Baaghi TV

Blog

  • مساجد کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ خطرے میں

    مساجد کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ خطرے میں

    حکومت کی جانب سے مساجد کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ خطرے میں پڑ گیا، وزارت توانائی نے مساجد کو مفت بجلی دینے کے حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی تجویزپرعمل کرنا ناممکن قراردے دیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کااجلاس چئیرمین سینٹر فدا محمد کی سربراہی میں اولڈ پیپس ہال میں ہوا۔اجلاس میں مولوی فیض محمد،آغاشاہ زیب درانی ،محمداکرم اور وزارت توانائی کے حکام نے شرکت کی۔وزارت توانائی کے حکام نے کمیٹی کوبتایا کہ مساجد کو مفت بجلی دینے کے حوالے سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی تجویزپرعمل کرنا نا ممکن ہے، تمام بجلی کی ترسیل کارکمپنیاں خسارے میں ہیں اس سے ان کمپنیوں پر مزید بوجھ پڑے گا۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی نے کوہاٹ کے علاقے میں خصوصی پروگرام کے تحت 80فیصد مکمل ہونے والے منصوبے کو20فیصد فنڈزجاری کرنے کے حوالے سے معاملے کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کوبھیجتے ہوئے سفارش کی کہ اگر 80فیصد کام ہوگیا ہے تو منصوبے کے لیے فنڈزجاری کئے جائیں۔

    سیکرٹری وزارت توانائی نے کمیٹی کوبتایا کہ پانی ضرورت کے مطابق دینا چاہیے مگر ماضی میں فنڈز سیاسی طور پر یکساں دیا جاتا تھا جس سے جہاں ضرورت نہیں ہوتی وہاں فنڈز ضائع ہوجاتے تھے بجلی کے لیے بھی ضرورت کے مطابق فنڈز ہونے چاہیے پی ایس ڈی پی وزارت توانائی کو کم فنڈز دیئے جاتے ہیں حکومت فنڈز نہیں دیتی ہے ماضی میں سیاسی طور پر بجلی کی ترسیل کا نظام بنتا رہا۔پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( پیسکو) اورکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) میں فنڈز کے مسائل ہیں. پیسکو کے پاس ٹرانسفارمر کی مرمت کے پیسے نہیں تھے ٹیسکو میں بھی فنڈز کی ضرورت ہے ٹیسکو کا نظام اتنا خراب ہوچکاہے کہ دس گھنٹے سے زیادہ بجلی نہیں دے سکتے ہیں.بلوچستان میں بجلی دینے کے لیے حکومت کو فنڈز دینے ہوں گے مکران کا پورا سسٹم اپڈیٹ ہورہاہے. جب تک نظام ٹھیک نہیں کریں گے فنڈز ضائع ہوجائیں گے۔

    کیسکو میں سب سے بڑا مسئلہ ٹیوب ویل ہیں قلعہ سیف اللہ ، پشین اورخضدار میں چوری ختم کرنے کی کوشش کی بلوچستان میں12سو غیر قانونی ٹیوب ویلز ہیں۔بلوچستان کے حوالے سے سبسڈی نہیں دیتے ہیں وفاقی حکومت دے دیتی ہے مگر صوبائی حکومت نہیں دیتی ہے.پیسکو کو پاوں پر کھڑا ہونے کے لیے ایک سال کا عرصہ درکا ہے۔ایران سے سو میگا واٹ بجلی کا معاہدہ دوبارہ کیا.اب 70میگا واٹ کم ازکم بجلی ایران دے گا۔چوری کے روک تھام پر کافی کام ہورہاہے. مئی کے مہینے تک پچھلے سال کے مقابلے میں خسارہ کم کیا ہے اور ریکوری بھی زیادہ کی ہے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی ذیلی کمیٹی نے ملک بھر میں بجلی کی چوری روکنے کے لیے تجویز دی تھی کہ جو مسجد بجلی چوری کیخلاف فتویٰ دے گی اس کو ماہانہ 400 یونٹس مفت فراہم کیے جائیں گے۔
    محمد اویس

  • نیوزی لینڈ :سانحہ کرائسٹ چرچ کی النورمسجد پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں یادگار کے قیام کا فیصلہ

    نیوزی لینڈ :سانحہ کرائسٹ چرچ کی النورمسجد پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں یادگار کے قیام کا فیصلہ

    نیوزی لینڈ:سانحہ کرائسٹ چرچ میں مسجد النور پر ہونےوالے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک یادگار تعمیر کرنے کا فیصلہ ہو گیا ہے اس سلسلے میں فیڈریشن آف اسلامی ایسوسی ایشن نے جگہ اور ڈیزائن کا انتخاب کر لیا ہے.تنظیم کے صدر مصطفیٰ‌فاروق کا کہنا ہے کہ اس یاد گار کے تعمیر کا فیصلہ نیوزی لینڈ کی عوام اور حکومت کی طرف سے مسلمانوں سے ہمدردی کے نتیجے میں‌کیا ہے.

    مصطفیٰ فاروق کہتے ہیں کہ اس یادگار کا ڈیزائن اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ نیوزی لینڈ میں بسے والے آپس میں محبت کرنے والے اور یک جان ہیں.تنظیم کے صدر کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر جو رقم خرچ ہو گی وہ باہر کی حکومتیں دیں گیں اور اس میں نیوزی لینڈ کی حکومت بھی مدد کرے گی . مصطفیٰ فاروق کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ میں عیسائی کمیونٹی سے بھی ملے ہیں عیسائی کمیونٹی نے بھی مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس یاد گار کو پسند کیا اور اس کی تعمیر میں مدد کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے.

  • بجلی چوری کیخلاف مہم، کتنے ہزارمقدمات،کتنی وصولی ہوئی؟ باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    بجلی چوری کیخلاف مہم، کتنے ہزارمقدمات،کتنی وصولی ہوئی؟ باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران پاکستان میں 31ہزار2سو13ایف آئی آر درج کرکے 4887 ملزمان کوگرفتار کیا گیا جن پر 2ارب سے زائد کے واجبات تھے. اس مہم کے دوران 1ارب7کروڑ97لاکھ روپے وصول کئے گئے۔سب سے زیادہ 14ہزاربجلی چوروںپر لاہور الیکٹرک سپلائی نے ایف آئی آردرج کئے گئے۔

    باغی ٹی وی کو ملنے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک بھرمیں بجلی چوری کے خلاف مہم جو کہ اکتوبر 2018سے اب تک 31ہزار2 سو13ایف آئی آر درج کی 4887 کوگرفتار کیا گیا جن پر 2ارب سے زائد کے واجبات تھے اس مہم کے دوران 1 ارب7کروڑ97 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔سب سے زیادہ 14ہزاربجلی چوروں پر لاہور الیکٹرک سپلائی نے ایف آئی آردرج کئے گئے 11269بجلی چور گرفتار ہوئیے جو 1730میگا کلوواٹ بجلی چوری ہوئی 44کروڑ35لاکھ روپے وصول کئے۔ گوجرانوانہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 4632بجلی چوروں پر ایف آئی آردرج کیں۔

    3612بجلی چور گرفتار ہوئے،27کروڑ12لاکھ روپے وصول کئے۔ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی 2957بجلی چوروں پر ایف آئی آردرج کیں۔2359بجلی چور گرفتار ہوئے28کروڑ30لاکھ روپے،اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی 1745بجلی چوروں پر ایف آئی آردرج کیں۔808بجلی چور گرفتار ہوئے34کروڑ26لاکھ روپے ،ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی15407بجلی چوروں پر ایف آئی آردرج کیں۔12257بجلی چور گرفتار ہوئے57کروڑ6لاکھ روپے ،پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی965بجلی چوروں پر ایف آئی آردرج کیں۔

    817بجلی چور گرفتار ہوئے3کروڑ33لاکھ روپے ،حیدآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی404بجلی چوروں پر ایف آئی آردرج کیں۔30بجلی چور گرفتار ہوئے1کروڑ65لاکھ روپے ،سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی98بجلی چوروں پر ایف آئی آردرج کیں۔23بجلی چور گرفتار ہوئے2کروڑ17لاکھ روپے ،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی 1233بجلی چوروں پر ایف آئی آردرج کیں۔38بجلی چور گرفتار ہوئے 2کروڑ88لاکھ سے زائد کے روپے وصول کئے .

