Baaghi TV

Blog

  • کیسکو کا رمضان میں لوڈشیڈنگ سے متعلق بڑا اعلان.

    کوئٹہ شہر میں نصف فیڈرز لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی 92 میں سے 48 فیڈروں لوڈشیڈنگ فری ہوں گے 20فیڈروں پر ایک سے تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی جن میں 13 فیڈروں پر چھ گھنٹے اور چار فیڈروں پر سات گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی
    کوئٹہ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں 7 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی
    کوئٹہ میں سحر اور افطار کے اوقات میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی معاہدے کی باعث رمضان شیڈول میں زرعی فیڈر شامل نہیں ہے بلوچستان میں کوئی بھی شارٹ فال نہیں پوری بجلی مل رہی ہے ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں تین گھنٹے میں تبدیل ہوں گے اور اندرون صوبہ ٹراسفارمر پانچ سے چھ گھنٹے میں تبدیل ہوگا وولٹج میں کمی کا مسئلہ حل کررہے ہیں ارکان اسمبلی معزز ہے ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتا شکایات کیلئے اپنے نمبر سمیت افسران کے نمبر مشتہر کروں گا،
    کوئٹہ، حکومت اور وفاقی وزیر کی ہدایت کے مطابق رمضان شیڈول بنایا ہےکیسکو کے کل واجبات 288 ارب روپے ہیں
    زمینداروں پر واجب الادا رقم 212ارب روپے ہے حکومت پر زرعی سبسڈی کی مد میں 17 ارب روپے ہیں کل 13ارب روپے صوبائی محکموں پر واجب الادا ہیں ڈومیسٹک اور کمرشل صارفین پر 14 ارب روپے واجبات ہیں، کیسکو چیف ایگزیکٹو کی پریس کانفرنس۔

  • قبض، علامات اور علاج ۔۔۔ حکیم حبیب الرحمن کمبوہ

    قبض، علامات اور علاج ۔۔۔ حکیم حبیب الرحمن کمبوہ

    قبض (Constipation) ، حصر

    تعریف:

    قبض امعاء غلط کے فعل کی کمی وکوتاہی کا نام ہے.
    قبض طبی اصطلاح میں حصر کو کہتے ہیں.
    اس حالت میں آنتیں براز کو گرفت میں لے لیتی ہیں.

    اقسام:
    1-دائمی قبض
    2-عارضی یا اتفاقی قبض

    دائمی قبض:

    کسی آدمی کو جب مرض قبض ہوتا ہے تو وہ اس کی طرف توجہ نہیں دیتا یعنی اس کا علاج معالجہ نہیں کرتا تو یہ مرض پرانا ہونے پر دائمی ہو جاتا ہے اور یہ زیادہ کھانے، بیٹھے رہنے اور گرم مصالحہ کے زیادہ استعمال وغیرہ سے ہوتی ہے۔

    عارضی یا اتفاقی قبض:

    قبض کی یہ حالت عارضی یا اتفاقی ہوتی ہے یعنی کوئی ایسی چیز کھائی جائے جس سے یہ علامت ہو جاتی ہے.
    یہ بعض اوقات خود بخود رفع ہو جاتی ہے یا فوراً تدارک کرنے سے ختم ہو جاتی ہے.

    اسباب:

    کبھی بلغم کی کثرت یا دیگر عوارض سے انتڑیوں کی قوت دافع کمزور ہو جاتی ہے یا پھر کبھی ثقیل دیر ہضم غذاؤں کے کثرت سے استعمال کرنے سے سدے بن جاتے ہیں جن کا اخراج پھر مشکل ہو جاتا ہے.
    یا اجابت کو روکنے سے بھی یہ مرض پیدا ہو جاتا ہے.

    علامات:

    براز مشکل سے خارج ہوتا ہے.
    رفع حاجت کے وقت زیادہ تکلیف اور دیر سے نکلے گا.
    سر میں درد ہوگا.
    دل تیز دھڑکے گا.
    جب براز دیر تک آنتوں میں رکا رہے تو فضلہ تعفن پا کر شکم میں ریاح ونفخ پیدا کر دیتا ہے.

