Baaghi TV

Blog

  • حریت کانفرنس کی یٰسین ملک کو ریمانڈ پر جیل بھجنے کی مذمت، عالمی تنظیموں سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    حریت کانفرنس کی یٰسین ملک کو ریمانڈ پر جیل بھجنے کی مذمت، عالمی تنظیموں سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    حریت کانفرنس کے قائدین سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپرنظربند جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک کو بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی عدالت کی طرف سے 7 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ میں بھیجنے کے فیصلے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دانستہ طورپر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یٰسین ملک کو 22فروری کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 7 مارچ کو انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کوٹ بلوال جیل منتقل کر لیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہیں تہاڑ جیل منتقل کیا گیا جہاں سے این آئی اے کی تحویل میں دے دیا گیا۔بز رگ کشمیری قائد سیدعلی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق نے یٰسین ملک کو سات جولائی تک کیلئے جیل بھیجے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یاسین ملک کے عدالتی ریمانڈ میں توسیع ان کی نظربندی کو طول دینے کی ایک کوشش ہے جس کا مقصد انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔انہوںنے کہا کہ یاسین ملک کو مسلسل این آئی کی حراست میں رکھنا نہ صرف بلا جواز بلکہ حد درجہ غیر جمہوری اور مسلمہ انسانی قدروں کے منافی ہے۔

    انہوںنے کہاکہ کشمیری لیڈروں کو انکے خلاف درج جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کر کے پابند سلاسل کیاجارہا ہے اورانہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مختلف حیلے بہانوں سے ان کی غیر قانونی نظربندی کو طول دیاجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب ان حریت پسندوںکی عدالتوںمیں پیشی کی تاریخ قریب آتی ہے توکوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر اسے ٹال دیا جاتا ہے جس سے قابض انتظامیہ کی آمرانہ پالیسیوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

    حریت رہنماﺅں نے انسانی حقو ق کی بین الاقوامی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ایشیا ءواچ اور عالمی ریڈ کراس سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوںخصوصاً کھٹوعہ، اودھمپور، کوٹ بھلوال اور تہاڑ جیلوں میں قید سینکڑوں حریت پسند کشمیری سیاسی نظر بندوں کی حالت زار کا خود جائزہ لینے اپنی ٹیمیں بھیجیں اوران کی فوری رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ بڑھائیں۔

  • سینیٹر فیصل جاوید مریم نواز پر برس پڑے، کہا ملک کا یہ حال اسلئے ہے کہ آپ کے والد اور چچا 3 عشروں سے مسلط تھے

    سینیٹر فیصل جاوید مریم نواز پر برس پڑے، کہا ملک کا یہ حال اسلئے ہے کہ آپ کے والد اور چچا 3 عشروں سے مسلط تھے

    تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی تقریر پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم بی بی کی سمت ماضی میں ٹھیک تھی نہ آج درست ہے. مریم بی بی حکومت میں تھیں تو”ڈان لیکس” کرتی تھیں. مریم بی بی کاجواب دیتےہوئے ان جیسی زبان ،لب ولہجہ اختیارنہیں کرینگے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہنما تحریک انصاف نے کہاکہ محترمہ مریم نوازکواطمینان دلائے دیتے ہیں کہ کرپشن و لوٹ مارکا سیاہ دوراب ختم ہوچکا. اصلاح کاآغازہوچکاہے ،مجرموں پراقتدارکےدروازےبند کیے جارہے ہیں. محترمہ پاکستان کایہ حال اسلیے ہے آپکے والد،چچا ملک پر3عشروں سے مسلط تھے. انہوں نے کہاکہ محترمہ پاکستان کایہ حال اسلیے ہے آپکےوالد ،چچا نے کرپشن کے رکارڈ قائم کیے. آپکےوالد نےآپ کیلیےپاکستان ہی نہیں لندن میں بھی جائیدادوں کا ڈھیرلگایا. محترمہ آپکے والد نے انکل زرداری سے ملکر قوم کو 30 ہزار ارب کا مقروض بنایا، محترمہ آپکے والد نے ایٹمی پاکستان میں کاروبارمشکل ،کرپشن ولوٹ مار کوآسان بنا دیا.

    یاد رہے کہ مریم نواز نے آج اپنی تقریر میں‌ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے نالائق اعظم کی دنیا میں کوئی عزت نہیں کیونکہ وہ ایک مہرہ اور کٹھ پتلی ہے جو کسی اور کے اشاروں پر ناچتا ہے۔ ان کی اس تقریر پر سینیٹر فیصل جاوید نے یہ ردعمل ظاہر کیا ہے.

