ایران کے ڈرون گرانے پر امریکی صدر نے جنگ کا حکم دے دیا تھا جسے آخری مرحلے پر واپس لے لیا گیا.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. روسی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے جب امریکی ڈرون طیارہ گرایا تو اس کے رد عمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مخصوص اہداف پر سرجیکل سٹرئیک کا حکم دے دیا تھا جسے آخری لمحوں میں واپس لے لیا تھا.اس میٹینگ میں کانگرس کے آفیشلز اور سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے جنہوں نے اس جارحیت سے پیدا ہونے والے نتائج سے آگاہ کیاتھا.
واضح رہے کہ ایران نے آج آبنائے ہرمز میں امریکی ڈرون مار گرایا تھا اور اس حوالے سے کمانڈر پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ہم نے امریکہ کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے پر جنگ کیلیے تیار ہیں۔ دوسری طرف اب امریکہ نے بھی ایران کی طرف سے ڈرون گرائے جانے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ ڈرون ایرانی نہیں بلکہ بین الاقوامی فضائی حدود میں تھا۔
سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکیس دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ سیشن سے زیادہ اہم سیشن کیا ہونا ہے بجٹ پاس نہیں ہوتا توحکومت فارغ ہو جاتی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشنآرڈر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی. سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن آرڈراسمبلی کےکس سیشن کے لیے جاری کیے گئے، جسٹس مامون الرشید نے ریمارکس دئے کہ بجٹ سیشن سے زیادہ اہم سیشن کیا ہونا ہے بجٹ پاس نہیں ہوتا توحکومت فارغ ہو جاتی ہے ،حکومت نئی یا پرانی نہیں ہوتی حکومت حکومت ہوتی ہے،
درخواست گزار نے کہا کہ شہباز شریف جن کی کمرمیں درد ہے اسمبلی میں 3 گھنٹے کھڑے ہوکرتقریر کرتے ہیں،آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرزکیلیے قانون کی دھجیاں بکھیری گئیں ،آصف زرداری 24 منٹ اسمبلی میں بیٹھےچیمبرمیں ملاقاتیں کرتے رہے ہیں،جس پر عدالت نے کہا کہ ممبرجب تک سیشن میں بحث نہیں سنتا تواپنی رائے کا اظہارکیسے کرسکتا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف اسمبلی میں اپنی تقریرکے بعد اجلاس سے چلے گئے،عدالت نے کہا کہ پہلے یہ فیصلہ ہونا ہے کہ درخواست قابل سماعت ہے بھی کہ نہیں، آپ قانون کے بارے میں بات کریں،سیاسی معاملات پربات نہ کریں،جن کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے وہ ابھی ملزم ہیں،ابھی وہ ایک ملزم ہے مجرم نہیں، ہمیں دیکھنا ہے کہ اس کے حقوق کیا ہیں
واضح رہے کہ آصف زرداری پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کے منی لانڈرنگ کا الزام ہے ،آصف زرداری کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے گرفتار کیا تھا، دس جون کو گرفتار کرنے کے بعد ان کا دس روزہ ریمانڈ لیا گیا تھا، قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کے لئے اپوزیشن کے احتجاج کے بعد آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کئے گئے ہیں، گزشتہ روز آصف زرداری نے قومی اسمبلی میں بھی خطاب کیا.
پاکستان کی بد ترین پرفارمنس پر محمد حفیظ نے بیان دیا ہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے خود کو دیکھ کر ہم پر دباؤ سے زیادہ ہم کو دکھ ہے لیکن اگر ہسٹری کو دیکھا جائے تو پاکستانی ٹیم ہمیشہ ڈاؤن ہو کر ہی اٹھی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کہتے ہیں کہ پوری ٹیم کم بیک کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے اس لیے قوم سے اپیل ہے کہ ہمیں سپورٹ کرتے رہیں. ہم نے اگلے چار میچ جیتنے کا کوئی پلان نہیں بنایا. ہم صرف اگلے میچ کی تیاری کر رہے ہیں جو 23 جون کو جنوبی افریقہ کے ساتھ انگلینڈ کے شہر لورڈز میں ہونے والا ہے.
جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ کی پریکٹس میں کوئی کمی نہیں چھوڑ رہے. ٹیم کا حصہ ہونے کے ناطے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ شعیب ملک کے ساتھ پوری ٹیم پر اعتماد ہے. پچھلے پانچ میچز میں اچھا کھیل نہیں پیش کر سکے لیکن ہم ایک نیا سفر شروع کریں گے. کوشش کر رہے ہیں انشا اللہ کامیاب بھی ہوں گے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سرکار نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو کشمیر یونیورسٹی میں ہونے والے کتاب میلے میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی، سید علی گیلانی کو کشمیر یونیورسٹی کے طلبا نے دعوت دی تھی کہ وہ کتاب میلے میںبطور مہمان خصوصی شرکت کریں، سید علی گیلانی نے طلبا کی دعوت قبول کی تھی لیکن بھارت سرکار نے انہیں کتاب میلے میں شرکت کی اجازت نہیں دی. مقامی انتطامیہ نے سید علی گیلانی کو آج جمعہ کی صبح پیغام دیا کہ وہ اپنے گھر سے باہر نہیں نکل سکتے .
واضح رہے کہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو 2010سے حیدر پورہ میں واقع ان کی رہائش گاہ میں بھارت سرکار نے انہیں نظر بند رکھا ہوا ہے، مختلف اوقات میںصرف تین ماہ ان کی نظربندی ختم کی گئی، سید علی گیلانی کو جمعہ کی نماز بھی مسجد میں پڑھنے کی اجازت نہیں دی جاتی.
قدیم ترین چینی طریقہ علاج کے مطابق پاؤں کے نیچے 100 کے قریب Acupressure Points (ایکوپریشر پوائنٹ) ہوتے ہیں۔ جن کو دبانے اور مساج کرنے سے انسانی اعضاء صحت یاب ہوتے ہیں۔ اس کو Foot Reflexogy
کہا جاتا ہے۔پاؤں کو مخصوص جگہ سے دبانے اور مساج کرنے سے 100 مختلف قسم کی بیماریوں کا علاج بغیر آپریشن اور دوائی کے کیا جا سکتا ہے۔اس طریقہ علاج کے حیران کن مثبت نتائج کی وجہ سےاس وقت عموماً پوری دنیا میں پاؤں کی مساج تھراپی سے مختلف بیماریوں کا نہ صرف علاج کیا جارہا ہے بلکہ اس سے اعضاء کو بھی ٹھیک کیا جا رہا ہے۔
مغلیہ دور سلطنت میں خود کو صحتمند اور چست رکھنے کا راز بھی تاریخ کی کتابوں میں ملتا ہے۔
وہ راز بالکل آسان نہایت مختصر ، ہر جگہ اور ہر شخص کے لئے کرنا بہت آسان ۔کوئی سا بھی تیل سرسوں یا زیتون وغیرہ پاؤں کے تلوؤں اور پورے پاؤں پر لگائیں خاص طور پر تلوؤں پر تین منٹ تک دائیں پاؤں کے تلوے اور تین منٹ بائیں پاؤں کے تلوے پر رات کو سوتے وقت مالش کرنا کبھی نہ بھولیں ، اور بچوں کی بھی اسی طرح مالش ضرور کریں ساری زندگی کا معمول بنا لیں پھر قدرت کا کمال دیکھیں۔
میرے رشتے کے نانا 90 سال کے ہو چکے ہیں۔ وہ گاؤں میں رہتے ہیں اور ساری زندگی سے کھیتی باڑی کر رہے ہیں۔ ان کی نہ کمر جھکی، نہ جوڑوں میں درد، نہ سر درد، نہ دانت ختم ، ایک بار ان سے ان کی صحت کا راز دریافت کیا تو بتانے لگے کہ مجھے ایک حکیم نے مشورہ دیا تھا کہ سوتے وقت اپنے پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگا لیا کرو۔ بس یہی عمل میری شفاء اور فٹنس کا ذریعہ ہے۔
لہذا روزانہ رات کو پاؤں پر مالش کے عمل کو اپنا چاہیے تاکہ ہم بھی صحت مند و چست وتوانا زندگی بسر کر سکیں
بہاولپور پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مغلضات بکنے اور غلط الفاظ استعمال کرنے والے ذوالقرنین شیخ کے خلاف FIR درج کرلی گئی۔ایف آئی آر تھانہ کوتوالی میں درج کی گئی اور ملزم کو جامع مسجد الصادق بہاولپور کے قریب ایک دوکان سے گرفتار کر لیا گیا۔
نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی احتساب عدالت پہنچ گئے، نیب ٹیم آصف زرداری کو لے کر عدالت پہنچ گئی. سابق آصف زرداری کمرہ عدالت میں موجود ہٰیں نیب ٹیم آصف زرداری کو جج محمد ارشد ملک کے روبرو پیش کرے گی آصف علی زرداری کوجوڈیشل کمپلیکس کے عقبی دروازے سےلایاگیا ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. سینیٹر شیری رحمان، سسی پلیجو اور سابق اٹارنی جنرل لطیف کھوسہ بھی عدالت میں موجود ہیں. گزشتہ سماعت میں عدالت نے نیب کی استدعا پر آصف زرداری کا دس روزہ ریمانڈ دیا تھا
واضح رہے کہ آصف زرداری پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کے منی لانڈرنگ کا الزام ہے ،آصف زرداری کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے گرفتار کیا تھا، دس جون کو گرفتار کرنے کے بعد ان کا دس روزہ ریمانڈ لیا گیا تھا، قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن کے لئے اپوزیشن کے احتجاج کے بعد آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کئے گئے ہیں، گزشتہ روز آصف زرداری نے قومی اسمبلی میں بھی خطاب کیا.
