Baaghi TV

Blog

  • آصف زرداری کو ایک بار پھر ضمانت مل گئی

    آصف زرداری کو ایک بار پھر ضمانت مل گئی

    سابق صدر آصف زرداری کی جعلی بینک اکاونٹ کیس میں عدالت نے ایک بار پھر ضمانت منظور کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی ،آصف زرداری نے عدالت سے استدعا کی تھی کی نیب نے نیب نےایک اور انکوائری میں 23 مئی کو طلب کیا ہے،گرفتاری کا خدشہ ہے،اس لئے عبوری ضمانت دی جائے ،عدالت نے آصف زرداری کی 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 13 جون تک عبوری ضمانت منظور کر لی

    واضح رہے کہ نیب نے جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کو ایک بار پھرطلب کیا گیا ہے. نیب کی جانب سے آصف زرداری کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی ٹھیکوں سے نوڈیرو ہاؤس کے انچارج ندیم بھٹو کے اکاؤنٹ میں رقوم منتقل ہوئیں، ایک کروڑ 70 لاکھ روپے سے نوڈیرو ہاؤس کےمعاملات چلائے گئے، نوٹس میں مزید کہا گیا کہ آپ کے اور اہلخانہ کے فضائی اخراجات بھی اسی رقم سے منتقل ہوئے، آپ اہم معلومات رکھتے ہیں، پیش ہو کر جواب دیں۔ نیب نے 23 مئ کو آصف زرداری کو طلب کیا ہے ، اس سے قبل نیب آصف زرداری کو 7 انکوائریز میں پہلے طلب کر چکا ہے۔

    نیب کی جعلی اکاونٹس کیس میں طلبی کے بعد آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں‌ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی ہے. جس میں چیئرمین نیب کو فریق بنیا گیا ہے. اور عدالت سے استدعا کی گئ ہے کہ عبوری ضمانت منظور کی جائے. واضح رہے کہ آصف زرداری سات مختلف مقدمات میں پہلے سے عبوری ضمانت پر ہیں

  • نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست، نیب سے جواب طلب، سماعت ملتوی

    نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست، نیب سے جواب طلب، سماعت ملتوی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے حوالہ سے درخواست پر سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے درخواست پر سماعت کی .نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دئیے اور کہا کہ نوازشریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، انہیں طبی بنیادوں پر ضمانت دی جائے تا کہ وہ علاج کوا سکیں، عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، عدالت نے کوٹ لکھپت جیل کے سپریڈنٹ کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی.

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ طبی بنیادوں پر ضمانت کی جائے ،دائر درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے. درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ضمانت پر رہائی سے نیب کا کیس متاثر نہیں ہو گا. درخواست میں چیئرمین نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اوراحتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو چھ ہفتوں کے لئے طبی بنیادون پر ضمانت دی تھی تا ہم بعد میں ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کےبعد نواز شریف جیل میں منتقل ہو گئے. اب وہ کوٹ لکھپت جیل لاہو رمیں قید ہیں

  • اسلام آباد میں کمسن فرشتہ زیادتی کے بعد قتل

    اسلام آباد میں کمسن فرشتہ زیادتی کے بعد قتل

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد سے 15 مئی کو کمسن فرشتہ لاپتہ ہوئی تھی جسے قتل کر کے جنگل میں پھینک دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو جنگل سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس میں کمسن فرشتہ کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں.فرشتہ کا تعلق خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند سے تعلق تھا.مقتولہ بچی مقامی سکول میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ علی پورفراش کے علاقے میں رہائش پذیر مقتولہ (ف) کے والد نے مقامی پولیس تھانے شہزاد ٹاون میں پانچ روز قبل بچی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ فرشتہ کے والد نے کمسن بیٹی کی لاش کو دھوپ میں رکھ کر احتجاج کیا ، وفاقی دارالحکومت ہونے کے باوجود کیس بھی حکومتی نمائندے نے ان سے رابطہ نہیں کیا.

    واضح رہے کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بارہ کہو کے علاقے میں ایک دو سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    کمسن فرشتہ کی زیادتی کے بعد سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر #JusticeForFarishta ٹاپ ٹرینڈ رہا. شہریوں نے فرشتہ کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • پی سی گوادرپرحملے کے وقت چوتھا دہشت گرد کہاں تھا؟ اس کو کس نے ہلاک کیا؟ بڑی خبر

    بلوچستان کے علاقہ گوادر میں پی سی ہوٹل پر ہونے والے حملہ میں تین حملہ آور ہوٹل تک پہنچ گئے تھے جبکہ ان کے چوتھا ساتھی سمندر میں سفر نہ کر سکنے کی وجہ سے بیمار ہو گیا تھا جسے جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا تھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے گوادر میں دہشت گردوں نے چند روز قبل حملہ کیا تھا ،سیکورٹی اداروں نے آپریشن کے بعد ہوٹل کو کلیئر قرار دیا اور حملہ کرنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گردوں کا ایک اور ساتھی بھی تھا جو سمندر میں سفر کرنے کی وجہ سے بیمار ہو گیا، دہشت گردوں نے اپنے ساتھی کو سمندر کے قریب جھاڑیون میں چھپا دیا، تاہم پی سی ہوٹل پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گرد مارے گئے. چوتھے دہشت گرد جسے جھاڑیوں میں چھوڑ دیا گیا تھا اس پر کتوں نے حملہ کیا اور بیماری کی وجہ سے وہ اپنا دفاع نہ کر سکا، کتوں کے حملے کے بعد چوتھا دہشت گرد بھی ہلاک ہو گیا، جس کی ڈیڈ‌ باڈی سیکورٹی اداروں کو ملی ہے اس کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی ملا ہے. دہشت گرد کے پاس سے ایک ایس ایم جی، 22 ہیند گرنیڈ، دھماکہ خیز مواد، دس میگزین و دیگر اسلحہ بھی ملا ہے.

    واضح رہے کہ گوادر میں واقع پی سی ہوٹل میں افطاری سے قبل دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پی سی ہوٹل میں داخلے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی جس میں پاکستان نیوی کے اہلکار سمیت پانچ افراد شہید ہو گئے تھے، جوابی کاروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے .

  • آصف زرداری کو نیب نے کیا طلب، پہنچے ضمانت کروانے عدالت

    آصف زرداری کو نیب نے کیا طلب، پہنچے ضمانت کروانے عدالت

    سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے ایک بار پھر طلب کر لیا تو گرفتاری کے ڈ ر سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت جمع کروا دی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کو ایک بار پھرطلب کیا گیا ہے. نیب کی جانب سے آصف زرداری کو بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی ٹھیکوں سے نوڈیرو ہاؤس کے انچارج ندیم بھٹو کے اکاؤنٹ میں رقوم منتقل ہوئیں، ایک کروڑ 70 لاکھ روپے سے نوڈیرو ہاؤس کےمعاملات چلائے گئے، نوٹس میں مزید کہا گیا کہ آپ کے اور اہلخانہ کے فضائی اخراجات بھی اسی رقم سے منتقل ہوئے، آپ اہم معلومات رکھتے ہیں، پیش ہو کر جواب دیں۔ نیب نے 23 مئ کو آصف زرداری کو طلب کیا ہے ، اس سے قبل نیب آصف زرداری کو 7 انکوائریز میں پہلے طلب کر چکا ہے۔

    نیب کی جعلی اکاونٹس کیس میں طلبی کے بعد آصف زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں‌ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دے دی. جس میں چیئرمین نیب کو فریق بنیا گیا ہے. اور عدالت سے استدعا کی گئ ہے کہ عبوری ضمانت منظور کی جائے. واضح رہے کہ آصف زرداری سات مختلف مقدمات میں پہلے سے عبوری ضمانت پر ہیں ۔

  • معلمات ہراسگی کیس کے مرکزی کردار سی او ایجوکیشن مظفرگڑھ کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

    مظفرگڑھ کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیاض بزدار نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کی خبروں کی تردید کردی.مظفرگڑھ میں ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او فیاض احمد بزدار کی جانب سے خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کی خبر باغی ٹی پر چلنے کے بعد مزید متاثرہ خواتین سرکاری اساتذہ نے وزیراعلی پنجاب کے شکایات سیل سے رجوع کرلیا،ذرائع کیمطابق شکایات سیل سے رابطہ کرنے والی خواتین اساتذہ کی تعداد 12 ہوگئی ہے.وائس چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب شکایات سیل مہناز سعید کے مطابق سی ای او ایجوکیشن کیخلاف مزید شواہد اکٹھا کرنے کے لیے ٹیچرز یونین،ایپکا اور محکمہ تعلیم کے عملے سے بھی رابطے کیے جارہے ہیں. باغی ٹی وی پر خبر چلنے کے بعد سی ای او ایجوکیشن فیاض بزدار کیخلاف ضلعی انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ہے.ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے سی ای او ایجوکیشن فیاض بزدار کی سرزنش کی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں.دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن فیاض بزدار نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے

    ویڈیو دیکھیں.

    https://youtu.be/nO9pSpRR0AE

    ان کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے ناجائز کام نہیں کیے وہ میرے خلاف مہم چلا رہے ہیں.سی ای او فیاض بزدار کا کہنا تھا کہ جو خواتین معاملے کے پیچھے ہیں تحقیقات میں ان کی حقیقت سامنے آجائیگی.واضح رہے کہ باغی ٹی وی نے مظفرگڑھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن فیاض بزادر کی جانب سے خواتین استانیوں کو ہراساں کرنے کی خبر سب سے پہلے 18مئی کو باغی ٹی وی نے بریک کی تھی بعدازاں وزیر اعلی شکایت سیل کی وائس چیئرپرسن مہناز سعید نے اس حوالے سے خواتین ٹیچرز کی شکایات پر مبنی ایک رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو ارسال کی تھی ۔

  • ہاوسنگ سوسائٹیز کی این او سی منسوخ کی جائے، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    ہاوسنگ سوسائٹیز کی این او سی منسوخ کی جائے، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    لاہور ہائیکورٹ نے درخت نہ لگانے والی ہاوسنگ سوسائٹیز کا این او سی منسوخ کرنے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آلودگی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی. درخواست گزار کی درخواست پر جسٹس جواد الحسن نے شیراز ذکا ایڈوکیٹ نے درخواست پر سماعت کی. دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ ہرنئی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر بنانے والے 2درخت لگائیں،درخت نہ لگانے والی ہاؤسنگ سوسائٹی کا این او سی منسوخ کردیاجائے،لاہور ہائیکورٹ نے درخت کاٹنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دیا.

  • چیئرمین نیب کے خلاف کاروائی کی جائے، زرداری

    چیئرمین نیب کے خلاف کاروائی کی جائے، زرداری

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے چیئرمین نیب کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو ریفرنس کی نقول نہیں دی جا سکیں جس پراحتساب عدالت نے کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کر دی. احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ چیئرمین نیب نے انٹرویو دے کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے ، ان کے خلاف کاروائی کی جائے، آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بزرگوں‌کو ہتھکڑیاں لگانے اور جیلوں میں ڈالنے کے بعد معیشت نہیں چل سکتی.

  • داتا دربارایلیٹ فورس کی گاڑی پر خود کش حملے میں اہم پیشرفت،حملہ آور کون تھا؟

    داتا دربارایلیٹ فورس کی گاڑی پر خود کش حملے میں اہم پیشرفت،حملہ آور کون تھا؟

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس پر ہونے والے خود کش حملے کے حوالہ سے اہم پیشرفت ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق داتا دربار میں ایلیٹ فورس کی گاڑی پر خود کش حملے کے حوالہ سے اہم پیشرفت ہوئی ہے. سی ٹی ڈٰ کے مطابق بھاٹی گیٹ سے خود کش حملہ آور سہولت کار محسن خان کو گرفتار کیا گیا ہے.محسن خان کا تعلق شب قدر چارسدہ سے ہے اور خود کش حملہ آور کی شناخت بھی ہو گئی ہے. خود کش حملہ آورکی شناخت صادق اللہ مہمند کے نام سے ہوئی .

    واضح رہے کہ داتا دربار کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب جو داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 کے پاس کھڑی تھی دھماکا ہواتھا ،جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی. داتا دربار کے قریب ہونے والے دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار،ایک سیکورٹی گارڈ اور ایک راہگیر شہید ہواتھا.

  • وفاقی وزیر علی محمد خان مہر وفات پا گئے

    وفاقی وزیر علی محمد خان مہر وفات پا گئے

    وفاقی وزیر علی محمد خان مہر دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے اینٹی نارکو ٹکس علی محمد مہر کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن انہوں نے دم توڑ دیا، وفاقی وزیر علی محمد خان کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ہے. وفاقی وزیر کی وفات پر وزیر اعظم عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنمائوں نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے. صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی وفاقی وزیر علی محمد مہر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ صدر مملکت نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کی.

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر علی محمد خان مہر نے این اے 205 گھوٹکی سے الیکشن لڑا تھا اور جیتے تھے ، تحریک انصاف کی حکومت نے انہیں وفاقی وزیر بنایا تھا، سردار علی محمد خان پرویز مشرف دور میں 2002 سے 2004 تک سندھ کے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں.2018 کا الیکشن علی محمد خان مہر آزادانہ طور پر جیتے تھے بعد ازاں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی.