Baaghi TV

Blog

  • امریکہ کی پابندیوں کی پرواہ نہیں روس سے ایس 400 میزائل سسٹم ضرور لیں گے ترکی امریکہ کے سامنے اکڑ گیا

    امریکہ کی پابندیوں کی پرواہ نہیں روس سے ایس 400 میزائل سسٹم ضرور لیں گے ترکی امریکہ کے سامنے اکڑ گیا

    انقرہ:امریکہ کی پابندیوں کی پرواہ نہیں روس سے ایس 400 میزائل سسٹم ضرور لیں گے ترکی امریکہ کے سانے اکڑ گیا وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ ترکی نے روس سے ایس۔400 ہوائی دفاعی نظام خرید لیا ہے اب اس کی ترکی کو حوالگی کے شیڈول پر بات ہو رہی ہے۔چاوش اولو نے دارالحکومت انقرہ میں رواندا کے وزیرِخارجہ و بین الاقوامی تعاون ڈاکٹر رچرڈ سیزی بیرا کے ساتھ مشترکہ پیرس کانفرس کا اہتمام کیا۔

    امریکہ کے ساتھ بحث کا موضوع بننے والے ایس۔400 کا ذکر چھیڑتے ہوئے ترک وزیر نے کہا کہ "امریکہ کےاس حوالے سے اقدامات قوانین کے منافی ہیں، ہم اس ملک کے مؤقف کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔”امریکی دھمکیوں پر بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے جناب چاوش اولو نے بتایا کہ "چاہے یہ جس قسم کی بھی پابندیوں کا فیصلہ کیوں نہ کریں ہم ایس۔400 خرید چکے ہیں، اس معاملے میں قدم پیچھے ہٹانے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ "

  • دنیا جو بھی کرلے وادی اردن کا علاقہ نہیں چھوڑیں گے .نیتن یاہواکڑگئے

    دنیا جو بھی کرلے وادی اردن کا علاقہ نہیں چھوڑیں گے .نیتن یاہواکڑگئے

    تل ابیب :دنیا جو مرضی کرلے اسرائیل کبھی بھی وادی اردن کا علاقہ نہیں چھوڑے گا .کسی معاہدے کو نہیں مانتے نیتن یاہو دنیا کے سامنے اکڑ گئے .اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مزید کہا کہ امریکا کی طرف سے فلسطینیوں کے ساتھ تنازعہ کے حل کے لیے صدی کی ڈیل کا امن منصوبہ پیش کیا گیا ہے تاہم ہم اس منصوبے کی ایسی کوئی تجویزقبول نہیں کریں گے جس میں وادی اردن سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مطالبہ کیا جائے۔ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وادی اردن سے اسرائیلی انخلاء سے امن نہیں آئے گا بلکہ جنگ اور دہشت گردی میں امزید اضافہ ہوگا۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے وادن اردن پر قبضہ برقرار رکھنے سے متعلق اپنا بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب وہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کے ہمراہ اس علاقے کے دورے پر آئے تھے۔ انہوں‌ نے صدی کی ڈیل کو مسترد کرنے کے فلسطینی موقف کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فلسطینیوں کا منامہ کانفرنس میں شرکت کا بائیکاٹ امن کے قیام کے لیے ہونے والی کوششوں میں تعاون نہ کرنے کے مترادف ہے۔

    نیتن یاھو نے کہا کہ ان کا وادی اردن سے فوج نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ امن کے لیے وادی اردن سے اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ کرتے ہیں میں انہیں بتا دیتا ہوں کہ وادی اردن سے فوج نکالنے سے امن قائم نہیں‌ ہوگا بلکہ اس کے نتیجے میں جنگ اور دہشت گردی میں مزید شدت آئے گی۔

