مظفرآباد(شفقت حسین )وزیراعظم کی آڈیو لیکس کے خلاف آزاد کشمیر بھر میں مظاہرے جاری‘ فاروق حیدر پر استعفیٰ کے لئے دباؤ بڑھ گیا‘ آبائی شہر مظفرآباد میں بھی مظاہروں کا سلسلہ شرو ع‘ آزاد کشمیر تحریک انصاف مظفرآباد کے زیر اہتمام آزادی چوک میں وزیراعظم فاروق حیدر کی متنازعہ گفتگو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ”گو فاروق گو“ کے نعرے لگائے گئے۔ وزیراعظم کے اپنے آبائی اضلاع بشمول دارالحکومت مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرے ۔جس میں تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر خواجہ فاروق احمد، تقدیس گیلانی، جواد گیلانی،چن شاہ، مظہر اعوان، زین کھوکھر،انجینئر خواجہ حذیفہ، فیضان نقوی، اجمل مغل، ساجد قریشی، عدیل میر، فیضان عباسی، بلال سواتی، ودیگر شریک تھے۔ مقررین کے خطاب سے قبل شرکاء نے وزیراعظم فاروق حیدر خان کے خلاف نعرے لگائے اور خواتین کے حوالے سے ان کی گفتگو کی مذمت کی گئی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ وزیراعظم بلا تاخیر وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیں اور ساری قوم خصوصاً خواتین سے معافی مانگیں۔ اب وزیراعظم کو اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی، سیاسی جواز باقی نہیں بچا ہے۔خواجہ فاروق نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کرپشن، برادزی ازم کے خلاف ہم چپ رہے مگر خواتین کی عزت و احترام پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم کے نازیبا الفاظ سے متعلق آڈیو سے اس پار مقبوضہ کشمیر میں کیا پیغام گیا ہوگا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آڈیو لیکس میں وزیر کے ساتھ گفتگو اور سابق وزیراعظم سکندر حیات سمیت لوگوں کے حوالے سے الزامات خصوصاً سیاسی کارکن خاتون کے حوالے سے شرمناک گفتگو نے سب کے سرشرم سے جھکا دیئے ہیں۔ وزیراعظم کے صوابدیدی آسامیوں پر تعینات ان کے آفیسر اور ہم نوالہ، ہم پیالہ گروہ کے ارکان کی طرف سے صورتحال پر شرمسار ہونے کے بجائے کھلے عام دھمکیاں دی جارہی ہیں اور شرمناک گفتگو کو جائز قرار دینے کی مہم جاری ہے۔ وزیراعظم فاروق حیدر کی ایماء پر سوشل میڈیا پر اصلاح اور اخلاقیات کیخلاف دھمکیوں کا سلسلہ عروج پر ہے۔ یہ سب ایوان وزیراعظم کی ہدایات پر ہورہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم نے بھی مودی والا انداز اختیار کرلیا ہے اور ان کے کارندے سوشل میڈیا پر آر ایس ایس کا چہر بن کر انتہاء پسندی، بدتہذیبی کی ریس لگائے ہوئے ہیں۔
Blog
-

غلطی سے سرحد پار کرنے والے ذہنی معذور کو بھارت نے کیا گرفتار
غلطی سے سرحد پار کرجانیوالے ذہنی معذور کو بھارت سرکار نے گرفتار کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نارووال کے علاقے نہر گاؤں تھانہ لیسر کا رہائشی 33 سالہ محمد افضل غلطی سے سرحد پار کر گیا جسے بھارتی حکام نے حراست میں لے لیا. محمد افضل کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ صبح کے وقت گھر سے نکلا تھا اس کا ذہنی توازن درست نہیں، بھارتی میڈیا نے بھی اس امر کی تصدیقی کی ہے کہ بی ایس ایف نے ایک پاکستانی نوجوان کو گرفتار کیا ہے جو نارووال کا رہائشی ہے.
-

کہوٹہ مہنگائی کے خلاف عوام سیخ پا
راولپنڈی :کہوٹہ مہنگائی کے خلاف عوام سیخ پا ریٹ لسٹ مسترد کردی.لیموں 500روپے سے 600روپے کلو پیاز 70روپے سے 80روپے کلو جبکہ سبزی فروٹ اور گوشت کے ریٹ بھی کئی گنا بڑھ گے مقامی تاجروں نے انتظامیہ کی طرف ست دی گئی ریٹ لسٹ کو مسترد کر دیا انہوں نے کہا کہ انتظامیہ منڈی میں بیٹھے بڑے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ نہیں ڈالتی جو رات ہی رات میں کروڑ پتی بن جاتے ہیں پٹرول،ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے کرایوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا ہے تبدیلی سرکار نے ملک ایٹم بم کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے غریبوں نادارلوگوں کے لیے علاج کرانا بھی مشکل ہو گیا ادویات میں سات سو گنا اضافہ کر دیا گیا ہے کیا یہی ریاست مدینہ ہے جہاں امیر عیاشیاں کریں اور غریب روٹی کے نوالے سے ترستے ہوں
-

ٹیکس نا دہندہ کو وزیر اعظم نے چیئرمین ایف بی آر لگا دیا
چیئرمین ایف بی آر تعینات ہونے والے شبر زیدی خود ٹیکس نادہندہ نکلے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شبر زیدی کو دو سال کی مدت کے لئے ایف بی آر کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے. وفاقی کابینہ اجلاس میں منظوری کی بجائے سمری سرکولیٹ کر کے منظوری لی گئی ہے۔ چیئرمین ایف بی آر تعینات ہونے شبر زیدی خود ٹیکس نادہندہ اور نان فائلر ہیں، شبر زیدی نے گزشتہ تین برسوں میں کوئی ٹیکس نہیں دیا. شبر زیدی نے 3 برس سے انکم ٹیکس گوشوراے جمع نہیں کروائے.
-
لودھراں : عشر و زکوۃ کمیٹیوں کا قیام
لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) میں عشر و زکوۃ کمیٹیاں بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے پنجاب بیت المال کی طرف سے مستحق افراد کی امداد کے لئے عید سے پہلے پہلے رقم جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مستحق افراد کو ترجیح دیں اور ان کی لسٹیں جلدی تیار کریں
-

راولپنڈی پانی کی بندش عوام برتن اٹھا کر باہر نکل آئی
راولپنڈی:محلہ حکمداد ظفرالحق روڈ یونین کونسل 31 میں پچھلے ایک ہفتے سے پانی کی بندش،اہل محلہ سراپا احتجاج ،ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن و راہنما تحریک انصاف نے کہا کہ بہت بری صورتحال ہے،سب موٹریں خراب ہیں کسی ٹیوب ویل کی موٹر جل چکی ہے کسی کی شافٹ ٹوٹی ہوئی ہیں کسی کی لینتھوں کا مسئلہ ہے،عوام پانی خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں دن رات بچے خواتین بزرگ پانی کے برتن اٹھا کر نجی ہینڈپمپوں کنووں بورنگ سے پانی بھر رہے ہیں اور انہوں نے کل جمعہ کے دن احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا.
-
لالیاں(نمائندہ باغی TV) لالیاں موضع کانویں والا میں بدچلنی کے شبہ پر عورت قتل
ملزم ممتاز ولد ریاض نے بدچلنی کے شبہ پر اپنی بیوی فوزیہ بی بی بعمر 22 سال کو بزریعہ فائر پسٹل قتل کر دیا. تھانہ لالیاں پولیس موقع پر موجود ہے. مقتولہ کی شادی کو ابھی ایک سال ہوا تھا۔حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے -
لودھراں: فریزر شدہ گوشت کی فروخت جاری
لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) لودھراں شہر اور اس کے مضافات میں بڑے جانوروں کا فریزر شدہ گوشت فروخت ہو رہا ہے اگر گاہک اس پر اعتراض کرے تو آگے سے جواب ملتا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے اجازت ہے کہ گوشت فریزر کر سکتے ہیں کئی کئی دن کا باسی اور برف کی طرح ٹھنڈا ناقص گوشت فروخت ہو رہا ہے جبکہ متعلقہ احکام اس کا کوئی نوٹس نہیں لے رہے
-

وزیر اعظم عمران خان کریں گے برطانیہ کا دورہ اور دیکھیں گے کرکٹ
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر برطانیہ 12 جون کو روانہ ہوں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دورہ برطانیہ کے دوران کرکٹ ورلڈ کپ کا پاکستان کا میچ بھی دیکھییں گے. وزیر اعظم عمران خان برطانیہ میں اپنے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کریں گے. وزیر اعظم عمران خان کا وزرات عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد برطانیہ کا یہ پہلا دورہ ہے.
-

ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا نے گجرات زکوٰۃ کمیٹیوں کے چیئرمینوں میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے
گجرات (طارق محمود سے) پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر چوہدری سلیم سرور جوڑا نے گزشتہ روز گجرات شہر کی مختلف وارڈوں کے زکوٰة کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں نوٹفکیشن دئیے۔ زکوٰة کمیٹی کے چیئرمن کی تقرری کا نوٹیفیکیشن حاصل کرنے والوں میں بشیر احمد ،حاجی محمد رفیق، مرزا طارق بیگ، مبشر حسین، خاور علی، سید علی عباس، سید غلام عباس ،فیضان بابر، نورالامین، قاسم رضا ،نصیر احمد ،عبدالستار، آصف حسین، محمد شہباز، غلام حیدر لون، امجد رفیق، عبدالرحمن، عبدالرزاق کبیر حسین، زلفقار احمد، علی ارشد، محمد منیر، عبدالرحمن، ڈاکٹر غلام عباس، چوہدری اظہرحیات ،ڈاکٹر منور، راجہ آزاد، محمد زمان ،شبیر حسین، مرزا وقاص بیگ، ملک ضیاءاللہ ،محمد شعیب، زین العابدین ،قاسم شبیر، محمد جعفر شاہ، شہباز اختر، تنویر افضل ،حافظ عارف محمود،مہر سہیل اکرم، علی رضا، بلال سرور کھٹانہ، کشف الحسن، فراز احمد، عمر طارق بٹ، شہروز پرویز، نعیم قادر اور سید گلفام عباس شامل ہیں۔
