کوئٹہ :- وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے نوشکی میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا ہے سات سالہ بچے سے زیادتی اور بعد میں قتل کرنے والے ملزم کو ضلعی انتظامیہ نے نوشکی کے قریبی علاقے برابچہ سے گرفتار کیا ملزم کی گرفتاری پر ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر نوشکی ، اسسٹنٹ کمشنر نوشکی اور لیویز فورس کے اقدامات قابل ستائش ہیں ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقائی سطح پر انٹیلی جنس ٹیسٹ کاروائی کی گئی 7 سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کے ملزم کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی ملزم کو آئین اور قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناؤنی جرم کا ارتکاب نا کرے اور ایسے لوگ ہمارے معاشرے کے لئے بد نما داغ ہیں،مقتول بچے کے والدین کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں، صوبائی وزیر داخلہ
Blog
-

ایوان کی بے عزتی پر سپیکر کچھ نہیں کرتے. شاہد خاقان عباسی
قومی اسمبلی اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کے واقعے پر وزیراعظم، وزیرداخلہ ، وزیراعلیٰ نہیں بولے، حکومت کے مفلوج ہونے کی وجہ سے وزیر بے بس ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کی، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ایوان میں خواجہ آصف میں قومی معاملات پر تقریر کی اورتجویزدی کہ چیئرمین نیب کےمعاملے میں کمیٹی بنائی جائے ،وزیرستان کےواقعے پربھی کہا یہ قومی معاملہ ہےجسےسیاسی طورپرحل ہوناچاہئے ،یہ ان فاٹانہیں پاکستان کاحصہ ہے لیکن کسی نے واقعےکی تفصیل نہیں دی، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خواجہ آصف کی تقریرکےجواب میں توقع تھی وزراءاس پرجواب دیں گے لیکن ایوان کی بدنصیبی ہےایک اوروزیرجس کا کیا بیک گراؤنڈ ہےوہ اس موضوع پربولا اس ایوان کی بے عزتی پر اسپیکر کچھ نہیں کرتے.
-

خواجہ آصف کے الزام کے بعد جہانگیر ترین فوری میدان میں آ گئے.کیا کہا؟
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہآصف نے قومی اسمبلی میں جہانگیر ترین پر الزام عائد کیا کہ جس چینل پر چیئرمین نیب کی خبر چلی اس میں جہانگیر ترین حصے دار ہیں. جس پر جہانگیر ترین میدان میں آ گئے، خواجہ آصف کو فوری جواب دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ جس نیوز چینل نے چیئرمین نیب سے متعلق یہ خبر بریک کی اس چینل میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین حصے دار ہیں اور اس کے مالک طاہر خان پتا نہیں کہ وہ حصہ دار ہیں یا مالک ہیں ۔ خواجہ آصف کے بیان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جہانگیر ترین نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی تاریخ ہے کہ وہ جھوٹ بولتے ہیں اس نے اسمبل کے فلور پر دعویٰ کیا کہ میں اس ٹی وی کا پارٹنر ہوںجس نے چیئرمین نیب کے خلاف خبر چلائی، جہانگیر ترین کا کہنا تھا، کسی بھی چینل میں میرا کوئی شیئر نیہیں خواجہ آصف اپنے الفاظ واپس لیں
Khawaja Asif has a history of being a liar. Today, on the floor of the house, he again lied claiming that I am a partner in the TV channel that did prgmme against Chairman Nab.I do not own even a single share in any TV channel let alone owning one. Take your words back khwja Asif
-

فنکار اور مکا٘ر
ویسے ہمارے ملک میں فنکار ہیں آپکے خیال سے ۔۔۔
میرے حساب سے تو فنکار بہت پہلے اس ملک کو چھوڑ کر جا چکے ہیں
جیسے “منٹو صاحب “
اور “بڑے غلام علی “
اور بھی کئی نام ایسے ہیں جو اس ملک کو چھوڑ کر چلے جاتے اگر انکو اس ملک کو چھوڑ کر جانے کا موقع ملتا وہ اب ایک گمنامی کی زندگی گزار رہے ہیں نا کوئی انکا نام لیتا ہے نہ کوئی ان سے سیکھنے کی زحمت کرتا ہے نا ہی کوئی ان سے یہ پوچھتا ہے کہ وہ زندگی کیسے گزار رہے ہیں
کبھی کسی نے حسین بخش گلو جی کا نام لیا کسی کو پتہ ہے دلدار صاحب کون ہیں ؟؟؟؟ کسی کو پتہ ہے کہ ایک دھمال” ہو لال میری پت رکھیو” جو پوری دنیا میں بہت سنی اور گائی جاتی ہے کس موسیقار کی دھن ہے اور اس کو لیکھا کس شاعر نے ہے ؟؟آپ اِن لوگوں کو فنکار کہتے ہیں جو اپنے کام کا ریاض چھوڑ کر صرف ذریعہ ڈھونڈنے کا ریاض کر رہے ہیں کہ بس کوئی ذریعہ سفارش مل جائے اور اپنا نام کر لیں کوئی محنت کوئی ریاضت نہ کرنی پڑے
کسی کو برا ٹھرا کر اور اپنے آپ کو خوامخواہ اچھا کہلوانا یا کسی کے کندھے پر پاؤں رکھ کے آگے بڑھ جانا تو فنکار کی فطرت نہیں ۔۔!
