شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر کے رمضان بازاروں کوعید بازاروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے,جہاں پر عوام اشیا خورونوش کے ساتھ ساتھ عید سے ریلیٹیٹ اشیا مثلا سویاں,جوتے,مہندی اور بچوں کے کھلونے وغیرہ اوپن مارکیٹ سے کم نرخوں پر خرید سکیں گے.ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ,سید طارق محمود بخاری نے کرکٹ سٹیڈیم سستے رمضان بازار کے دورے پر کیا,انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور ہم اس پرعمل درآمد کروانا ہمارے فرائض میں شامل ہے.اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ فضائل مدثر اور سی او میونسپل کمیٹی شیخوپورہ احسن عنایت سندھو بھی ساتھ تھے
Blog
-
ڈپٹی کمشنر کا دورہ رمضان بازار
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری,سستے رمضان بازار کرکٹ سٹیڈیم میں عید سے متعلقہ لگائے گئے سٹالز کا جائزہ لے رہے ہیں.جبکہ اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ,فضائل مدثر,اور چیف آفیسر بلدیہ,احسن سندھو ساتھ موجود ہیں
-

چینی نائب صدر کی گورنر پنجاب سے ملاقات، سی پیک اوردیگر اہم امور پر گفتگو
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چینی نائب صدر وانگ چی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سی پیک اور پاک چین تعلقات جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق گورنر ہاؤس میںہونے والی ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی بھی موجو دتھے.
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سروس نے کہاکہ پاک چین دوستی چٹان سےزیادہ مضبوط ہے،چین نےہرمشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا ہے. ہمارے پاس ان تعلقات کوبہتر بنانےکاعظیم موقع موجودہے.یاد رہے کہ چینی نائب صدر پاکستان کے دورہ پر ہیں اور اس سے قبل چینی نائب صدر نے وزیر اعلیٰپنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی ملاقات کی.
-

آمنہ عمران خان تبدیل، عثمان معظم کو ڈی جی ایل ڈی اے تعینات کر دیا گیا
گریڈ 20 ڈی ایم جی گروپ کی ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کو تبدیل کر کے چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا عثمان معظم کو ڈی جی ایل ڈی اے تعینات کر دیا گیا ہے. عثمان معظم سروس گریڈ 19 کے آفیسر ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھرکی جانب سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو سمری بھجوائی گئی جس کی انہوں نے منظوری دے دی. اس کے بعد تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گيا ہے۔ باغی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وائس چئیرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے کے درمیان کافی عرصہ سے سرد جنگ چل رہی تھی جس کا آج ڈراپ سین ہو گیا ہے آمنہ عمران کو فوری طور پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
-

پی ٹی ایم کا چیک پوسٹ پر حملہ، وزیر دفاع نے اہم پالیسی بیان جاری کر دیا
پاکستان کے وزیر دفاع پرویز خٹک نے شمالی وزیرستان چیک پوسٹ پر پی ٹیم ایم کے دہشتگردانہ حملہ سے متعلق اہم پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5جوانوں کے زخمی ہونے پر سیلف ڈیفنس میں جوابی فائرنگ کی گئی .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ حکومت کو قبائلی عوام کی مشکلات کا احساس ہے. ایک گروپ نے چیک پوسٹ پربراہِ راست فائرنگ کی. انہوں نے کہاکہ چیک پوسٹ پر حملہ قابل مذمت ہے. حکومت قبائلی عوام کے معاشی اور سماجی خوشحالی کیلیےپُرعزم ہے .مشتعل ہجوم کو پُرامن طور پر منتشر کرنے کی کوشش کی گئی.
یاد رہے کہ سوموار کے دن انسداد دہشتگردی عدالت نے میران شاہ میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے. علی وزیر کو آٹھ دن کیلئے تحویل میں دیا گیا ہے. اسی طرح محسن داوڑاور علی وزیر سمیت نو افراد کے خلاف دہشت گردی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق گزشتہ روز محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پانچ اہلکاروںکو زخمی کیا گیا تھا جن میں سے ایک جوان شہید ہو گیا. علی وزیر کو بنوںکی انسداد دہشت گردی عدالت میںپیش کیا گیا جس پر عدالت کے جج نے انہیںسی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا جس کے بعد انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے دوران پشاور منتقل کر دیا گیا ہے.
-

وزیر اعلیٰ پنجاب کی چینی نائب صدر سے ملاقات، سی پیک اور دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال
پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزردار اور چینی نائب صدر وانگ چی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سی پیک کےمنصوبوں پرپیشرفت ہوئی اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےپرتبادلہ خیال کیا گیا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰمیںہونے والی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب اورچین کےبڑےشہروں کےمابین اشتراک کارکوفروغ دیاجائیگا. سردار عثمان بزدار نے کہاکہ چین نے 70 کروڑ لوگوں کو 20برس میں غربت سے نکالاہے. غربت کےخاتمےکیلیےچین کےبےمثال ماڈل کوپنجاب میں نافذکریں گے. کرپشن کے خاتمے کے لیے چین ہمارے لیے رول ماڈل ہے.
علاقائی خودمختاری اورقومی سلامتی کےامورپرچین کاتعاون قابل قدر ہے.ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کا صنعت،زراعت، سیاحت اوردیگر شعبوں میں تعاون کوبڑھانے پر اتفاق کیا گیا. واضح رہے کہ چینی نائب صدر وانگ چی دورہ پاکستان پر ہیں. ان کی آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا گیا.
-

چیک پوسٹ پر حملہ، پی ٹی ایم کے کن رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا، اہم خبر آگئی
شمالی وزیر ستان میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کے جرم میں پی ٹی ایم کے رہنما محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر سمیت 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی وزیر کو جج بابرعلی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جس پر انہیں آٹھ دن کیلئے سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا تھا. محسن داوڑاورعلی وزیر سمیت دیگر کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی 302 ،324 سمیت کل 10 دفعات شامل کی گئی ہیں. اس واقعہ کی ایف آئی آر میران شاہ میں درج کی گئی ہے.
پی ٹی ایم حملہ، سوشل میڈیا پر جعلی تصویروں کا استعمال، انڈیا سے پاک فوج مخالف مہم چلانے کا انکشاف
یاد رہے کہ گزشتہ روز محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پانچ اہلکاروںکو زخمی کیا گیا تھا جن میں سے ایک جوان شہید ہو گیا. علی وزیر کو بنوںکی انسداد دہشت گردی عدالت میںپیش کیا گیا جس پر عدالت کے جج نے انہیںسی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا جس کے بعد انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے دوران پشاور منتقل کر دیا گیا ہے.
-

بلاول بھٹو کی شمالی وزیرستان حملہ کی شدید مذمت، کہا دہشت گردی کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہو گا
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے جوان کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ریاست اور اس کےتمام اداروں کو متحد ہوکردہشت گردی کا مقابلہ کرناہوگا.دہشت گردی اورانتہاپسندی سماج دشمن عناصر ہیں. انہوں نے شہید جوان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے.
یا د رہے کہ شمالی وزیرستان میںپاکستانی فوج کی چیک پوسٹپر حملہ میں ایک جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے.
-

چیک پوسٹ حملہ، پی ٹی ایم رہنما علی وزیر سی ٹی ڈی کے حوالے، پشاور منتقل
انسداد دہشتگردی عدالت نے میران شاہ میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے. علی وزیر کو آٹھ دن کیلئے تحویل میں دیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق گزشتہ روز محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پانچ اہلکاروںکو زخمی کیا گیا تھا جن میں سے ایک جوان شہید ہو گیا. علی وزیر کو بنوںکی انسداد دہشت گردی عدالت میںپیش کیا گیا جس پر عدالت کے جج نے انہیںسی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا جس کے بعد انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے دوران پشاور منتقل کر دیا گیا ہے.
پی ٹی ایم حملہ، سوشل میڈیا پر جعلی تصویروں کا استعمال، انڈیا سے پاک فوج مخالف مہم چلانے کا انکشاف
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے گزشتہ رات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ معصوم پی ٹی ایم کارکنوں کی حفاضت کرنے کی ضرورت ہے، صرف چند افراد اپنا غیر قانونی ایجنڈہ لے کر ریاست کے خلاف لوگوں کو استعمال کر رہے ہیں. بہادر پاکستانی قبائلوں کی طویل عرصے سے قومی جدوجہد اور قربانیوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی بہادرقبائلیوں اور پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے .
پی ٹی ایم کے چیک پوسٹ پرحملہ میں ان کے تین اہلکار بھی ہلاک اور دس زخمی ہو گئے تھے.
پی ٹی ایم حملہ کیخلاف سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، ملزمان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ
اس کاروائی کے بعد حکومت نے بھی پی ٹیم ایم کے خلاف کاروائی کا عندیہ دیا اور کہا تھا کہ پاکستان کی سلامتی کے ساتھ کھیلنےکی اجازت نہیں دی جائےگی. فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ ریاست کےخلاف پروپیگنڈا کرکےلوگوں کو گمراہ کیاجارہاتھا. حملہ کرنے والے گروہ کو بےنقاب کریں گے، قانون بھی حرکت میں آئےگا. حکومت کا ا یکشن آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، عوام ان گروہوں سےلاتعلقی کا اظہارکرکے پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑےہوں گے.
-

سالانہ کتنی بڑی تعداد میں بچے ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے منہ میں چلے جاتے ہیں. ڈبلیو ایچ او نے بتا دیا
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں ماحولیاتی آلودگی سے دنیا بھر میں ہر سال 70 تا 80 لاکھ افراد موت کے منہ میں جانے کا انکشاف کیا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ میں ماحولیاتی آلودگی کو بین الاقوامی مسئلہ قرار دیا اور کہا گیا ہے کہ 2016 کے دوران 6 لاکھ بچوں کی اموات ماحولیاتی آلودگی سے ہوئی ہے اور یہ معاملہ کسی ایک علاقے یا ملک کا مسئلہ نہی ہے بلکہ یہ بین الاقوامی معاملہ کی حیثیت اختیار کر چکا ہے.
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کے بچے ماحولیاتی آلودگی کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں. اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہےکہ کم اور اوسط آمدنی والے ممالک جن میں براعظم افریقہ ، جنوب مشرقی ایشیاء ، مشرق وسطیٰ اور بحر الکاہل کے مغربی علاقے شامل ہیں، اس کی زد میں زیادہ ہیں۔
اپریل 2019ء کے دوران لانسیٹ پلانٹری ہیلتھ نے کہا تھا کہ عرب بچوں میں نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ سے لگنے والے دمے کے مرض کی شرح پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہے کہ عرب ممالک میں کویتی بچے نظام تنفس کی بیماری میں سب سے زیادہ مبتلا ہیں۔ سالانہ ایک لاکھ بچوں میں سے 550 کویتی بچے دمے میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اس معاملہ میںمتحدہ عرب امارات کا نمبر دوسرا ہے جہاں سالانہ 440 بچے دمے کا شکار ہو رہے ہیں۔ سعودی عرب اس سلسلہ میں پوری دنیا میں 17ویں نمبر پر ہے۔
یاد رہے کہ ماحولیاتی آلودگی اس وقت دنیا کا بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور آئے دن اس مسئلہ پر اجلاس بھی ہوتے ہیںتاہم ابھی تک اس پر قابو پانے کیلئے کوئی مضبوط لائحہ عمل اختیار نہیںکیا جاسکا ہے.