    علاج:

    قرص ملین
    حب تنکار
    روغن بادام وغیرہ

  • فیصل آباد ے معروف علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ کانسٹیبل جاں بحق

    فیصل آباد میں تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کانٹیبل وقاص اپنے گھر کے باہر موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔

  • تبدیلی کی ابتدا، مگر کہاں سے؟؟؟  اسامہ چوہدری

    تبدیلی کی ابتدا، مگر کہاں سے؟؟؟ اسامہ چوہدری

    شوارموں میں مُردہ مرغی کا گوشت، ہوٹلوں میں گدھوں کا گوشت، گدھے نہ بھی ہوں تو بیمار مریل جانوروں کا سستا گوشت، گاڑی دیکھتے ہی سبزی کا، فروٹس کا ریٹ اچانک سے بڑھا دینا، مرچوں میں اینٹیں, پیس کر ملانا، چائے کی پتی میں اصل پتی کی جگہ چنوں کا رنگ کیا ہوا چھلکا استعمال کرنا،ٹائروں میں ایک پنکچر کی جگہ زیادہ پنکچر کرنا،کالی مرچ کی جگہ اونٹوں کی ایک خاص غذا کو کالی مرچ بنا کر فروخت کرنا، استادوں کا صرف اخبار پڑھنےکے لئے اسکول جانا اور پھر حکومت سے گلے شکوے کرنا کہ حکومت نے تعلیم کا بیڑا غرق کردیا ،سرکاری ڈاکٹرز کا ہسپتال میں آئے مریضوں کو دھکے دے کر ہسپتال میں سے باہر نکالنا،پولیس والوں کا بغیر رشوت کے کام نہ کرنا اور کام کرنے کے عوض سائل سے مٹھائی ،پولیس موبائل کے لئے ڈیزل کے پیسے اور چائے کےلئے پیسے وصول کرنا،ایک الیکٹریشن کا چند ٹکوں کی خاطرالیکٹرک چیزوں کو خود سے خراب کر دینا ،ہمارا صفائی کے بعد گھروں اور دکانوں کا کوڑا باہر سڑک پر پھینک دینا اور اپنا کاروبار چمکانے کی خاطر وال چاکنگ کر کر کے اس ملک کی دیواروں کو گندا کرنا یہ سب کام ہم خود کرتے ہیں اور گلے شکوے کرتے ہیں حکومتوں سے کہ ہماری حکومت ٹھیک نہیں ہے ،حکومت کام نہیں کررہی۔حکومت کام تب ہی کرے گی جب ہمیں اس ملک کا احساس ہوگا جب ہم اس ملک کو اپنا گھر سمجھیں گے اور اس کی حفاطت اسی طرح کریں گے جیسے اپنے گھروں کی اور اپنے ذاتی سامان کی حفاظت کرتے ہیں ،جی ہاں یہ ملک تب ہی ترقی کرے گا جب ہم اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں گے جب ہم اپنے وطن کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہوں گے اور اس کی عملی تصویر بھی پیش کریں گے تب آئے گی تبدیلی ،تب بنے گا ہمارا ملک ایشین ٹائیگر ،تب سنورے گی یہ پاک دھرتی اور تب ہم اس قابل ہوں گے کہ دنیا کہ کسی بھی کونے میں جائیں ہم وہاں فخر سے رہ سکیں ،جب ہم کسی غیر ملکی ائیرپورٹ پہ اتریں تو ہمیں بغیر تلاشی کے آزادانہ گھومنے پھرنے کی اجازت ہو اور ہمارا چہرہ دنیا کے سامنے ایک مہذب، پرامن اور ایک اچھی قوم کے طور پہ سامنے آئے تو ہمیں سب سے پہلے خود کو بدلنا ہوگا، ہمیں سب سے پہلے اپنی ذات میں انقلاب لانا ہوگا۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

    کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ منصوبے جذبات اور احساسات کے بجائے پیشہ ورانہ قابلیت سے چلتے ہیں، صوبائی حکومت32 ارب روپے کی لاگت سے گزشتہ 15سال سے ادھوری 450 اسکیمات کو مکمل کر رہی ہے، صوبے میں قانونی سازی بہتر کی جارہی ہے، میر عبدالقدوس بزنجو پارٹی کے رہنماء اور پارلیمنٹ کا حصہ ہیں انہیں اظہار راۓکا حق ہے، ریکوڈک منصوبہ کیس میں ہرجانے کی رقم صوبے کو اداکرنی ہوگی، یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ صوبے میں پہلی دفعہ منرل سیکٹر پر کام کر رہے ہیں ریکوڈک کا کیس عالمی سطح پر چل رہا ہے اسکا ایک فیصلہ ہمارے خلاف آچکا ہے لیکن اب تک ہر جانے کی رقم طے نہیں ہوئی قوی امکان ہے کہ ہم پر اربوں ڈالر کا جرمانہ عائد کیا جائیگا جو کہ بڑی رقم ہے یہ رقم صوبے نے ادا کرنی ہے اور اسکا سارا بوجھ حکومت بلوچستان پر آئیگا ہم اس صورتحال سے نکلنے کے لئے مختلف میکنزم پر کام کر رہے ہیں ریکوڈک و ہ واحد منصوبہ ہے جو کہ فیزبل اور گراؤنڈ پر عملی طور پر موجود ہے،باقی منصوبوں کے حوالے سے باتیں ہیں لیکن ان کے حوالے سے کوئی ٹھوس اور جامع معلومات نہیں ہیں ہمیں صوبے کے طور پر اسمبلی اور اسٹیک ہولڈرز کو بتانا ہے کہ ہماری پوزیشن ٹھیک نہیں ملکی سطح پر بھی اقتصادی صورتحال بہتر نہیں ہے اس صورتحال میں ہمیں اندورنی سطح پر کوئی بیل آؤٹ پیکج ملنے کے امکانات نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ جذبات اور احساسات سے منصوبے نہیں چلتے یہ انتہائی پیشہ ورانہ کام ہے،معدنیات دنیا کا مہنگا ترین شعبہ ہے جس پر وسیع ترین کام کرنا پڑتا ہے،ثمر مبارک مند کے کہنے پر صوبے کے ایک ارب روپے لگے لیکن دو سے تین ماہ کام کرنے کے بعد انکا منصوبہ بند ہوگیا تھر میں بھی یہی ہوا لیکن سندھ حکومت نے پیشہ ورلوگوں سے کام لیتے ہوئے تھر سے کوئلہ نکلا جس سے بجلی بنائ جارہی ہے انہوں نے کہا کہ دفتری اور آن گراؤنڈ منصوبے چل رہے ہیں،حکومت کا کام سسٹم ٹھیک کرنا ہے ہمارے فیصلوں کو سروسز پر اثر انداز ہونا چاہیے ہم میڈیا پر آنے کے بجائے مربوط اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کی کتاب بنا نا آسان جبکہ اس پر اصل کام عمل درآمد ہے ہماری حکومت جون تک32 ارب روپے کی لاگت سے 450اسکیمات جو گزشتہ حکومتوں کی شروع کردہ ہیں کو مکمل کریگی یہ وہ منصوبے ہیں جنہیں ہم نے شروع نہیں کیا یہ 15سال سے ادھوری اسکیمات تھیں، صوبے کے کالج، سکول،سڑکیں،ہسپتال ادھورے تھے انہیں پورا کر رہے ہیں،ماضی میں جو بھی حکومت آئی اس نے ماضی کے منصوبوں پر کام کرنے کی بجائے اپنے منصوبے شروع کیے انہوں نے کہا کہ صوبے میں قانون سازی بہتر کی جارہی ہے،، سروس اور بھرتیوں کے قانون بہتر کر رہے ہیں 80سال پرانے قوانین میں ریفارمز لا رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اتحادی جماعت ہے ان کے ساتھ تعلقات بہتر ہیں، وزیر اعظم کی مدد سے سی پیک کے مغربی روٹ پر کام کر رہے ہیں اور یہ دو روئیہ بنے گا صوبے میں کارڈیک اور کینسر کا ہسپتال بنا رہے ہیں،، پہلی بار پلاننگ کمیشن کی جانب سے صوبے کی بہتری کے لئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں اسکیمات شامل کی جائیں گی،ہم نے صوبے کے ہر ضلعی کو تر جیح دی ہے،انہوں نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو پارٹی کے رکن ہیں بی اے پی میں کھلا ماحول ہے ہم ایک دوسرے سے اظہار رائے کرتے ہیں بعض اوقات ہم سنجیدیگی سے بات نہیں کر رہے ہوتے لیکن میڈیا پر بات آنے کے بعد لوگ سنجیدہ ہو جاتے ہیں اختلاف سیاست کاحصہ ہے سیاست میں لوگوں کے پاس آزادی اظہار ہونی چاہے ہم اسے کسی اور طریقے سے دیکھتے ہیں جبکہ لوگ کسی اور انداز میں دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

  • چنیوٹ(نمائندہ باغی TV)سرگودھا روڈ ہنڈا شوروم ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔
    ڈاکو ہنڈا شوروم کے تالے کھول رہے تھے۔تو دوران مزاحمت ڈاکوؤں نے سیکورٹی گارڈ پر گولی چلا دی۔جس کے نتیجے میں سیکورٹی گارڈ ارزمان ولد نزیر احمد عمر 40 سال محلہ رشیدہ آباد جانبحق ہو گیا۔گولی جاں بحق ہونے والے شخص کے سر میں لگی۔ڈی پی او چنیوٹ نےڈاکوؤں کی تلاش کےلیےخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی۔ڈی پی چنیوٹ کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • 2018ءکےانتخابات کا امیر ترین امیدوار مسجد کی بجلی استعمال کرتارہا

    میاں محمد حسین منا شیخ کا تعلق تحصیل وضلع مظفرگڑ ھ سے ہے اور انہوں نے 2018ءکے عام انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی مالیت4کھرب3ارب 77کروڑ روپے ظاہر کی تھی۔مناشیخ نے عام انتخابات میں مظفرگڑھ کے شہری آبادی پر مشتمل حلقہ این اے182اور پی پی 270سے آزاد امیدوار کی حثیت سے الیکشن لڑا تھا اور چند سو ووٹ حاصل کرکے اپنی ضمانت تک ضبط کروابیٹھے تھے۔گزشتہ دنوں میاں محمد حسین منا شیخ کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ اپنے ڈیرہ سےمنسلک جامع مسجد مھریہ رضویہ کے میٹر سے بجلی حاصل کر استعمال کرتے رہے۔یہ راز اس وقت فاش ہوا جب جامع مسجد مھریہ رضویہ کے امام حافظ محمد الیاس نے مظفرگڑھ کے تھانہ سول لائن میں درخواست دائر کی کہ محمد حسین مناشیخ مسجد کے میٹر سے بجلی لیتا رہا اور بل کے پیسے طلب کرنے پر مناشیخ نے اپنے کارندوں کی مدد سے امام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے مسجد کے امام کی مدعیت میں میاں محمد حسین مناشیخ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

  • پنجاب فوڈاتھارٹی کی سرکاری گاڑی کا پرائیویٹ استعمال

    مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹرکی گاڑی سکول وین بن گئی،سرکاری گاڑی میں سکول کے بچے اورسوداسلف لانے کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی۔باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد مگسی کی مبینہ سرکاری گاڑی میں سکول یونیفارم میں ملبوس بچے سوار ہیں جبکہ گاڑی کے پچھلے حصہ میں سوداسلف کے بڑے بڑے تھلے رکھے گئے ہیں ۔گاڑی پر سبز رنگ کی سرکاری نمبر پلیٹ نصب ہے اور اس کانمبرLEG1199ہے۔صحافیوں نے جب سرکاری گاڑی میں بچوں اور دیگر سامان کی موجودگی کے حوالے سے ڈرائیور سے دریافت کیا تو ڈرائیور کا کہناتھاکہ وہ شہزاد مگسی صاحب کے بچوں کو سکول سے اٹھانے اور گھر کا سودا سلف لینے کے لئے بازار آیاہے۔

  • صوبائی وزیر کے ایک ٹکٹ میں دو مزے

    صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک مظفرگڑھ میں پی ایم اے کی تقریب میں شرکت کے لئےنجی میرج کلب آئے تو تقریب تاخیر کا شکار ہوتی دیکھ کر چند قدم کے فاصلہ پر موجود ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ کا "اچانک” دورہ کرڈالا،اس موقع پر انھوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے انکے مسائل دریافت کئے.صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کی تقریب میں شرکت کے لئے سیال میر ج کلب میں آئے تو تقریب کچھ تاخیر کا شکار ہوتی دیکھ انہوں نے اپنی کارکردگی دیکھانے کے لئے میرج ہال سے چند قدم کے فاصلہ پر موجود ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ کا دورہ کرلیا،صوبائی وزیر توانائی نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے مسائل دریافت کیے.اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بیڈز کی کمی ہے جس کے حوالے سے وہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے بات کریں گے.صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ ملتان میں نشتر ہسپتال 2 کا افتتاح کردیا گیا ہے جو 2 سال کے عرصے میں مکمل ہوجائے گا.ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی.

  • ”خوابوں کے بند دروازے“ شائع ہو گیا

    امین بھایانی کا افسانوی مجموعہ ”خوابوں کے بند دروازے“ شائع ہو گیا۔امریکہ میں مقیم معروف ادیب امین بھایانی کا تیسرا افسانوی مجموعہ ”خوابوں کے بند دروازے“ شائع ہو گیا ہے۔ کتاب کا تعارفی فلیپ ممتاز و نامور ادبا نے لکھا ہے جس میں انہوں نے شاندار الفاظ میں مصنف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ امین بھایانی نے اس کتاب میں لوگوں کے عمومی مسائل کو کہانیوں کا موضوع بنایا ہے اور ان کی نفسیاتی توضیح بھی کی ہے جو کہ ایک کہنہ مشق ادیب ہی کر سکتا ہے۔مصنف نے اپنے دلچسپ اسلوب سے ہر عمر کے لوگوں کے لیے اس کتاب میں دلچسپی کا سامان کر دیا ہے۔ مصنف کی گہری سوچ اور فلسفہ ان افسانوں میں جھلکتا ہے۔ اس سے قبل امین بھایانی کے دو افسانوی مجموعے ”بھاٹی گیٹ کا روبن گوش“ اور ”بے چین شہر کی پُرسکون لڑکی“ شائع ہو کر ادبی حلقوں میں داد پا چکے ہیں۔ اس کتاب میں شامل افسانے پاک و ہند کے نامور ادبی جرائد میں شائع ہوکر داد پاچکے ہیں۔امین بھایانی مصنف منفرد طرز تحریر کی بدولت ادبی حلقوں میں اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ ان کی کتابوں کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے اور پذیرائی کے اعتبار سے یہ سر فہرست شمار ہوتی ہیں۔کتاب خوب صورت ٹائٹیل اور عمدہ طباعت سے مزین ہے۔ یہ افسانوی مجموعہ ”کتاب والا پبلشر“ اور ”فضلی سنز“ کے باہمی اشتراک سے شائع کیا گیا اور کتاب سرائے اردو بازار لاہور سے بھی دستیاب ہے۔