Baaghi TV

Blog

  • چین کے نائب صدر کل پاکستان کا دورہ کریں گے.

    چین کے نائب صدر کل پاکستان کا دورہ کریں گے.

    چین کے نائب صدر وانگ چی شان کل اتوار کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے. اپنے اس دورے کے دوران نائب صدر وانگ چی شان صدرمملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ وانگ کی شان 13 ویں نیشنل پیلزکانگریس اورمرکزی فارن افئیرز کمیشن کے رکن ہیں۔ مرکزی فارن افئیرز کمیشن چین کی کمیونست پارٹی کا اہم ادارہ ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ چین کے نائب صدر وانگ چی شان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان سدابہارسٹریٹجک تعاون اوراشتراک کار کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ ان کادورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوطرفہ رابطوں کی ایک کڑی ہے جس میں وزیرعظم عمران خان کے نومبر2018ءکے دورہ چین اورپھر اپریل 2019 ءمیں دورہ چین اوردوسری بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے بعد تیزی آئی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ سے تعلقات میں مزید استحکام آئے گا اور ان کے دورے کے دوران مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین مفاہمت کی دستاویزات اورمعاہدوں پردستخط ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ چینی نائب صدر کے دورہ سے پاکستان اورچین کے درمیان سدبہاراورآزمودہ دوستی کی اہمیت اجاگرہوتی ہے۔

    یاد رہے کہ سی پیک منصوبہ پر دونوں‌ملک تیزی سے عمل جاری رکھے ہوئے ہیں‌اور اس منصوبہ سے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں.

  • آئندہ چوبیس گھنٹوں‌ میں‌ ملک کے اکثر علاقوں‌ میں‌ موسم خشک رہے گا

    آئندہ چوبیس گھنٹوں‌ میں‌ ملک کے اکثر علاقوں‌ میں‌ موسم خشک رہے گا

    محکمہ موسمیات نے کل اتوار کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے اورسندھ میں سخت گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے. اسی طرح‌ ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اورکشمیر کے مختلف علاقوں‌میں جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں و علاقوں‌میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

    ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش اسلام اآباد، راولپنڈی میں‌ ریکارڈ کی گئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں‌میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تھا.

  • لودھراں میپکو کی غفلت و لاپرواہی جاری

    دنیاپور نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی چک نمبر 343 ڈبلیو بی میں گیارہ کے وی تار ٹوٹ کر گر گئی،کرنٹ لگنے سے دس سالہ احمد 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی شدید زخمی ہو گیا ہے جس کو فوری طور پر ملک طیب اعوان تحصیل ہسپتال ہیڈکوارٹر دنیاپور میں منتقل کیا گیا ہے اہل گاؤں نے شدید احتجاج کیا مظاہرہ کرتے ہوئے موقف پیش کیا ہے کہ کئی مرتبہ میپکو حکام کو ان تاروں کے متعلق آگاہ کیا گیا مگر اس پر کبھی بھی عملدرآمد نہیں ہو سکا مزید یاد رہے کہ کچھ دن پہلے لودھراں ہی کے علاقے حاصل والا میں اس طرح کا واقعہ رونما ہوا تھا جس کی وجہ سے 4 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے

  • مشرقی وسطیٰ میں امریکی فوج بڑھانے کا فیصلہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے. جواد ظریف

    مشرقی وسطیٰ میں امریکی فوج بڑھانے کا فیصلہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے. جواد ظریف

    ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں اپنی افواج کی تعداد بڑھانے کا امریکی فیصلہ ایک خطرناک پیش رفت ہے جو عالمی امن کے لیے خطرناک ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ نے ایک دن قبل مشرق وسطیٰ میں تعینات اپنے دستوں کی تعداد میں ڈیڑھ ہزار فوجیوں کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

    یاد رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں ایران امریکہ کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے اور دونوں‌اطراف سے جارحانہ بیان بازی دیکھنے میں‌ آرہی ہے.

