Baaghi TV

Blog

  • امریکی صدر ٹرمپ کے نسل کشی پر مبنی طنز سے ایران ختم نہیں‌ ہو گا

    امریکی صدر ٹرمپ کے نسل کشی پر مبنی طنز سے ایران ختم نہیں‌ ہو گا

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر صدر ٹرمپ کی ’نسل کشی‘ پر مبنی طنز سے ایران کا خاتمہ نہیں ہوگا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان کا جواب ہے جس میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ جنگ کرنے کی صورت میں ایران کا خاتمہ ہو جائے گا۔

    جواد ظریف نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’ایرانی ہزاروں سال سے پورے قد کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ تمام جارحیت پسندوں کا حاتمہ ہو گیا ہے۔

    یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں‌ ایران امریکہ کشیدگی عروج پر ہے اور دونوں‌ طرف سے جارحانہ بیانات دیے جارہے ہیں.

  • بہاولپور صوبہ بحالی کے لئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش

    ڈاکٹر محمد افضل ایم پی اے اور
    چودھری احسان الحق ایم پی اے
    نے پنجاب اسمبلی میں بحالی صوبہ بہاولپور کی قرارداد جمع کروا دی ہے اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ بہاولپورصوبہ فوری طور پر بحال کیا جائے اور جو قراداد بحالی صوبہ بہاولپور کی پنجاب اسمبلی سے منظور ہوئی تھی اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے بہاولپور کی صوبائی حیثیت بحال کی جائے

  • مسلم لیگ ن نے اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ کر لیا، تاریخ کا بھی اعلان کر دیا

    مسلم لیگ ن نے اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ کر لیا، تاریخ کا بھی اعلان کر دیا

    مسلم لیگ ن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں مرحلہ وار احتجاج کیا جائے گا .اس سلسلہ میں پہلا پروگرام 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقع پر اسلام آباد میں ہو گا، تما م جلسوں و احتجاجی پروگراموں سے مریم نواز، حمزہ شہباز و دیگر رہنما خطاب کریں گے.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کا پارٹی اجلاس آج پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا تھا جس کی صدارت شاہد خاقان عباسی نے کی تھی.

  • ایران نے ایک منٹ‌ میں سو میزائل فائر کرنے کی ویڈیو جاری کر دی

    ایران نے ایک منٹ‌ میں سو میزائل فائر کرنے کی ویڈیو جاری کر دی

    ایران نے ایک منٹ میں سو میزائل فائر کرنے کی ویڈیو جاری کر دی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق یہ ویڈیو سوشل میڈیا پرتیزی سے مقبول ہو رہی ہے. ویڈیو میں ایک ہی لمحہ میں بیسیوں‌ میزائلوں‌کو پے درپے فائر کرتے ہوئے فضا میں دیکھا جاسکتا ہے.

    یاد رہے کہ یہ ویڈیو ایسے وقت میں‌ جاری کی گئی ہے کہ جب ایران، سعودی عرب اور امریکہ کے مابین جارحانہ بیان بازی کا سلسلہ دیکھنے میں‌ آ رہا ہے.

  • آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چین کے سفیر نے ملاقات کی ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیرنے ملاقات کی ہے، دونوں رہنمائوں کےمابین ملاقات میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا .

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نے پہلے بھی متعدد ملاقاتیں کی ہیں .چند روز قبل چینی میڈیا سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاک فوج نے سی پیک کی حفاظت ایک ڈویڑن کے مطابق فورس بنائی ہے اور دوسری ڈویڑن فورس بھی بنائی جارہی ہے

  • سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    سوشل میڈیا پر پولیو مخالف مواد، کتنے اکاونٹس بند ہوئے، حیران کن خبر

    وزیراعظم کے معاون برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء نے کہا ہے کہ پولیو مہم کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی بابر بن عطا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی جانب سے سوشل میڈیا پر 495 اکاونٹ بند کرنے کی درخواست کی گئی تھی جن میں سے 257 اکاونٹ بند کر دئیے گئے. فیس بک پر 263 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 209 اکائونٹس بلاک کئیگئے۔ ٹویٹر پر 134 اکائونٹس بلاک کرنے کی درخواست پر 15 اکائونٹس بلاک کئے گئے ہیں. یو ٹیوب پر 88 بلاک کرنے کی درخواست پر اب تک 33 اکائونٹس بلاک کئے جا چکے ہیں۔ بابر بن عطا نے مزید کہا کہ جن اکائونٹس کو بند نہیں کیا گیا ان کے خلاف کارروائی کے لیے دوبارہ رابطہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں پولیو ٹیموں پر ایک طرف حملے ہو رہے ہیں تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر پولیو کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی تھی جس پر حکومت کو یہ قدم اٹھانا پڑا.

