Baaghi TV

Blog

  • اندرون سندھ میں ایڈز کے بعد کراچی میں جان لیوا بیماری سامنے آ گئی

    اندرون سندھ میں ایڈز کے بعد کراچی میں جان لیوا بیماری سامنے آ گئی

    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی شہرکے دس سے زائد مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس سامنے آیا ہے، صدر ، گڈاپ، گلشن اقبال ،کورنگی ،لانڈھی ،بلدیہ ،لیاقت آباد ،سائٹ ،اورنگی اور دیگر علاقے شامل ہیں. تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے، کراچی شہر سے رواں سال 2 پولیو کے کیسز پہلے ہی سامنے آچکے ہیں ،دوماہ میں گڈاپ کے مختلف مقامات سے6،گلشن اقبال سے سیوریج کے4 ماحولیاتی نمونوں میں وائرس سامنے آیا ،تمام مقامات پر وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 سامنے آیا ہے، پاکستان میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 ہی بچوں کی زندگیوں کو متاثر کررہا ہے .وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے کہا ہے کہ خدارا والدین بچوں کومعذوری سے بچانے کیلیے قطرے ضرور پلائیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بنوں میں پولیووبا کی شکل اختیار کرگیا ہے بنوں ڈویژن پولیو وائرس کیلیے خطرناک ترین ہوگیا ہے،صرف بنوں ڈویژن سے 11 کیسوں کا سامنے آنا لمحہ فکر یہ ہے، بابر بن عطا نے مزید کہا کہ والدین من گھڑت پروپیگنڈے سے ہوشیاررہیں ،انسداد پولیوویکسین نے دنیا بھرسے پولیوکا خاتمہ کیا ہے، انہوں نے قوم سے اپیل کی عید کےبعد ہونے والی مہم کوکامیاب بنانے میں اپنا کردارادا کریں .

  • پی ٹی ایم کا بیانیہ نیا نہیں ،فواد چودھری

    پی ٹی ایم کا بیانیہ نیا نہیں ،فواد چودھری

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کا بیانیہ نیا نہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فودا چودھری نے کہا کہ کشمیر اور پنجاب بارڈر ہیں پاک/انڈیا کا جس طرح افغان جنگ کے شعلوں کی حدت پہلے پختونخواہ کو جلاتی ہے، پی ٹی ایم کا بیانیہ نیا نہیں پاکستان بننے کے بعد پہلا سیکیورٹی چیلنج پختونستان کا شوشہ تھا، بھارت سے بعد میں معاملات خراب ہوئے۔ روس نے اس معاملے کو ہوا دی اب این ڈی ایس اور را کر رہے ہیں

    واضح رہے کہ پی ٹی ایم کے اراکین اسمبلی نے وزیرستان میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد دو اراکین اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، محسبن داوڑ نے مطالبہ کیا تھا کہ وزیرستان سے فوج کو نکالا جایے، یہی مطالبہ پہلے ٹی ٹی پی کرتی تھی . پی ٹی ایم کی جانب سے وزیرستان میں پاک فوج پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے. ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان نےرپورٹ تیارکرکے خیبرپختونخوا حکومت کو بھیج دی ہے. رپورٹ کے مطابق 25مئی کوعلاقہ بویہ میں 12 عمائدین کے ساتھ مذاکرات کیے گئے مذاکرات میں حکام دھرناختم کرنے کی شرط پر ایک مشتبہ شخص کو رہا کرنے پرآمادہ ہوئے ،ایم این اےعلی وزیر ،محسن داوڑ کے اکسانے پرمظاہرین دوبارہ چیک پوسٹ پرجمع ہوئے،26 مئی کو ایم این ایز 300 حمایتوں کو لے کر چیک پوسٹ پہنچے، سیکیورٹی فورسزنے احتجاجی کیمپ میں شامل ہونے کیلیے پارلیمنٹرنیزکو دوسراراستہ اختیار کرنےکا کہا، رپورٹ کے مطابق ایم این اے علی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ،علی وزیرنے مظاہرین کو چیک پوسٹ پرحملے کےلیے اکسایا ،پی ٹی ایم کے دوپارلیمنٹرینز نےخاڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی قیادت کی ،مظاہرین نےچیک پوسٹ پرپتھراؤکیا ،پارلیمنٹیرین کیساتھ مسلح افرادنےچیک پوسٹ پرفائرنگ کی ،رپورٹ کے مطابق چیک پوسٹ پرمختلف اطراف سے فائرنگ کی گئی، ،مظاہرین نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی ،شرپسندوں کی گولیاں مظاہرین اور پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں کو لگیں .