  • فنکار اور مکا٘ر  پارٹ ٹو

    فنکار اور مکا٘ر پارٹ ٹو

    جی تو ہمارے ملک میں ایک اور کام جو ہمارے فنکار کرتے ہوئے زرا نہیں شرما رہے کے گانا کسی کا ہے اور ہٹ ہو کر مزے کوئی اور لے رہا ہے اور نہ ہی وہ اس موسیقار کا نام لے رہے ہیں اور نہ ہی اس شاعر کا ۔۔
    جیسے کے ہم بات کر رہے تھے دھمال “ لال میری پت رکھیو بلا” اس دھمال کو سب سے پہلے میڈم نورجہاں نے ان کے بعد عنائت حسین بھٹی اور انکے بعد تقریباً ۱۰۰ سے زیادہ سنگرز اس دھمال کو گا چکے ہیں بلکہ کچھ انڈین سنگرز نے بھی اس دھمال کو گایا اس دھمال کو گا کر بہت سارے سنگرز نے خاصا پیسہ بھی بنایا لیکن جس انسان نے اس دھمال کی دھن بنائی کبھی بھی کسی سنگر نے انکا نام لینا گوارا نہیں کیا اور نہ ہی اس کو لیکھنے والے شاعر کا تزکرہ کہیں سننے میں آیا
    اس دھمال کو جس نے بھی گایا وہ پھر اسی دھمال سے پہچانا گیا یوں یہ دھمال بہت سارے سنگرز کی پہچان بنی

    سنا ہے کے جس قوم نے اپنی ثقافت کو چھوڑ دیا وہ قوم کبھی ترقی نہیں کر سکی تو بدقسمتی سے یہی کچھ ہمارے ساتھ ہوا اور ہو تا چلا جا رہا ہے یہاں بھی ان انسانوں کی قدر نہیں کی گئی ہم نے اپنے دانشوروں کو ادیبوں کو کہانی نویسوں کو شاعروں کو ان موسیقاروں کو جنھوں نے صوفی کلام کو سروں میں اتار کر نہ کہ اپنی ثقافت کو زندہ رکھا بلکہ اپنے مذہب کو بھی دنیا بھر میں پھیلایا اور اپنے ملک کی پہچان کا باعث بنے

    ہم نے مل کر ان کو جیتے جی مار دیا جیسے کہ ماسٹرعاشق حسین جنھوں نے “ لال میری پت “ کی دھن بنائی کسی فنکار نے انکا نام لینا مناسب نہیں سمجھا اور نہ ہی انکا حال احوال جاننے کی کبھی کوشش کی انھوں نے ایک عرصہ دراز مفلسی میں گزارا ۔۔۔۔
    جس کا گانا گانے سے لوگوں نے اپنی نسلیں پال لیں اور اس دھمال کے موسیقار ماسٹر عاشق حسین جنھوں نے اس دھمال کی اتنی پیاری دھن ترتیب دی وہ اور اس کے بچے ایک وقت کی روٹی کو ترستے مر گئے

    حکومت سے کیا گلہ کرنا حکومت تک بھی تو بات کسی ساتھی فنکار نے ہی پہنچانی تھی مگر ۔۔۔یہی تو ہم بات کر رہے ہیں کہ ہمارے فنکاروں میں احساس ختم ہو چکا ہے اسی لیے آجکل کے فنکاروں کے کام میں اثر بھی نہیں رہا ہمارے ملک میں کہنے کو تو بہت فنکار ہیں مگر کسی ایک کو بھی یہ توفیق نہ ہوئی کہ کوئی ایک ہی ماسٹرعاشق حسین کی مفلسی میں انکی مدد کرتا کیا یہ شرم کی بات نہیں کہ جن کو انکا پتہ تھا وہ تو کم سے کم انکی مدد کرتے یا انکا نام میڈیا میں لیتے انکا بیٹا جو کی بورڈ بجاتا تھا اسکو بھی کسی فنکار نے کام نہ دیا تو اس نے گزر بسر کرنے کے لیے پکوڑوں کی دوکان بنا لی مگر بدقسمتی سے اسکو ہارٹ اٹیک ہوا وہ بھی اپنے بوڑھے
    والد صاحب کو چھوڑ کر چلا گیا کتنے بے حس ہیں آج کے فنکار ان کو شرم ہی نہیں آتی اپنے آپ کو فنکار کہلواتے ہوئے ۔۔۔
    ایسے ہی اس دھمال کے شاعر ہیں “ساغر صدیقی” جن کے پاس بیٹھ کر بہت سے لوگ شاعر بن گئے انکی بھی ساری زندگی سڑک کنارے گزر گئی وہ بھی ساری زندگی مفلسی میں گزار کر چلے گئے ہمارے ملک میں فنکار کے مرنے کا انتظار کیا جاتا ہے جیسے ہی وہ مرتا ہے تو ملک کے کچھ فنکار جو اس دن فارغ ہوں وہ اس مرنے والے کا قصیدہ پڑھنے کے لیے پہلی لائن میں کھڑا ہونے کی لڑائی لڑتے ہیں کہ انکی فوٹو میڈیا میں لگ جائے اور کئی مرنے والوں کو تو مرنے کے بعد بھی کوئی عزت نہیں دی جاتی کوئی نہیں جاتا ان کے مرنے پر بھی ۔۔۔۔
    یہ کس قسم کی بے حسی ہے؟
    یہ کون سے فنکار ہیں ؟
    فنکار ہیں یا مکار ہیں ؟

