالائق اعظم کی جعلی حکومت ہے،چھ ارب ڈالرکے لیےملک کوآئی ایم ایف کےسامنے گروی رکھ دیا گیا،کرکٹ کھیلتے کھیلتے سازشوں کے ذریعے اقتدار میں آنیوالوں کا یہی حال ہوتا ہے .مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ شکوہ کرتے ہیں کہ مودی آپ کا فون نہیں سنتا،کہا جارہا ہے کسی کواین آراونہیں دوں گا،اوبھائی آپ سے مانگا کس نے ہےاین آراو؟ جوخود کسی کا محتاج ہو وہ کسی کو کیا این آر او دے گا ،دھاندلی کے ذریعے آنیوالے ہمیشہ خوف میں رہتے ہیں

  • سرگودہا تھانہ عطاء شہید پولیس کا سرچ آپریشن ناجائز اسلحہ برآمد

    سرگودہا تھانہ عطاء شہید پولیس کا سرچ آپریشن ناجائز اسلحہ برآمد

    سرگودہا,پل 111جنوبی(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا تھانہ عطاء شہید پولیس چوکی پل 111 جنوبی کا گردونواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن,آپریشن کے دوران دو مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے نجائز اسلحہ اور بڑی تعداد میں کارتوس برآمد کر لیے گئے پولیس نے ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا

  • لودھراں : نوجوان ٹرک کے نیچے آ کر کچلا گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے پل بازاری میں نوجوان نور محمد روڈ ایکسڈینٹ میں فوت ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق پل بازاری کا قریبی رہائشی نوجوان نور محمد موٹر سائیکل پر کہیں جا رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرک کے نیچے آ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ملک طیب اعوان تحصیل ہسپتال ہیڈکوارٹر دنیاپور منتقل کر دیا

  • بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصدیق

    بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن روات نے مودی کی اس بات کی تائید کی ہے جس میں مودی نے کہا تھا کہ ایئر اسٹرائیک کی اجازت اس لیے دی کہ طیارے بادلوں میں چھپ جائیں گے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن روات نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان جس میں مودی نے کہا تھا کہ بادلوں کی وجہ سے طیارے ریڈار میں نہیں آتے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم مودی کی بات کسی حد تک ٹھیک ہے کیونکہ بادولوں کی وجہ سے کبھی کبھار کچھ طیارے راڈار کی زد میں آنے سے بچ جاتے ہیں۔کچھ کی صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ بادلوں کے بیچ میں بھی دیکھے جاسکتے ہیں لیکن اکثر بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار کی زد میں نہیں آتے ۔ کبھی ہم دیکھ سکتے ہیں تو کبھی ہم دیکھ نہیں دیکھ سکتے. جنرل بپن روات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ جب ہم نے پاکستان کے اندر فضائی حملہ کیا تو اس وقت بادلوں کا سہارا لیا گیا اور اس کی وجہ سے پاکستانی راڈار بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو دیکھ نہیں پائے جس کی وجہ سے وہ کامیابی کےساتھ لوٹ آئے ۔

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا تھا کہ بالاکوٹ میں ایئراسٹرائیک کی اجازت اس لیے دی کہ اس دن بادل زیادہ تھے سوچا ہمارے طیارے بادلوں میں چھپ جائیں گے۔مودی کی اس بات کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑایا گیا۔

    پاکستا کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان” بادلوں کی وجہ سے ہمارے جنگی طیارے ریڈارمیں نہیں آئے” پر رد عمل میں کہا ہے کہ جب ریڈار نہیں چل رہے تھے تو انڈین فورسز کے 2 طیارے مار گرائے۔ اگر ریڈار چل رہے ہوتے تو نریندر مودی سوچیں ، کیا ہوتا؟