نادرا نے نئ ویب سائٹ کا اجرا کر دیا جس سے تمام پاکستانی شہری اعلانیہ اور غیر اعلانیہ جائیداد کی معلومات حاصل کر سکیں گے.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نادرا نے نئ ویب سایٹ کا اجرا کر دیا جس سے تمام پاکستانی شہری اعلانیہ اور غیر اعلانیہ جائیداد کی معلومات حاصل کر سکیں گے نادرا نے نیا لنک کھول دیا ہے جس پر جا کر کوئ بھی پاکستانی اپنے نام تمام جائیداد وغیرہ کی معلومات حاصل کرسکے گا ۔ یعنی ایف بی آر اور نادرا کے پاس ہر شہری کی ڈیکلیئرڈ اور ان ڈیکلیئرڈ علانیہ اور غیر اعلانیہ پراپرٹی کی معلومات موجود ہی. نادرہ کا جاری کردہ لنک یہ ہے جس سے جائیداد کی تفصیل حا:صل ک جاسکتی ہے .https://taxnet.nadra.gov.pk/itax/
واضح رہے کہ موجودہ حکومت ٹیکس کی ریکوری کے لیے اہم اقدام کررہی ہے اور معاملات کو سسٹم کے تحت لاکر ٹیکس وصولی میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہے اس طرح ٹیکس چوری کی حوصلہ شکنی ہو گی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس جاری ہیے جس میں بجٹ پر بحث جاری ہے، مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خا ن نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ایک سال میں تیسرا بجٹ ہے،جو ایک تاریخ ہے،مجھے اس پراعتراض نہیں،اختیارکا استعمال کرنا حکومت کا حق ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ آگ ملک میں پہلے ہی لگی ہوئی تھی ،غریبوں کے گھر گرائے گئے،ان کو بے گھر کیا گیا،ان کی دکانیں گرائی گئیں،ایسی حکومت جس سے لوگ آس لگائے بیٹھے تھے کہ وہ دکھوں کا مداوا کریں گے؟
مشاہداللہ خان نے مزید کہا کہ کہا گیا تھا بلڈوزر تیارہوں گے،گورنرہاؤس وزیراعظم وزیراعلیٰ ہاؤس گرادیے جائیں گے لیکن ایک چپراسی وزیربن گئے ہیں جوسرکلر ریلوے کے نام پرلوگوں کے گھرتوڑ رہے ہیں .انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے لیکن چلے گئے ،مشاہد اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عبدالرزاق داؤد نےکہا کہ پاکستان کنگال ہوگیا،تو پھرتم نے 300 ملین کا ٹھیکا کیوں لیا ،ایک دن فیصلہ ہوتا ہے کہ پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونگے، اگلے دن جاری ہوجاتے ہیں،شک پڑتا ہے فیصلے کوئی اورکر رہا ہے،24گھنٹے میں اتنا بڑا فیصلہ تبدیل نہیں ہوتا،
کسی بھی معاشرے اور ثقافت کی خوبصورتی اور پائیداری اس کی روایات ہوتی ہیں جبکہ ان روایات سے انحراف نہ صرف معاشرے کی بربادی کا باعث بنتا ہے جبکہ اس معاشرے میں بسنے والے انسانوں پر گہرے اثرات چھوڑتا ہے جس کی وجہ سے انفرادی زندگیوں سے لے کر خاندانی اور اجتماعی نظام زندگی تک تباہ ہوکر رہ جاتے ہیں.
ایک اسلامی معاشرے کی یہ احسن ترین روایت اور ثقافت ہے کہ اسلامی معاشرہ مرد سے زیادہ عورت کو تحفظ دیتا ہے کیونکہ عورت جسمانی اور عقلی طور پر مرد سے قدرے ناقص ہوتی ہے. یہی وجہ ہے کہ اسلامی معاشرہ اور سوسائٹی عورت کی اس کمزوری کو دیکھتے ہوئے اس کو ہر ممکنہ تحفظ دیتے ہیں اور یہ تحفظ عورت کو یہ احساس دلاتا ہے کہ اسلامی معاشرے کا اہم ترین فرد اور حصہ عورت ہے.
عورت کی اسی اہمیت کے پیش نظر اسلام بطور مذہب اور اسلامی معاشرہ اس پر نہایت اہم ذمہ داری ڈالتے ہیں اور وہ ہے نسل نو کی تربیت اور یہ بات نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی اچھی طرح سے سمجھتے ہیں کہ نسل انسانی کے مستقبل کا دارومدار عورت کے اپنے کردار و افکار پر ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ نپولین بونا پارٹ بھی یہ کہنے پر مجبور ہوا کہ "تم مجھے اچھی مائیں دو میں تمہیں اچھی قوم دوں گا”.
اس نہایت اہم اور مشکل ذمہ داری کے باعث ایک اسلامی معاشرہ عورت کے لیے یہ آسانی پیدا کرتا ہے کہ اس کو دنیاوی امور مثلاً تجاورت و کاروبار، محنت و مزدوری وغیرہ سے استثنیٰ دیتا ہے مزید اس کو تحفظ دیتے ہوئے اس کے اور اسکے بچوں کے نان و نفقہ کا ذمہ دار مرد کو ٹھہراتا ہے.
ان سب کے ساتھ ساتھ اسلامی معاشرہ عورت کو کمال تحفظ دینے کے لیے اس کو پردے اور چار دیواری میں ٹھہرنے کا حکم دیتا ہے تاکہ کسی کی گندی نگاہوں کا مرکز بن کر کہیں اس کی عزت و حرمت کو تار تار نہ کیا جائے. اسلامی معاشرہ قطعاً بھی عورت پر پابندیاں نہیں لگاتا بلکہ اس کو کھلا اختیار دیتا ہے کہ وہ سجے سنورے، وہ کھیلے کودے مگر اپنے مرد کے لیے اور اسی کے سامنے ناکہ اغیار کی شمع محفل بنے. یہ فطرتی عمل ہے کہ عورت صرف اپنے ہی مرد کے لیے سجے سنورے اسی کے ساتھ کھیلے اور اٹھکلیاں کرے. اس کی مثال ہمیں جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنھا کے کردار میں واضح طور پر ملتی ہے کہ وہ کھیلتے بھی تھے، دوڑ بھی لگاتے تھے، مقابلے بھی کرتے تھے.
یہ وہ کمال کا تحفظ اور توجہ ہے جو اسلامی معاشرہ ہی ایک عورت کو فراہم کرتا ہے اور یہ صرف ایک اسلامی معاشرے کا ہی حسن ہے جو کہیں اور نظر نہیں آتا. دنیا بھر کے معاشرے وہ چاہے مذہبی ہوں یا سیکولر، وہ متشدد ہوں یا لادین سبھی معاشرے عورت کے استحصال میں مصروف ہیں اور عورت کو اس کی حقیقی اور فطرتی ذمہ داری سے ہٹا کر اس کو ایک شو پیس، جنسی تسکین کا ذریعہ، چیزوں کی خرید و فروخت کا ذریعہ، ایک اشتہار اور رونق محفل بنائے ہوئے اور اس رویہ نے معاشروں سے اخلاقی اقدار کو تہس نہس کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ ان معاشروں میں بہن، بیوی اور بیٹی کا فرق مٹ چکا ہے وہاں عورت بس عورت ہے جو مرد کی جنسی ضرویات پوری کرنے کی پراڈکٹ ہے اور اس وجہ سے ان معاشروں میں جہاں اخلاقی اقدار رخصت ہوئیں وہاں سکون قلب، ذہنی تسکین اور مذہب تک تباہ و برباد ہوکر رہ گئے.
بعینہ ہمارے معاشرے میں بھی کچھ جنسی گدھ عورت کو چادر اور چار دیواری کے تحفظ سے نکال کر آزادی کے نام ان کو ایک اندھے غار میں دھکیلنا چاہتے ہیں جہاں عورت کے لیے بربادی تو ہے، تذلیل تو ہے، عفت و عصمت کا تار تار تو ہونا ہے لیکن عزت نہیں ہے، حرمت نہیں ہے، احترام نہیں ہے.
یہی عورت جب ان جنسی گدھوں کے دلفریب نعروں اور نظریات سے متاثر ہوکر اپنی اسلامی روایات اور اپنے آپ کو ملنے والی خصوصی توجہ اور تحفظ کو ٹھکرا کر چادر اور چار دیواری کو بوجھ سمجھتے ہوئے گھر سے قدم نکالتی ہے تو معاشرے کی تباہی اور بے سکونی کا باعث بنتی ہے. آئے روز ملنے والی خبریں کہ جن میں عورتوں کے ساتھ زیادتی و ظلم کے کیس سامنے آتے ہیں وہ انہی دلفریب نعروں پر عمل پیرا ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے.
لہذا اگر عورت اپنا تحفظ چاہتی ہے اور جو ذمہ داری اس کو اسلامی معاشرہ تفویظ کرتا ہے اس کو احسن انداز میں پورا کرکے ایک بہترین نسل تیار کرتی ہے تو وہ معاشرے کی بہترین عورت ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے اور خاندانوں کی محسنہ ہوتی ہے.