  • انتظامی نا اہلی اور علاقائی تعصب ۔۔۔ زین خٹک

    انتظامی نا اہلی اور علاقائی تعصب ۔۔۔ زین خٹک

    ضلع کرک خٹک قوم کا مسکن ہے۔ جہاں پر اکثریت خٹک قوم کی ہے۔ 1982 میں جب کرک کو علیحدہ ضلع بنا یا جارہا تھا۔ تو اس کی پشت پر یہ سوچ حاوی تھی کہ یہ خٹک اکثریت ضلع ہوگا جہاں پر مساوات اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو گی۔ لیکن یہاں کی نااہل سیاسی قیادت نےذاتی مفادات کےلئے خٹک قوم کو تقسیم در تقسیم کیا۔ نتیجتاً یہاں کی عوام آج خٹک کی شناخت سے زیادہ نصرتی، لنڈ، عیسک، ماشی خیل، وژدے، بانڈہ وال کی شناخت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔لیڈر کا کام عوام کو لیڈ کرنا ہوتا ہے۔ یہاں پر لیڈر نہیں بلکہ ذاتی مفادات پرست، لالچی، خودغرض،تنگ نظر، معتصب اور بیو پار قابض ہیں۔ جن کو یہاں کی عوام سے کچھ غرض نہیں صرف انتخابات میں علاقہ پرستی، تنگ نظری اور تعصب پھیلاتے ہیں۔ یہ اب ہمارا پیدائشی مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ جب 90 کی دہائی میں لتمبر میں ڈگری کالج قائم ہوا تو ان سیاسی پنڈتوں نے کالج لتمبر کی بجائے ایک اور علاقے میں منتقل کر دیا۔ کالج کے لیے شاندار بلڈنگ تعمیر ہوئی۔ 1996 میں ہائی سکول لتمبر کو کالج بلڈنگ میں منتقلی کا حکم نامہ جاری ہوا۔ لیکن اہلیان لتمبر ڈھٹ گے بالآخر 2001 میں مشرف دورہ حکومت میں لتمبر کو جائز حق مل گیا۔ یہ ایک واحد مثال نہیں بلکہ ان سیاسی پنڈتوں کی تنگ نظری اور متعصبانہ رویہ کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ طبقہ عوام مفادات اور اجتماعی کاموں کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔ کرک کی مثال ماں ہے اور ہر باسی بیٹا ہے۔ ہر بیٹے کی ضروریات کو پورا کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ آج تحصیل بانڈہ داؤد شاہ اور لتمبر میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ گڈی خیل میں کینسر کی وباء ہے۔ تھل اور بہادر خیل میں پانی کی قلت ہے۔ کرک شہر میں اعلی یونیورسٹی اور ہسپتال کی ضرورت ہے۔ چونترہ میں تعلیمی اداروں اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے۔ آج ان سطور کی وساطت سے کرک کے تعلیم یافتہ لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان پنڈتوں کی متعصبانہ، تنگ نظری اور خود غرضانہ سوچ کو شکست دے کر کرک کے تمام باسیوں کو اپنائیت کا پیغام دیں۔ ہم ان پنڈتوں کی تقسیم کو نہیں مانتے ہماری پہچان کرک ہے۔ آئیں ملکر کرک کو عظیم ضلع بنائیں۔ ہر باسی اپنے حصہ کا کردار ادا کریں۔

  • مراکش:لاکھوں افراد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر آگئے

    مراکش:لاکھوں افراد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر آگئے

    مراکش:اخوت اس کو کہتے ہیں کہ…. مراکش میں لاکھوں افراد نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ جلوس میں خواتین اور بچوں سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مراکش کے دارالحکومت رباط میں امریکا کے صدی کی ڈیل منصوبے اور اس ضمن میں بحرین میں‌ ہونے والی منامہ اقتصادی کانفرنس کے خلاف لاکھوں افراد نے مظاہرے کیے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسیطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، اسرائیلی مظالم کی مذمت، صدی کی ڈیل اور بحرین کانفرنس کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔ مراکش میں ہونے والے ملین مارچ میں لاکھوں افراد نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطابات میں عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کےساتھ دوستی کا ہاتھ نہ بڑھائیں اور امریکا اور دیگر عالمی استعماری قوتوں کے چنگل میں نہ آئیں۔