فنکار کبھی کسی کا حق نہیں مارتا بلکہ فنکار تو ڈرتا ہے ان سب باتوں سے وہ وہاں بیٹھنا بھی پسند نہیں کرتا جہاں کسی کی حق تلفی کی بات ہو رہی ہو فنکار بہت ذیادہ ہی حساس ہوتا ہے اور فنکار ہی تو حق اور سچ بات کرتا ہے کیا آج کا فنکار ایسا ہے ؟ کیا فنونِ لطیفہ سے تعلق رکھنے والے چاہے وہ اداکار ہو یا پینٹر ایک گانے والے سے لیکر ساز بجانے والا ہو یا موسیقار جو بھی اس شعبے سے تعلق رکھتا ہے کیا آج کا فنکار اتنی عاجزی اور انکساری دل میں رکھتا ہے؟؟
فنکار میں اور ایک عام شخص میں ایک ہی نمایاں فرق ہوتا ہے
کہ فنکار کو جھوٹ اور فریب نہیں آتا فنکار ایک ملاوٹ سے پاک چیز کا نام ہے
اس ملک کی یہی بد نصیبی ہے کے جیسے پارلیمنٹ میں ہر بار ایسے سیاست دان آ جاتے ہیں جو سیاست سے بہت دور ہیں مطلب کے انکو یہ ہی نہیں پتہ کے سیاست باہر کے لوگوں سے کر کے اپنے ملک کو اچھا چلانا ہے
لیکن وہ اپنے ہی ملک کو سیاست کی نظر کیے جا رہے ہیں ایسے ہی اس ملک کے فنکاروں کا حا ل ہے
یہ بھی اپنے فن سے بہت دور ہو کر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اپنے کام کی ریاضت جھوڑ کر سیاست کیے جا رہے ہیں ریاضت والا سیاست اور سیاست والا غلاظت کیے جا رہا ہے اور ہماری عوام بھی اپنے سارے کام چھوڑ کر اسی کی حوصلہ آفزائی کیے جا رہی ہے
کوئی اداکار ہو یا ہدائتکار کوئی گانے والا ہو یا ساز بجانے والا کہیں بھی کسی جگہ یا کسی ٹی وی چینل پر کسی فنکار کو کسی اپنے ساتھی فنکار کی تعریف کرتے کسی نے دیکھا ہے۔۔۔۔ نہیں کیوں کے ایسا کبھی ہوا ہی نہیں کیا اس بات سے لگتا ہے کہ آجکل فنکار کو اپنے فن پہ بھروسہ نہیں یا اسکو اندر سے پتہ ہے کہ وہ تو فنکار ہے ہی نہیں اپنے کسی ساتھی فنکار کا نام لینے سے کیوں ڈرتے ہیں ہمارے فنکار کیوں انکو لگتا ہے کہ کسی دوسرے فنکار کا نام لینے سے انکی عزت میں کمی آ جائے گی اسکا مطلب صاف ہے کے اصل میں وہ فنکار ہیں ہی نہیں اسی لیے وہ اپنے ساتھی فنکار کا نام لینے سے گھبراتے ہیں یا وہ فنکار یہ جانتا ہے کہ جس فنکار ساتھی کا وہ نام لینے جا رہا ہے وہ واقع ہی اس سے بڑا ہے ویسے اپنے سے سینیر کو عزت دینا تو کوئی بری بات نہیں اور اپنے سے جونئیر کو عزت دینابھی اچھی بات ہےہاں کچھ لوگ نام لیتے ہیں یہ ان فنکاروں کے نام لیتے ہیں جو مر چکے ہیں اور اس لیے انکو ان سے کوئی ڈر نہیں تو وہ بِلا جھیججک ان کا نام لے کر اپنی جھوٹی عاجزی و انکساری دیکھاتے ہیں کہ ہم انکو مانتے ہیں واہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو ہمارے فنکاروں کو یہ بات کب سمجھ آئے گی کہ ایک دوسرے کی عزت افزائی کرنے سے عزتوں میں اضافہ ہی ہو گا اور ہاں اگر آپ کسی کی ترقی کا باعث نہیں بن سکتے تو کم سے کم اس کی ترقی پر اسکی حوصلہ افزائی تو کر دیں
ہمارے ملک میں کسی بھی چینل نے کسی بھی راٹر ، کیمرامین ، ریکاڈسٹ ، گیت کار ، شاعر کو بلانے کی زحمت نہیں کی اور نہ ہی کبھی ان کے کام کو سراہا ساری داد فلم اور ڈرامے کا ہدائتکار لے جاتا ہے اور گانوں کی داد موسیقار لے جاتا ہے ہمارے ملک میں فلم اور ڈرامہ بنانے والوں نے ان سب رائٹرز جو انکی فلمیں ڈرامے لکھتے ہیں اور شاعر جو ان کی فلم اور ڈرامہ کی گانے لکھتے ہیں ان کے لیے
خاص بجٹ بنایا ہوتا ہے جو خاصا کم ہوتا مطلب ان کو یہ لگتا ہے کہ لکھنا ریکارڈ کرنا اور فلماناں دنیا کا آسان کام ہے ؟؟
اور افسوس اس ملک کے بہت ذیادہ ذہین لوگ جو ایوارڈز کو ڈیزائن کرتے ہیں انھوں نے کبھی کہانی نویس، کیمرا مین ، ریکاڈسٹ اور شاعر کی نومی نیشن والی کیٹا گری ہی نہیں بنائی مطلب یہ لوگ کہانی نویس،کیمرا مین، ریکاڈسٹ اور شاعر ان کے حساب سے فضول لوگ ہیںاور اس ملک میں ہر بندہ ہی اپنے آپ کو ایک استاد کی نظر سے دیکھتا ہے اب سارے استاد ہونگے تو وہ طالب علم کہاں سے آئے گا کہ جس کو علم سیکھنا ہے اور جس کو جو نہیں آتا وہ وہی کیے جارہا ہے
اور ہماری عوام بھی اپنے سارے کام چھوڑ کر اسی کی حوصلہ آفزائی کیے جا رہی ہے
ہمارا ملک وہ ہے جہاں ایک سچے آرٹسٹ مطلب جو واقعئ فنکار ہے اپنے کام میں اسکو پاگل ، خبطی ، جیسے خطابوں سے نوازا جاتا ہے
آج کے فنکار ایک بات ضرور یاد رکھیں
فنکاری اور مکاری میں بڑا فرق ہوتا ہے ۔۔۔ شکریہ -

نواز شریف ضرب عضب کا کریڈٹ اس طرح لیتا ہے جس طرح بندوق لے کر خود لڑا ہو…
رکن قومی اسمبلی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ نواز شریف ضرب عضب کا کریڈٹ اس طرح لیتا ہے جس طرح بندوق لے کر خود لڑا ہو
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں مراد سعید نے پشتو میں خطاب کیا تو سپیکر نے کہا کہ یہان اسمبلی ریکارڈ میں انگلش میں ریکارڈ بنتا ہے اس لئے پشتو گفتگو کو اردو میں کر دیں جس پر مراد سعید نے کہا کہ میں نے اسی پر بات کی ہے، قبائل نے سختیاں برداشت کیں، اب امن کی طرف ائے اب ترقی کی طرف جا رہے ہیں قبائلی بھائیوں کو ترقی دیں گے ان کے زخمون پر نمک چھڑکنے کی بجائے مرہم پٹی رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ جنہوں نے آپریشن کروا کر علاقہ کلیئر کروایا انہوں نے عوام کو حقوق نہیں دئیے .ن لیگ سےسوال ہےکہ قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئےکیاکیا؟ مسلم لیگ ن سانحہ ماڈل ٹاؤن پرخاموش ہے،انکا دھرناکس مقصدکیلئے تھا، 2005میں جب قبائلی علاقوں میں آگ لگی تو میں نے آوازاٹھائی، عمران خان پندرہ سالوں سے آواز اٹھا رہے ہیں، ملک کو ٹارگٹ کیا گیا تو کسی صورت برداشت نہیں کریں گئے.
