Baaghi TV

Blog

  • فردوس عاشق اعوان کے بعد اب صمصم بخاری بھی مریم نواز کے خلاف میدان میں آگئے

    فردوس عاشق اعوان کے بعد اب صمصم بخاری بھی مریم نواز کے خلاف میدان میں آگئے

    لاہور:سابق وزیر اعطم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی پریس کانفرنس کو فردوس عاشق اعوان کے بعد اب صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے بھی آڑے ہاتھوں لے لیا .صمصام بخاری نے مریم نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوتا کہ مریم نواز شریف اپنے بھائیوں کو پاکستان واپس آنے کا اعلان کرتیں.مریم نواز شریف پریس کانفرنس کے ذریعے حکومت پر دباو بڑھانے کی کوشش کررہی ہیں. جو ناکا م ہوگی.

    صوبائی وزیر اطلاعات نے مریم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تنقید ضرور کریں لیکن کرپشن کا حساب بھی تو دیں.صوبائی وزیر نے مریم نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ حقائق کو صیح پیش نہیں کررہیں. یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست مسترد ہونے کے بعد مریم نواز شریف کی طرف سے مسلسل ایسے بیان اور ٹویٹس آرہی ہیں جس سے پریشانی کھل کر سامنے آرہی ہے.

  • گلیشئر ختم ہو رہے ہیں

    گلیشئر ختم ہو رہے ہیں

    یونیورسٹی آف الاسکا‘ میں قائم ’فیئربینکس جیو فزیکل انسٹی ٹیوٹ‘ میں تحقیق سے وابستہ معاون پروفیسر، اور مطالعاتی رپورٹ کی سربراہ، اینڈی ایشوینڈن نے کہا ہے کہ اگر کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس اسی طرح خارج ہوتی رہی تو آئندہ ہزاروں سالوں میں گرین لینڈ کی سات گز چوڑی تہہ مکمل طور پر پگھل جائے گی ۔ جس کے برے اثرات سمندروں کے ساتھ ساتھ انسانوں پربھی پڑے گے ۔
    یہ انکشاف دنیا بھر میں سطح سمندر کے بارے میں ہونے والی مطالعاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔اس مطالعاتی رپورٹ میں ناسا سے حاصل کردہ ’آئس برج‘ کی فضائی رپورٹ استعمال کی گئی ہے۔ یہ رپورٹ ’سائنس ایڈوانسز‘ میگزین میں شائع ہوئی ہے۔
    ناسا کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو آٸیندہ 200 سال میں برف کی چالیس فیصد طے پگھل چکی ہوگی ۔
    رپوٹ کے مطابق گذشتہ دو عشروں میں سمندری پانی کافی گرم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے یہ برف پگھلتی دکھائی دے رہی ہے ۔ برف پگھلنے کے نتیجے میں گلیشیر کو روکنے والی راہیں ختم ہوتی جارہی ہیں اور گلیشٸیرز کے لیے راستے کھلتے جارہے ہیں ۔
    ان حقائق سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر موجودہ رفتار جاری رہی تو اگلے 200 برسوں کے دوران، عالمی سطح سمندر میں 48 سے 160 سینٹی میٹر (19سے 63 انچ) پانی کی سطح کا اضافہ ہوگا۔
    موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کی بین الحکومتی فیصلہ ساز کمیٹی نے بتایا ہے کہ عالمی ماحولیاتی بگاڑ سے بچنے کے لیے جلدی اصلاح کی ضرورت ہوگی۔ کمیٹی نے اس صورتحال کو سوچ سے زیادہ خطر ناک قرار دیا ہے ۔

  • پاکستان ریلوے نے بھی عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا

    پاکستان ریلوے نے بھی عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا

    ریلوے کے کرایوں میں اضافہ،ریل کا سستا سفر بھی مہنگا ہوگیا
    موجود حکومت نے اس سے قبل گزشتہ برس دسمبر میں بھی ٹرینوں کے کرایوں میں دس سے 19 فیصد تک اضافہ کر دیاتھا۔ جس کا اطلاق سات دسمبر سے ہوا۔پاکستان ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس اور گرین لائن کے ای سی بزنس کے کرائے میں 500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں 170 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔کراچی ایکسپریس، بزنس ایکسپریس، شالیمار، شاہ حسین ایکسپریس کے اے سی سلیپرکرایوں میں 670 روپے، اے سی بزنس میں540 روپے اور اے سی پارلر میں 390 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اے سی اسٹینڈرڈ کے کرائے میں 380 روپے جب کہ اکانومی کے کرائے میں 180 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اسی طرح کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل کے ای سی سلیپر میں 850 روپے، اے سی بزنس میں 600 روپے، ای سی اسٹینڈرڈ میں 490 روپے اور اکانومی کلاس میں 190 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام کے اے سی سلیپرمیں 890 روپے، اے سی بزنس میں 660 روپے، اے سی اسٹینڈرڈ میں 530 روپے اور اکانومی کلاس میں 210 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔کراچی سی فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس کے اے سی بزنس میں 540 روپے اور اکانومی میں 160 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ کراچی سے ملتان جانے والی بہاؤالدین ذکریا کے اے سی بزنس میں 480 روپے، اے سی اسٹینڈرڈ میں 360 روپے اوراکانومی کلاس میں 140 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔کراچی سے راولپنڈی جانے والی کراچی ایکسپریس کی اکانومی کلاس میں 250 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ کراچی سے سکھرجانے والی اے سی سلیپرمیں 350 روپے، اے سی بزنس میں 230 روپے، اے سی اسٹینڈرڈ میں 180 روپے جب کہ اکانومی کلاس میں 80 روپے کا اضافہ کیا گیا

  • پاکستان نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق بھارتی بیان بازی مسترد کر دی، کہا ہمیں‌ مشورے دینے کی ضرورت نہیں

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق بھارتی بیان بازی مسترد کر دی، کہا ہمیں‌ مشورے دینے کی ضرورت نہیں

    امریکی ریاست فلوریڈا میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان سے متعلق ہونے والی بحث کو بھارت سیاسی رنگ دینے سے باز رہے . بھارت پہلے اپنے رویے دیکھے .پاکستان ایف اے ٹی ایف پر اپنی تجاویز اپنے پاس رکھے ہمیں ایسا مشورہ دینے کی ضرورت نہیں. نہ ہی پاکستان بھارتی تجاویز کا سننے کا پابند ہے. پاکستان پہلے ہی ایف اے ٹی ایف پر بھارتی تجاویز ،بیانات اور خیالات کونہ صرف اب مسترد کرتے ہیں بلکہ یہ تو پہلے ہی سے مسترد شدہ ہیں.

    ترجمان وزارت خارجہ نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایف اے ٹی ایف فورم کی صدارت کو آڑ بنا کر پاکستان کو بدنام کرنے سے باز رہے.پاکستان اس بات کا یہ مطالبہ کرتا ہے اور آنے والے دنوں میں اس پر فوکس کرے گےکہ ایف اے ٹی ایف کے ممبران کی تعدادمیں اضافہ کیا جائے.ترجمان نے کہا کہ بھارت منفی بیانات سے پاکستان کو نیچا دکھانے سے باز رہے.

  • رحیم یارخان مدرسہ کی چھت گرنے سے شدید نقصان کا خدشہ

    رحیم یارخان مدرسہ کی چھت گرنے سے شدید نقصان کا خدشہ

    تفصیلات کے مطابق مئومبارک روڈپر مدینہ ٹاون میں عائشہ مدرسہ کی چھت گرگئی.
    ریسکیو 1122 کے اہلکار 3 ایمبولینسوں کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئے. 3 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے.زخمیوں میں ایک بچی بھی شامل.

  • رحیم یارخان  کار کو حادثہ

    رحیم یارخان کار کو حادثہ

    تفصیلات کے مطابق خیر پور سے بہاول پور جاتے علی موٹرز بہاول پور کے مالک کی کار کو حادثہ پیش آیا .
    حادثہ ٹرالر سے ٹکرانےکے باعث پیش آیا.حاداثہ اتنا اچانک اور خوفناک تها کہ ایک شخص کی گردن تن سے جدا ہو گئی.
    ڈرائیور موقعہ سے فرارہو گیا.پولیس نےموقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا .

  • سونف میں بے شمار قدرتی فوائد موجود ہیں

    سونف میں بے شمار قدرتی فوائد موجود ہیں

    سونف میں بے شمار قدرتی فوائد موجود ہیں ۔ اسی لیے بزرگوں کا کہنا ہے کہ ہر گھر میں سونف ضرور ہونی چاہیے ۔ سونف بیشمار فوائد کی حامل ہے ۔ اس سے بینائی تیز ہوتی ہے ۔ سونف پرانے نزلے کے لیے بھی بہت مفید ہے ۔ سونف کو اگر چینی کے ساتھ ملا کر صبح کے وقت کھا لیا جائے تو اس سے بینائی تیز ہوتی ہے ۔ بچوں کے پیٹ درد میں بھی سونف کا استعمال بہت مفید ہے ۔ اگر بچے کو پیٹ درد یا گیس کا مسلہ ہو تو انہیں دودھ میں سونف ابال کر دینے سے بچے کا پیٹ درد اور گیس کا مسلہ حل ہو جائے گا ۔جن لوگوں کو اسہال یا پیٹ درد کا مسلہ رہتا ہے انہیں چاہیے کہ صبح اور شام ایک چھوٹا چمچ سونف کا استعمال کر لیا کریں سونف سے نظر بھی تیز ہوتی اور معدہ بھی مضبوط ہوتا ہے ۔ اس لیے چاہیے کہ سونف بچوں کی جیب میں ڈال دیا کریں اور بچے وقتا فوقتا سونف کھاتے رہیں اس سے بہت سے جسمانی مسائل حل ہو جاتےہیں۔ جرمنی کے لوگ بچوں کو دوائی کی جگہ سونف کا پانی پلاتے ہیں ۔ اس سے بچے دوائی کے نقصانات سے بچ جاتے ہیں اور ہمیشہ تندرست رہتے ہیں ۔سونف بازار میں عام دستیاب ہے آپ بھی اپنے بچوں کو سونف کے استعمال کی عادت ڈالیں اس طرح بچے بہت سی تکلیفوں سے نجات پا لیں گے ۔

  • پاکستان کو پانیوں سے محروم کرنے والا بھارت خود پانی بحران کا شکار ،تامل ناڈو میں شدید قلت ،سکولوں میں چھٹیاں

    پاکستان کو پانیوں سے محروم کرنے والا بھارت خود پانی بحران کا شکار ،تامل ناڈو میں شدید قلت ،سکولوں میں چھٹیاں

    لاہور:پاکستان کے پانیوں پر قبضہ کرنے اور پاکستان کو پانیوں سے محروم کرنے والا بھارت خود بحران کا شکار ہو گیا .بھارتی ریاست تامل ناڈو سے ذرائع کے مطابق پانی کی قلت اس قدربڑھ چکی ہے کہ ریاست میں سکولوں میں بچوں کو چھٹیاں کردی گئی ہیں اور ہنگامی کیفیت برپا ہے. خواتین اپنے بچوں کے لیے دور دور سے مٹکوں اور پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی بھر کر لارہی ہیں.

    بھارت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق چینائی کا علاقہ اس بحران سے بہت زیادہ متاثر ہے. یاد رہے کہ پاکستان کو محروم کرنے والا بھارت خود اس بحران کا شکار ہو گیا اور اس وقت کئی ریاستوں میں پانی کی شدید قلت ہے. دوسری طرف تامل ناڈو کی عوام کی طرف سے حکومت کے خلاف سخت ردعمل سامنے آرہا ہے اور عوام ریاستی مشنری کو اس بحران کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں. ماہرین کے مطابق دنیا اس وقت مجموعی طور پر پانی کے بحران کی طرف جارہی ہے اور اگر پانی کا ضیا نہ روکا گیا تو پھر آنے والے وقتوں میں یہ صورت شدت اختیار کرجائے گی

  • مریم نواز نے شہباز شریف سے اختلافات کی وضاحت کرتے ہوئے کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی

    مریم نواز نے شہباز شریف سے اختلافات کی وضاحت کرتے ہوئے کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردید کی اور کہا ہے کہ ان شاء اللہ مخالفین کی یہ خواہش پوری نہیں‌ ہو گی.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا اور شہباز شریف صاحب کا نہ کوئی اختلاف ہے نہ ہی ان شاءاللہ مخالفین کی یہ خواہش کبھی پوری ہو گی۔ میں نے واضح کر دیا ہے کہ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ اس کو اختلاف بنا کے پیش کرنے والوں کو مایوسی ہو گی۔ یاد رہے کے یہ کوشش ۳۰ سال سے جاری ہے۔


    مریم نواز نے یہ ٹویٹ سینئر اینکر غریدہ فاروقی کی اس ٹویٹ کے بعد کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میثاق معیشت کے مسئلہ پر مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں. واضح رہے کہ غریدہ فاروقی نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ مریم نواز نے شہباز شریف کے تجویز کردہ میثاقِ معیشت کو مذاقِ معیشت قرار دے دیا ! مریم نواز اور شہباز شریف کے اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ یہ اختلاف مریم نے پارٹی میٹنگ میں نہیں، پبلک پریس کانفرنس میں کیا۔ آج کی پریس کانفرنس سے شہباز شریف کی عدم موجودگی بھی بہت کچھ کہہ رہی ہے. غریدہ فاروقی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری میثاق معیشت کے حامی اور مولانا فضل الرحمن حکومت گرانے کے خواہاں، اے پی سی کس کی حکمت عملی پر آگے بڑھے گی؟


    واضح رہے کہ مریم نواز کی لاہور میں‌ کی جانے والی پریس کانفرنس کو میڈیا میں بہت زیادہ ہائی لائٹ کیاگیا ہے.