گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی اوگجرات سید علی محسن کے حکم پرڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ چوہدری ریاض الحق کی خصوصی ہدائیت پرجرائم پیشہ عناصرکیخلاف مہم کے دوران تھانہ صدرلالہ موسیٰ کے ایس ایچ اوطارق شفیع انسپکٹر نے ڈکیت گینگ سمیت کئی قانون شکن عناصرگرفتار کرلئے ، گھروں میں گھس کرگن پوائنٹ پرڈکیتیاں کرنے والے اوڈھ گینگ کے 1۔ذولفقار علی 2۔شاہجہاں کوگرفتارکرکے ا ن سے موضع چکوڑی شیرغازی میں شاہدوعمران ولدحاکم علی کے گھرہونے والی ڈکیتی کی میں لوٹاگئی ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی،چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی پر ٹائرشاپ کے مالک محمد حنیف ولد محمد شریف قوم شیخ ،الاﺅڈسپیکرکی خلاف ورزی پرشاہدعرفان ولدبشیراحمدقوم جٹ سکنہ میردہ کوگرفتارکرلیا ، کلیوال سیداں میں بجلی چورپرسات افرادکیخلاف بجلی چوری کے مقدمات درج کئے گئے،جبکہ اس سے قبل منشیات ،ناجائز منافع خوری میں ملوث ملزمان کوبھی گرفتارکیاگیاہے۔
Blog
-

عمران خان کی ٹیلیفون پر نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں لوک سبھا انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمران خان نے نریندر مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے بام مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں. پاکستان اور بھارت کو عوام کی بہتری اور امن کے قیام کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے.
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی جس پر برسراقتدار آنے والی بھارتی سیاسی تنظیم بی جے پی کے سربراہ نریندرمودی نے ٹویٹ کر کے عمران خان کا شکریہ ادا کیا تھا۔
نریند مودی کی پارٹی حالیہ انتخابات میں تنہا 3 سو سے زائد سیٹیں جیتنے میںکامیاب رہی ہے اور جلد نریندر مودی کابینہ کے ہمراہ حلف اٹھائیں گے.
-

سیاست کا مقصد نوجوانوں اور بزرگوں کی خدمت ہے۔ چوہدری موسیٰ الہیٰ
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری حسین الٰہی ایم این اے نے میاں چہان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکثر لوگ سیاست کا مطلب بدمعاشی اور طاقت سمجھتے ہیں مگر سیاست کا مطلب اور مقصد لوگوں کی خدمت کرنااور اپنی عوام کی بھلائی کے لیے سوچنا ہے اور یہ مطلب چوہدری موسیٰ الٰہی کے نزدیک اور چوہدری برادران کے نزدیک ہے انشاءاللہ تعالیٰ آپ سب کے بیچ خدمت کا مشن لیکر حاضر ہوئے ہیں ،چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ وقت بدل رہا ہے اور زمانہ بدل رہا ہے اور ہمیں وقت کیساتھ بدلنا ہے آج آپ سب کو یہاں دیکھ کر آپ سب کا پیار دیکھ کرمیں دعوے کیساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آپ اگلے پانچ سالوں میں وقت کو بھی بدلتے دیکھیں گے اور ملک کو بھی ترقی کرتا دیکھیں گے انہوں نے کہا کہ عوام کے درد اورمسائل سمجھ کر آگے چلیں گے انہوں نے کہا کہ پچھلے پندرہ ، بیس سال سے دھڑوں اور برادری کی سیاست ہوئی،اس میں غلط فہمی نہ ہو ان میں میں اپنے خاندان کو بھی سمجھتا ہوں اب وقت بدل رہا ہے کہ خدمت کی سیاست کی طرف غور کریں ، ہمارے جتنے ساتھی اور لوگ ہیں انکی صحیح معنوں میں خدمت کی جائے اور خدمت اس طرح ہوتی ہے کہ انکے لیے اچھے پبلک سکول بنانا اور بزرگوں کے لیے اچھے پبلک ہسپتال بنانا ہے سیاست کا مطلب لوگوں کو تھانوں کچہریوں سے مسائل حل کروانا نہیں بلکہ سیاست کا مطلب اور مقصد ہے کہ آنے والے وقت کے بارے میں سوچیں پچھلے پانچ دس سالوں میں ن لیگ کی حکومت رہی انہوں نے اربوں روپے خرچ کر کے سڑکیں اور پل بنائے کیاکسی نے نوجوانوں اور بزرگوں کے بارے میں سوچا کیا کسی نے نوجوانوں کو روزگار دلانے کے مواقع فراہم کیا ، نہ ہی ان نمائندوں نے علاقہ کی ترقی کے لیے کام کیا اور نہ ہی گجرات والوں کے لیے پچھلے دس سالوں میں کوئی ایسا منصوبہ لائے جس سے علاقہ ترقی کر سکے ۔
-

پی ٹی ایم نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیوں کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ساری حقیقت بیان کر دی
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے میران شاہ علاقہ میں پاکستانی فوج کی خارکمر چیک پوسٹ پر حملہ پی ٹی ایم رہنما محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں مسلح کارندوں نے کیا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ حملہ آور گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی رہائی کیلئے دبائو ڈالنا چاہتے تھے. اس دوران پی ٹی ایم کارندوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور حملہ کیا جس سے 5 پاکستانی فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ پاک فوج کی جوابی کاروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں.
پی ٹی ایم حملہ کیخلاف سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، ملزمان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ حملہ میں زخمی ہونے والوںکو ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے. اسی طرح پی ٹی ایم لیڈر علی وزیر سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے.
یاد رہے کہ پی ٹی ایم کے حملہ پر پوری قوم میںشدید غم و غصہ پایا جاتا ہے.
پی ٹی ایم حملہ، سوشل میڈیا پر جعلی تصویروں کا استعمال، انڈیا سے پاک فوج مخالف مہم چلانے کا انکشاف
-

پی ٹی ایم حملہ کیخلاف سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے، ملزمان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ
پشتون تحفظ موومنٹ کے میران شاہ میں پاکستانی فوج کی چیک پوسٹوں پر حملہ کے خلاف سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے اور پاکستانی قوم کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے منظور پشتین، محسن داوڑ اور دیگر اہلکاروں کے خلاف فوجی عدالتوں میںمقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق سوشل میڈیا پر فیس بک، ٹویٹر اور دیگر سائٹس پر پاکستانیوں نے پی ٹی ایم کی قیادت اور وابستہ اہلکاروں کے خلاف فوری طور پر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.
ممتاز تجزیہ نگار زید حامد نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم نے آج پہلی مرتبہ ٹی ٹی پی کے خلاف مسلحبغاوت کر دی ہے اور یہ انڈیا میںمودی کی دوبارہ حکومت میں آنے پر بہت خوش ہیں، ریاست کو چاہیے کہ وہ انہیںفوری طور پر کچل دے.
پی ٹی ایم حملہ، سوشل میڈیا پر جعلی تصویروں کا استعمال، انڈیا سے پاک فوج مخالف مہم چلانے کا انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھاکہ پی ٹی ایم آستین کا سانپ اور دشمن قوتوں کی ایجنٹ جماعت ہے اسے کچلنا نہایت ضروری ہے. زید حامد کی طرح دیگر صحافیوں، دانشوروں، سیاسی، مذہبی و سماجی جماعتوں کے کارکنان نے بھی پی ٹی ایم کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.
پی ٹی ایم نے ٹی ٹی پی کی طرح مسلح بغاوت شروع کر دی، ریاست ان کی دہشت گردی فوری کچلے. زید حامد
-

پی ٹی ایم حملہ میں زخمی پاک فوج کے جوان کی حالت نازک، پشاور ہسپتال منتقل
پشتون تحفظ موومنٹ کے میران شاہ میںپاک فوج کی چیک پوسٹوںپر کئے جانے والے حملہ میں زخمی ہونے والے ایک سپاہی عادل کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے جسے پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے. سوشل میڈیا صارفین نے پاک فوج کے زخمی جوانوںکی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فورسز اہل کاروں اورپی ٹی ایم کارکنوں میں جھڑپ دتہ خیل کےقریب ہوئی. بتایا گیا ہے کہ یہ جھڑپ اس جگہ ہوئی جہاں کئی دنوں سے پی ٹی ایم کارکنوں نے دھرنا دے رکھا ہے. پی ٹی ایم لیڈر اور کارکنان جو پاک فوج اور دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم چلا رہے ہیں اتوار کے دن ساری حدیں پار کر گئے اور پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر بھی فائرنگ کر دی جس کے بعد پی ٹی ایم کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے.
اس موقع پر مقامی ایم این اے محسن داوڑ اورعلی وزیربھی علاقے میں موجود تھے. محسن داوڑ عوام کو پاکستانی فوج اور ریاست کے خلاف مسلسل اکسا رہا ہے. اتوار کے دن محسن داوڑ اور اس کے ساتھیوں نے میران شاہ کے بویا علاقہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوانوںکے خلاف اشتعال انگیزی نعرے بازی بھی کی.
-

چینی نائب صدر پاکستان پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی کا بھرپور استقبال
چین کے نائب صدر وانگ چی شن تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے ہیں اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے.
چینی نائب صدر وانگ چی شن کا یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے. اپنے اس دورے کے دوران نائب صدر وانگ چی شن صدرمملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ وانگ چی شن 13 ویں نیشنل پیلزکانگریس اورمرکزی فارن افئیرز کمیشن کے رکن ہیں۔ مرکزی فارن افئیرز کمیشن چین کی کمیونست پارٹی کا اہم ادارہ ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے اس دورہ سے متعلق کہا ہے کہ چین کے نائب صدر وانگ چی شن کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان سدابہارسٹریٹجک تعاون اوراشتراک کار کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ ان کادورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوطرفہ رابطوں کی ایک کڑی ہے جس میں وزیرعظم عمران خان کے نومبر2018ءکے دورہ چین اورپھر اپریل 2019 ءمیں دورہ چین اوردوسری بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے بعد تیزی آئی ہے۔
-
لودھراں : ایمانداری کی مثال
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں آج ٹرک حادثے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا تھا جس ہر ریسکیو 1122 نے آ کر امدادی کاروائی کی
تفصیلات کے مطابق آج صبح سپر چوک لاتسکا ہوٹل لودھراں کے قریب ہونے والے حادثے والے ٹرک میں سرچ کے دوران ڈرائیور کیبن سے ملنے والے 2 لاکھ 10 ھزار 8 سو 50 روپے ڈرائیور سے تصدیق کے بعد ریسکیو نے بطور امانت رکھ لئے جو کہ زخمی ڈرائیور کے ہسپتال سے فارغ ھونے کے بعد اسکے حوالے کر د یئے گئے ہیں -

پی ٹی ایم حملہ، سوشل میڈیا پر جعلی تصویروں کا استعمال، انڈیا سے پاک فوج مخالف مہم چلانے کا انکشاف
پشتون تحفظ موومنٹ کی طرف سے پاک فوج پر حملہ سے قبل ہی انڈیا میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کے مختلف اکاؤنٹس سے پاک فوج کے خلاف اور پی ٹی ایم کے حق میں پروپیگنڈہ مہم شروع کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس دوران بیرون ممالک سے سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر والی پوسٹیں لگائی جاتی رہیں. خاص طور پر سوات کی 24 دسمبر 2008 کی ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں ایک شخص کو گولیاں لگنے سے زخمی دکھا گیا ہے.
پی ٹی ایم کی طر ف سے بھی سوشل میڈیا پر یہی جعلی تصویر استعمال کی جاتی رہی جبکہ ایسے تمام اکاؤنٹس سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ یہ سبھی اکاؤنٹس انڈیا، افغانستان اور دیگر بیرون ممالک سے چلائے جارہے ہیں.
پی ٹی ایم نے ٹی ٹی پی کی طرح مسلح بغاوت شروع کر دی، ریاست ان کی دہشت گردی فوری کچلے. زید حامد
یاد رہے کہ ممتاز تجزیہ نگار زید حامد بھی اس سے پہلے واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی ایم کو را، این ڈی ایس اور دیگر اداروں سے واضح مدد مل رہی ہے. ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی ایم نے پاکستان مسلح بغاوت کا آغاز کر دیا ہے. بہت عرصہ سے توقع کر رہے تھے کہ پی ٹی ایم مسلح بغاوت شروع کر دے گی اور آج یہ خیال حقیقت کا روپ دھار گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاص طور پر جب سے آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس پی ٹی ایم کے خلاف کی تھی. ہمیں نظر آرہا تھا کہ پی ٹی ایم سمجھ رہی ہے کہ اب ریاست ان پر ہاتھ ڈالے گی اور جو بغاوت انہوں نے برپا کرنی ہے اس میں ان کو جلدی کرنا پڑے گی. پھر اسلام آباد میں گلالئی کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات قائم ہوئے تو پی ٹی ایم میں مزید خوف پیدا ہوا یوںبالکل واضح لگ رہا تھا کہ کچھ ہی دنوںمیںیہ پاکستانی ریاست کے خلاف کاروئی کریںگے.
انہوں نے کہاکہ انڈیا میں مودی کی جیت نے انہیںبہت حوصلہ دیا اور انہیں معلوم ہو گیا کہ آئندہ کئی سال تک ہندوتوا آئیڈیالوجی ان کی پشت پر کھڑی رہے گی. اور امریکی بحری بیڑہ جو اس خطہ میں آرہا ہے اس سے بھی ان کو بہت حوصلہ ہے کہ یہ پاکستان کے خلاف اپنی بغاوت کو کامیاب کر سکتے ہیں. اس لئے آج جو کچھ ہوا ہے یہ ان کا اوور کانفیڈنس ہے. انہوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور سمجھا کہ شاید پاکستانی فوج زخمی ہو جائے گی لیکن جھڑپ میں ان کے بہت سے لوگ مارے گئے اور زخمی ہوئے. اور کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں. معاملہ سرخ لکیر پار ہو گئی ہے. ایک ایم این اے کی حیثیت سے پاک فوج پر حملہ کرنے کے بعد محسن داوڑ نہ تو ایم این اے رہنے کے قابل ہے اور جب کھل کر بیان دیا کہ وہ افغان ہےا ور رہے گا تو پھر اس کی ریاست کے خلاف جنگ صرف بغاوت نہیںبلکہ ٹی ٹی پی کی طرح کی ایک دہشت گردی اور غیر ملکی ریاستوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہے. سو اب وقت آگیا ہے کہ پی ٹی ایم کی دہشت گردی کو کچل دیا جائے. اس کے چار پانچ سرغنہ ہیں منظور پشتین ہے، گلالئ ہے. علی وزیر ہے ان سب کو ریاست فوری طور پر گرفتار کر کے فوجی عدالتوں مین پیش کرے. اب یہ کیس سول عدالتوںکا نہیں ہے.
اس سے پہلے کہ پ اکستانی میڈیا میں خبریںآتیں انڈیا کے ٹویٹر ہینڈل پاکستانی فوج کےخلاف اور پی ٹی ایم کے حق میں پروپیگنڈہ مہم شروع کر چکے تھے. پی ٹی ایم کو ٹویٹر ہینڈل براہ راست انڈیا سے سپورٹ مل رہی ہے. این ڈی ایس، را اور بین الاقوامی ادارے پی ٹی ایم کے حق میں اور پاکستان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں. -
پی ٹی ایم نے ٹی ٹی پی کی طرح مسلح بغاوت شروع کر دی، ریاست ان کی دہشت گردی فوری کچلے. زید حامد
ممتاز تجزیہ نگار زید حامد نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم نے پاکستان مسلح بغاوت کا آغاز کر دیا ہے. بہت عرصہ سے توقع کر رہے تھے کہ پی ٹی ایم مسلح بغاوت شروع کر دے گی اور آج یہ خیال حقیقت کا روپ دھار گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاص طور پر جب سے آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس پی ٹی ایم کے خلاف کی تھی. ہمیں نظر آرہا تھا کہ پی ٹی ایم سمجھ رہی ہے کہ اب ریاست ان پر ہاتھ ڈالے گی اور جو بغاوت انہوں نے برپا کرنی ہے اس میں ان کو جلدی کرنا پڑے گی. پھر اسلام آباد میں گلالئی کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات قائم ہوئے تو پی ٹی ایم میں مزید خوف پیدا ہوا یوںبالکل واضح لگ رہا تھا کہ کچھ ہی دنوںمیںیہ پاکستانی ریاست کے خلاف کاروئی کریںگے.
انہوں نے کہاکہ انڈیا میں مودی کی جیت نے انہیںبہت حوصلہ دیا اور انہیں معلوم ہو گیا کہ آئندہ کئی سال تک ہندوتوا آئیڈیالوجی ان کی پشت پر کھڑی رہے گی. اور امریکی بحری بیڑہ جو اس خطہ میں آرہا ہے اس سے بھی ان کو بہت حوصلہ ہے کہ یہ پاکستان کے خلاف اپنی بغاوت کو کامیاب کر سکتے ہیں. اس لئے آج جو کچھ ہوا ہے یہ ان کا اوور کانفیڈنس ہے. انہوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور سمجھا کہ شاید پاکستانی فوج زخمی ہو جائے گی لیکن جھڑپ میں ان کے بہت سے لوگ مارے گئے اور زخمی ہوئے. اور کچھ گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں. معاملہ سرخ لکیر پار ہو گئی ہے. ایک ایم این اے کی حیثیت سے پاک فوج پر حملہ کرنے کے بعد محسن داوڑ نہ تو ایم این اے رہنے کے قابل ہے اور جب کھل کر بیان دیا کہ وہ افغان ہےا ور رہے گا تو پھر اس کی ریاست کے خلاف جنگ صرف بغاوت نہیںبلکہ ٹی ٹی پی کی طرح کی ایک دہشت گردی اور غیر ملکی ریاستوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہے. سو اب وقت آگیا ہے کہ پی ٹی ایم کی دہشت گردی کو کچل دیا جائے. اس کے چار پانچ سرغنہ ہیں منظور پشتین ہے، گلالئ ہے. علی وزیر ہے ان سب کو ریاست فوری طور پر گرفتار کر کے فوجی عدالتوں مین پیش کرے. اب یہ کیس سول عدالتوںکا نہیں ہے.
اس سے پہلے کہ پ اکستانی میڈیا میں خبریںآتیں انڈیا کے ٹویٹر ہینڈل پاکستانی فوج کےخلاف اور پی ٹی ایم کے حق میں پروپیگنڈہ مہم شروع کر چکے تھے. پی ٹی ایم کو ٹویٹر ہینڈل براہ راست انڈیا سے سپورٹ مل رہی ہے. این ڈی ایس، را اور بین الاقوامی ادارے پی ٹی ایم کے حق میں اور پاکستان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں.