Baaghi TV

Blog

  • پہلے خود لوٹا اب نسل کو مسلط کرنا چاہتے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

    پہلے خود لوٹا اب نسل کو مسلط کرنا چاہتے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ روایتی جماعتوں کے قائدین صرف اپنے بچوں اور اپنے مستقبل کے لئے فکر مند ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ روایتی جماعتوں کے قائدین صرف اپنے بچوں اور اپنے مستقبل کے لئے فکر مند ہیں جبکہ عمران خان کو قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کی فکر ہے۔ جماعتوں کو کمپنیاں سمجھ کر چلانے والوں کی خواہش ہے کہ پہلے انہوں نے لوٹا، اب اگلی نسل کو قوم پر مسلط کرجائیں

    ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جراتمندانہ فیصلے کئے ہیں جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے اور پاکستان معاشی وسماجی لحاظ سے طاقتور ملک بن کر ابھرے گا۔ حیرت ان پر ہے جو جمہوریت کی بات تو کرتے ہیں لیکن عمل سے موروثی غلامی کا درس دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بلاول زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا .آج آصف زرداری نے اعلان کیا ہے کہ تحریک کی قیادت بلاول اور مریم کریں گے

  • نواز شریف سے جیل میں بھی نیب تحقیقات کرے گی، بڑی خبر آ گئی

    نواز شریف سے جیل میں بھی نیب تحقیقات کرے گی، بڑی خبر آ گئی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جیل میں بھی نیب تحقیقات کرے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف پر 33 قیمتی سرکاری بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے معاملہ پر نیب تحقیقات کرے گی ،نیب نے اس ضمن میں عدالت سے اجازت لے لی ہے. احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نےنیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کو باقاعدہ اجازت دیدی ہے. نیب کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسرعبدالماجدسابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سے کیمپ جیل میں پوچھ گچھ کرچکے ہیں، نیب ٹیم نے نوازشریف سے تھقیقاے کیلیے اجازت نامہ لے لیا ہے،نیب کی تفتیشی ٹیم سابق وزیراعظم نوازشریف سےکوٹ لکھپت جیل میں تحقیقات کرے گی.

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف پر33قیمتی سرکاری گاڑیاں سال16-2015 میں خریدنےکا الزام ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف سےدستیاب رکارڈکی روشنی میں پوچھ گچھ کی جائے گی ، بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف اور مریم نواز نے بھی استعمال کیں، جرمنی سے 34 بلٹ پروف گاڑیاں ڈیوٹی ادائیگی کے بغیر خریدی گئیں، بلٹ پروف گاڑیاں سارک کانفرنس 2016 کے مہمانوں کے لیے منگوائی گئیں، نواز شریف نے 34 میں سے 20 بلٹ پروف گاڑیاں اپنے قافلے میں شامل کرلی تھیں. سرکاری بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف کے اہلخانہ نے استعمال کیں۔

  • ایک افطار پارٹی سے حکومت پریشان ہو گئی، خورشید شاہ

    ایک افطار پارٹی سے حکومت پریشان ہو گئی، خورشید شاہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ افطار پارٹی سے حکومت پریشان ہو گئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی افطار پارٹی میں آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا ہے. خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پہلے بجٹ بنانے میں ہمیں آئی ایم ایف تجاویزدیتی تھی اب آئی ایم ایف بجٹ بنارہی ہے،آئی ایم ایف کے پاس کیا گروی رکھا گیا ہے،پارلیمنٹ کوبتایا جائے ، خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈالرکی قیمت بڑھ گئی ہے ، جس سےمہنگائی کا طوفان آگیا ہے .ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دکھاوے کے لیے عبدالعلیم خان کی قربانی دی گئی تحریک انصاف کوانصاف نہیں ملے گا تو اور کس کوملے گا انہوں نے دعویٰ کیا کہ جتنے الزامات عبدالعلیم خان پرہیں اس سے آدھے بھی شرجیل میمن پرنہیں ہونگے.

