ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اس سال بھی رمضان المبارک میں ضلع مظفرگڑھ میں مختلف مقامات پر 8رمضان بازار لگائے جارہے ہیں. جہاں سبزی، پھل، گوشت، مرغی اورانڈے سمیت دیگر ضروریات زندگی کی دیگر اشیاءسستے داموں وافر مقدار میں دسیتاب ہونگی. انہوں نے کہا کہ ان بازاروں میں آنے والوں کے لئے پینے کے پانی , سایہ دار شیڈ اور پنکھوں کا بھی انتظام ہوگا. اس کے ساتھ ساتھ امن وامان کے لیے سکیورٹی انتظامات بھی ہونگے. انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر کے بازاروں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.
یہ بات انہوں نے آج مظفرگڑھ شہر میں فیاض پارک سے متصل قائم رمضان بازار اور خان گڑھ رمضان بازار کے دورے کے موقع پر کہی. اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ظہور حسین بھٹہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر موجود تھے .انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں.انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں رمضان بازار 6 مئی بروز پیر سے باقاعدہ طور پر فنکشنل کردئیے جائیں گے جہاں صبح سے شام تک عوام اپنی ضرورت کی اشیا خرید سکیں گے. انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں نرخ نامہ آویزاں کیا جائے گاجس پر روزانہ کی بنیاد پر نرخ درج کئے جائیں گے، تمام رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء خوردو نوش، سبزی، پھل، گوشت، مرغی کے علیحدہ علیحدہ سٹال لگائے جائیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ اشیاء خوردو نوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.انہوں نے کہا کہ رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر میں آٹا، چینی، دالیں، بیسن، کجھور اور دیگر اشیا وغیرہ سبسڈائزڈ ریٹ پر عام مارکیٹ کی نسبت سستے داموں دستیاب ہونگے انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع کے مخیر حضرات اور سماجی و فلاحی تنظیموں کے تعاون سے ضلع بھر میں مختلف مقامات پر مدنی دسترخوانوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جہاں مسافر, غریب اور مستحق روزہ دار افطاری کر سکیں گے.ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازاروں کا معائنہ کریں اور اشیاء خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنائیں .
Blog
-
مظفرگڑھ کے 8رمضان بازار 6مئی سے فنگشنل ہوجائیں گے
-

شیخ رشید نے ایسا کیا اعلان کیا کہ ریلوے ملازمین دعائیں دینے لگے
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دس مئی کو ماں اور بچہ ہسپتال کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کرینگے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 10 مئی کو وزیر اعظم جس ہسپتال کا افتتاح کر رہے ہیں وہ صرف ماں بچہ کا نہیں بلکہ سب کا ہسپتال ہو گا، اس میں 14 آپریشن تھیٹر ہیں جنہیں بڑھا کر 17 کیا جائے گا، شیخ رشید نے مزید کہا کہ وہ خواتین کےلئے نرسنگ ہسپتال اور نرسنگ کالج بنا رہے ہیں، راولپنڈی میں متعدد گرلز کالج قائم کئے اور آج راولپنڈی نمبر ون ہے، شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب 11مئی کو ریلویز مزدوروں کے اعزاز میں افطاری دینگے جبکہ دس مئی کو وزیر اعظم عمران خان ماں بچہ ہسپتال کے افتتاح کے لئے آئیں تو اس موقع پر وزیر اعظم اور میری طر ف سے ریلویز ملازمین کے اعزاز میں افطاری دی جائیگی . انہوں نے ریلوے ورکشاپ اور سی ڈی ایل مزدوروں کو عید سے قبل 3 ، 3 ہزار دینے کا اعلان کیا .
-

پنجاب ٹیچر یونین ضلع راولپنڈی کا مطالبات کی منظوری کیلئے راولپنڈی پر یس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
راولپنڈی : پنجاب ٹیچر یونین ضلع راولپنڈی کےاساتذہ نے مطالبات کی منظوری کیلئے راولپنڈی پر یس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ تیز دھوپ اور گرمی کے باوجود خواتین اساتذہ بچوں کے ہمراہ احتجاج میں شرکت ہوئیں ۔پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر ڈاکٹر امتیاز عبا سی وچیئر مین طاہر نے کہاکہ ڈسٹرکٹ انٹر ٹرانسفر ان سروس پروموشن کا کوٹہ بحال کیا جائے ۔ اریشریزیشن کے نام تعلیمی اداروں تباہی کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔
-