    یہ ملین مارچ رباط میں ‘باب الاحد’ سے شروع ہوا جو شاہراہ الحسن الثانی اور محمد الخامس سے ہوتا ہوا مراکشی پارلیمنٹ ہائوس کے بار پہنچ کر ایک دھرنے کی شکل اختیار کرگیا۔ مقررین نے امریکا کے فلسطینیوں‌کے خلاف صدی کی ڈیل کے منصوبے کی شدید مذمت کی اور عرب اور مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی استعماری سازشوں کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مراکش میں ملین مارچ اس بات کا ثبوت ہے کہ فلسطینی قوم کے خلاف امریکی ۔ صہیونی سازشوں میں مسلم اور عرب دنیا مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

  • اسلام میں نکاح ہے حلالہ نہیں ،پتہ نہیں کسن نے بھارتی صدر کو جاہلانہ تقریر تیار کرکے دی.اسدالدین اویسی بھارتی صدر پر برس پڑے

    اسلام میں نکاح ہے حلالہ نہیں ،پتہ نہیں کسن نے بھارتی صدر کو جاہلانہ تقریر تیار کرکے دی.اسدالدین اویسی بھارتی صدر پر برس پڑے

    ئی دہلی: اسلام میں نکاح ہے حلالہ نہیں ،پتہ نہیں کسن نے بھارتی صدر کو جاہلانہ تقریر تیار کرکے دی.اسدالدین اویسی بھارتی صدر پر برس پڑے.اطلاعات کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ملک میں ہندو فرقہ واریت کو جمہوریت کے لئے خطرہ بتاتے ہوئے پیر کو کہا کہ اگر حکمراں فریق ہندو نظریے کی بجائے ہندوستانی نظریے کی بنیاد پر چلے گا تو ملک میں نفرت اور بھیڑ کی طرف سے پیٹ پیٹ کر قتل کئے جانے کے واقعات بند ہو جائیں گے۔
    اسدالدین اویسی نے بھارتی صدر رام ناتھ كووند کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر لوک سبھا میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ انہیں صدر کے خطاب سے مایوسی ہوئی ہے۔ ملک کی دوسری بڑی آبادی کے ساتھ تکلیف دہ سلوک کیا جارہا ہے۔

    مسلمانوں پر پاکستان کے سلسلے میں تہمت لگائے جانے کے بارے میں اویسی نے کہا کہ تقسیم کے وقت انہیں پاکستان جانے کا حق تھا، لیکن انہوں نے ہندوستان کو اپنا وطن بنایااور ملک کو نہیں چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہوتے ہیں تو ہندو مسلمان ساتھ رہتے ہیں اور انہیں کوئی ڈر نہیں لگتا لیکن سیاست کے پلیٹ فارم پر ڈر لگتا ہے۔
    مسٹر اویسی نے کہا کہ انہیں وندے ماترم کے ساتھ کوئی گریز نہیں ہے، لیکن زبردستی پڑھوانے کے لئے مجبور کرنے سے تکلیف ہے ۔ انہوں نے شکایت کی ہے کہ انتخابات کے دوران، پولیس اہلکاروں نے 77،000 گھروں کے لوگوں نے ووٹ ڈالنے سے روک دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپس کے رشتے کو سنبھالا نہیں جائے گا تو جمہوریت کیسے بچے گی ۔اضح رہے کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند نے گذشتہ دنوں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلم خواتین کو مساوی حقوق دینے کے لیے تین طلاق اور حلالہ کا خاتمہ ضروری ہے۔

  • سعودی عرب:عالمی مقابلہ اذان وحسن قرات، 56 ہزار افراد کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم !  رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ مکمل، 162 ملکوں کے 13 ہزار امیدوار شریک ہوں گے

    سعودی عرب:عالمی مقابلہ اذان وحسن قرات، 56 ہزار افراد کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم ! رجسٹریشن کا پہلا مرحلہ مکمل، 162 ملکوں کے 13 ہزار امیدوار شریک ہوں گے

