Baaghi TV

Blog

  • ہواوے اور دبئی میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا معاہدہ ہو گیا

    ہواوے اور دبئی میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا معاہدہ ہو گیا

    ہواوے اور دبئی نے فائیو جی معاہدہ پر دستخط کئے ہیں اور یہ معاہدہ تقریبا 50 بلین یوآن کا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اگلے پانچ برسوں میں‌ دبئی نیٹ ورک کا فائیو جی پروجیکٹ دنیا کا بڑا پروجیکٹ ہو گا. اس لمحے کا جشن منانے کے لئے، دبئی کے بادشاہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہواوے موبائل فون کا تین منٹ کا خصوصی اشتہار(ایک ملین ڈالر) تازہ ترین پرچم بردار موبائل فون میٹ 20 کے لئے برج خلیفہ ٹاور پر چلایا جائے گا. اس دوران ارد گرد کی تمام عمارتوں‌ کو سیاہ رکھا جائے گا. یہ اشتہار دبئی کے بادشاہ کی طرف سے ہواوے کمپنی کیلئے مفت دیا گیا ہے.

    یاد رہے کہ چند دن قبل وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی سے 40منٹ میں ڈاؤن لوڈ ہونے والی فلم 3.5سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی اور پاکستان میں’ ہواوے‘ نے فائیو جی ٹیکنالوجی لانچ کر دی ہے اب صرف اس کے بیسکس پر کام کیا جارہا ہے اور جلد یہ تمام لوگوں کے لیے میسر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فائیو جی ٹیکنالوجی آنے کے بعد ٹیلی ویژن کا چہرہ ہی بدل جائے گا اور میڈیا کی ہیت بھی بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تھری جی اور فائیو جی انٹرنیٹ چل رہا ہے لیکن بہت جلد فائیو جی ٹیکنالوجی میسر ہو گی۔

  • کرائے دار کے ہاتھوں دکان مالک زخمی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی)
    نواں کوٹ میں کرائے دار کے ہاتھوں دوکان مالک زخمی، تفصیلات کے مطابق تھانہ بھکھی کے علاقہ نواں کوٹ میں دکان مالک عبدالجبار ولد جمال قوم ملک نے اپنی دکان اشرف نامی آدمی کو کرائے پر دے رکھی تھی. دوکان کا کرایہ وصول کرتے وقت مالک دکان اور کرائے دار میں تلخی ہئوئی تو کرائے دار محمد اشرف نے اپنے مالک دکان کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا. جسے شیخوپورہ ہسپتال لے جایا گیا. جہاں سے سیریس حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا..بھکھی پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے

  • عید الفطر، پردیسیوں‌ نے آبائی شہروں‌ کا رخ‌ کر لیا، بس اڈوں‌ پر شدید رش، ٹرانسپورٹرز دوگنا کرایہ وصول کرنے لگے

    عید الفطر، پردیسیوں‌ نے آبائی شہروں‌ کا رخ‌ کر لیا، بس اڈوں‌ پر شدید رش، ٹرانسپورٹرز دوگنا کرایہ وصول کرنے لگے

    ملک بھر کے دیگر شہروں‌ کی طرح لاہور سے بھی عید منانے کیلئے پردیسیوں نے اپنے آبائی علاقوں‌ کا رخ‌ کر لیا ہے تاہم انہیں‌ اپنے گھروں‌کو جانے کیلئے سخت پریشانیوں‌کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے. ٹرانسپورٹر حضرات کرائے بھی زیادہ وصول کر رہے ہیں اور حکومتی اداروں‌کی کارکردگی بھی کمزور دکھائی دے رہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عیدالفطر ہو یا عیدالاضحی پردیسیوں‌کو ہر عید کے موقع پر چھٹیوں‌میں‌ شدید رش کی وجہ سے اپنے آبائی علاقوں میں‌ جانے کیلئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے. امسال عید الفطر کے موقع پر بھی ایسی ہی صورتحال دکھائی دے رہی ہے. گرمی اس قدر زیادہ ہے کہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جبکہ دوسری طرف بس اڈوں، ٹرینوں اور دیگر گاڑیوں میں‌زبردست رش کی صورتحال ہے. مسافروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عید پر جو سپیشل ٹرینیں‌چلانے کا اعلان کیا گیا ہے یہ بہت کم ہیں حکومت کو اس سلسلہ میں مزید اقدامات اٹھانے چاہئیں.

  • گرین پنجاب ایک دھوکہ یا نقلی نعرہ

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں الٹی گنگا بہتی واضح طور پر دیکھی جا سکتی کے
    حکومت گرین پاکستان مہم چلا رہی ہے جبکہ شیخوپورہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون سے درخت کاٹے جا رہے ہیں

    کیا کوئی درخت کاٹنے والو‍ں سے پوچھے گا کہ کس کی اجازت سے یہ درخت کاٹے گئے؟ شاید کسی کے پاس فرصت ہی نہیں

    موسم کی شدتیں جوں جوں بڑھتی جا رہی ہیں ہمارے تیور بھی توں توں بدلتے جا رہے ہیں درخت جو گرمی کی شدت کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں شیخوپورہ میں انہی کی کٹائی دھڑلے سے جاری ہے اس پر مستزاد یہ کہ کوئی روکنے والی بھی نہیں

    کیا یہ درخت متعلقہ سرکاری محکمہ کی اجازت سے کاٹے گئے یا یہ کٹائی ملی بھگت کا نتیجہ ہے، عوام بہرحال جاننا چاہ رہی ہے

  • فاروق آباد میں چھت گرنے سے 5 مزدور شدید زخمی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) فاروق آباد گورونانک پورہ تاراں والا بازار میں مکان کی چھت کی لپائی کے دوران چھت نیچے گر گئی-
    چھت گرنے سے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے-
    ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر ملبے تلے افراد کو نکال کر طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا –
    زخمی ہونے والے مزدوروں میں محمد نوید ولد حنیف 32 سال، یسین ولد قیصر 27 سال، انتظار حسین ولد فلک شیر 27 سال، عقیل ولد ارشد 11 سال اور اویس ولد منیر شامل ہیں-

  • لودھراں : بس اور کار کے درمیان تصادم

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کہروڑپکا روڈ پر میجر امین باغ کے قریب کار اور بس وڑائچ طیارہ کے درمیان تصادم

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور سے بس وڑائچ طیارہ منزل کی طرف رواں تھی کہ ایک کار کے درمیان تصادم ہو گئی جس کے نیجے میں بس روڈ سے نیچے کھیتوں میں چلی گئی جس کے نیجے میں دو افراد جن میں ایاز احمد ولد بشیر احمد عمر 23 سال اور مختیار والد رمضان عمر 22 سال موقع پر فوت ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈکوارٹر لودھراں میں منتقل کر دیا گیا ہے ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کی ۔

  • چھت پر جانے کی ضرورت نہیں، موبائل سے چاند کیسے دیکھ سکتے ہیں؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    چھت پر جانے کی ضرورت نہیں، موبائل سے چاند کیسے دیکھ سکتے ہیں؟ فواد چوہدری نے بتا دیا

    وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر واضح طور پر کہا ہے کہ عوام کو شش و پنج کی ضرورت نہیں ہے عید الفطر 5 جون کو ہی ہوگی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فواد چوہدری نے کہاکہ رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ بھی یہی ہو گا. ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں‌ جب پرانا دور تھا تو لوگ چھت پر جا کر چاند دیکھا کرتے تھے لیکن اب یہ دور گزرگیا ہے. آپ اب موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے کمرے میں بیٹھ کر چاند دیکھ سکتے ہیں ۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ہم نے 5 سال کے لئے قمری کیلنڈر بنایا ہے اور پاکستان میں 5 جون کو ہی عید الطفر ہوگی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی اور چاند دیکھنے کے لیے بڑے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں ہے، ٹیکنالوجی کی مدد سے آسانی سے پتا لگایا جاسکتا ہے کہ چاند کب نظر آئے گا جبکہ دوسری جانب ملک بھر کے علماء نے واضح طور پر کہا ہے کہ رویت کے بغیر چاند دکھائی دینے کا اعلان شرعی طور پر درست نہیں‌ہے.