گوجرخان تیز رفتاری کے باعث سکول وین الٹ گئی 7 بچےزخمی
گجرخان:(عمرآزادبٹ نمائندہ باغی ٹی وی) سکول وین الٹ جانے کے باعث بچے معمولی زخمی ایک شدید زخمی بچی کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق سنگھوری گاوں میں یادگار سرور حسین شہید کے سامنے تیز رفتاری کے باعث سکول وین الٹ گئی جس میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سنگھوری کی بچیاں سوار تھیں گاڑی الٹ جانے کے باعث 7 بچے زخمی ہو گئے جن میں عاشر ، زرمینہ ، طیب ، حفضہ ، ایمان ، مریم اور ارج شامل ہیں تمام بچوں کو رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا جبکہ شدید زخمی ہونے والی طالبہ ارج کوراولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی نمبری RIS 1106جس کو ڈرائیور اکرام ولد پرویز چلا رہا تھا
-

نیا بلدیاتی نظام عوام کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا,شہریار ریاض
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر شہر یار ریاض نے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام عوام کے مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگااور اس کے دوررس نتائج ملکی ترقی پر مرتب ہوںگے۔ نیا بلدیاتی نظام ایک خاموش انقلاب ہے اور وزیراعظم عمران خان نے اقتدار نچلی سطح پر منتقل کرنے کا جو وعدہ کیا تھا پورا کر دیا۔سابقہ ادوار میں بلدیاتی اداروں میں جس طرح کرپشن کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ نئے بلدیاتی انتخابات سے پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہوگا جہاں پر عوام کے اپنے نمائندے عوامی خدمت کے لئے 24 گھنٹے مصروف عمل ہوں گے۔
-

وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کا غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹی”غوری ٹاون”کے خلاف آپریشن جاری
0اسلام آباد:وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کا غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹی”غوری ٹاون”کے خلاف آپریشن جاری ہے.دوران آپریشن زون 4 میں دیگر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے گا۔صبح 6 بجے شروع ہونے والے آپریشن میں 213 دوکانوں کو سربمہر کیا جا چکا ہے.دوران آپریشن پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کو بھی سربمہر کیا گیا ہے۔25 زیر تعمیر دوکانوں 4 شیڈز اور داخلی راستوں پر 2 تعیمرات کو مسمار کیا جا چکا ہے.نالے کی زمین پر قائم ایک مارکیٹ کو بھی مسمار کیا گیا ہے.
غوری ٹاون جے ایس بلاک میں زیر تعمیر دفاتر اور عمارتوں کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔رحمن بلاک کے داخلی راستوں پر بنائے گئے گیٹ کو بھی مسمار کیا گیا ہے۔
گرین سپائر کے پی ڈبلیو ڈی میں واقع لگثری آفس کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کی ٹیمیں ڈرائیکٹر انفورسمنٹ اور اسٹنٹ کمشنر رورل کی سربراہی میں آپریشن کر رہی ہیں۔سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔عوام الناس غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز میں پلاٹس کی خرید و فروخت سے اجتناب کریں۔سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی ویب سائٹس پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی فہرست طویل عرصے سے موجود ہے۔عوام کو مالی تحفظ فراہم کرنے کیلئے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کے خلاف تشہیری مہم بھی گاہے بگاہے چلائی گئی ہیں۔ -

گوجرخان ٹریفک وارڈن کی اعلی کاکردگی پر سماجی رہنماوں کی مبارکباد
راولپنڈی(عمرآزادبٹ،نمائندہ گجرخان) شہر سے ٹریفک کے مسائل ختم ہورہے ہیں اور عوام مسائل ختم کرنے پر ٹریفک وارڈن کو مبارکباد پیش کرتی ہے باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق انچارج ٹریفک وارڈن انسپکٹر محمد قاسم اور انسپکٹر سعید رسول نے تمام عملہ سمیت شہر بھر میں قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں کو بھاری جرمانے کئے بعض گاڑیوں رکشوں اور موٹرسائیکل سواروں سمیت دیگر پر مقدمات بھی درج کرائے اس موقع پر معروف سماجی شخصیات پہلوان اکرام جلیل کیانی و دیگر نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹریفک وارڈن کی ٹیم نے رکشہ اور موٹرسائیکل سواروں کے علاوہ کار کیری اور دیگر گاڑیوں کے خلاف بلیک پیپر اور ٹریفک میں خلل ڈالنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کر کے عوام کے دل جیت لئے اس موقع پر ٹریفک انچارج کا کہنا تھا کہ قانون صرف رکشہ یا موٹرسائیکل والے کے لئے نہیں بلکہ شہر میں چلنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کے لئے ہے ڈرائیور حضرات گاڑی کے مکمل کاغذات لائسنس اور سلنڈر کی فٹنس اور روٹ پرمٹ کے ہمراہ روڈ پر آئیں اور گاڑیوں کے اوپر سرخ نیلی و دیگر لائٹوں کو اور کالے پیپر کو فورا اتار کر اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں اس سے قبل مقامی ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر بھی ٹیلی فون پر انچارج ٹریفک وارڈن انسپکٹرمحمد قاسم کو شہر بھر میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے پر مبارکباد پیش کر چکے ہیں
-

ضلع امن کمیٹی رمضان میں فعال کردارادا کرے گی ،اظہار بخاری
راولپنڈی:چئیرمین امن کمیٹی سید اظہار بخاری نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع امن کمیٹی رمضان میں فعال کردارادا کرے گی،ضلعی انتظامیہ مسجدوں و امام بارگاہوں میں سیکیورٹی یقینی بنائے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر متحد ہوں اور اسلام دشمنوں کی مذموم سازشوں کا مقابلہ کریں انہوں نے کہا رمضان برکتوں کا مہینہ ہے اس لئے ماہ رمضان کو سعادت سمجھ کر اس میں ہر قسم کے اختلافات کو دور کرنا ہوگا.
-

پاکستان میں اب گاڑیاں ہو گی تیار، وزیراعظم نے اہم اعلان کر دیا
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں مکمل طور پر گاڑی تیار ہو گی ،اس فیکٹری سے چالیس ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی نئی پالیسی میں سرمایہ کاروں کی تمام رکاوٹیں دورکردی ہیں، دو ڈھائی کنال کی جگہ پر چالیس ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا، پہلی بار میں پاکستان میں مکمل طور پر گاڑی تیار ہو گی، اس فیکٹری سے لوگوں کو روزگار ملے گا، حکومت کی آمدنی بھی بڑھے گی اور یہ گاڑیاں ملک سے ایکسپورٹ بھی ہوں گی. انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو ریلیف دیں،آسانیاں پیدا کریں. انویسٹرز کے لیے آسانیاں پیدا کر دیں،
-

ملک میں کس کی حکومت ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا انکشاف کر دیا
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے رمضان سے پہلے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ثبوت ہے کہ ملک میں آئی ایم ایف کی حکومت ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگیزیب نے کہا کہ پٹرول مہنگا ، گیس اور بجلی مہنگی، کیونکہ وزیر ہی آئی ایم ایف کا ہے ،وزیر کے بعد اب گورنراسٹیٹ بنک اورایف بی آرکا چیرمین بھی آئی ایم ایف کا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اپنی نااہلی اور نالائقی کا بدلہ عوام سے لیا جا رہا ہے ،کہاتھا نہ ہوشیاررہنا،چور،ڈاکواوراین آراوکےنعروں کاشورعوام پرنئےظلم کاپیش خیمہ ہوتا ہے،آئی ایم ایف جانے پرخودکشی کرنےکادعویٰ کرنیوالے نے ملک اورقوم کوآئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا، انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ٹیکس ریونیو میں 450 ارب کاخسارہ بھی کیا ن لیگ حکومت کی وجہ ہے؟