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا پھینکا مارٹر شیل پھٹنے سے سولہ سالہ لڑکا شہید

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کا پھینکا مارٹر شیل پھٹنے سے سولہ سالہ لڑکا شہید

    مقبوضہ کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں مارٹر شیل پھٹنے سے سولہ سالہ کشمیری لڑکا جاں بحق اور ایک اور زخمی ہو گیا۔ مقامی کشمیریوں‌کا کہنا ہے کہ یہ شیل بھارتی فوجیوں‌ کی طرف سے گرایا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانڈی پورہ ضلع کے علاقے گریز میں بھارتی فوج کا ایک مارٹر شیل پھٹنے سے سولہ سالہ ماجد احمد اور پندرہ سالہ اشتیاق احمد لون زخمی ہو گئے۔ جس وقت مارٹر شیل پھٹا وہ دونوں ایک میدان میں کھیل رہے تھے۔ دونوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ماجد راستے میں ہی دم توڑ گیا تاہم اشتیاق کو سری نگر کے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق زخمی اشتیاق احمد کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

  • عید سے قبل پٹرول کی قیمت میں‌ مزید کتنا اضافہ ہو گا؟ بڑی خبر آ گئی

    عید سے قبل پٹرول کی قیمت میں‌ مزید کتنا اضافہ ہو گا؟ بڑی خبر آ گئی

    عید الفطر سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گا. یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری 30 مئی کو وزارت خزانہ کو ارسال کئے جانے کا امکان ہے. جبکہ اس حوالہ سے نئی قیمتوں کا اطلاق وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے دن اضافہ سے مہنگائی میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے اور عوامی سطح‌پر اس سلسلہ میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے.

    رپورٹ‌کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 85 پیسے اور مٹی کا تیل بھی 12 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

  • گوجرانوالہ سے اغوا شدہ بچی کی لاش برآمد

    گوجرانوالہ
    تھانہ گرجاکھ کے علاقہ سے اغوا ہونے والی تین سالہ ضمیر فاطمہ کی ایمن آباد سے لاش برآمد۔

    مبینہ طور پر بچی کا گلہ دبا کر قتل کیا گیا ۔ذراٸع

    تین سالہ بچی ضمیر فاطمہ 11روز قبل محلہ سید پاک سے اغوا ہوٸی تھی ۔

    بچی دوکان سے چیز لینے گئ اور واپس گھر نہ پہنچی

    ضمیر فاطمہ کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا۔

    بچی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لٸے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

    زیادتی کی تصدیق کے لٸے سیمپل فرانک ساٸنس لیبارٹری بھجواٸے جاٸیں گے ۔پولیس

  • وزیر اعظم عمران خان نے قبائلی علاقے کیلئے بڑے فنڈ کا اعلان کر دیا، اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نےقبائلی علاقےکےلیے102ارب روپےکےفنڈزمختص کیے ہیں. پاکستان نےقبائلی علاقوں میں امن کیلئےبڑی قربانیاں دی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پاکستان کےپرچم کی توہین کرنے،قومی سلامتی داوپرلگانےوالوں کیلیے رعایت نہیں ہوگی.
    قبائلی عوام کےحقوق،جان ومال کےتحفظ کیلیےپاکستان کےعوام شانہ بشانہ ہونگے. بین الاقوامی ہاتھوں میں کھیل کرکچھ افرادنےمعصوم قبائلیوں کوسیاست کاایندھن بنانےکی کوشش کی. وزیراعظم نے قبائلی عوام کوسینے سے لگایا اور امن و ترقی کا نیا باب شروع ہوا.
    جن شرپسندوں کوقبائلی علاقوں کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھائی انہوں نےدوبارہ شرپسندی شروع کردی.

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ نیب نےایراکےافسرسے10ارب روپےکی سرکاری جائیداد ریکورکی. زلزلہ متاثرین کے فنڈزمیں بھی کرپشن کی گئی.