-
چنیوٹ۔سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں کو مسیحائی بھول گئی وزیراعظم عمران خان کے احکامات کو ٹھوکر ماردی گئی ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں ڈاکٹرز کا مریضوں سے غیر انسانی سلوک برقرار ۔ستر سالہ خاتون کو معذور بیٹے کی دوا اور چیک اپ کی بجائے دھکے بوڑھی خاتون معذور بیٹے کو وہیل چیئر کے سہارے خود ہسپتال لائی ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں خدمت گار کاوٴنٹر بھی ختم کر دیا گیا بوڑھی خاتون اور اس کے معذور بیٹے کو ڈاکٹروں نےطبی امداد نہ دی ۔نیا پاکستان میں بھی انسانیت سوز واقعات کا سلسلہ جاری مریض مایوس ہونے لگے
چنیوٹ
Oc
نیا پاکستان بھی عوام کے دکھوں کا مداوا نہ کرسکا ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں معذور بیٹے کو طبی امداد کے لئے لانے والی بوڑھی ماں کو ڈاکٹروں نے طبی امداد کی بجائے دھدکار دیا
Vo
ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک برقرار ہے اور ہسپتال میں مریضوں کو طبی امداد کی بجائے دھدکارنے کا سلسلہ جاری ہے اسپتال میں معذور بیٹے کو طبی امداد کے لئے لانے والی بوڑھی خاتون کو اسپتال ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹروں نے وہیل چیئر ایمرجینسی ڈاکٹرز روم میں لے جانے پر چیک اپ اور طبی امداد فراہم کرنے سے انکار کر دیا جبکہ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے معذور افراد کی مدد کے لئے بنایا گیا مدد گار کاوٴنٹر بھی ختم کر دیا ہے جس سے معذور اور ضعیف افراد شدید مشکلات سے دوچار نئے پاکستان کی حکومت سے نالاں مایوسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں متاثرین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ڈاکٹروں کے منفی رویہ کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

سوات آپریشن ہوا تو کس کی حکومت تھی،چیک پوسٹ پر حملہ کا حکم رکن اسمبلی نے دیا، مراد سعید
وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ بتایا جائے سوات میں جب آپریشن ہوا تو کس کی حکومت تھی؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس میں خواجہ آصف کے خطاب کے بعد مراد سعید نے خطاب شروع کیا تو اپوزیشن نے شور مچانا شروع کر دیا. مراد سعید نے کہا کہ اس ایوان کےرکن نےلوگوں کواشتعال دلایا ویڈیوزموجود ہیں کہ کل کیسے فوج کی چوکی پرحملہ کیا گیا .دوتین دن سے پرامن دھرنا جاری رہا مطالبات ماننے کاوقت آیا توایم این اے نےفون کرکے چوکی پرحملے کرنے کوکہا، پھر وہ پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ آور ہوتے ہیں، مراد سعید کی گفتگو کے دوران اپوزیشن نے شور مچانا شروع کر دیا،. مراد سعید نے مزید کہا کہ وزیرستان میں یم ایک ہفتہ پہلے گئے، ان کے ایشوز کو حل وہیں پر ہونا چاہئے. پختون کہہ رہے ہیں کہ ہم نے پندرہ سال جنگ سہی، میرا گھر دہشت گردی کی جنگ میں تباہ، سکول تباہ، دکانیں تباہ، ہم وزیرستان کو ترقی دیں گے، سوات میں جب آپریشن ہوا تو اس وقت کس کی حکومت تھی ؟ فوج نے علاقہ کلیئر کیا تو اسوقت آپ کی ذمہ داری تھی کہ لوگوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے، لوگوں کو سہولیات دینے میں وہ ناکام ہوئے، اس پر جواب دینا ہو گا، مراد سعید نے مزید کہا کہ ایک پارٹی کی چیئرمین اور ایک خاتون کی طرف سے بیان آیا میں سوال کرتا ہوں کہ فوج نے علاقہ کلئر کر کے دے دیا تو اس علاقے میں خوشحالی کیوں نہ لے کر آئے، ڈورن حملے ان کے دور میں ہوتے تھے اور ہم ان کے خلا ف احتجاج کرتے تھے. ہم نیٹو سپلائی کےخلاف اور محسن داوڑ حق میں بیان دیتا رہا، محسن داوڑ ڈرون کے حق میں بھی بیان دیتا تھا،آئین پاکستان کے اوپر حلف دیا ہے . آئین کا تحفظ کریں گے.
-

فواد چودھری کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا، نہریں گننے کی وزارت بھی دے دیں
خواجہ آصف کی تقریرکے دوران فواد چودھری بول پڑے، مکالمہ شروع ہوگیا ،مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران فواد چودھری کی طرف اشارہ کرکے کہا کہ میرا بھائی ہے جس کو اطلاعات سے ہٹا کر سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر بنا دیا گیا فوادچودھری کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت جاری ہے،.اسمبلی اجلاس کے دوران خواجہ آصف خطاب کر رہے تھے کہ فواد چوھری نے کوئی بات کی جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ وہ پیچھے میرا بھائی بیٹھا ہے جس کو حکومت نے وزارت اطلاعات سے ہٹا دیا اوراس کی جگہ سیالکوٹ سے ایک غیر منتخب کو لگا دیا، یہ اراکین اسمبلی اور منتخب نمائندوں کی توہین ہے. جس پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خواجہ آصف کو کہا کہ خواجہ صاحب سائنس وٹیکنالوجی کیا اہم ڈیپارٹمنٹ نہیں ؟ جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ اب وہ اچھی باتیں اور کام کر رہے ہیں. خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگر فواد چودھر ی کو نہریں گننے کا وزیر بنا دیں تو وہاں بھی کام نکال لیں گے.
-

نیب میں ہم نے یہ کام کیا ہوتا تو نواز شریف جیل میں نہ ہوتے، خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اورہمارے دورمیں نیب قوانین میں ترامیم نہیں کی گئی یہ ہماری ناکامی ہے نیب قوانین کی وجہ سے نواز شریف جیل میں ہیں، اپوزیشن کی تمام جماعتیں نیب کی زد میں ہیں، ہم بھی اب بول رہے ہیں یہی قانون نیب کا چلنے دیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سابق وزیرخزانہ بڑے تکبر اور رعونت کے ساتھ ایوان میں بات کرتے تھے . ان کواپنی ہی حکومت نےرخصت کردیا، کسی سیاسی کارکن کی اس سے زیادہ تذلیل نہیں ہوسکتی جس طرح سابق وزیر خزانہ کو رخصت کیا. خواجہ آصف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کےلوگ ہماری معیشت پربیٹھ گئے ہیں ،اسٹیٹ بینک اوروزارت خزانہ میں آئی ایم ایف کےلوگ بیٹھ گئےہیں ہماری معاشی آزادی پرسمجھوتا ہوچکا ہے، اس وقت جومعیشت کوچلارہےہیں ان کا کسی سیاسی جماعت سےتعلق نہیں ،انہوں نے کہا کہ اتنادیوالیہ پن کسی اور میں نہیں جتنا پی ٹی آئی میں ہے. پی ٹی آئی کےاندرلوگ عمران خان کوتبدیل کرنے کےلیےتیاربیٹھے ہیں .
-

چیئرمین نیب کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، قومی اسمبلی میں مطالبہ پیش
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم نہ کر سکے ،یہ ہماری ناکامی ہے، نواز شریف اسی وجہ سے جیل میں ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کی جاوید چودھری سے ملاقات میںآن ریکارڈ گفتگو کالم میں ذکر کر دی گئی. میں نہیں چاہتا کہ کوئی سیاستدان گرفتار ہو، متوازن عمل سب کے لئے ہونا چاہئے، خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جس چینل نے نیوز بریک کی اس میں جہانگیر ترین حصے دار ہے. حکومت چیئرمین نیب کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے. حکومت نے اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے نیب قوانین میں ترامیم کییں،انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی عزت داو پر لگا دی گئی. چیئرمین نیب کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو تحقیقات کرے. جب لوگوں کی عزتیں اچھالتے ہیں تو یہ اللہ کا نظام ہے آپ کےعیب بھی مشتہر ہوں گے.