Baaghi TV

Blog

  • لاہور شیخوپورہ روڈ پر ٹیوٹا وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، 14 افراد زخمی

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) نیو ایج کیبل فیکٹری نزد منڈیالی ٹال پلازہ پر تیز رفتار ٹیوٹا وین ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی-
    حادثے میں 14 مسافر زخمی ہو گئے-
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر 9 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ 5 زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا-

  • ڈی پی او شیخوپورہ کا احسن اقدام

    روزہ کی حالت میں عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاران کی افطاری کے لیے ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے افطار موبائل کنٹین کا انتظام کیا۔ جس میں ASP /UT عبدالحنان نے اپنی ڈیوٹی میں مشغول پولیس ملازمین ( ایلیٹ فورس، ٹریفک سٹاف ، ناکہ جات پر تعنیات ملازمین، QRF فورس اور پٹرولنگ کرنے والے جوانوں )کو ان کی ڈیوٹی پر جا کر افطاری کا سامان دیا۔ تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ مذہبی فریضے کو بھی احسن طریقے سے ادا کر سکیں ۔

  • ڈی پی او کی ضلع کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات سے اہم میٹنگ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی نمائندہ باغی) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکمل کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کے ساتھ کرائم میٹنگ کی جس میں انہیں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تفتیش کی بروقت اور حقائق پر تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ ہر تھانہ میں زیر تفتیش مقدمات پر علیحدہ علیحدہ ایس ڈی پی او، ایس ایچ او اور متعلقہ تفتیشی سے ملزمان کی گرفتاری، برآمد گی، چالان کی تکمیل کے حوالے سے پراگریس چیک کیں، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا،سنگنین نو عیت کے مقدمات کی بغیر وجہ تاخیر سے تکمیل پر سخت محکمانہ کارروائی عملی میں لانے کا عندیہ دیا، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تفتیش میں بلاوجہ تاخیر اور حقائق سے مختلف ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی، انہوں نے کہا جو کام کریگا وہی میری ٹیم کا حصہ رہیگا تمام کام صرف اور صرف میرٹ پر ہو گا، ڈی پی او نے کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس جاری کئے اورکار کردگی کو بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ تھانہ جات میں آنے والے سائلین کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جائے ان کے بیٹھنے کے لئے بہتر سہولیات مہیا کی جائیں او انکی داد رسی کی جائے۔ اپنے ماتحتان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں انکی ویلفیئر کا خیال رکھیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکمل نے بھی انویسٹی گیشن کے متعلق ہدایات دیں

  • ڈی پی او نے سینٹ جوزف چرچ کا دورہ اور سیکیورٹی کا معائنہ کیا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غازی محمد صلاح الدین نے سینٹ جوزف چرچ شیخوپورہ کی اچانک سیکیورٹی چیکنگ کی۔
    ڈی پی او نے چرچ ڈیوٹی سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت دی۔ چرچ کی سیکیورٹی چیکنگ کے دوران اچھی ڈیوٹی کرنےپر پولیس ملازمان کو شاباش دی۔ تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو تمام چرچ ہائے کی سیکیورٹی ڈیوٹی کو فول پروف بنانےاور سیکیورٹی ڈیوٹی کو خود چیک کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
    مشکوک افراد اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو ۔سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور جوانوں کوالرٹ اور چوکس ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایات دی۔

  • سعودی ایئر ڈیفنس فورس نے مکہ مکرمہ اور جدہ پر میزائل حملوں‌ کی کوشش ناکام بنا دی

    سعودی ایئر ڈیفنس فورس نے مکہ مکرمہ اور جدہ پر میزائل حملوں‌ کی کوشش ناکام بنا دی

    سعودی عرب کی ائر ڈیفنس فورس نے سوموار کی صبح حوثی باغیوں‌ کی جانب سے مکہ او ر جدہ پر میزائل حملوں کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایئر ڈیفنس سے متعلق کہا گیا ہے کہ میزائل حملوں‌ کی ناکامی سے مکہ مکرمہ اور جدہ شہر بڑی تباہی سے بچ گئے ہیں. حوثی باغیوں‌ کے ایک میزائل کو سعودی شہر طائف کی فضائی حدود میں تباہ کیا گیا جس کا ہدف مبینہ طور پر مکہ مکرمہ تھا اسی طرح‌ کہا گیا ہے کہ دوسرا میزائل جدہ کی فضائی حدود میں ناکارہ بنایا گیا۔

    اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن کے مطابق سعودی ائر ڈیفنس سسٹمز نے دونوں بیسلٹک میزائل مار گرائے۔ اس سلسلہ میں سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان ابھی تک جاری نہیں‌ کیا گیا.

    یاد رہے کہ چند دن قبل سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی دیکھنے میں‌ آ رہی ہے.

  • تیز رفتار موٹر سائیکل آئل ٹینکر سے ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) جاوید نگر سٹاپ لاہور روڑ شیخوپورہ پر تیز رفتار موٹر سائیکل آئل ٹینکر سے ٹکرا کر گر گئی-
    حادثے میں 2 افراد جاں بحق سمیت 1 شدید زخمی-
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کی نعشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا-

  • پاکستانی فلم انڈسٹری کا حال تا حال

    پاکستانی فلم انڈسٹری کا حال تا حال

    پچھلے کافی عرصے سے فلم انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی کوشش کر رہی ہے مگر ابھی تک ایسا کچھ نہیں ہو پایا کہ جس سے لگے کے ہماری فلم انڈسٹری دنیا میں پھر سے اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ سے بنا سکتی ہے

    کیا ہمارے پاس اچھے لکھنے والوں کی کمی ہے ؟
    یا ہمارے پاس اچھے ڈائریکٹر ز نہیں ؟
    کیا ہمارے پاس اچھے ایکٹرز نہیں ؟
    اور کیا ہمارے پاس اچھے ٹیکنیشن کی کمی ہے ؟
    ہمارے موسیقار حضرات کسی بھی دوسرے ملک کے موسیقاروں سے کم ہیں ؟
    ہمارے ملک میں گانا لیکھنے والے یا گانا گانے والوں کی صلاحیت سے کوئی آشنا نہیں ؟
    کیا کسی کو وحید مراد والا دور یاد نہیں ؟
    کہاں گئے وہ ہماری بہترین اردو اور دھماکے دار پنجابی فلموں کے بنانے والے ؟
    ان سب سوالوں کے جواب کون دے گا ہلانکہ اب تو ہماری فلم انڈسٹری میں لوگ دوسرے ممالک کی بڑی بڑی یونیورسٹیوں سے ایکٹنگ ، پروڈکشن ، اور ڈائریکشن کی ڈگریاں لے کر آئے ہیں اور اب تو فلم بنانا یا فلم میں کام کرنے کو
    برا بھی نہیں سمجھا جاتا جبکہ پہلے اس کام کو معیوب سمجھا جاتا تھا،
    تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پہلے جب پاکستانی فلم انڈسٹری کے اتنے کم وسائل تھے تب تو پاکستانی فلم انڈسٹری نے نا کے اردو بلکہ پنجابی فلموں سے بھی اپنے کام کو اس پورے خطے میں ہی نہیں بلکہ دنیا میں منوایا

    تو اب جب کہ بھر پور وسائل اور ایک پڑھا لکھا تبقہ یعنی جو لوگ باقاعدہ سے اس کام کو سیکھ کے آئیں ہیں وہ اس انڈسٹری کو چلا رہے ہیں وہ کیوں اب اجھی فلمیں نہیں بنا پا رہے جیسے کے ماضی میں ہماری فلم انڈسٹری نے ہمیں بہت یادگار فلمیں بنا کے لطف اندوز کیا اور سال ہا سال ان فلموں کو یاد رکھا گیا نا کے ان فلموں کو بلکے ان فلموں کے گانوں کو بھی آج تک دلوں سے کوئی نہیں نکال سکا

    وہ کون سی وجہ ہے کہ اب ایسی موسیقی بھی ترتیب نہیں دی جا رہی جو دلوں میں گھر کر جائے جیسی فلمیں آج کل بن رہی ہیں ان میں کچھ ایسا نہیں کہ آپکے دل پر اپنا اثر چھوڑ جائیں اور نا ہی ایسے گانے بن رہے ہیں

    اب تو نا فلم کے آنے کا پتہ چلتا ہے نا فلم کے جانے کا اسی طرح آجکل کے گانے بھی ایک سے دوسری دفعہ نہیں سنے جاتے نا ہی لوگ کسی فلم کی کہانی یا فلم کے کسی گانے پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں

    جیسے کے پہلے فلموں کی کہانی یا اس فلم کے گانوں کی بات آج تک لوگ کرتے ہیں یا ان ایکٹرز کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے جنھوں نے لازوال کردار ادا کیے اور آج تک لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں
    اور ایک بات کی سمجھ نہیں آتی کہ جب ہمارے ایکٹر کسی دوسرے ملک کی فلم میں کام کرتے ہیں تو انکے کام کو بہت پسند کیا جاتا ایسا ہی ہمارے موسیقاروں اور گانے والوں کے ساتھ ہوتا ہے ان کا کام بھی جب کسی دوسری انڈسٹری سے آتا ہے تو ہم انکے اس کا کو بہت پسند کرتے اور سراہتے ہیں
    یا پھر وہ ہمارے فنکاروں کو سہی طور پر استعمال کرنا جانتے ہیں اور ہمیں اب تک ایسا کرنا نہیں آیا۔۔۔
    کچھ لوگوں کا کہنا ہے کے ہماری فلم انڈسٹری میں جو ایکٹرز یا ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں وہ ذیادہ تر ڈرامہ انڈسٹری سے آئے ہیں اس لئے وہ فلم کو اس طرح سے لے کر نہیں چل پا رہے یا شائد وہ اس بات ناواقف ہیں کے ایک اچھی فلم کیسے بنتی ہے یہ بات ویسے کسی حد تک سچ بھی ہے

    آخر ایسا کب تک چلے گا کب ہمارے لوگ بھی اپنی فلم کے تعریف کریں گے اور کب ہمیں اچھی اور میعاری فلمیں دیکھنے کو ملیں گی

  • ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا رمضان بازار کا دورہ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے سستا رمضان بازار کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اس موقع پرانہوں نے کہا ہے کہ حکومت ماہ رمضان المبارک میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ وزیر اعلی ا پنجاب سردارعثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں جہاں سستے رمضان بازاروں کے انعقاد کے ذریعے عوام کو سبسڈی پر معیاری روز مرہ اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے وہاں اوپن مارکیٹ میں بھی اشیاۓ ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے مختلف سٹالزکا معائنہ کرتے ہوئے سبزیوں,پھلوں,کھجوروں اور کریانہ کی دیگر اشیاکی مقدار اور معیار کا بھی جائزہ لیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا شکیل اسلم,اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ فضائل مدثر اور چیف آفیسر ایم سی شیخوپورہ احسن عنایت سندھو بھی موجود تھے

  • ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کی الائیڈ ہیلتھ الائنس کے صدر سے ملاقات

    شیخو پورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اپ گریڈیشن کے بعد ڈپٹی کمشنر سید طارق محمود بخاری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل واصف بشیر کھوکھر سے الائیڈ ہیلتھ الائنس کے صدر طاہر شاہ اور رائے ایوب کی ملاقات
    الائیڈ ہیلتھ پرفیشنلز کی اپ گریڈیشن پر گلدستہ اور مٹھائی دے رہیں ہیں. اس موقع پر ڈسٹرکٹ مائنٹرنگ آفیسر سمیرا عنبرین بھی موجود ہیں

  • ڈومیسٹک ورکرز یونین شیخوپورہ اور لاہور کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈومیسٹک ورکرز یونین شیخوپورہ اور ڈومیسٹک ورکرز یونین لاہور کے زیر اہتمام اہم اجلاس و افطار ڈنر۔زیر صدارت چوہدری نسیم اقبال و چوہدری عبدالرحمن عاصی.
    اجلاس میں معاشرے میں گھریلو ملازمین کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور معاشرے میں ان کی اہمیت اور مقام کو تسلیم کرانے کے لائحہ عمل کے لیے تجاویزدی گئیں اور دونوں یونینز کو یکجا کر کے صوبائی سطح پر فیڈریشن کے قیام کی منظوری دی گئی۔بعد ازاں محمد نوید وڑائچ کو ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں خدمت مزدور ایوارڈ شبیر بٹ اسسٹنٹ کمشنر کوارڈنیٹر اور میاں تیمور خالد محمود نے پیش کیا اور آجر،اجیر اور حکومت کے باہمی تعلقات کو بہتر رکھنے بالخصوص محنت کش طبقہ کے لیے خدمات کو سراہا۔
    اس تقریب میں اسدالرحمن جنرل سیکرٹری پاکستان ورکرز فیڈریشن شیخوپورہ،مبشر چوہدر راہنما پاکستان تحریک انصاف،سعد محمد،اروما شہزاد،اشتیاق ورک،میاں اورنگزیب ،قبوس گرءیوال سمیت لوکل یونینز کے عہدیداران اور صحافی حضرات نے شرکت کی۔