    ریاض:سعودی عرب میں دنیا بھر سے عالمی مقابلہ اذان وحسن قرات میں شرکت کے لیے 56 ہزار افراد نے رجسٹریشن کراکر نیا ریکارڈ قائم کردیاہے۔ مقابلے میں 162 ملکوں کے 13 ہزار امیدوار شریک ہوں گے۔ سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیرِاہتمام اذان اور حسنِ تِلاوت قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلے کی 22 مئی کو شروع کردہ رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔اس مرحلے میں دنیا بھر کے 56 ہزار افراد نے اپنی رجسٹریشن کرائی۔

    یہ مرحلہ 22 جولائی تک جاری رہے گا۔دوسرا مرحلہ 22 جولائی کو شروع ہوگا جس امیدواروں کی جانچ پڑتال کے بعد ان کی مقابلے میں نامزدگی کی جائے گی۔ یہ مرحلہ 24 جولائی سے 23 اگست تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد 24 اگست سے 23 ستمبرتک کارکردگی کی بنیاد پربہترین قراردیئے جانے والے امیدواروں کی فہرستیں تیار کی جائیں گی اور 25 ستمبرسے 25 اکتوبر تک کامیاب ہونےوالے امیدواروں کا مرحلہ وار اعلان اوران میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

    سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس مقابلے کے لیے دنیا بھر میں آن لائن رجسٹریشن کرانے والے کل افراد کی تعداد 56 ہزار ہے، جو ماضی کے مقابلوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔ مقابلہ جیتنے والے خوش نصیبوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ ریال کے نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے، امریکی کرنسی میں انعامی رقم کی مالیت 32 لاکھ ڈالرسے زیادہ ہے۔خیال رہے کہ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے رواں سال جنوری میں اس مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • جرمنی کے لیجنڈ ٹینس کھلاڑی بورس بیکر کا قرض اتارنے کیلئے قیمتی ٹرافیاں نیلام کرنے کا فیصلہ

    جرمنی کے لیجنڈ ٹینس کھلاڑی بورس بیکر کا قرض اتارنے کیلئے قیمتی ٹرافیاں نیلام کرنے کا فیصلہ

    جرمنی کے مشہور ٹینس کھلاڑی بورس بیکر نے اپنا قرض اتارنے کیلئے قیمتی ٹرافیوں‌ کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ٹرافیوں کی نیلامی آن لائن کی جائے گی. بورس بیکر کو اپنے دور کو عظیم کھلاڑی سمجھا جاتا ہے جنہوں‌ نے صرف سترہ برس کی عمر میں‌ ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور کم عمری میں‌ ہی تین گرینڈ سلیم جیت لئے تھے.

    بورس بیکر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے یہ ٹرافیاں بہت محنت سے حاصل کیں‌ تاہم اب وہ اپنے میڈل، کپ، گھڑیاں اور تصویر سمیت کل 82 اشیاء کی نیلامی کر رہے ہیں‌ جو 11 جولائی تک جاری رہے گی.

    واضح‌ رہے کہ نیلامی کیلئے تمامتر تفصیلات نیلامی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر بھی جاری کر دی ہیں. بورس بیکر پر لاکھوں‌ پاؤنڈ کا قرض ہے جس کی ادائیگی کیلئے انہوں‌ نے یہ تلخ فیصلہ کیا ہے.

