امیدوار چیئرمین یونین کونسل چک نمبر 136 دس آر چوہدری شہزاد فیصل آرائیں کی طرف سے پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کے کمیونٹی روم، ایس ایچ او روم کے لیے نئی قیمتی کرسیاں، بیڈ، میٹرس،پلاسٹک کرسی سیٹ وغیرہ عطیہ کیا، گزشتہ روز ایس ایچ او ٹھٹھہ صادق آباد یوسف بھٹی کو ڈی پی او خانیوال نے پولیس لائن حاضر کردیا، سابق ایس ایچ او ٹھٹھہ صادق آباد یوسف بھٹی گزشتہ رات تقریباً سحری کے وقت ایک کرسی میز سیٹ،قیمتی بیڈ، نئی ریوالولنگ کرسی بھی اپنے ساتھ لے گیا،جس پر علاقے کی سیاسی وسماجی عوامی شخصیات نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او خانیوال اسد سرفراز خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،
Blog
-

میران شاہ پی ٹی ایم کے حملہ میں 5 سکیورٹی اہلکار زخمی، ایک کی حالت نازک
پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ اور اس کے کارندوں کی طرف سے پاک فوج پر حملہ میں 5 جوان زخمی ہوئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زخمی جوانوںکو سی ایم ایچ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے. حملہ میں زخمی ہونے والے ایک سپاہی عادل کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے.
فورسز اہل کاروں اورپی ٹی ایم کارکنوں میں جھڑپ دتہ خیل کےقریب ہوئی. بتایا گیا ہے کہ یہ جھڑپ اس جگہ ہوئی جہاں کئی دنوں سے پی ٹی ایم کارکنوں نے دھرنا دے رکھا ہے. پی ٹی ایم لیڈر اور کارکنان جو پاک فوج اور دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم چلا رہے ہیں اتوار کے دن ساری حدیں پار کر گئے اور پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر بھی فائرنگ کر دی جس کے بعد پی ٹی ایم کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے.
اس موقع پر مقامی ایم این اے محسن داوڑ اورعلی وزیربھی علاقے میں موجود تھے. محسن داوڑ عوام کو پاکستانی فوج اور ریاست کے خلاف مسلسل اکسا رہا ہے. اتوار کے دن محسن داوڑ اور اس کے ساتھیوں نے میران شاہ کے بویا علاقہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوانوںکے خلاف اشتعال انگیزی نعرے بازی بھی کی.
-

سردار عثمان بزدار اور شیخ رشید احمد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے مابین ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور فلاحی منصوبوں سے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید سے ملاقات کے دوران سردار عثمان بزدار نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے میرٹ کے نام پراقرباءپروری کے کلچرکوفروغ دیا۔ سابق ادوار کی غلط پالیسیوں کے باعث قومی خزانے کونقصان پہنچا اور ملک میں مہنگائی، بے روزگای اور غربت بڑھی۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق حکومتی امور سرانجام دے رہے ہیں۔ ہمارا عوام سے تعلق ہے اورعوام کے مینڈیٹ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ہم نے خدمت کے جس سفر کا آغاز کیا ہے اس میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ نئے پاکستان میں ہر شہر اور علاقے کویکساں ترقی دی جائے گی۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا ”کرپشن فری پاکستان“ قوم کے دل کی آواز بن چکا ہے،موجودہ حکومت نے مختصر عرصے میں ہر سطح پر بچت،سادگی اورکفایت شعاری کو فروغ دیا ہے۔ ملک میں کرپشن کرنے والوں کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے۔ کرپٹ عناصر کیلئے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
سردار عثمان بزدار اور شیخ رشید احمد کے مابین ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ عوامی خدمت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے اور فلاح عامہ کی سرگرمیوں کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔
-