  • جاسوسی کا الزام، سزا پانے والے دو فوجی اور ایک سول افسر کو جیل حکام کے حوالے کر دیا گیا، آئی ایس پی آر

    جاسوسی کا الزام، سزا پانے والے دو فوجی اور ایک سول افسر کو جیل حکام کے حوالے کر دیا گیا، آئی ایس پی آر

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ جاسوسی کے الزام میں‌ سزا پانے والے دو آرمی اور ایک سویلین افسر کو سول جیل حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 30 مئی کو سزا پانے والے تینوں افسران کو جرائم کی تصدیق کے فوری بعد حراست میں لے لیا گیا تھا اور تینوں افسران ٹرائل کے دوران فوج کی حراست میں رہے۔

    جاسوسی کے الزام میں دو اعلیٰ فوجی افسران کو سزائے موت، ایک کو 14 سال قید، بڑی خبر آگئی

    یاد رہے کہ 30 مئی کو آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ تین افسران کو جاسوسی کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے. مجرمان نے حساس معلومات دوسرے ملکوں کو لیک کی تھیں.

  • ورلڈ کپ، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کا اہم میچ آج ڈھائی بجے شروع ہو گا

    ورلڈ کپ، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کا اہم میچ آج ڈھائی بجے شروع ہو گا

    کرکٹ ورلڈ کپ میں آج اوول کے میدان میں‌ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیشن کی ٹیموں میں‌ میچ پڑے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ انگلینڈ میں‌ ہو رہے ہیں. اسی سلسلہ میں آج کرکٹ کے حوالہ سے تاریخی گراؤنڈ اوول میں بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں‌ کے مابین ٹاکرا ہو گا. میچ کا آغاز دوپہر ڈھائی بجے ہو گا.

    یاد رہے کہ 2207 کے ورلڈ کپ میچ میں‌ بنگلہ دیش نے پروٹیز کو شکست دی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو کرکٹ‌ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے 104 رنز سے شکست دے دی تھی.

    یاد رہے کہ پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے ہار چکا ہے.

  • سپریم کورٹ کا حکم، پی آئی اے کے چھ ایئربس طیاروں کی خریداری میں گھپلوں کی تحقیقات کا آغاز

    سپریم کورٹ کا حکم، پی آئی اے کے چھ ایئربس طیاروں کی خریداری میں گھپلوں کی تحقیقات کا آغاز

    سپریم کورٹ کے احکامات پر ایف آئی اے نے پی آئی اے کے چھ ایئربس 310 طیاروں کی خریداری سے متعلق بد عنوانی کی تحقیقات کا آغاز کر دیا اور اس حوالہ سے چیف ٹیکنیکل افسر سمیت دیگر متعلقہ افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے یہ تحقیقات 2004 میں ڈرائی لیز پر حاصل کردہ چھ ایئر بس300 طیاروں کے حوالے سے کی جارہی ہیں. کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے 2012 میں لیز کے خاتمے پر مینٹینس کی مد میں ادا شدہ 57 ملین ڈالرزکی واپسی کا کلیم کیا جس پر ایئر بس نے کلیم کی ادائیگی کے بجائے پی آئی اے کو مذکورہ طیاروں کی ملکیت جاری کر دی. طیاروں کی یہ ملکیت مبینہ معاہدے کے تحت 32 ملین ڈالرز کے عوض جاری کی گئی ہے.

    رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ ایئر بس نے پی آئی اے کے نام 15 ملین ڈالرز اد اکرنے کیلئے کریڈٹ نوٹ جاری کیا اور اس کریڈٹ نوٹ کی ادائیگی بھی ابھی تک پی‌ آئی اے کو نہیں‌ کی گئی ہے. یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں سابق ایم ڈی کیپٹن ندیم یوسف زئی جو 2012 میں تعینات تھے، ان کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے جبکہ سابق ایم ڈی کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کے ذمہ دار مبینہ طور پر اس وقت کے چیئرمین پی آئی اے ہیں.

    واضح‌ رہے کہ پی آئی اے کے چھ ائربس 310 طیاروں کی خریداری کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر پی آئی اے کے چیف ٹیکنیکل آفیسر اور دیگر عہدیداران کو طلب کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں. ایف آئی اے کی طرف سے 2004سے2012 کے دوران تعینات سی ٹی او اور چیف انجینئرز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں. اسی طرح چیف ٹیکنیکل افسرسے طیاروں کے مرمتی کام کے حوالے سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیاہے۔ یاد رہے کہ پی آئی اے میں اس سے قبل بھی بے ضابطگیوں‌کے کئی واقعات سامنے آتے رہے ہیں اور قومی ایئر لائن کو کرپشن کے واقعات کے سبب شدید خسارے کا سامنا رہا ہے.