  • ابھی نندن نہیں ،نندن کی موچھوں کو” قومی موچھیں” قرار دے کر ہی اعزاز دے دیں. کانگریسی رکن کی ڈھٹائی

    ابھی نندن نہیں ،نندن کی موچھوں کو” قومی موچھیں” قرار دے کر ہی اعزاز دے دیں. کانگریسی رکن کی ڈھٹائی

    نئی دہلی :پاکستان کی سر زمین میں گھسنے والے بھارتی فضائیہ کے در انداز ونگ کمانڈر ابھی نندن کے جنگی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد اور پھر نندن کی پاکستانی شاہینوں کے ہاتھوں گرفتاری کے زخم کو بھارتی ابھی نہیں‌بھولے .اطلاعات کے مطابق لوک سبھا میں کانگریسی رہنما ادھیررنجن چوہدری نے ایک عجیب مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ ابھی نندن کو حوصلہ بندھانے کے لیے اس کی موچھوں کو ہی کوئی نہ کوئی اعزاز دے .اپنی تجویز میں رنجن چوہدری نے کہا کہ حکومت کو چاہیے اور ان کی مونچھوں کو ’قومی مونچھ‘ قرار دیا جانا چاہیے۔‘‘

    خیال رہے کہ بالاکوٹ ائیر اسٹرائیک کے دوران ابھینندن کے طیارہ کو پاکستان نے مار گرایا تھا جس میں وہ زخمی ہو کر وہ پاکستانی حدود میں جا گرے تھے جس کے بعد انہیں پروٹوکول کے تحت واپس ہندوستان بھیج دیا گیا تھا ، چونکہ یہ معاملہ الیکشن کے دوران پیش آیا تھا اس لئے بی جے پی نے اس معاملہ کو اچھالتے ہوئے اس کا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش تھی ، اور انہیں اس میں بڑی حد تک کامیابی بھی ملی تھی

  • ایران نے جوہری سمجھوتے کی پاسداری نہ کی تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، یورپی ممالک

    ایران نے جوہری سمجھوتے کی پاسداری نہ کی تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، یورپی ممالک

    فرانس ، برطانیہ اور جرمنی نے مشترکہ طور پر قرار دیا ہے کہ ایران کو 2015ء میں طےشدہ جوہری سمجھوتے کی پاسداری سے انحراف کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ ان تینوں‌ ملکوں‌ نے ایران کو باضابہ طور پر سفارتی ذرائع سے بھی باقاعدہ انتباہ جاری کر دیا ہے. یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان تینوں‌ ملکوں‌ نے ایران کو مراسلے بھی بھجوائے ہیں جن میں‌ ایران کو جوہری سمجھوتے کے تقاضوں کو پورا نہ کرنے کی صورت میں انتباہ جاری کیا گیا ہے.

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ابھی یہ بات واضح نہیں‌ ہو سکی کہ اگر ایران کی طرف سے جوہری معاہدے کی پاسداری نہ کی گئی تو اسے کن نقصانات اور مضمرات کا سامنا کرنا پڑے گا.

    واضح رہے کہ ایران نے یورپی ممالک کو آٹھ جولائی تک کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی پابندیاں‌ ختم کروانے کیلئے اقدامات کریں‌ وگرنہ ایران یورینیم کی افزودگی شروع کر دیے گا. یہ بات بھی یاد رہے کہ امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں‌ بھی لگا دی ہیں‌اور کہا گیا ہے کہ ان کا ٹارگٹ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای ہوں‌ گے.

  • مقبوضہ جموں، بھارتی اہلکار نے خود کو گولی  مار کر خودکشی کر لی

    مقبوضہ جموں، بھارتی اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

    مقبوضہ کشمیر میں‌ جموں کے سنجواں علاقہ میں انٹیلی جنس ونگ سے وابستہ ایک اہلکار نے خودکشی کر لی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پولیس ٹریننگ سنٹر میں پیش آیا ہے جہاں ایک اہلکار نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا. مذکورہ اہلکار نے جب گولی چلائی تو وہاں‌ قریب موجود دوسرے اہلکار دوڑے ہوئے اور اسے ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ ہلاک ہو گیا.

    ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت سیلکشن گریڈ کانسٹیبل ارجن دیو کے بطور ہوئی ہے۔ مقامی پولیس نے اس واقعہ کی تحققیات شروع کر دی ہیں. واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں‌کشمیر میں‌بھارتی فوجیوں‌کے خودکشیوں کے واقعات بہت بڑھ چکے ہیں.