    محمد اویس

  • ازبکستان کے سابق صدرکی بیٹی نےبڑی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی

    ازبکستان کے سابق صدرکی بیٹی نےبڑی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی

    ازبک صدر کی بیٹی نے خطیر رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی جس سے قومی خزانے کو کھربوں کا فائدہ ہوگیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ازبکستان کے سابق رہنما کی بیٹی نے مبینہ طور پر ایک ارب ڈالر (ایک کھرب 57 ارب 35 کروڑ روپے) کی ادائیگی کے بعد موجودہ حکمران سے اپنی رہائی کی درخواست کی ہے۔

    ازبکستان کے مرحوم صدر اسلام کریموف کی 64 سالہ بیٹی گلنارہ کریموفا کو ازبک عدالت نے 2017 میں دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

    سابق سفارتکار اور پیسے کے لحاظ سے پاپ گلوکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے عوامی بجٹ کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر (ایک ارب یورو) سے بھی زیادہ رقم ’ذاتی اثاثوں‘ سے ریاست کو دیے ہیں۔

    انسٹاگرام پران کی بیٹی کے اکاؤنٹ پر روسی زبان میں لکھی گئی کہانی میں کہا گیا کہ ایمان کریموفا اور ان کی قانونی ٹیم نے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ ان کے غیر ملکی اکاؤنٹس میں 68 کروڑ 60 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

    دوسری جانب کریموفا کے سوئس وکیل گریجوئیر مینگیٹ نے خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ’یہ مصدقہ بات ہے‘۔

  • امیر قطر نے ڈیل کی یا نہیں، شیخ رشید نے بتا دیا

    امیر قطر نے ڈیل کی یا نہیں، شیخ رشید نے بتا دیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرمنل اپنے کرائم بچانے کے لیے اے پی سی کررہے ہیں ، امیر قطر نے کوئی ڈیل کی بات نہیں کی.

    ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیور کو سنائی شیخ رشید نے خوشخبری

    ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کرمنل کے حق میں تحریک چلانا چاہتی ہے یہ اتنے برے پھنسیں گے کہ قانون سے یہ جان نہیں چھڑا سکیں گے ،یہ این آراومانگ رہےہیں بلکہ 90کےزاویے سے مانگ رہے ہیں.  عمران خان کے دور میں این آر اور ممکن نہیں، ڈھیل کے لئے شہباز اور فریال بہترین آپشن ہیں.آصف زرداری اور شہباز شریف میثاق معیشت کے لئے یار ہیں. نواز شریف نےز رداری اور زرداری نے نواز شریف کے خلاف کیسز بنوائیے، ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے

    شیخ رشید نے دیا قوم کو مہنگائی کا جھٹکا، ریلوے کرایوں میں اضافہ

    واضح رہے کہ امیر قطر کےد ورہ پاکستان کے بعد یہ خبریں آ رہی تھیں کہ نواز شریف کے لئے وہ ڈیل کر کے گئے ہیں، تاہم وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اس کی تردید کی.

    15 دنوں میں مزید جھاڑوپھر سکتا ہے، مجھے کریڈٹ دے دیا کریں، شیخ رشید

    کونسی ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے وزیراعظم، شیخ رشید نے بتادیا

    شہباز شریف کو بھیک مانگتے دیکھا، شیخ رشید کا دعویٰ

    مولانا فضل الرحمان اپنی زمینوں کی حفاظت کریں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

  • "شادی” اور "دوسری شادی” ۔۔۔ عبدالرب ساجد

    "شادی” اور "دوسری شادی” ۔۔۔ عبدالرب ساجد

    مرد چاھے کنوارہ ھو یا شادی شدہ، شادی کی بجائے دوسری شادی کا ذکر ہر حال میں کیف آور ھوتا ہے۔۔۔

    اب کیا کریں، ہمارے ماڑے مقدر کہ ہم پیدا ھو گئے خالص مشرقی معاشرے میں۔۔۔ سنا تو ھے کہ پہلے پہل یہاں ‘پہلی’ شادی آسانی سے ھو جایا کرتی تھی۔۔۔ مگر اب کہ تو لوگ پہلی کو ترس رھے ھیں، دوسری کا کیا ذکر۔۔۔ خرچہ پورا ھوتا ھے نہ تعلیم۔۔۔ کوئی معیار پر پورا اترتا ھے نہ نظروں میں۔۔۔ کئی جھمیلوں کے بعد شادی ھو بھی جائے تو مشرقی معاشرے کا سب سے بھیانک تصور "جوائنٹ فیملی سسٹم” شادی کے ساتھ جڑے تمام ارمانوں پر پانی پھیر دینے کے لیے کافی ھے۔۔۔

    ایک نکاح ھوتے بڑے مشکل سے ھیں اور ٹوٹ بڑی جلدی سے جاتے ھیں۔۔۔ ساس بہو کے پھڈے سے بچ گئے تو نند بھابھی کا جھگڑا۔۔۔ دوسروں کی ٹانگ نہ بھی اڑے تو تتی تاولی جوانی کے اپنے نخرے نہیں مان۔۔۔ اور تو اور آج کل کے مولوی بھی نکاح سے زیادہ طلاقیں کرواتے پھرتے ھیں۔۔۔

    تفصیل ھر امر کی بہت لرزہ خیز ھے۔۔۔ بات سے بات نکل جائے تو بہت پھیل جائے گی۔۔۔ مگر "شادیوں” یعنی ھمہ قسم نکاح کے حوالے سے ھمارے ھاں جو "معاشرتی آلودگی” پھیل رھی ھے وہ "آسودگی” نہیں سراسر "فرسودگی” اور حکومتی اقدامات تو خالص "بے ھودگی” پر مبنی ھیں۔۔۔

    ابھی کنوارے پہلی شادی پر لگے ٹیکس کو رو رھے تھے کہ شادی شہیدوں کو معلوم ھوا کہ انکے لئے اگلی منزلیں اور کٹھن بنا دی گئی ھیں۔۔۔ گویا اگر کوئی اپنی محبوبہ سے مزید محبت کی اجازت لے بھی لے تو اسے مصالحتی کونسل سے اس ایکسٹرا محبت کے لیے سند جواز بھی لینی ھوگی۔۔۔!!!

    کوئی سال بھر پہلے ایک انگریزی روزنامے کی رپورٹ کا عنوان تھا۔۔۔
    UN wants consensual sex decriminalised in Pakistan
    آسان لفظوں میں کہ اقوام متحدہ چاھتا ھے کہ سارے پاکستان کو ھیرا منڈی بنا دیا جائے۔۔۔ مزید بھی یونیسیف اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے وقتا فوقتا پاکستان سے ایسے مطالبات سامنے آتے رھتے ھیں کہ جس سے شادیوں کو مشکل بلکہ ناممکن بنایا جاسکے۔۔۔ نکاح سے بغاوت اور شادی سے نفرت مغربی معاشرت کے لیے سب سے بڑا زھر ثابت ھوئی۔۔۔ مگر جانے انجانے میں ھمارا معاشرہ انہی کی ھدایات اور نقالی پر عمل پیرا ھے۔۔۔

    ناولز، ڈراموں اور فلموں میں ایکسٹرا میریٹل افئیرز کو کوئی سنسر کرنے والا نہیں۔۔۔ تعلیمی اداروں میں چلنے والے عشق معشوقی کے چکر بھی کسی کو نہیں کھٹکتے۔۔۔ سمعی و بصری سہولتوں سے مزین موبائل سے مستفید ھو کر اپنی حرص و ھوس کو بجھانا بھی اب معیوب نہیں رھا۔۔۔ پھر انٹرنیٹ کے سمندر میں تیرتے نوجوان لڑکے لڑکیوں کے لیے پورنو اینڈ سیکسو گرافی بھی ایک آرٹ اور فیشن بن چکا ھے۔۔۔ راتوں کو سرعام لاھور کی سڑکوں پر پھرتے زنخوں اور طوائفوں پر بھی کوئی قانون لاگو نہیں ھوتا۔۔۔ جگہ جگہ پھیلتے مساج سنٹرز پر بھی کسی کو کوئی فکر دامن گیر نہیں ھوتی۔۔۔
    ویلنٹائن اب ایک ڈے سے بڑھ کر ویک بن چکا ھے، مگر کوئی خطرے کی بات نہیں۔۔۔!!!
    اس سب پر طرہ یہ کہ شادی اور نکاح کے بندھن سے بدظن کرنے کے لیے لطیفے، قصے، جگتیں، مزاحیہ ویڈیوز اور شارٹ سٹیٹسز۔۔۔ اس سب کو شئیر کر دینا اور آگے پھیلا دینا ھم بالکل بھی نقصان دہ نہیں سمجھتے۔۔۔

    مگر کوئی نوجوان ان سب غلاظتوں سے محفوظ رھنے کو اگر شادی کا ذکر ھی کر دے تو سب سے مہذب اور مسکت جواب یہ ھوتا ھے کہ "پہلے شادی کے قابل تو ھو جاؤ”۔۔۔ اور "تینوں بڑی اگ لگی اے” جیسا والا جواب تو اب کوئی نیا نہیں رھا۔۔۔

    کوئی استطاعت رکھنے والا اور انصاف کرنے والا اگر شریعت کے مطابق اپنی جائز ضرورت کے لئے دوسری شادی کا نام لے لے، پھر تو جہان سارا ای دشمن۔۔۔!

    ایک جاننے والے نے دوسری شادی کر لی تو اسکے برادر نسبتی (سالے) اس کے گھر آکر کہنے لگے:
    ” تیرا فلاں چکر وی اسی معاف کیتا۔۔۔ تیرا او رولا وی اسی چھڈ دتا۔۔۔ ھن تے توں حد ای مکا دتی۔۔۔ ویاہ ای کر لیا ای۔۔۔ ”

    بس۔۔۔ یہی ھمارا المیہ ھے کہ ایک نوجوان خود لذتی سے گناہ گار ھوتا رھے۔۔۔ کسی کے گھر کی عزت سے کھیلتا رھے۔۔۔ چاھے تو کوٹھے پر چلا جائے۔۔۔ مگر نکاح کا نام لے جب تک۔۔۔!!!
    اور شادی شدہ اپنی پہلوٹی بیوی کے ھاتھوں بلیک میل ھوتا رھے، اسکے ساتھ بیمار بنا رھے۔۔۔ مگر جائز طریقے سے کسی دوسری عورت کا نہ گھر بسنے پائے نہ اس مرد کا بھلا ھونے پائے۔۔۔

    اس مسئلے میں کسی دوسرے کا نہ بھی سوچو، کم ازکم ھم میں سے ھر کوئی اپنا ھی بھلا سوچے تو معاشرے کی سوچ اور ڈگر بدلی جا سکتی ھے۔۔۔

  • مجھے نیوزی لینڈ چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے.نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے پاکستانی سید جہانداد کی بیوہ نے اپنی بے بسی ظاہر کردی

    مجھے نیوزی لینڈ چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے.نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے پاکستانی سید جہانداد کی بیوہ نے اپنی بے بسی ظاہر کردی

    نیوزی لینڈ:نیوزی لینڈسانحہ کرائسٹ چرچ میں النور مسجد پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاکستانی سید جہانداد علی کی بیوہ نے اپنے خاوند کی وفات کے بعد پیش آنے والے غمناک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں‌اس وقت بہت پریشان ہوں مجھے سمجھ نہیں آرہا میں کیا کروں .مجھے زبردستی نیوزی لینڈ چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے. آمنہ علی نے بتایا ہے کہ میرے کرب اور تکلیف کی وجہ سے میرے والد محترم اور بھائی نیوزی لینڈ آنا چاہ رہے ہیں وہ بھی اپنے وطن سے دور اس بیوہ کی تکلیف کو برداشت نہیں کر پا رہے.آمنہ علی بتاتی ہیں کہ مجھے اپنے تینوں بچوں کی فکر بہت ہی زیادہ ہے کیوںکہ اب ان کے والد اس دنیا میں نہیں رہے خاص کر میری پانچ سالہ بیٹی جو بول بھی نہیں سکتی اسے تو یہ بھی نہیں پتا کہ اس کے ابو گھر کیوں نہیں آتے

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق آمنہ علی بتاتی ہیں کہ وہ کافی دنوں سے نیوزی لینڈ کی مستقل شہریت کے لیے دفاتر کے چکر لگارہی ہیں لیکن وہ کئی دنوں سے قطار میں کھڑی کی کھڑی رہ جاتی ہیں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں.آمنہ کا کہنا ہے کہ سپتمبر میں ان کا وزٹ ویزہ ختم ہورہا ہے.

    آمنہ علی نے یہ بھی بتایا ہے کہ سانحے کے وقت جب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے ان سے ملاقت کی تھی اور خاندان سے غم کا اظہار کیا تھا اس وقت وعدہ کیا تھا کہ وہ آمنہ علی اور اس کے بچوں کو نیوزی لینڈ می مستقل شہریت دے دیں گی لیکن آج تک اس پر بھی عمل نہیں‌ہوسکا.آمنہ بتاتی ہیں کہ اس کی دو سال کی بیٹی ہر روز شام 5 بچے اپنے ابو کا انتظار کرتی ہے کہ اس کے ابو گھر پہنچے والے ہیں لیکن اسے کیا پتہ کہ اس کے ابو ہمیں ہمیشہ کے لیے چھوڑ گیے ہیں.آمنہ علی کا کہنا ہے کہ اگر نیوزی لینڈ کی حکومت نے وعدے کے مطابق مجھے اور میرے بچوں کی شہریت نہ دی تو وہ پھر اپنے وطن پاکستان لوٹ جائیں گی.

  • رحیمیارخان/کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد

    تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان تھانہ صدر کی حدود میں معصوم ملازمہ گلشن اقبال میں تشدد کے ڈر سے گھر سے بھاگ نکلی. علیزہ صبح 5 بجے گھر سے بھاگی رکشے والے سے اڈے پر چھوڑنے کو کہا رکشے والے نے میڈیا کو بتایا اور تھانے چھوڑ گیا. گھر کے مالک ہر روز تشدد کرتے ہیں منہ پر تھپڑ مارتے ہیں بچی علیزہ.
    7 سالہ علیزہ پر گھر کے مالکان کا تشدد بچی نے روتے ہوئے روداد سنائی. بچی کے بیان کے مطابق علی پور کے رہائشی والدین پیسوں کی لالچ میں اپنی معصوم بیٹی کو گھر سے دور کام کاج کیلئے چھوڑ آئے.

  • مولانا اقتدار سے باہر رہ کر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    مولانا اقتدار سے باہر رہ کر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 88 کےبعد پہلی بار فضل الرحمان صاحب پارلیمان سے باہر بیٹھے ہیں ،وہ قوم کا نہیں اپنا درد سب کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں

    تعزیت پروزیراعظم کوشوکاز نوٹس کسی تعجب سے کم نہیں: فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم حاضر ہو،دورہ گھوٹکی پرالیکشن کمیشن نے دیا نوٹس

    وزیراعظم عمران خان کاعلی محمد خان مہر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بجٹ منظوری اہم معاملہ ہے ،مشکل وقت میں تحریک انصاف کی حکومت نے بہترین بجٹ دیا،کابینہ سمیت وزرا کی تنخواہ میں 10 فیصد کٹوتی کی گئی، فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ افواج پاکستان نے عوام کے لیے قربانی دی،

    فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمان صاحب کادرد قوم کا درد نہیں ہے ،مولانا صاحب اپنے درد میں سب کو شریک کرنا چاہتے ہیں ،لوگوں کو پتہ ہے یہ درد فضل الرحمان کی اپنی ذات سے جڑا ہے،وہ چاہتے ہیں میں نہیں تو کچھ نہیں، فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سوشل میڈیامیں ایک بیانیہ چلایا گیاہے پی ایم ہاؤس نےاس لیٹرکی ترید کی ہے ،جس نےجوغلط کیا انہیں سزاملےگی ہم نےقانون کومتحرک کیا ہے.

    فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر میں ایجوکیشن ایکسپو کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارا روایتی تعلیمی نظام فیل ہوچکا ہے ریاست مدینہ میں تعلیم پر زور دیا گیا ریاست مدینہ نے علم کے ذریعے قلیل عرصے میں مقبولیت حاصل کی پرائیویٹ سیکٹر کے پارٹنر کرکےجہالت ختم کرنا چاہتے ہیں ملک میں2کروڑ بچہ تعلیم سے محروم ہے معیاری تعلیم تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے

  • ایرانی  صدرنے امریکا اور ٹرمپ کےمتعلق بڑی بات کہہ دی

    ایرانی صدرنے امریکا اور ٹرمپ کےمتعلق بڑی بات کہہ دی

    ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکا پر شدید تنقید کرتےہوئے کہا کہ ترمپ اور اس کی انتظامیہ ذہنی طور پر بیمار ہے

    تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکا کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پرنئی پابندیوں کو مسترد کردیا۔حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ (وائٹ ہاؤس) کو ایک مرتبہ پھر ذہنی طور پر بیمار قرار دیا۔

    ایرانی صدر نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر پابندیاں ناکامی سے دو چار ہوں گی کیونکہ ان کے بیرون ملک کوئی اثاثے نہیں ہیں۔ انہوں نے اعلان کردہ نئی پابندیوں کو امریکی مایوسی سے تشبہی دی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور فوجی کمانڈروں پر مالی پابندیوں سے متعلق حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔
    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر جارحیت کے ذمہ دار ہیں۔
    انہوں نے کہا تھا کہ امریکا، ایران کے ساتھ تنازع نہیں چاہتا لیکن جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالتا رہے گا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل ایران کی پاسداران انقلاب نے جنوبی ساحلی پٹی پر امریکی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