  • وہاب ریاض نے خواب میں کیا دیکھا کہ اسے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا؟

    وہاب ریاض نے خواب میں کیا دیکھا کہ اسے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا؟

    پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کرکٹر اور ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہونے والے وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ملک اور قوم کے لئے کھیلیں گے. دو سال ٹیم سے باہر رہا کوشش کروں گا جتناسیکھاہےاس سےٹیم کوفائدہ پہنچاؤں ،قوم کی امیدوں پرپورااترنےکی کوشش کروں گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وہاب ریاض نے لاہو رمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی خواہش ہے کہ میں یہ ورلڈ کپ کھیلوں اور مجھے یقین ہو چکا تھا کہ میں کھیلوں گا، وہاب ریاض نے مزید کہا کہ جب سے ورلڈ کپ کا سین شروع ہوا مجھے ہر دوسرے د ن خواب آتے تھے اور کبھی مجھے ٹیم میں سیلکٹ کر دیا جاتا تھا کبھی نظر انداز کر دیا جاتا، آٹھ دن قبل خوا ب میں انضمام نے کال کر کے کہا کہ یہ آخری موقع ہے تم ورلڈ کپ کھیل رہے ہو ،وہاب ریاض نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہوا، مجھے انضمام الحق کی کال آئی اور کہا کہ تیار ہو جاو ورلڈ کپ کے لئے جا رہے ہو .وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں انگلینڈ کیخلاف سیریز میں وائٹ واش ہواہے لیکن کبھی بھی چار میچوں میں ہم نے لگاتار تین سو رنز نہیں بنائے ، یہ بہت بڑی بہتری ہے .

    واضح رہے کہ وہاب ریاض کو ورلڈ کپ سکواڈ میں ایک روز قبل شامل کیا گیا ہے ،

  • حکومت کیخلاف تحریک کی قیادت کون کرے گا؟ آصف زرداری بول پڑے

    حکومت کیخلاف تحریک کی قیادت کون کرے گا؟ آصف زرداری بول پڑے

    سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی حکومت کے خلاف تحریک کو نئی جنریشن لیڈ کرے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں‌صحافیوں کے سوال کے جواب میں آصف زرداری نے کہ حکومت کے خلاف تحریک نئی جنریشن لیڈ کرے گی. اس میں مولانا فضل الرحمان کا بیٹا، میرا بیٹا اور مریم بی بی تمام تحریک کی قیادت کریں گے.آصف زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری نظر میں تودوبارہ الیکشن کی طرف جائیں گے. آصف زرداری نے نواز شریف سے ملاقات کے حوالہ سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ،موقع ہو گا تو ملاقات کرلیں گے اس میں کوئی مسئلہ نہیں.

    واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں بلاول زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں مریم نواز نے بھی شرکت کی تھی، افطار پارٹی کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماوں نے حکومت کے خلاف عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کیا تھا

  • سیکرٹری اوقاف ذوالفقار گھمن کا رمضان بازاروں کا دورہ،قیمتیں اور معیارات چیک کئے

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) سیکرٹری اوقاف,ذوالفقار گھمن کا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری کے ہمراہ گندم خریداری مرکز شیخوپورہ اور رمضان بازار کرکٹ سٹیڈیم اور لاہور روڈ کا دورہ. اس موقع پر انہوں نے سستے رمضان بازار میں اشیا خورو نوش کی قیمتیں,معیار اور وزن چیک کیے اور تسلی اور اطمینان کا اظہار کیا

    انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مقرر کردہ قیمتوں میں اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے. اور مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ عوام حکومتی اقدامات سے پوری طرح مستفید ہو سکیں.

    حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک میں عوام الناس کو رعائتی نرخوں پر روز مرہ کی اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے.

  • اقوام متحدہ نے امریکہ و ایران سے مطالبہ کر دیا، کہا لفظی جنگ بندی ختم کریں

    اقوام متحدہ نے امریکہ و ایران سے مطالبہ کر دیا، کہا لفظی جنگ بندی ختم کریں

    اقوام متحدہ نے امریکا اورایران سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ممالک حالات معمول پر لانے کے لئے کردار ادا کریں

     

    ایران امریکا جنگ کا خطرہ، ایران اور چین کا دشمن ایک،خطے میں کیا ہونیوالا ہے، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈیو جیرک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امریکا و ایران دونوں ممالک سے مطالبہ کرتا ہے کہ لفظی جنگ ختم کریں اور حالات کو معمول پر لائیں، ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ دونوں ممالک سے رابطے میں ہے. ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا و ایران کے مابین بڑھتی کشیدگی پر اقوام متحدہ کو تشویش ہے. ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اسوقت اضافہ ہوا جب امریکا نے خلیج میں جنگی بیڑہ تعینات کیا

  • وزیراعلیٰ بلوچستان دورے پر حب پہنچے گے.

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام آف لسبیلہ نواب جام میر کمال خان آج مختصر دورے پر بلوچستان کے صنعتی شہر حب پہنچے گے جہاں وہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے والد میر عبدالمجید بزنجو کی وفات پر تعزیت وفاتحہ خوانی کرینگے بعد ازں وہ انڈسٹریل ایریا میں نئی تعمیر ہونے والی سڑک کا افتتاح کرینگے لیڈا میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان کو بریفنگ دی جائے گی صوبائی وزراء اراکین صوبائی اسمبلی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ ہونگے وزیراعلی کی آمد سے قبل بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں.

  • ڈالر کی اڑان، 153 کا ہونے سے بیرونی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا، جان کر ہوں حیران

    ڈالر کی اڑان، 153 کا ہونے سے بیرونی قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا، جان کر ہوں حیران

    آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کی مسلسل اڑان جاری ہے، ڈالر نیچے آنے کا نام ہی نہیں لے رہا. ڈالر 153 روپے کا ہونے سے بیرونی قرضوں میں 11 سو ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ‌ میں‌ ڈالر کا ریٹ 153 روپے تک پہنچ گیا ہے انٹر بینک میں ڈالر مزید 2 روپے 36 پیسے مہنگا ہو کر 152 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا جس سے بیرونی قرضوں میں 11 سو ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کے ریٹ میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو 4 کاروباری روز کے دوران 10 روپے 60 پیسے بڑھا ہے۔ منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 36 پیسے مہنگا ہوا ڈالر 152 روپے پر ٹریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 153 روپے تک ڈالرپہنچ گیا ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے بیرونی قرضوں میں گیارہ سو ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کو ابھی تک پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے بھر پور احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ معاہدے کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کی جائیں

  • سٹرکوں پر ٹر یفک کے منظم بہاو اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا بہت ضروری ہے ڈی ایس پی ٹریفک مظہر فرید

    سیالکوٹ شہر ی ٹر یفک قوانین کا احتر م کر یں سٹرکوں پر ٹر یفک کے منظم بہاو اور ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے لو گو ں میں شعو ر اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔ان خیا لات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک مظہر فرید نے ایجوکیشن ونگ کے ہمراہ ٹریفک قوانین اور ون ویلنگ کی روک تھام کے متعلق آگاہی پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کیا بعدازاں ڈی ایس پی ٹریفک پولیس مظہر فرید نے ایجوکیشن ونگ کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ آنے والی نسلوں کو بچپن سے ہی ٹریفک قوانین اور ون ویلنگ کے نقصانات کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہو گی تاکہ آئندہ آنے والی زندگی میں وہ بہتر شہری ثابت ہوں اور ٹریفک حادثات کو کم کیا جا سکے ان احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایجوکیشن ونگ نے مختلف تعلیمی اداروں اور لاری اڈوں میں جا کر ٹریفک قوانین اور ون ویلنگ کی رو ک تھام اور اس کے نقصانات کے متعلق لیکچر دیے اور متعدد ریڈیو پروگرام بھی کیے