  • موجودہ نیب اور سیف الرحمن والی نیب میں بہت فرق ہے:منظور وٹو

    موجودہ نیب اور سیف الرحمن والی نیب میں بہت فرق ہے:منظور وٹو

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ اگر یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کا تعلیمی معیار درست نہیں تو انہیں پچھلے دس برسوں میں کیوں نہیں ہٹایا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ میری ڈی جی نیب سے ملاقات ہوئی ہے ملاقات میں نیب اتھارٹی کو بتایا کہ اُن کے خلاف غلط کیس بنایا گیا میرے وزارت کے دوران یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ملازمتیں دی گئیں۔ جو ہر سال ری نیو ہوتی ہیں اگر اُن ملازمین کا تعلیمی معیار درست نہ تھا تو پچھلے دس سالوں سے اُن کو ہٹایا کیوں نہیں گیا۔ میاں منظور احمد وٹو نے مزید کہا کہ موجودہ نیب مہذب اور شائستہ ہے عزت سے پیش آتی ہے اور نیب اہل کار احترام سے بات کرتے ہیں . موجودہ نیب اور سیف الرحمن والی نیب میں بہت فرق ہے سیف الرحمن میاں صاحبان کا ذاتی ملازم تھا جس کو نیب کا چیئرمین لگا دیا تھا جس کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس دور میں میرے بیٹے معظم خان وٹو کے خلاف کیمرہ چوری کا کیس بنا کر چوہدری ظہور الہیٰ کے خلاف بھینس چوری کے کیس کی یاد تازہ کی گئی۔ غرضیکہ میرے خاندان کے ہر فرد کے خلاف کیس بنایا گیا اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بننے کی سزا دی گی .

  • اہل شیخوپورہ نے دیکھے انوکھے ڈاکو

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں ہیلمٹ پوش ڈاکووں کا راج شہری لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم۔ ڈاکووں کے ایک ہی گروہ نے ایک گھنٹے میں 4 دکانوں کو لوٹ لیا۔ آمدہ تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ شرقپور روڑ پر موبائل شاپ کو ہیلمٹ پوش ڈاکو لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ڈاکووں کے اسی گروہ نے تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ لاہور روڑ پر کریانہ کی دوکان سے لاکھوں لوٹ لئے۔

    دوسری طرف شیش محل کے قریب بھی ہیلمٹ پوش ڈاکووں نے ایک دوکان سے اسلحہ کے زور پر نقدی چھین لی۔

    محلہ رحمان پورہ میں بھی شہری ہیلمٹ پوش ڈاکووں کا شکار بن گیا۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہیلمٹ اور ماسک پہنے دو ڈاکو بڑے آرام سے ڈکیتی کر کے آسانی سے فرار ہو گئے ۔

    ڈاکو موبائل شاپ میں لوٹ مار کرنے کے بعد دوکاندار سے مصافحہ بھی کر کے گئے۔شہری عدم تحفظ کا شکار جبکہ پولیس خود بھی پریشان ہے
    شیخوپورہ میں بڑھتی ہوئی واردتیں پولیس کے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں

  • پولیس کا نوجوان پر مبینہ تشدد، زیادتی کی کوشش، قتل کی دھمکیاں، کس کے کہنے پر ایسا ہوا؟

    پولیس کا نوجوان پر مبینہ تشدد، زیادتی کی کوشش، قتل کی دھمکیاں، کس کے کہنے پر ایسا ہوا؟

    بیوی کے ساتھ دوستی کا شبہہ ،مقامی جج نے مبینہ طور پر بینک ملازم پر پولیس کے ہاتھوں تشدد کی انتہا کروا دی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں ایک نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے. جس نے تھانہ پیر ودھائی میں پولیس کو مقدمے کے لئے درخواست دی گئی ہے . جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے علاقے راولپنڈی میں طیب شیخ نجی بینک میں کام کرتا تھا ،چھ ماہ قبل مقامی جج کی بیوی نے بنک میں اکاونٹ کھلوایا اور طیب سے فون نمبر لیا. دونوں‌ کے درمیان فون پر کبھی بات چیت بھی ہو جاتی تھی. جسٹس طارق کو شبہہ ہوا کہ اس کی بیوی کے ساتھ بینک ملازم کے ناجائز تعلقات ہیں. جس پر جج نے مبینہ طورپر دو پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کے ہمراہ نوجوان کو اغوا کیا اور پنکھے کے ساتھ الٹا لٹکا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا .ویسٹرج میں آرمی پبلک سکول کے سامنے کوٹھی میں لے جا کر سات افراد نے چمڑے کے پٹے سے تشدد کیا، بجلی کے جھٹکے دیے گئے، برہنہ کر کے ویڈیو بنائی اور جنسی زیادتی کی کوشش کی ۔ تشدد کا نشانہ بننے والے کے بیان کے مطابق اس پر تشدد مقامی جج کی وجہ سے کیا گیا اور اس کے والدین کو دھمکی دی گئی کہ ملک چھوڑ دیں نہیں تو سب کو گولیاں مار دی جائیں گی .تھانہ پیر ودھائی کے ایس ایچ او راجا عبدالرشید نے اس ضمن میں میڈیا سے بات کرنے سے انکار کر دیا ہے

  • لودھراں : جرائم میں اضافے کی اصل وجہ سامنے آ گئی

    لودھراں ( نمائندہ باغی ٹی وی ) دنیاپور میں جمعرات کو گورمے ڈسٹری بیوٹر پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات ابھی تک ٹریس نہیں ہو سکی حالانکہ دنیاپور شہر میں کئی کیمروں میں ڈکیتوں کی واضح فوٹیج آئی ہے دن دیہاڑے اس طرح وارداتوں سے مقامی لوگوں میں بے چینی اور تشویش پائی جا رہی ہے مقامی شہری اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں پولیس وہی تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے

    گذشتہ دنوں چار ماہ بعد قتل ہونے والے نوجوان کی نعش ملنے پر بھی یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ پولیس فرض شناسی اور اور اپنی ذمہ داریوں سے شدید غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے