Baaghi TV

Blog

  • فارم ہاوس پر چھاپہ، 31 لڑکیوں سمیت 192 افراد گرفتار، کیا ہو رہا تھا؟ جان کر ہو جائیں حیران

    فارم ہاوس پر چھاپہ، 31 لڑکیوں سمیت 192 افراد گرفتار، کیا ہو رہا تھا؟ جان کر ہو جائیں حیران

    بھارتی ریاست اترپردیشن کے علاقے نوئیڈا میں فارم ہاوس پر چھاپے کے دوران 31 لڑکیوں سمیت 192 افراد کو گرفتار کر لیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے نوئیڈا میں پولیس نے ایک فارم ہائوس پر چھاپہ مارا جہاں سے 31 لڑکیوں سمیت 192 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے. فارم ہاوس پر ہونے والی پارٹی کا ٹکٹ 10 ہزار روپے رکھا گیا تھا جبکہ لڑکیوں کی انٹری فری تھی. سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک اور دیگر کے ذریعے پارٹی کے لئے بکنگ کی گئی تھی. پولیس نے چھاپے کے دوران فارم ہاوس سے شراب، حقہ، تمباکو، لیپ ٹاپ سمیت قابل اعتراض سامان قبضے میں لے لیا ہے .فارم ہاوس سے گرفتار ہونے والوں میں سے اکثریت کا تعلق دہلی اور ہریانہ سے ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ پارٹی میں پول ڈانس کے ساتھ باتھ ڈانس کا بھی انتظام تھا. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے.

  • پرویز مشرف نے ایسا کیا کیا کہ تحریک انصاف کے وزیر بھی تعریف کرنے پر مجبور

    پرویز مشرف نے ایسا کیا کیا کہ تحریک انصاف کے وزیر بھی تعریف کرنے پر مجبور

    پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے بلدیاتی نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف کے بلدیاتی سسٹم نے زیادہ بہتر طور پر ڈیلیور کیا،بلدیاتی نظام مضبوط ہوتا تو اسمبلیوں پر کرپشن کے نشان نہ ہوتے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا بہترین لوکل باڈیز سسٹم لا رہے ہیں ، پی ٹی آئی صاف و شفاف بلدیاتی نمائندے سامنے لائے گی ، پنچایت سسٹم اور نیبرہڈ کونسلز مکمل با اختیار ہوں گی ،نیا بلدیاتی سسٹم کسی لحاظ سے آڈٹ سے مبرا نہیں ہوگا ،چیک اینڈ بیلنس یقینی بنائیں گے،کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا . وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے کبھی بلدیاتی نظام میں دلچسپی نہیں لی ، اپوزیشن جماعتیں ہر قیمت پر اپنی کرپشن بچانا چاہتی ہیں ، صوبائی وزیر صمصام بخاری نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں کسی کو مہنگائی کی اجازت نہیں دیں گے ،وزرا کی ڈیوٹیاں لگ گئی ہیں،کوتاہی پر انتظامیہ ذمے دار ہوگی.

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جرمانے، پرویز الہیٰ برہم، ڈی جی کو بلا لیا

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جرمانے، پرویز الہیٰ برہم، ڈی جی کو بلا لیا

    پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو طلب کر لیا، اجلاس میں عبدالعلیم خان اور خواجہ سلمان رفیق بھی شریک ہوں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی 4 کا اجلاس آج ہوگا ،خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر قانون راجہ بشارت کریں گے ،کمیٹی کا اجلاس مسلم لیگ ق کے رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کی ہدایت پر طلب کیا گیا ہت ،پرویز الہیٰ نے فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کئے جانے والے جرمانوں پر اظہار برہمی کیا تھا. سپیشل کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی جرمانوں کے حوالہ سے جواب دیں گے. اجلاس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دیگرمعاملات بھی زیر بحث آئیں گے.

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ایک اجلاس میں سپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جرمانوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا تھا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کس اختیار کے تحت چھاپے مارتے ہیں، کس اختیار کے تحت لاکھوں روپے کے جرمانے کرتے ہیں؟ فوڈ اتھارٹی والے صوبے کا نقصان کررہے ہیں، کیا جنگل کا قانون ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں .

  • سرگودہا رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

    سرگودہا رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

    سرگودھا۔رمضان المبارک میں ضلع بھر مساجد اور امام بارگاہوں سمیت سستے رمضان بازاروں پر پندرہ سو سے زائد پولیس افسران اور ملازمین کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے ضلع کی 90مساجد Aجبکہ 472 کو B اس طرح 16 امام بار گاہ A اور 19کو کییگڑی B میں رکھا گیا ہے ۔کیگڑی اے اور بی کی مساجد اور امام بارگاہ گاہوں پر مسلح ملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے ،ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سیکھرا نے آئی جی پنجاب عارف نواز کے خصوصی ہدایات پر ماہ رمضان میں ضلع بھر میں سحری افطاری اور نماز تروایح کے موقعہ سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کئے گئےہیں 27 تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت ایلیٹ فورس کے ساتھ ساتھ پندرہ سو سے زائد پولیس افسران اور ملازمین کی ڈیوئی لگا دی گئی ہے جبکہ تمام ڈی ایس پی صاحبان کو بھی اپنے اپنے علاقوں میں سحری ،افطاری اور نماز تروایح کے اوقات میں گشت کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے ضلع کی 562 مساجد جبکہ 35امام بارگاہوں کو اے اور بی کیٹیگری میں رکھا گیا، ضلع کی 90 مساجد کو اے 472 کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے اس طرع 16امام بارگاہوں کو اے جبکہ 19 کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے ،کیٹگری اے اور بی کی مساجد اور امام بارگاہ گاہ پراسلحہ سے لیس پولیس اہلکار ڈیوئی دیں گے ،اس طرح ضلع بھر کے 11 سستے رمضان بازاروں پر100کے قریب پولیس ملازمین ڈیوٹی دیں گے ،ڈی پی او سرگودھا نے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کرنے کا خصوصاً تروایح کے اوقات میں ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈ کی گشت کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے

  • شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

    شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ترجمان سرگودہا پولیس کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو
    پنجاب پولیس نے قیام امن اور فرائض کی انجام دہی میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنے سینکڑوں جوان قربان کیے ہیں اور پنجاب پولیس اپنے ان شہیدوں کے مقدس لہو کی امین اور وارث ہے
    سرگودھا پولیس نے 30 سپوت اس دھرتی کے لئے قربان کیے ہیں اور ہم اپنے شہدا کی لازوال قربانیوں کو نہیں بھولے ہمارے شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں اور ہمارے شہدا کی فیملیز ہمارے لئے انتہائی قابل احترم ہیں ۔ اپنے شہیدوں کی شان اور یاد میں سرگودھا پولیس نے اپنی کئی بلڈنگز کے نام اپنے شہدا کے نام پر رکھے ہیں جن میں ذکا اللّه شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ، عابد شہید پولیس میس ، کانسٹیبل مظفر عباس شہید پولیس جم ،کانسٹیبل جمیل شہید اسکول ، آصف شہید ٹریفک کمپلیکس ،سید احمد مبین شہید ہسپتال ، زاہد شہید گھوڑ سواری کلب ، تھانہ ساجد شہید، تھانہ عطآ شہید اور پٹرولنگ پوسٹ احمد سلیم شہید اور مختلف ہوسٹلز شامل ہیں ۔
    ہمارے شہدا کی فمیلز ہمارے لئے بہت محترم ہیں اور ہر ایسی تقریب جس میں ان کو مدعو کیا جاتا ہو ان میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتی ہیں اور ہمیشہ پولیس فیملی کا حصہ رہیں گی۔

  • رمضان المبارک سے قبل گوشت، دودھ، دہی کی قیمتوں میں اضافہ

    رمضان المبارک سے قبل گوشت، دودھ، دہی کی قیمتوں میں اضافہ

    رمضان المبارک سے قبل گوشت اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دودھ اور گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا. قصابوں نے بکرے کے گوشت میں 250 روپے اور گائے کے گوشت میں 20روپے فی کلو اضافہ کر دیا ،دودھ اور دہی کی قیمتوں میں بھی پندرہ سے بیس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے. کوئٹہ میں حکومت کی جانب سے بکرےکےگوشت کی سرکاری قیمت 650روپےمقرر کی گئی ہے لیکن قصابوں کی جانب سے بکرے کا گوشت 900 رپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے. گائے کے گوشت کی قیمت 360 سے 400 تک مقرر ہے لیکن وہ بھی مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے .دودھ اوردہی کی سرکاری قیمتوں پربھی عملدرآمد نہیں ہورہا، دودھ کی مقررہ قیمت 95کی بجائے110سے115روپےفی کلومیں فروخت اوردہی کی مقررہ قیمت 100روپے کی بجائے120روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے . عوامی حلقوں نے گوشت اور دودھ دہی کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت اور ددود دہی مقررہ نرخوں پر ہی فروخت کروانے کے لئے حکومت نوٹس لے.

  • ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا چیک اپ بند

    ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری، سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا چیک اپ بند

    لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کی منظوری کے لئے پانچ روز سے ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ینگ ڈاکٹرزنے میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ ایکٹ کے خلاف ہڑتال کی ہوئی ہے، آج ڈاکٹرز کی ہڑتال کو پانچواں دن ہے .سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کے باعث مریضوں کو چیک اپ کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے .سرکاری ہسپتالوں میں نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی ہڑتال پر پے. ینگ ڈاکٹرز نے دھمکی دی ہے کہ جب تک اسپتالوں کی نجکاری کا عمل نہیں رکتا احتجاج جاری رکھیں گے.

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پیش ہونےو الے بل ،میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس پانچ روز سے ہڑتال پرہیں، صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور میں ہڑتال کی گئی ہے اور کام بند ہےجس کی وجہ سے ہزاروں مریض علاج کی سہولت سے محروم ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات، شعبہ اطلاعات کو بہتر بنانے پر گفتگو

    وزیر اعلیٰ پنجاب سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات، شعبہ اطلاعات کو بہتر بنانے پر گفتگو

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات کے دوران شعبہ اطلاعات کے مابین کو آرڈینیشن کو بہتر بنانے پر گفتگو کی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت نے شفافیت کے نئے کلچر کو پروان چڑھایا ہے،کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی کےمثبت نتائج سامنے آئے ہیں ،وطن عزیز پاکستان کو لوٹنے والوں کا احتساب ضروری ہے. تحریک انصاف کی حکومت قومی اداروں کی پائیدار بحالی پر توجہ دے رہی ہے.وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت ہی میرا مشن ہے ، اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے عوام کی خدمت کییئے بے مثال اقدامات کیے ہیں،تحریک انصاف کی حکومت کے فلاح عامہ کیلیے اقدامات سے عوام کو ریلیف ملے گا

  • وزیراعظم کے خلاف درخواست، عدالت کا سماعت سے انکار

    وزیراعظم کے خلاف درخواست، عدالت کا سماعت سے انکار

    وزیر اعظم عمران خان کے بیرون ملک دوروں پر اخراجات کے حوالہ سے درخواست پر عدالت نے سماعت سے معذرت کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نامور وکیل، مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق وکیل اے کے ڈوگر ایڈوکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نےعوام سےوعدہ کیا تھا کہ وہ خصوصی طیاروں میں سفرنہیں کریں گے،تھر میں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور وزیراعظم شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں.معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت معلومات حاصل کرنا ہر شہری کا حق ہے ،عدالت عمران خان کےخصوصی طیاروں پر9 ممالک کے سفرکےاخراجات کی تفصیلات طلب کرے، لاہور ہائیکورٹ میں عدالت کی سماعت ہوئے تو جسٹس عاطر محمود نے درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی

  • کیسکو کا رمضان میں لوڈشیڈنگ سے متعلق بڑا اعلان.

    کوئٹہ شہر میں نصف فیڈرز لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی 92 میں سے 48 فیڈروں لوڈشیڈنگ فری ہوں گے 20فیڈروں پر ایک سے تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی جن میں 13 فیڈروں پر چھ گھنٹے اور چار فیڈروں پر سات گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی
    کوئٹہ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں 7 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی
    کوئٹہ میں سحر اور افطار کے اوقات میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی معاہدے کی باعث رمضان شیڈول میں زرعی فیڈر شامل نہیں ہے بلوچستان میں کوئی بھی شارٹ فال نہیں پوری بجلی مل رہی ہے ٹرانسفارمر خراب ہونے کی صورت میں تین گھنٹے میں تبدیل ہوں گے اور اندرون صوبہ ٹراسفارمر پانچ سے چھ گھنٹے میں تبدیل ہوگا وولٹج میں کمی کا مسئلہ حل کررہے ہیں ارکان اسمبلی معزز ہے ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیتا شکایات کیلئے اپنے نمبر سمیت افسران کے نمبر مشتہر کروں گا،
    کوئٹہ، حکومت اور وفاقی وزیر کی ہدایت کے مطابق رمضان شیڈول بنایا ہےکیسکو کے کل واجبات 288 ارب روپے ہیں
    زمینداروں پر واجب الادا رقم 212ارب روپے ہے حکومت پر زرعی سبسڈی کی مد میں 17 ارب روپے ہیں کل 13ارب روپے صوبائی محکموں پر واجب الادا ہیں ڈومیسٹک اور کمرشل صارفین پر 14 ارب روپے واجبات ہیں، کیسکو چیف ایگزیکٹو کی پریس کانفرنس۔