  • چنیوٹ۔ڈی سی چنیوٹ پاکستان سٹیزن پورٹل کے پر شکایت کے حوالہ سے میٹنگ

    نیوٹ ( نمائندہ باغی TV) پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی جانب سے درج کروائی گئیں شکایا ت کا میرٹ پر بروقت ازالہ کر کے انکی دادرسی کی جائے، عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،عدم دلچسپی دکھانے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر سیدا امان انور قدوائی پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے منعقدہ جائزہ میٹنگ میں تمام محکموں کے افسران کوہدایات دیتے ہوئے کیا، میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی، اے ڈی سی جی مدثر ممتاز ہرل، اسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات بھٹی ، لیاقت علی ، مس فرح دیبہ، سی اوز میونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل ،تحصیلدارز، ریونیو افسران ، ایجوکیشن ، ہیلتھ زراعت ، جنگلات ،سوشل ویلفیئر،لوکل گورنمنٹ ، پبلک ہیلتھ، ہائی وے ، اوقاف ،ایریگیشن،روڈز ، پولیس سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی، میٹنگ میں ایس این اے مہر عمر حیات سپراء نے مختلف محکموں کی پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج کروائی گئی شکایات اور انہیں حل کرنے سے متعلق ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک پاکستان سٹیزن پورٹل پرشہریوں کی جانب سے مختلف محکموں سے متعلقہ 1709شکایات درج کروائی گئیں جن میں سے 1532کو گورنمنٹ کے تجویز کردہ طریقہ کار کے مطابق نمٹا دیا گیا ہے باقی ماندہ شکایات پر کاروائی جاری ہے، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے تمام محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی جانب سے درج کروائی گئیں شکایا ت کا میرٹ پر بروقت ازالہ کر کے انکی دادرسی کی جائے،ڈپٹی کمشنر سد امان انور قدوائی نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر موڈول ہونے والی شکایات کو گورنمنٹ کے تجویز کردہ طریقہ کار کے مطابق بروقت حل کیا جائے ۔

  • وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا اہم فیصلے ہوئے؟ آئندہ بجٹ‌ کیسا ہو گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جن کو شمالی وزیرستان کی ترقی چبھتی ہے انہوں نے امن کو داؤ پر لگایا. اس قسم کے واقعات علاقے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں. ریاست کی رٹ چیلنج کرنےوالوں نےفوجی چیک پوسٹ پرحملہ کیا

    منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ نے چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی اور شہید فوجی جوان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے. انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام کوچیک پوسٹ پرحملےکےلیے اکسایاگیا- شرپسند فاٹاکی ترقی اورامن کےخلاف ہوگئے- کچھ شرپسند قبائلی علاقوں کی ترقی میں رکاوٹ بن رہےہیں. پاکستان کےتشخص اوروقارکی توہین برداشت نہیں کی جائےگی، بین الاقوامی ہاتھوں میں کھیل کر کچھ افراد نے معصوم قبائلیوں کو سیاست کا ایندھن بنانے کی کوشش کی، کابینہ فیصلوں پرعملدرآمدیقینی بنانےکافیصلہ کرلیاگیا ہے.

    انہوں نے کہاکہ آیندہ بجٹ میں ہماری توجہ معیشت کی بہتری اور بیرونی قرضے ہونگے، بجٹ میں عام آدمی اثر انداز نہ ہو،اس پر بھی غور کیا گیا.

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں‌ بچوں کے جنسی استحصال کے قوانین میں ترمیم پر غور کیا گیاہے. انٹرنیٹ کے غلط استعمال سے بچوں کے جنسی استحصال میں اضافہ ہوا ہے. انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں‌ کچھی کینال کے فنڈز میں کرپشن پر سی سی آئی کے فیصلے کو ایف آئی کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے. اس موقع پربجٹ سے متعلق ابتدائی دستاویز پر غور کیا گیا، 11 جون کو بجٹ پیش کیا جائے گا

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لیفٹیننٹ کرنل کے خلاف چارج شیٹ دائر

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لیفٹیننٹ کرنل کے خلاف چارج شیٹ دائر

    مقبوضہ کشمیرمیں پولیس نے ایک کشمیری خاتون کی بے حرمتی میں ملوث بھارتی فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق ممبئی کی 34سالہ خاتون کی طرف سے گزشتہ سال جنوری میں مانسبل کنٹونمنٹ سری نگر میں ایک لیفٹیننٹ کرنل کی طرف سے اس کی بے حرمتی کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کیاگیا تھا۔ تفتیش کے دوران عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کئے گئے اور جنسی طورپر حراساں کرنے کے شواہد اکٹھے کئے گئے۔

    مذکورہ خاتون نے پولیس کوبتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ گزشتہ سال یکم سے چارجنوری تک مانسبل گیریژن گیسٹ ہاﺅس گاندربل میں لیفٹیننٹ کرنل کے مہمان کے طورپر قیام کیا تاہم دو جنوری کی شب لیفٹیننٹ کرنل نے اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی جس پر اس کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