Baaghi TV

Blog

  • بھارتی ایجنسی را نے کون سی لسانی تنظیم کو دہشت گردی کیلئے ایک ارب روپے دیے؟ اہم رپورٹ آ گئی

    بھارتی ایجنسی را نے کون سی لسانی تنظیم کو دہشت گردی کیلئے ایک ارب روپے دیے؟ اہم رپورٹ آ گئی

    بھارتی خفیہ ایجنسی را نے گلگت بلتستان کی قوم پرست تنظیم بی این پی (حمید گروپ) کو گلگت بلتستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں‌ کیلئے ایک ارب روپے کی خطیر رقم دی. مذکورہ تنظیم کے سرپرست عبدالحمید خان نے عالمی مالیاتی اداروں کو مجوزہ 6 ڈیمز کی مدد روکنے کیلیے خطوط لکھے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں‌ نے بھارتی خفیہ ایجنسی راکے پاکستان میں ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے اور سنسنی خیز حقائق منظر عام پر آئے ہیں. رپورٹ‌میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں را کے ایجنٹ کرنل ارجن اور جوشی نے عبدالحمید خان کو ہینڈل کیا. بی این ایف کا اسٹوڈنٹ ونگ چیئرمین شیر نادر شاہی کی قیادت میں ملوث تھا. آپریشن میں بی این ایف کے 14 متحرک کارکن حراست میں لےلیے گئے ہیں. را کی گلگت بلتستان میں انتشار پھیلانے کی سازش ناکام ہوئی ہے.

    را نے گلگت بلتستان کی ذیلی قوم پرست تنظیم بلورستان نیشنل فرنٹ حمید گروپ کی آبیاری کی. عبدالحمید خان نے عالمی مالیاتی اداروں کو مجوزہ 6 ڈیمز کی مدد روکنے کیلیے خطوط لکھے. چیئرمین بی این ایف حمید گروپ عبدالحمید خان کو 1999 میں نیپال پھر بھارت لے جایا گیا.
    یاد رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں دہشت گردی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں‌جانے دیتی اور ملک بھر میں‌ہونے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں‌میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ‌ ملوث پائے گئے ہیں.

  • خاوند نے بیوی کے سر میں اینٹ مار کر اسے ہلاک کردیا،

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)حافظ آباد کے نواحی گاؤں لویرے میں خاوند نے بیوی کے سر میں اینٹ مار کر اسے ہلاک کردیاجس کے بعد پولیس تھانہ کسوکی نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق روبینہ زوجہ خادم حسین جو کہ چار بچوں کی ماں تھی۔ اسکی خاوند خادم حسین ولد شوکت سے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی چلی آرہی تھی۔ وقوعہ کے روز دونوں میاں بیوی میں کسی بات پر توں تکرار ہوئی تو خاوند خادم حسین نے اسکے سر میں اینٹ دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس تھانہ کسوکی نے موقع پر پہنچ کر ملزم خادم حسین کو گرفتار کرلیا۔

  • طلباء و طالبات کو روڑ سیفٹی اور حادثات سے بچاؤ کے سلسلہ میں ٹریننگ سیشن کا اہتمام،

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)ٹریفک حافظ آباد کے انچارج ایجوکیشن ونگ یٰسین ڈوگر اور دیگر افسران نے گورنمنٹ پرائمری سکول جگانوالہ میں طلباء و طالبات کو روڑ سیفٹی اور حادثات سے بچاؤ کے سلسلہ میں ٹریننگ دی اس موقعہ پر سکول اساتذہ،طلباء و طالبات اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔انچارج ایجوکیشن ونگ یٰسین ڈوگر کا کہنا تھا کہ طلباء و طالبات کے لئے روڈ سیفٹی بہت ضروری ہے کیونکہ سکولوں میں چھٹی کے اوقات میں سڑک کراس کرتے ہوئے بچے حادثات کا شکار ہوتے ہیں انہوں نے طلباء و طالبات کو ہدایت کی کہ سڑک کراس کرتے وقت ہمیشہ پہلے اپنے دائیں طرف اور پھر بائیں جانب سڑک کلیئر دیکھ کر کراس کریں انکا کہنا تھا کہ حفاظتی اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر حدثات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

  • حضرت صوفی محمد برکت علی لدھیانویؒ کا سالانہ عرس، حافظ آباد سے عقیدتمندوں کا بہت بڑا کارواں 22مئی کو روانہ ہو گا،

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)عالم اسلام کے معروف روحانی بزرگ تاجداردارالاحسان ابو انیس حضرت صوفی محمد برکت علی لدھیانویؒکا 22واں سالانہ عرس پاک کل 22مئی (16رمضان المبارک) بروز بدھ کو المستیض دارالاحسان دسوھہ سمندری روڈ فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ حافظ آباد سے عقیدتمندوں کا بہت بڑا کارواں 22مئی کو بعد نماز فجر کسوکی روڈ نزد ڈیرہ ملک وزیر اعوان سے فیصل آباد کے لئے روانہ ہوگا۔

  • رمضان بازار لگانے کا مقصد عوام کو اس بابرکت مہینے میں ریلیف فراہم کرنا ہے،ڈپٹی کمشنر

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا نے سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے جائزہ کے سلسلہ میں رمضان بازار کا دورہ کیا اور وہاں پر عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور اشیاء خوردونوش کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر عباس زوالقر نین بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں چینی،آٹا،سبزیوں اور فروٹ کے سٹالز کا دورہ کیا اور وہاں پر دستیاب چیزوں کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے آٹا اور چینی کے بیگز کا وزن بھی چیک کیا اور عوام سے چیزوں کی فراہمی بارے گفتگو بھی کی اس موقعہ پر رمضان بازار آنے والے خریداروں نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ رمضان بازار میں عام مارکیٹ کی نسبت چیزیں سستی اور معیاری بھی ہیں اور بالخصوص چینی،آٹا،آلو،پیاز،ٹماٹر،لیموں اور فروٹ عام مارکیٹ کی نسبت انتہائی سستے داموں دستیاب ہے۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان بازار لگانے کا مقصد بھی عوام کو اس بابرکت مہینے میں ریلیف فراہم کرنا ہے اور ضلعی انتطامیہ بھی اس ضمن میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہیں انکا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے چاروں رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور عوام کی ایک بڑی تعداد یہاں سے خریداری بھی کر رہی ہے جو مقامی انتظامیہ اور انکی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر ااطمینان کا اظہار بھی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے لگائے جاانے والی فیئر پرائس شاپس کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر سبزیوں،فروٹ،بیسن،چاول اور دیگر اشیاء کی کوالٹی کا جائزہ لیتے ہوئے رمضان بازار کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ چیزوں کی کوالٹی کو ہر لحاظ سے بہتر ہونا چاہیے اور رمضان بازار کے تمام اسٹالز پر چیزوں کی دستیابی بھی وافر مقدار ہو تاکہ خریداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • سعد رفیق ریلوے میں نئی بھرتیوں‌ کے خلاف کھل کرمیدان میں آگئے، کہا 10 ہزار نوکریوں‌ کا اعلان بربادی ہے

    سعد رفیق ریلوے میں نئی بھرتیوں‌ کے خلاف کھل کرمیدان میں آگئے، کہا 10 ہزار نوکریوں‌ کا اعلان بربادی ہے

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کا اجلاس ہوا ہے جس میں‌ وزارت ریلوے حکام کی محکمانہ کارکردگی پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق قائمہ کمیٹی نے مجوزہ بھرتیوں کے وزارت ریلوے پر مالی اثرات کی رپورٹ طلب کر لی ہے. وزارت ریلوے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھرتیاں‌ میرٹ‌ پر کی جائیں گی اور سات ہزار عارضی ملازمین مستقل کرنے کا منصوبہ ہے. اسی طرح بتایا گیا کہ 248 گیٹ کیپرز، 133 ٹرالی مین بھرتی کرنے کا منصوبہ ہے، 2213 کیرج و الیکٹرک معاون اور 491 پوائنٹس مین بھی بھرتی کئے جائیں‌ گے.

    اجلاس کے دوران سابق وزیر ریلوے اور رکن کمیٹی خواجہ سعد رفیق نے ریلوے میں نئی بھرتیوں‌کی کھل کر مخالفت کی اور کہاکہ
    ملازمین بھرتی کیے گئے تو یہ 30 سال کیلیے حکومت پر بوجھ بنیں گے. ریلوے میں مستقل کے بجائے عارضی بنیادوں پر بھرتیاں کی جائیں. انہوں نے کہاکہ وزارت ریلوے کی جانب سے10 ہزار نوکریوں کا اعلان بربادی ہے. ان کا کہنا تھا کہ وزارت ریلوے میں پابندی وقت کی شرح کم ہوتی جا رہی ہے.

    اجلاس کے دوران وفاقی سیکرٹری ریلوے کی جانب سے بتایا گیا کہ ریلوے میں بھرتیوں پر فی الوقت عملدرآمد روکا ہوا ہے. اس موقع پر رکن کمیٹی امجد علی خان نے الزام لگایا کہ ریلوے میں بھرتیاں پیسے لیکر کی جا رہی ہیں.

  • پاکستانی کاریں‌ یا چلتی پھرتی موت؟ مبشر لقمان کا تہلکہ خیز پروگرام آج نشر ہو گا

    پاکستانی کاریں‌ یا چلتی پھرتی موت؟ مبشر لقمان کا تہلکہ خیز پروگرام آج نشر ہو گا

    پاکستان کے نامور صحافی، سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ نگار مبشر لقمان کا پاکستان میں کاروں کے بڑھتے حادثات سے متعلق تہلکہ خیز پروگرام "کھرا سچ مبشر لقمان کے ساتھ” آج 24نیوز پر آج رات دس بج کر پانچ منٹ پر نشر ہو گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پروگرام میں ” پاکستانی کاریں‌یا چلتی پھرتی موت؟” لاکھوں کی گاڑیاں لیکن سیفٹی فیچرز صفر اور آٹو انڈسٹری پر مافیا قابض‌ جیسے اہم مسائل پر گفتگو ہو گی.

    مبشر لقمان نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر عوام کو ان مسائل سے کیسے نجات ملے گی.

    یاد رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن اس سے قبل اپنے پروگرام میں اس انتہائی اہمیت کے حامل مسئلہ کو اٹھاتے رہے ہیں‌ جس کی وجہ سے آئے دن اموات ہو رہی ہیں .

  • بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں رائو انوار کا تذکرہ، ڈی جی ایف آئی اے کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ

    بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں رائو انوار کا تذکرہ، ڈی جی ایف آئی اے کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ

    پارلیمنٹ‌ ہاؤس اسلام آباد میں‌ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں‌ راؤ انوار کا بھی بار بار تذکرہ ہوتا رہا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق رکن کمیٹی سیف الرحمن نے کہاکہ راؤ انوار نے اتنے قتل کیے ہیں ان سے تو پوچھیں؟ جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ راؤ انوار کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے؟

    بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ سب کو بلاکر یہاں پوچھا جائے تو سب کو بلا لیتے ہیں.

    اجلاس کے دوران چیئرمین قائمہ کمیٹی نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا. یاد رہے کہ اسی اجلاس میں‌ بلاول بھٹو نے بی این پی کو تجویز دی کہ وہ لاپتا افراد کے معاملے پر تحفظات دور ہونے تک بجٹ میں حکومت کو ووٹ نہ دیں.

  • 320لیٹر دیسی شراباور 80لیٹر لہن برآمد،بدنام زمانہ شراب فروش گرفتار

    مظفرگڑھ میں پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرکےایک ملزم کو گرفتار کرلیا.مظفرگڑھ کے علاقے بھٹہ پور میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آفاق کے مطابق بدنام زمانہ شراب فروش حنیف ڈوگر کے خلاف کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی گئی،ایس ایچ او تھانہ سٹی کے مطابق کاروائی کے دوران 320 لیٹر دیسی شراب اور 80 لیٹر لہن سمیت شراب کشید کرنے کے آلات و سامان برامد ہوئے،منشیات فروش حنیف ڈوگر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.

  • آن لائن بنکینگ کے ذریعے شہری کے اکاونٹ پر 1لاکھ 44ہزار روپے کا ڈاکہ

    مظفرگڑھ میں شہری کے اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر ایک لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد رقم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے.مظفرگڑھ کے علاقے بہاری کالونی کے رہائشی نذر حسین شاہ کے اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر ایک لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد رقم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نذر حسین کیمطابق اسکا اکاؤنٹ ایم سی بی بینک میں ہے،ایم سی بی بینک کی اے ٹی ایم مشین خراب ہونے کے باعث اس نے جھنگ روڈ پر واقع یو بی ایل بینک کی اے ٹی ایم مشین سے رقم نکلوانے کی کوشش کی تو کارڈ اے ٹی ایم مشین میں پھنس گیا.نذرحسین شاہ کیمطابق اس نے ایک روز بعد اپنا اکاؤنٹ چیک کیا تو اسکے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد رقم غائب تھی.متاثرہ شخص کیمطابق نجی بینک کی جانب سے اسکا اے ٹی ایم مشین میں پھنسنے والا کارڈ واپس نہیں کیا جارہا ہے جبکہ نذر حسین کی جانب سے دکھائی گئی اکاونٹ سٹیٹمنٹ کے مطابق اس کے اکاونٹ سے آن لائن بنکنگ کے ذریعے تین دفع بڑی ٹرانزکشن ہوئی ہیں نذر حسین شاہ نے اکاؤنٹ سے رقم غائب کرنے والے افراد کیخلاف کاروائی کے لیے ایف آئی اے ملتان کو درخواست دیدی ہے.دوسری جانب نجی بینک یو بی ایل کے مطابق نذر حسین کے ساتھ آنے والے اسکے ساتھیوں نے اسکا کارڈ اور پن کوڈ چوری کرکے اکاؤنٹ سے پیسے نکلوائے۔ان کا کہنا تھا کہ نذر حسین کے الزامات حقائق پر مبنی نہیں ہیں.متاثرہ شخص کو جعلسازوں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس سے رجوع کرنا چاہیے.