Baaghi TV

Blog

  • ساہیوال:پولیس خود ہی انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے لگی

    ساہیوال:پولیس خود ہی انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے لگی

    ساہیوال:ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والا دیہاتی پولیس کے ہاتھوں دھکے کھانے پر مجبور،لاکھوں روپے جمع پونجی لٹوانے کے بعد انصاف کے لیے دربدر،
    تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود میں واقع ساہیوال کے نواحی گاؤں 187/9L کے رہائشی محمد نوید کے گھر پر گیارہ کس نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر نو تولے سونا،دو عدد موٹرسائیکلز،دو آئی فون،ایل سی ڈی،کلائی گھڑیاں،اور چار لاکھ 33ہزار آٹھ سو روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،نقدی کے علاوہ لوٹے جانے والے سامان کی مالیت بارہ لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے،اپنی زندگی کی کل جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے شخص کو واردات کا مقدمہ درج کروانے میں ہی کئی دن گزر گئے،متعلقہ ایس ایچ او نے متائثرہ شخص کی ایک نہ سنی اور اسے ٹرخاتے رہے،آخرکار اندراج مقدمہ کے لیے ایس پی انویسٹیگیشن کو مداخلت اور حکم جاری کرنا پڑا،جس پر بادل نخواستہ مقدمہ تو درج کرلیا گیا لیکن پولیس نے مجرموں کو پکڑنے کی بجائے الٹا مدعی پر ہی دباؤ ڈالنا شروع کردیا اور اسے حیلے بہانوں سے تھانے بلا کر تنگ کیا جانے لگا،متائثرہ شخص نے آر پی او ساہیوال اور آئی جی پنجاب سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے،واضح رہے کہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر قاضی عبدالباسط سائلین کو خوار کرنے اور زیر دباؤ لانے کے حوالے سے پہلے بھی کافی مشہور ہیں

  • ساہیوال:اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ تعلیمی بورڈ کیا کرتے پکڑے گئے؟جانیے۔

    ساہیوال:اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ تعلیمی بورڈ کیا کرتے پکڑے گئے؟جانیے۔

    ساہیوال:ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ساہیوال کی بڑی کاروائی ریجنل ڈائریکٹراینٹی کرپشن شفقت الله مشتاق کی ہدایت پر سرکل آفیسراینٹی کرپشن ساہیوال تقی عباس اختر نے پرکٹ جان نامی شہری کی درخواست پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ تعلیمی بورڈ ساہیوال امین عباسی کو 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی.جبکہ اس ریڈ کی نگرانی کے لیے حماد رضا جوڈیشل مجسٹریٹ ساہیوال بھی ہمراہ تھے۔

  • ڈی پی او شیخوپورہ نے بہروپ بدل کر مریدکے کی مختلف مساجد میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی اوشیخوپورہ غازی محمدصلاح الدین نے بھیس بدل کر مریدکے کی مساجد میں تروایح پر سیکورٹی ڈیوٹی چیک کی۔
    ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین نے سادہ کپڑوں میں عام آدمی کا روپ دھار کر مریدکے کی پچیس سے زائد مساجد امام بارگاہوں اور چرچز کی سیکیورٹی چیک کی۔
    دربار گاماحیات مسجد کی سیکیورٹی چیک کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی مساجد امام بارگاہوں چرچز کی کم نفری کے باوجود فول پروف سیکیورٹی ہے ۔بس عوام کا تعاون درکار ہے عوام اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور پولیس کو اطلاع کریں انہوں نے کہا موجودہ دہشت گردی کی لہر کی وجہ سےضلع بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہیں جسکے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ہیں انشاءاللہ عوام کی جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی انہوں نے کہا جو پولیس اہلکار بہترین کارکردگی دکھائے گا وہ انعام اور سرٹیفیکیٹ کا حقدار ہوگا اور جو پولیس اہلکار غفلت کا مرتکب ہوگا وہ خود کو محکمہ سے فارغ سمجھے۔

  • تلہ گنگ،چائلڈ پورن گرافی کیس، ایف آئی اے نے ایک اور ملزم گرفتار کر لیا

    تلہ گنگ،چائلڈ پورن گرافی کیس، ایف آئی اے نے ایک اور ملزم گرفتار کر لیا

    سوشل میڈیا پر عریاں تصویر دینے اور لڑکے کو بلیک میل کرنے کے جرم میں ایف آئی اے نے تلہ گنگ سے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر تلہ گنگ کے نواحی گاوں جھاٹلہ میں مبینہ طور پر چار ملزمان نے سولہ سالہ لڑکے کی عریاں تصاویر بنائیں اور انہیں فیس بک پر اپ لوڈ کر دیا، ملزمان طالب علم کو بلیک میل کرتے رہے اور دوستی و جنسی زیادتی کے لئے مجبور کرتے رہے. واقعہ کی اطلاع ملنے پر طالب علم کے والد نے ایف آئی اے کو درخواست دی جس پر ایف آئی اے تھانہ سرکل راولپنڈی نے جھاٹلہ میں چھاپہ مار کر چائلڈ پورن گرافی کیس کا تیسرا ملزم خبیب گرفتار کر لیا.ملزم کے دو ساتھیوں دانیال شیراز اور محمد زبیر کو ایف آئی اے دو ماہ قبل گرفتار کر چکی ہے. ایف آئی آر میں نامزد ایک اور ملزم معوذ فاروق تاحال ایف آئی اے کے شکنجے میں نہ آ سکا جس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں.مذکورہ ملزمان نے معصوم بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں۔ ملزمان کے خلاف دو جنوری 2019 کو مقدمہ درج کیا گیاتھا

    واضح رہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کیپٹن ریٹائرڈ محمد شعیب نے انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے ، پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی کے سرے بین الاقوامی مافیا تک جاتے ہیں۔
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے اسلام آباد میں چائلڈ پروٹیکشن بل 2018، ملک بھر میں جرائم پیشہ کم عمر بچوں کیلئے علیحدہ عدالتوں کے قیام اور چائلڈ پورنو گرافی کے قانون میں ترمیمی بل منظور کیا ہوا ہے.جس کے تحت چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال، جنسی ہراسگی پر7 سال قید و جرمانہ ہو گا.

  • #کباڑ_نہیں_کار، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ، قاتل گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں پر پابندی کا مطالبہ

    #کباڑ_نہیں_کار، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ، قاتل گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں پر پابندی کا مطالبہ

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے پاکستان کی سڑکوں پر لاکھوں روپے مالیت کی انسانی جانوں کی قاتل گاڑیوں کے خلاف آواز بلند کرنے پر شہریوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرنا شروع کئے جس کے بعد #کباڑ_نہیں_کار ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    قاتل گاڑیاں سڑکوں پر، مبشر لقمان نے‌ آواز اٹھائی تو شہریوں نے دعائیں دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایسی گاڑیاں فروخت کی جا رہی ہیں جن میں ائیر بیگز سمیت انسانی جانوں کی حفاظت کے لئے دیگر سہولیات نہیں ہوتی اور ان گاڑیوں کی قیمت لاکھوں روپے ہوتی ہے. ان گاڑیوں کی وجہ سے پاکستان میں آئے روز حادثات میں اموات زیادہ ہوتی ہیں، پیپلز پارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کا بیٹا کار حادثے میں جاں بحق ہوا، مسلم لیگ ن کے رہنما بلیغ الرحمان کی بیوی اور بیٹے کی بھی کار حادثہ میں چند دن قبل موت ہوئی تھی. سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے کار حادثوں میں اموات پر ناقص گاڑیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر شہریوں کی طرف سے نہ صرف انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا بلکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر #کباڑ_نہیں_کار ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں شہریوں نے کار کمپنیوں کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا.

    ٹویٹر پر ایک صارف جویریہ صدیق لکھتی ہیں کہ پاکستان میں بیچی جانے والی مہنگی گاڑیوں میں ائیر بیگ اور دیگر سیفٹی فیچرز نہیں میری حکومت سے گزارش ہے اس پر فوری طور پر ایکشن لے اور مہنگی گاڑیوں کے ساتھ متوسط طبقے کی گاڑیوں مہران کلٹس ویگن آر دیگر میں یہ ائیر بیگ انسٹال کئے جائیں

    ایک شہری قاسم ظہور نے ایسی گاڑیوں جن میں ائیر بیگز نصب نہیں انکے بائیکاٹ کی اپیل کی

    ٹویٹر پر صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت کار کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنائے کہ گاڑیوں میں سیفٹی فیچرز کا خاص خیال رکھا جائے اور ایسی کمپنیز پر پابندی لگائے جائے جو گاڑیوں میں سیفٹی فیچرز کا خیال نہیں رکھتی.

  • باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے کیس میں پیش رفت

    باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے کیس میں پیش رفت

      ( نعمان بھٹہ) سی او ایجوکیشن مظفرگڑھ کی جانب سے ہرا ساں کی جانے والی خواتین اساتذہ نے سی ای او ایجوکیشن فیاض بزدار کے خلاف وزیر اعلی شکایت سیل کو درخواست دے دی.باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی شکایات سیل کی وائس چئیر پرسن مہناز سعید کے مطابق مظفرگڑھ کے سی ای او ایجوکیشن فیاض احمد بزدار سرکاری خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں.10 سے زائد متاثرہ خواتین اساتذہ نے انھیں ثبوت فراہم کردئیے ہیں مگر وہ سامنے نہیں آنا چاہتیں.مہنازسعید کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والے ثبوتوں کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ محکمانہ سزاؤں کا خوف دلا کر کئی خواتین اساتذہ کو جنسی طور پر ہراساں کیاگیا،فحش میسجز بھیجے گئے اور جواب طلبیوں کے لیے خواتین اساتذہ کو دفتری اوقات کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر آنے پر مجبور کیا جاتا رہا.راجن پور میں تعیناتی کے دوران بھی فیاض بزدار کیخلاف ہراسمنٹ کی شکایات سامنے آتی رہیں.وائس چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب شکایات سیل کیمطابق متاثرہ خواتین اساتذہ نے انھیں آگاہ کیا کہ سی ای او ایجوکیشن فیاض بزدار انکے سامنے خود کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا رشتہ دار ظاہر کرتے رہے،حالانکہ فیاض بزدار کا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے.مہنازسعید کے مطابق خواتین اساتذہ کی درخواست پر معاملے کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے اور رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائی جارہی ہے.ابتدائی رپورٹ میں سی ای او ایجوکیشن کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی جائیگی.واضح رہے کہ باغی ٹی وی نے اس پر اسپیشل رپورٹ مرتب کی تھی تو اس ایشو کو اٹھایا تھا جس پر انتظامیہ کہ جانب سے اس ایشو پر پیش رفت سامنے آگئی.

      https://login.baaghitv.com/amp/%d9%88%d8%b2%db%8c%d8%b1-%d8%a7%d8%b9%d9%84%db%8c-%d9%be%d9%86%d8%ac%d8%a7%d8%a8-%da%a9%d8%a7%d9%85%d8%a8%db%8c%d9%86%db%81-%d9%82%d8%b1%db%8c%d8%a8%db%8c-%d8%b1%d8%b4%d8%aa%db%81-%d8%af%d8%a7%d8%b1/

       

      وائس چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب شکایات سیل مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شفاف انکوائری کی ہدایت کی ہے.دوسری جانب معاملے پر موقف لینے کے لیے سی ای او ایجوکیشن مظفرگڑھ فیاض احمد بزدار سے رابطہ کیاگیا تو نہ تو انھوں نے فون اٹینڈ کیا اور نہ ہی میسجز کا کوئی جواب دیا.

  • کرینا کپور اور سیف علی خان گرمیوں کے ملبوسات میں. تصاویر دیکھیں

    کرینا کپور اور سیف علی خان گرمیوں کے ملبوسات میں. تصاویر دیکھیں

    بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اور کرینا کپور ہر دفعہ کی طرح مداحوں کو نت نئے ملبوسات پہن کر متاثر کرتے آئے ہیں. اپنے بیٹے تیمور کے ساتھ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے فیشن کو نیا نام دیا ہے.

    سیف علی خان اور کرینہ کپور نے ماضی میں‌متعدد فلموں‌میں‌ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیںِ. جن میں‌ایجنٹ ونود نمایاں ہے. جوڑے کو ایک نیوٹریشنسٹ کے کلینک کے باہر گرمیوں‌کے ملبوسات میں دیکھا گیا جس کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا . مداح جوڑے کی ملبوسات کے انتخاب کی‌صلاحیت کی داد دیے بغیر نہ رہ سکے.

  • کرینا کپور اور کرشما کپور کو بی بو اور لو لو کیوں‌کہا جاتا ہے؟

    کرینا کپور اور کرشما کپور کو بی بو اور لو لو کیوں‌کہا جاتا ہے؟

    کیا آپ نے کبھی سوچا کہ کرینا کپور کو بی بو کیوں‌کہا جاتا ہے؟ کرینہ کپور کو بی بو "بی بو میں‌بی بو”‌گانے سے قبل بھی کہا جاتا تھا. یہ گانا کمبخت عشق فلم میں پیش کیا گیا.

    کرینا کپور اور کرشمہ کپورکے والد رندھیر کپور اپنی بیٹیوں‌کو ان القابات سے پکارا کرتے تھے. البتہ ان ناموں کا کوئی واضح مطلب موجود نہیں‌ہے لیکن بالی ووڈ میں‌دونوں‌ شخصیات کرینا کپوراور کرشمہ کپور کو ان ناموں سے بھی نوازا جاتاہے.

    اگر آپ کے لئے یہ نام حیران کن ہیں تو جان لیجئے کہ کرینا کپور کو نواب سیف کی مناسبت سے پٹاڈی کی چھوٹی بیگم بھی کہا جاتا ہے.

  • الجزیرہ ٹی وی کی اسرائیل کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے دو صحافیوں‌ کیخلاف کاروائی، کام سے روک دیا

    الجزیرہ ٹی وی کی اسرائیل کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلئے دو صحافیوں‌ کیخلاف کاروائی، کام سے روک دیا

    قطر کے الجزیرہ ٹی وی نے اپنے دو صحافیوں‌ کو کام کرنے سے روک دیا ہے. کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ہولوکاسٹ سے متعلق ایک ویڈیو کلب کی تیاری کے پس منظر میں اٹھایا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق چینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ تیار کئے جانے والے ویڈیو کلپ میں‌ الجزیرہ نیٹ ورک کے مقررکردہ ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی کی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزیرہ ٹی وی پر پیش کی گئی ویڈیو میں‌ کہا گیا ہے کہ نازیوں کے ہاتھوں ساٹھ لاکھ یہودیوں کے قتل کی "کہانی” صہیونی تحریک کی جانب سے پیش کی گئی۔ یہ وڈیو پہلی مرتبہ 18 مئی کو نشر کی گئی تھی۔

    الجزیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ اس نے دونوں‌ صحافیوں‌کے خلاف تادیبی اقدامات اٹھائے ہیں‌ اور چینل کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس ویڈیو کو حذف کر دیا گیا ہے کیونکہ وہ چینل کی ادارتی پالیسی سے مطابقت نہیں‌ رکھتی تھی. الجزیرہ نیٹ ورک میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یاسر بشر نے اس وڈیو سے لا تعلقی کا اعلان کیا ہے.

    الجزیرہ کی طرف سے دو صحافیوں‌ کو کام سے روکے جانے کو بعض‌ حلقوں‌کی جانب سے اسرائیل کو خوش کرنے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے.

  • قاتل گاڑیاں سڑکوں پر، مبشر لقمان نے‌ آواز اٹھائی تو شہریوں نے دعائیں دیں

    قاتل گاڑیاں سڑکوں پر، مبشر لقمان نے‌ آواز اٹھائی تو شہریوں نے دعائیں دیں

    قاتل گاڑیاں پاکستان کی سڑکوں پر پھر رہی ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں، قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی گاڑی میں ائیر بیگ ہوتا تو اس کی جان بچ سکتی تھی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں بیچی اور خریدی جا رہی ہیں لیکن ان گاڑیوں میں انسانی جان کی حفاظت کے لئے کوئی انتظامات نہیں . لاکھوں روپے کی گاڑیوں میں ائیر بیگ نہ ہونے کی وجہ سے حادثات میں اموات کی شرح زیادہ ہوتی ہے. پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی کار حادثے میں موت ہوئی تو پاکستان کے سینئر تجزیہ نگار، صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے گاڑیوں میں ائیر بیگ نہ ہونے کے معاملہ پر آواز بلند کی تو سوشل میڈیا پر ایک تحریک بن گئی. سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر گاڑی میں ائیر بیگ ہوتا تو اسامہ کائرہ اور اس کے دوست کی جان بچ سکتی تھی.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے ناقص گاڑیوں کے حوالہ سے آواز بلند کرنے پر ایک صارف جاوید بدر نے لکھا کہ مُبشرلقمان بھائی نے اپنے صحافی ہونے کی ذمے داری پوری کر دی ہے ایک بھیانک مافیا کی طرف نشاندہی کر کے جو روز ہمارے اپنوں کو قتل کررہے ہیں اب یہ کام حکومت کا ہے اس مافیا کو قانون کے دائرے میں کس طرح لاتی ہے.

    ایک صارف حافظ حسن نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ اتنی کمزور اور فضول گاڑیاں ہیں جو گاڑی کا حال ہوا ہے اگر اس میں ائیر بیگز بھی ہوں بھی وہ نہیں بچ سکتا جب ساری گاڑی ہی کچلی جائے گی تو وہاں ائیر بیگز کیا کریں گے ۔

    ایک اور صارف اسامہ گجر نے لکھا کہ مبشر لقمان صاحب میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں آپ ہیں وہ پہلے اینکر جنہوں نے اس المیہ پر آواز اٹھاٸی اللہ پاک آپ کو اس مشن میں کامیاب کرے(آمین)

    ایک اور صارف عثمان نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہاں بکنے والی مہنگی گاڑیوں میں ائیر بیگ , پچھلے حصوں میں حفاظتی بیلٹ بیک کیمرہ ABS آٹوبریک ریڈار نہیں ، گاڑی کے نام پر کباڑ فروخت ہورہا ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ جاپانی گاڑیوں کی امپورٹ کی اجازت تاکہ عوام کم قیمت میں محفوظ اور معیاری گاڑی خرید سکیں.

    24 ٹی وی پر رات دس بجے ہونے والے پروگرام میں سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے ائیر بیگز اور ناقص گاڑیوں پر بات کی جسے باغی ٹی وی نے بھی ٹویٹر پر شئیر کیا.

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کا 18 سالہ بیٹا اسامہ قمر جو لاہور کے مقامی کالج کا طالب علم تھا اپنے دوست کے ہمراہ کھاریاں سے گاڑی پرلالہ موسیٰ سفر کر رہا تھا کہ ٹراما سنٹر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے گاڑی کو قابو میں نہ رکھ سکا اور ان کی گاڑی درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں اسامہ قمر اور اس کے دوست حمزہ بٹ کی موت ہوگئی تھی.