پاکستانی شہری کا ہم جنس پرست ہونے کا شرمناک اعتراف، ہائی کورٹ میں کیا درخواست دائر کر دی؟
لاہور ہائی کورٹ میں ایک پاکستانی شہری نے حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کی ہے جسے ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرائے عالمگیر کے رہائشی محمد علی کی طرف سے ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی کہ وہ ہم جنس پرست ہے اور اس وقت برطانیہ میں رہائش پذیر ہے. وہ پاکستان آنا چاہتا ہے لیکن اس کی جان کو سخت خطرہ لاحق ہے اس لئے پاکستان واپسی کیلئے اس کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے.
درخواست گزار محمد علی کا کہنا تھاکہ اسلامی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے مخالفین اس کی جان کے دشمن بن گئے ہیں اور اسے ڈر ہے کہ وہ پاکستان آیا تو کہیں ایسا نہ ہو مخالفین اسے قتل کر دیں.
لاہور ہائی کورٹ آفس نے پاکستانی شہری محمد علی کی درخواست اعتراض لگا کر خارج کر دی ہے. یاد رہے کہ پاکستان میں بھی سازش کے تحت بے راہ روی عام کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں.
-

چیک پوسٹوں پر حملہ، پاک فوج نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے متعدد پی ٹی ایم کارکنان کو گرفتار کر لیا
پشتون تحفظ موومنٹ کے لیڈر محسن داوڑ اور ساتھیوں کی طرف سے میران شاہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کے بعد جوابی کاروائی کرتے ہوئے پی ٹی ایم کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فورسز اہل کاروں اورپی ٹی ایم کارکنوں میں جھڑپ دتہ خیل کےقریب ہوئی. بتایا گیا ہے کہ یہ جھڑپ اس جگہ ہوئی جہاں کئی دنوں سے پی ٹی ایم کارکنوں نے دھرنا دے رکھا ہے. پی ٹی ایم لیڈر اور کارکنان جو پاک فوج اور دفاعی اداروں کے خلاف مذموم مہم چلا رہے ہیں اتوار کے دن ساری حدیں پار کر گئے اور پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر بھی فائرنگ کر دی جس کے بعد پی ٹی ایم کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے.
اس موقع پر مقامی ایم این اے محسن داوڑ اورعلی وزیربھی علاقے میں موجود تھے. محسن داوڑ عوام کو پاکستانی فوج اور ریاست کے خلاف مسلسل اکسا رہا ہے. اتوار کے دن محسن داوڑ اور اس کے ساتھیوں نے میران شاہ کے بویا علاقہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوانوںکے خلاف اشتعال انگیزی نعرے بازی بھی کی.
یاد رہے کہ محسن داوڑ تمام اخلاقی حدیںپار کرتے جارہے ہیں. پاک فوج سمیت دیگر ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے جس کی سماعت
جسٹس عامر فاروق پیر کو کرینگے، یہ درخواست کرنل (ر) جاوید اقبال کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ -
شہباز شریف میدان چھوڑ کر مت بھاگیں، اسحق ڈار کے ساتھ واپس آ جائیں. فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم عمران خان کی عاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب اسحاق ڈار کے ساتھ ملک واپس آجائیں تاکہ سچ اور جھوٹ کا پتہ چل سکے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہباز صاحب آپ کا چیمبر خالی ہے. آپ کو یہاں تلاش کیا جارہا ہے. میدان چھوڑ کر مت بھاگیں . انہوں نے کہاکہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ وہ لوگ جو میدان چھوڑ کر بھاگتے ہیں دوسروںکو دروغ گوئی کا درس دے رہے ہیں.
یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ کے مرکزی لیڈر شہباز شریف ان دنوں علاج معالجہ کے سلسلہ میں لندن میں ہیں. ہفتہ کے دن ہی انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے جسم سے کینسر کا مرض ختم ہو چکا ہے تاہم وہ معمول کے علاج کیلئے لندن آئے ہیں.
-

پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اور ساتھیوں کا پاک فوج پر حملہ، چیک پوسٹ پر فائرنگ اور نعرے بازی
پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن اسمبلی محسن داوڑ اور اس کے ساتھیوں نے پاک فوج پر حملہ کیا اور چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محسن داوڑمیرانشاہ کےعلاقہ بویا میں مسلح ساتھیوں سمیت موجود ہے. محسن داوڑ عوام کو پاکستانی فوج اور ریاست کے خلاف مسلسل اکسا رہا ہے. محسن داوڑ اور اس کے ساتھیوں نے میران شاہ کے بویا علاقہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوانوںکے خلاف اشتعال انگیزی نعرے بازی بھی کی.
یاد رہے کہ محسن داوڑ تمام اخلاقی حدیںپار کرتے جارہے ہیں. پاک فوج سمیت دیگر ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے جس کی سماعت
جسٹس عامر فاروق پیر کو کرینگے، یہ درخواست کرنل (ر) جاوید اقبال کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ -

یوم علی پر لاہور میں دو دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد
پنجاب حکومت کی طرف سے یوم علی رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو دن کیلئے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی لگا دی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے. پابندی کل 27 مئی تک رہے گی. یہ حکم نامہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے جاری کیا ہے.
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اہم مواقع پر ڈبل سواری پر پابندی لگائی جاتی رہی ہے.
-

بھارت، کانگریس کا نیا صدر کون ہو گا؟ راہل نے پرینکا کو منتخب کرنے کی بھی مخالفت کر دی
بھارت میں لوک سبھا انتخابات میں شکست کے بعد کانگریس کے صدر راہل گاندھی استعفیٰ دینے پر بضد ہیں اور انہیں منانے کی کوششیں کی جارہی ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کانگریس ورکنگ کمیٹی میں انہوں نے استعفیٰ کی پیش کش بھی کی لیکن اسے منظور نہیں کیا گیا. کہا جارہا ہے کہ راہل گاندھی پارٹی صدر کے عہدہ پر قائم رہنے کیلئے اب تیار نہیں ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ اب کوئی اور یہ ذمہ داری سنبھالے.
کانگریس کی ورکنگ کمیٹی اجلاس میں پرینکا کا نام بھی لیا گیا تاہم راہل گاندھی نے کہاکہ میری بہن کو اس معاملہ میں مت کھینچیں کانگریس کا نیا صدر گاندھی خاندان سے باہر ڈھونڈنا چاہیے. ورکنگ کمیٹی کا اجلاس چھ گھنٹے تک جاری رہا جس میں حالیہ انتخابات میں شکست کا جائزہ لیا گیا.
ورکنگ کمیٹی اجلاس میں راہل کی والدہ سونیا گاندھی، بہن پرینکا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی موجود تھے. اس موقع پر راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ وہ کانگریس کے سپاہی ہیںاور بغیر کسی عہدہ کے بھی لڑتے رہیں گے.
-

چینی نائب صدر آج تین روزہ دورہ پر پاکستان آئیں گے، اہم ملاقاتیں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے
چین کے نائب صدر وانگ شی شان آج اتوار کو تین روزہ دورہ پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے. وہ وزیر اعظم عمران خان، صدر پاکستان عارف علی اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے. اپنے اس دورے کے دوران نائب صدر وانگ چی شان صدرمملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ وانگ کی شان 13 ویں نیشنل پیلزکانگریس اورمرکزی فارن افئیرز کمیشن کے رکن ہیں۔ مرکزی فارن افئیرز کمیشن چین کی کمیونست پارٹی کا اہم ادارہ ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ چین کے نائب صدر وانگ چی شان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان سدابہارسٹریٹجک تعاون اوراشتراک کار کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ ان کادورہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوطرفہ رابطوں کی ایک کڑی ہے جس میں وزیرعظم عمران خان کے نومبر2018ءکے دورہ چین اورپھر اپریل 2019 ءمیں دورہ چین اوردوسری بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے بعد تیزی آئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ سے تعلقات میں مزید استحکام آئے گا اور ان کے دورے کے دوران مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین مفاہمت کی دستاویزات اورمعاہدوں پردستخط ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ چینی نائب صدر کے دورہ سے پاکستان اورچین کے درمیان سدبہاراورآزمودہ دوستی کی اہمیت اجاگرہوتی ہے۔
یاد رہے کہ سی پیک منصوبہ پر دونوںملک تیزی سے عمل جاری رکھے ہوئے ہیںاور اس منصوبہ سے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں. چینی نائب صدر کا یہ تین روزہ دورہ ہے. وہ 28 مئی تک پاکستان میں رہیں گے.