  • لودھراں اہم اجلاس منعقد کیا گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں ویجی لینس اجلاس منعقد کیا گیا

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میڈم حمیرا ارشاد نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ڈی او لیبر ، ڈی او سوشل ویلفئیر سلیم شاہ ، ایس ایچ او صدر راو حامد ، این جی اوز کے نمائندہ عرفان اعوان ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب ، صدر بھٹہ جات یونین حاجی اللہ ڈتہ ودیگر نے شرکت کی

  • لودھراں مستحق و غریب لوگوں کی مدد کا انوکھا طریقہ

    لودھراں نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں ملتان روڈ پر قرآن محل کے زیراہتمام دیوار مہربانی بنائی گئی ہے جس پر شہری دوسروں کی مدد کیلئے ضروریات زندگی کی اشیاء رکھ سکتے ہیں جبکہ حقدار لوگ وہاں سے ضروریات زندگی کی اشیاء اٹھا سکتے ہیں شہریوں نے بڑی تعداد میں کپڑے جوتی وغیرہ رکھے ہوئے ہیں جس سے مستحق افراد مستفید ہو رہے ہیں

  • لودھراں انا کا مسئلہ قتل کا سبب بن گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے قریشی والا میں والد کی بے عزتی کا بدلہ لینے کے لئے بہنوئی نے اپنے بھائی کے ہمراہ فائرنگ کر کے برادر نسبتی کو قتل کر دیا،تھانہ قریشی والا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

  • لودھراں ریسکیو ٹیم کی بروقت کاروائی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کام کے دوران ایک شخص 70 فٹ گہرےکنویں میں گر گیا

    تفصیلات کے مطابق لودھراں شجاع آباد روڈ سمرا مائنر کے قریب ایک شخص کام کرتے ھوئے 70 فٹ گہرے کنویں میں گر گیا اطلاع ملتے ھی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے دو گھنٹے کے طویل ریسکیوآپریشن کے بعد متاثرہ شخص کو ذندہ باہر نکال لیا 30 سالہ رمضان کام کرنے کے دوران اچانک کنویں میں گرگیا متاثرہ نوجوان کو ھیڈ انجری ھوئی جبکہ بائیں کندھے کا جوڑ بھی متاثر ھوا ھے ریسکیو ٹیم نے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں شفٹ کر دیا۔

  • جدہ جانے والے مسافر نے مصنوعی سیبوں‌ میں‌ کیا چھپا رکھا تھا؟ جان کا حیران رہ جائیں گے

    جدہ جانے والے مسافر نے مصنوعی سیبوں‌ میں‌ کیا چھپا رکھا تھا؟ جان کا حیران رہ جائیں گے

    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی انٹیلی جنس نے جدہ جانے والے ایک مسافر سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این ایف کی جانب سے اسلام آباد ایئر پورٹ ایک مسافر کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس موجود
    6 مصنوعی سیبوں کے اندرسے ایک کروڑ روپے مالیت کی چھپائی گئی ہیروئن برآمد کر لی گئی. یہ کاروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی اور ملزم کو بھی حراست میں‌لے لیا گیا ہے.

    رکھی تھی۔ خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں نہ صرف منشیات برآمد کرلی گئی بلکہ ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والا ملزم وسیم گل کوہاٹ کا رہنے والاے اور وہ سعودی عرب کے شہر جدہ جانا چاہتا تھا تاہم اسے پہلے ہی پکڑ لیا گیا. یوں‌اگر دیکھا جائے تو اے این ایف نے ایک پاکستانی کا سر قلم ہونے سے بچا لیا ہے. کیونکہ وہاں منشیات لے جانے والے کا سر قلم کر دیا جاتا ہے.

  • ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات نے نجی ہسپتالوں کے دورے پر کیا ہدایات دی

    گوجرانوالہ( ) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات عثمان اظہر نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کا فضلہ مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگانا جرم ہے،ہسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس طرف خصوصی توجہ دیں تاکہ فضلے کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کے خدشات کو روکا جاسکے- ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوندل ہسپتال اور فاضل میموریل ہسپتال کے اچانک دورہ کے دوران کیا – انسپکٹر ماحولیات غلام مرتضی بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے- انہو ں نے دونوں ہسپتالو ں میں فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کا جائزہ لیا اورہسپتال انتظامیہ کو خبردار کیا کہ وہ فضلہ اٹھانے والی کمپنیوں کے کام پر نظر رکھے اوران کی پڑتال کی جائے کہ ہسپتالوں کے فضلہ کو مناسب طریقے سے جلا یاجاتاہے یا نہیں -انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات نے ہسپتالوں کے فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کا جائزہ اور فضلہ کی خرید وفروخت کے خلاف دس روزہ مہم شروع کررکھی ہے اگر کوئی اس کام میں ملوث پایاگیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی-