میرپور(نمائندہ باغی ٹی وی) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی آڈیو لیک میں خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے خلاف پی ٹی آئی کشمیر خواتین ونگ میرپور کے زیر قیادت میرپور چوک شہیداں میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے آڈیو لیکس میں خواتین کے حوالے سے نازیبا الفاظ کے استعمال کی بھرپور مذمت کی گئی مظاہرہ میں پی ٹی آئی کشمیر خواتین ونگ کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا سابق امیدوار اسمبلی حلقہ میرپور و مرکزی رہنما پی ٹی آئی کشمیر خواتین ونگ ڈاکٹر عشرت سجاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی ابھی آڈیو لیکس ہوئی ہے جلد راجہ فاروق حیدر کی ویڈیو بھی منظر عام پر لا¶ں گی۔میں مسلم لیگ ن میں رہ چکی ہوں اس لیے راجہ فاروق حیدر کی خواتین کے بارے میں ذہنیت سے واقف ہوں۔راجہ فاروق حیدر جو خواتین کے بارے میں سوچ رکھتے ہیں آڈیو لیکس نے اس سوچ کو بے نقاب کر دیا
Blog
-

پونچھ میں پانچ کشمیری ٹرک ڈرائیور گرفتا ر کر لیے
سرینگر (باغی مانیٹرنگ)مقبوضہ کشمیر میںبھارتی پولیس نے پانچ کشمیری ڈرائیوروں کو جموں کے ضلع پونچھ سے مویشی وادی کشمیر لے جاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ فرقہ پرست ہندو پولیس نے ان ڈرائیوروں کو مختلف مقامات سے گرفتار کر لیا جو پچاس کے قریب مویشی اپنے ٹرکوں میں وادی کشمیر لے جا رہے تھے۔گرفتار کیے جانے والے ڈرائیوں کے نام محمد صغیر ، غلام مرتضیٰ، غلام مصطفی، محمد معروف اور محمدامین معلوم ہوئے ہیں ۔
-

قابض انتظامیہ نے بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے سوپور میں سکول ، کالج بند
سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے قابض بھارتی فورسز کے ہاتھون ایک نوجوان کی شہادت پر بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور میں تعلیمی ادارے بند کر دیے ہیں۔ فوجیوںنے ماڈل ٹاون سوپور کے رہائشی نوجوان اشفاق احمد صوفی کو جمعہ کے روز ضلع شوپیاں کے علاقے امشی پورہ میں تلاشی آپریشن کے دوران شہید کر دیا تھا۔انتظامیہ نے گورئمنٹ ڈگری کالج ، بوائز ہائیر سیکنڈری سکول اور گورئمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول سوپور میں آج( ہفتہ )تدرس و تدریس کا عمل معطل رکھنے کے احکامات دیے۔ نوجوان کی شہادت پر گزشتہ روز سوپور میں بھی زبردست مظاہرے کیے گئے تھے۔
-

بھارت کی تقسیم کا "ان چیف مودی” ،، ٹائم میگزین کی تازہ رپورٹ
سرینگر (باغی مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکی جریدے”ٹائم میگزین“ نے اپنے تازہ شمارے کے سرروق پر بھارتی وزیر اعظم کی تصویر چھاپ کر انہیں ” بھارت کی تقسیم کا ان چیف “ کے لقب سے نوازا ہے۔ جریدے میں نریندر مودی کے حوالے سے شائع ہونے والے مضمون میں کہا گیا کہ نریندر مودی کا دوبارہ حکومت میں آنا عوام کیلئے ایک سانحہ ہوگا۔ مضمون میں لکھا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی پانچ برس قبل اقتدار میں آئی اور اس نے ہندﺅں اور مسلمانوںکے درمیان تناﺅ اور تفریق کو بڑھایا ۔ نریندر مودی کی معاشی پالیسی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ بھارت میں بے روزگاری عروج پر ہے ۔ مسلمانوں پر مشتعل انتہا پسندوں کے حملے روز کی بات ہے جبکہ دلتوں کیلئے بھی اپنے ہی ملک کی زمین تنگ کر دی گئی ہے ۔ جریدے نے مزیدلکھتے ہوئے کہاہے ا کہ بھارت میں اس وقت اقلیتوں کے حوالے سے تعصب اور ان پر مظالم عروج پر ہیں اور سچ یہ ہے کہ اگر مودی دوبارہ اقتدار میں آئے تو اقلیتوں کیلئے اپنے ہی ملک کی زمین مزید تنگ ہو جائےگی۔
-

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر اقوام متحدہ نوٹس لے.چوہدری یاسین
اسلام آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک رخ اختیار کرچکی ہے، رمضان المبارک کے دوران بھی مظالم میں تیزی آچکی ہے، نماز تراویح کیلئے بھی مساجد کو بند کیاجارہاہے اور ان کو مذہبی فریضے سے روکا جارہا ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام تاریخ کے مشکل ترین وقت سے گزر رہے ہیں لیکن بے پناہ جبر اور مظالم کے باوجود انکے حوصلے پست نہیں ہوئے ،دن بدن تحریک مزاحمت مضبوط ہونے سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کے دن قریب ہیں ،۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں اقوام متحدہ کشمیر کا تنازع حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے اور بھارتی افواج کے جبروتشدد ظلم و بربریت کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے ۔بھارتی افواج نے پوری وادی مقتل گاہ بنا دیامقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی، حریت قیادت کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا گیا ۔پوری وادی میں کرفیو نافذہے ،بھارتی وزیراعظم نے الیکشن جیتنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم اور بربریت کے ذریعے پوری وادی کو قبرستان میں تبدیل کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پانی ،خوراک اور زرعی ترقی کے تمام راستے کشمیر سے ہو کر گزرتے ہیں ۔ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی تھی پیپلزپارٹی اقتدار اور اپوزیشن ہر دور میں مسئلہ کشمیر کو صف اول کے طور پر رکھا،ہم آج بھی بھٹو شہید کے اسی فلسفے اور عزم کو دھراتے ہیں ،عالمی برادی جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،کشمیریوں کی عظیم جدوجہد کو سراہتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وقت آگیا ہے اب وہ اپنا وعدہ پورا کرے۔ انہوں نے کہا کہ سات دہائیوں پہلے کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا گیا اور اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ اپنے وعدے کو پورا کرے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے۔ ایسا کرنا خطے اور عالمی امن کے لئے اشد ضروری ہے۔
-

وزیر اعظم آزادکشمیر کی گالی آڈیوٹیپ لیکس انتہائی شرمناک ہے مستعفی ہوں.سردارعتیق احمدخان
مظفرآباد( شفقت حسین)سربراہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی آڈیولیکس کو انتہائی شرمناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے 13مئی سے آزادکشمیر بھر میں عزت بچاﺅ تحریک کا اعلان کردیا۔تمام ضلعی وتحصیل ہیڈکوارٹرز اور پریس کلبوں کے سامنے خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر وزیراعظم کے خلاف احتجاج مظاہرے کیے جائیں گے۔فاروق حیدر فوری طورپر مستعفی ہوکر قوم سے معافی مانگیں اور اپنا بوریا بستر گول کریں۔شہباز شریف فاروق حیدر کو صدارت سے فارغ کر کے پاکستان طرز پر نائب صدور وں کا اعلان کریں۔آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کا قیام نظریاتی دہشتگردی کے لیے تھا وقت نے ثابت کیا کہ یہ بات درست ثابت ہوئی۔گزشتہ روز سینٹرل پریس کلب میں سابق سینئر بیوروکریٹ اور کالم نگار سردار سلیم چغتائی کی مسلم کانفرنس میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد نے کہا کہ سردار سلیم چغتائی ایک موثر شخصیت ہیں جن کی شمولیت سے پارٹی کو فائدہ ہوگا۔انہیں خوش آمدید کہتا ہوں،سردار سلیم کا شامل ہونا مسلم کانفرنس کے لیے نیک شگون ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس نے کشمیری عوام کو جمہوری شعور دیا ۔گلگت بلتستان کو آزادی دلوائی،قرارداد الحاق پاکستان پیش کر کے کشمیریوں کو ان کے مستقبل کے فیصلے کا حق دیا۔لارڈ ماﺅنٹ بیٹن سے لے کر آج تک مسلم کانفرنس کی حیثیت مسلمہ ہے آج مقبوضہ کشمیر میں الحاق پاکستان کے حامی اور خود مختار پاکستان کے حامی دونوں ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھاکر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگارہے ہیں۔یہی مجاہد اول کا پیغام تھا جو مقبوضہ کشمیر کے بچے بچے تک پہنچ چکا ہے یہی ہماری کامیابی ہے۔آزادکشمیر اس وقت بدترین دور سے گزر رہا ہے ،خواتین ،علماءاور بڑے قدر آور شخصیات کی کوئی عزت نہیں کی جارہی۔وزیراعظم کی آڈیولیک میں خواتین کو نازیبا گالیاں دی گئیں جس کی مذمت کرتے ہیں اور یہ قابل مواخذہ ہے جبکہ سردار سکندر حیات جیسے قد آور شخصیت کو مردہ گھوڑا اور ستر سال سے سیاست میں حصہ لینے والے بزرگ وزیر راجہ عبدالقیوم کا پائپ چورکہا گیا جبکہ مولوی کا بیٹا کہہ کر ایک نوجوان کو گالی دی یہ علماءکی توہین ہے جس کے خلاف صرف مسلم کانفرنس ہی نہیں عنقریب خواتین،تاجران ،علماءاور وکلاءبھی سڑکوں پر نکلیں گے۔فاروق حیدر کی حکومت میرٹ اور انصاف کا قتل عام کررہی ہے مگر جس دن سنٹرل پریس کلب کے سامنے مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی کی خواتین نے عزت بچاﺅ نعرے کے تحت وزیراعظم کے خلاف جلوس نکالے اسی دن ریاست میں بھونچال پیدا ہونا چاہیے تھا آج بچاﺅ بچاﺅ کے نام سے دھرنے اور مظاہرے کرنے والوں کو عزت بچاﺅ کے لیے نکلنا چاہیے۔ڈیم راتوں رات نہیں بنتے بلکہ سال لگتے ہیں نیلم جہلم پراجیکٹ کا پہلا سروے 1963ءمیں ہوا تھا جب میں نے 600منی ڈیمز بنانے کا منصوبہ دیا تو اس وقت بھارت نیلم جہلم کے خلاف سازشیں کررہا تھا۔ایک طرف منظور پشتین پاکستان کے خلاف زبان استعمال کررہا ہے اور دوسری طرف چند لوگ پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف زبان استعمال کرتے ہیں جو افسوسناک ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ جلد وزیراعظم آزادکشمیر کی دیگر آڈیولیکس منظر عام پر آئیں گی جس میں وہ خواجہ فاروق اور حنیف اعوان کے ساتھ گفتگو میںنہایت شرمناک انداز اپنائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خفیہ اداروں کو آزادکشمیر کے معاملات پر گہری نظر رکھنی چاہیے اور ٹیلفونوں سمیت تمام معاملات کو مانیٹر کرنا چاہیے جس نے بھی وزیراعظم کا ٹیلیفون ٹیپ کیا اسے خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ اسے داد تحسین کے طورپر سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنا چاہیے۔آج مسلم لیگ ن میں بیٹھی خواتین سے کہتا ہوں کہ وہ کس حالت میں جماعت کے اندر بیٹھی ہیں اور وزراءسے کہتا ہوں کہ وہ اس شرمناک آڈیو ٹیپ کے بعد کس حیثیت سے کابینہ میں بیٹھے ہیں اور برداشت کررہے ہیں۔آزادکشمیر میں شرافت کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے جب گھر کا سربراہ ہی لوگوں کی عزت تار تار کرنے لگ جائے تو باقی کیا عالم ہوگا۔آزادکشمیر کا پانی کسی نے نہیں روکا یہ ہندوستان نے روکا ہے ہندوستان کے خلاف مظاہرے کرنے چاہئیں۔حکومت پاکستان کو آزادکشمیر کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔یہ مسلم لیگ ن کی خصلت ہے کہ اس نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے آزادکشمیر کو تختہ مشق بنائے رکھا۔رکن اسمبلی کی حیثیت سے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتاہوں کہ وہ آزادکشمیر کے معاملات کے مداخلت نہ کرے۔مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت جاری ہے اقوام متحدہ میرواعظ عمر فاروق،سید علی گیلانی سمیت پوری کشمیری قیادت سے سکیورٹی واپس لینے کا نوٹس لے کر انہیں سکیورٹی فراہم کرے۔بھارت نے کئی کشمیری قائدین سے سکیورٹی لے کر انہیں شہید کیا ہے اب کی بار بھی سانحہ ہوسکتا ہے اس لیے اقوام متحدہ اپنی سکیورٹی فراہم کرے۔سردار عتیق احمد خان نے پاکستان اور آزادکشمیر کے تاجروں سے مطالبہ کیا کہ وہ یورپ طرز پر رمضان المبارک میں قیمتوں میں کمی کریں حالانکہ یورپ میں غیر مسلم آبادہیں مگر وہ جذبہ خیر سگالی کے تحت مسلمانوں کے لیے قیمتوں میں تخفیف کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ فاروق حیدر نے آڈیو میں مسلم کانفرنس میں شامل ہونے والی نصرت درانی کا نام لے کر انہیں گالیاں دیں اس کی مذمت کرتے ہیں اور اس پر شدید افسوس ہے۔نصرت درانی وہ خاتون ہیں جنہوں نے مسلم لیگ ن کو آزادکشمیر بھر میںکامیاب کرنے میں اپنا کردار اداکیا اور آج وزیراعظم ان کا نام لے کر انہیں نازیبا گالیاں دے رہے ہیں جو کہ شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ خفیہ اداروں کے بارے میں کہا جارہاہے کہ آڈیو لیک کی تو بتایا جائے کہ جلسوں میں خراٹے لے کر سونے اور یورپ میں غلط جگہوں پر بیٹھنے کی جو ویڈیو وائرل ہوتی رہیں وہ کون کرتا رہا۔آزادکشمیر کا سا را انتظام پاکستان کے پاس ہے اور اقوام متحدہ نے اسے یہ اختیار سونپ رکھا ہے۔وزیراعظم کی حرکات کسی صورت ناقابل معافی ہیں و ہ فوراً مستعفی ہوں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر کے اسمبلی فورم پر لے جایا جائے گا۔آج کابینہ کے اہم وزراءاور سردار سکندر حیات خود وزیراعظم پر عدم اعتماد کرچکے ہیں۔فاروق حیدر بتائیں کہ ذوالفقار علی بھٹو کی وحشت اور بربریت کے وقت ان کی والدہ جواں سال بیگم راجہ حیدر خان نے کس طرح خواتین کے حقوق کے ساتھ مردوں کے حقو ق کا بھی تحفظ کیا اور آزادکشمیر میں مثال قائم کی۔فاروق حیدر کو اور کسی کا نہیں اپنی والدہ کا ہی خیال رکھنا چاہیے تھا۔فاروق حیدر کی گفتگو کسی وزیراعظم کی نہیں کسی مدہوش شخص کی گفتگولگ رہی ہے اور ایک چھوٹے ملازم ڈرائیور کو دو ٹکے کا کہہ کر پورے ڈرائیور طبقے کی توہین کی گئی ہے اور اس کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور یہ وہی ڈرائیور ہے جس نے پورے مظفرآبادشہر میں ہر گاڑی پر فاروق حیدر کے سٹیکر لگاکر اس کی کمپین چلائی ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ علم نہیں کہ آڈیو لیک وزیراعظم ہاﺅس سے لیک ہوئی ہے یا کسی وزیرکے گھر سے جس نے بھی کی خراج تحسین کا مستحق ہے۔
-
گوادر ہوٹل پر حملہ
گوادر کے ہوٹل میں3 تا 5دہشت گرد ہیں صوبائی وزیر اطلاعات ظہور احمد بلیدی
حکومت بلوچستان نے گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں 3 سے 5 دہشت گردوں کی موجودگی کی تصدیق کردی صوبائی وزیر اطلاعات ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ گوادر کے ہوٹل میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی ہے انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے،تاحال فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ مزید کہا کہ ہوٹل میں کوئی گیسٹ نہیں تھا،صرف ہوٹل کا لوکل اسٹاف ڈیوٹی پر موجود تھا ہوٹل میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے،جن میں سے کچھ زخمی ہیں۔
اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ سیکیورٹی فورسز نے مشکوک افراد کے داخلے کے بعد ہوٹل کو گھیرے میں لے لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ہوٹل کے قریب سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں،تاہم پولیس اور ایف سی کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔
-
لودھراں موسم خوشگوار ہو گیا
لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) دنیاپور اور کے گرد و نواح میں ہلکی ژالہ باری اور بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے مزید بارشیں متوقع ہیں عصر کے بعد دنیاپور میں بارش اور ساتھ میں ژالہ باری ہوئی ہے جس سے سخت گرمی کا ماحول تبدیل ہو کر خوشگوار ہو گیا ہے ساتھ میں ٹھنڈی ہوائیں بھی چلنا شروع ہو گئی ہیں
-
لودھراں بجلی کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے اقدامات
لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) ضلع کے مختلف دیہاتوں طرف بجلی کی سپلائی کو بہتر کرنے کے حوالے سے اپ گریڈ سسٹم کا کام مکمل کر دیا گیا ہے عرصہ دراز سے مختلف جگہوں پر نصب ٹرانسفارمرز تبدیل نئے کیے گئے تھے اب پرانے ٹرانسفارمرز کی جگہ نئے ٹرانسفارمرز نصب کر دیئے گئے ہیں
-

الخدمت فاؤنڈیشن نے کس بڑے فلاحی منصوبے کی ٹھان لی؟ بڑی خبر آ گئی
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع گجرات کے ذمہ داران کا اجلاس گزشتہ روز ضلعی دفترمیں منعقد ہوا صدارت صدرمیاں شبیراحمدخاور نے کی جماعت اسلامی پنجاب کے ڈاکٹرطارق سلیم نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی اجلاس میں گجرات شادیوال روڈ پرالخدمت فاﺅنڈیشن کی جانب سے میگا فلاحی پراجیکٹ کے حوالے سے غوروخوض کیاگیا اورتجاویز لی گئیں میاں شبیراحمدخاور نے صوبائی امیرکوالخدمت فاﺅنڈیشن کی کارکردگی رپورٹ سے بھی آگاہ کیا اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ ساجد شریف،چوہدری عمران انور،یاسرسروش ،چوہدری خورشید احمد شباب فین ودیگربھی شریک ہوئے۔اجلاس میں الخدمت فاﺅنڈیشن کی جانب سے مختلف فلاحی پراجیکٹ کے حوالے سے بھی لائحہ عمل مرتب کیاگیا اوررمضان عید گفٹ پیکیج کوبھی ترتیب دیاگیا۔