    واضح رہے کہ پی ٹی ایم نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے. پی ٹی ایم کے دو اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا جا چکا ہے جنہیں ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالہ کر دیا گیا ہے.

  • ججز کے خلاف ریفرنس، وکلاٰ برادی 14 جون کو ججز سے یکجہتی کرے گی

    ججز کے خلاف ریفرنس، وکلاٰ برادی 14 جون کو ججز سے یکجہتی کرے گی

    حکومت کی جانب سے ججوں کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر جہاں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے وہیں وکلاء برادری بھی میدان میں آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ججز کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت 14 جون کو ہو گی،سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن آف پاکستان نے 14جون کے دن کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت امان اللہ کنرانی نے کی ۔اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ 14جون کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے یکجہتی کے طور پر منا یا جائے گا ۔ممبر پنجاب بار کونسل قوسین فیصل مفتی نے وکلاء سے اپیل کی ہے کہ وہ آزاد عدلیہ کی جدوجہد میں بھر پور ساتھ دیں ،وکلاء اتحاد زندہ باد حکومت کی جانب سے ججز کے خلاف ریفرنس کی مذمت کرتا ہے. یہ عدلیہ کی‌آزادی پر حملہ ہے.14 جون کو وکلاء برادری ملک بھر میں ججز کے ساتھ یکجہتی کرے گی .

     

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس،سماعت کب ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

    ججز کے خلاف ریفرنس،میڈیا کوکب تفصیلات بتائیںگے؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

    ججز کے خلاف ریفرنس، حکومت کر بڑا دھچکا، اتحادی الگ ہو گئے

    ججز کے خلاف ریفرنس ،اراکین سینیٹ نے ایسا کام کر دیا کہ حکومت پریشان ہو جائے

     

  • عید کے موقع پر کرایوں میں اضافہ، عوام پریشان، اسمبلی میں قرارداد جمع

    عید کے موقع پر کرایوں میں اضافہ، عوام پریشان، اسمبلی میں قرارداد جمع

    عید الفطر سے قبل کرایوں میں اضافے سے عوام پریشان، ترانسپورٹر نے غریب عوام سے عیدی لینا شروع کر دی، کرایوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں سےعوام کی اپنے آبائی شہروں کو واپسی شروع ہو گئی ہے. جس کی وجہ سے لاری اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے اور بس مالکان نے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے.جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے بھی ہوتے ہیں .عید منانے کے لئے اپنے آبائی علاقوں میں جانے والے ٹرانسپورٹروں کے اس ظالمانہ رویہ کی وجہ سے بس اڈوں پر بے یارومدد گار نظر آتے ہیں. عید قریب آتے ہی کرایوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے. قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ،جس میں کہا گیا کہ عید قریب آتے ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے ،قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ مسافروں سے زائد کرائے لینے والے ٹرانسپورٹر کیخلاف ایکشن لیا جائے ،ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے کیا ہے ، ٹرانسپورٹرزمسافروں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں زیادہ کرائے لے رہے ہیں

  • پنجاب کا بجٹ کب پیش ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے بتا دیا

    پنجاب کا بجٹ کب پیش ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب نے بتا دیا

    پنجاب کا بجٹ 14 جون پیش کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بجٹ پیش کرنے کی سمری منظور کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سمری میں تین تاریخیں دی گئی تھی، وزیراعلیٰ نے 14 جون کو بجٹ پیش کرنے کی سمری منظور کر لی ہے ،بجٹ میں صوبائی ٹیکس وصولی کا ہدف 283 ارب مقرر کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، سیکرٹری خزانہ عبداللہ خان سنبل نے سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجی تھی، وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ خزانہ کو وزراء کے ان پٹ کو بھی بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت 14 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔

    پنجاب کے بجٹ میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے 3 ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے. جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ یکم جولائی سے فعال ہو گا، جس میں 18صوبائی محکموں کےدفاترقائم ہون گے ،ہرمحکمےکاسربراہ سپیشل سیکرٹری ھوگیاجبکہ سیکرٹریٹ کاسربراہ ایڈیشنل سیکرٹری ھوگا

  • سرگودھا تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی،منشیات فروش گرفتار

    سرگودھا تھانہ کڑانہ پولیس کی کاروائی،منشیات فروش گرفتار

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی)ایس ایچ او تھانہ کڑانہ کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی، گرفتارملزم سے 1500گرام ہیروئن سمیت ہزاروں روپے رقم وٹک برآمد
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کڑانہ حافظ نوید اکرم نے سب انسپکٹر محمد اشرف اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ممتاز پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر92جنوبی ریڈ کرکے ملزم محمد یوسف ولد عطاء اللہ سکنہ گجرات کو ہیروئن فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ملزم کے قبضہ سے ہیروئن1500گرام اور رقم وٹک مبلغ25ہزار روپے برآمد ہوئی۔گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ کڑانہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

  • پٹرول کا مہنگا ہونا عوام کے لئے حکومت کی طرف سے عیدی ہے، مریم اورنگزیب

    پٹرول کا مہنگا ہونا عوام کے لئے حکومت کی طرف سے عیدی ہے، مریم اورنگزیب

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیٹرول کا4 روپے26 پیسےمہنگا ہونا وزیراعظم کی ایڈوانس عیدی کی قسط ہے،جب بجٹ آئی ایم ایف بنائے گا توایڈوانس عیدی کی اقساط مرحلہ وارآئیں گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پیٹرول مہنگا ہونے پررد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جب سے نالائق اورووٹ چورحکومت عوام پرمسلط ہے ہرروزبُری خبرآرہی ہے ،عید سے پہلے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھی دشمنی کےمترادف ہے،ہرروزعوام کوآئی ایم ایف کی طرف سےتحفہ ملےگا، مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ گھبرانا نہیں،ابھی آئی ایم ایف کابجٹ آناہے ،پیٹرول،گیس اوربجلی کے نرخوں میں تاریخی اضافے نےعوام کی کمرتوڑدی،پیٹرول مہنگا ہونے سے پچھلے 9ماہ کے مہنگائی کے سونامی میں مزیداضافہ ہوگا.

    واضح رہے کہ حکومت نے عیدالفطر سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 50 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 112 روپے 68 پیسہ فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

    گزشتہ ماہ پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے کا اضافہ کیا گیا تھا جس پراپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا تھا.

  • پتوکی نہر میں ایک شخص ڈوب گیا

    پتوکی نہر میں ایک شخص ڈوب گیا

    پتوکی:
    روسہ ٹبہ کے قریب ایک شخص نہر میں ڈوب گیا. جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ڈوبنے والے شخص کا نام سردار بتایا جا رہا ہے عمر ستر سال کوٹ گاما تحصیل پتوکی کا رہائشی ہے۔تاحال نعش برآمد نہیں ہو سکی۔

  • بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

    بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

    سیاچین گلیشیر میں بھارتی فوج کے کرنل نے اپنی ہی بندوق سے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیاچن گلیشیئر پر نوبرا سب ڈویژن کے پرتاب پور علاقے مٰیں کرنل روہت سنگھ سولانکی نے خود کشی کی ہے جس کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں،بھارتی فوج کے کرنل نے خود کو گولی ماری جسے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم وہ راستے میں ہلاک ہوگیا. کرنل روہت سنگھ سولانکی 6 ایم اے ایچ اے آر سے وابستہ تھا.

     

     

    بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

    واضح رہے کہ سال 2018 کے دوران 80 بھارتی فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ بھارتی فضائیہ میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی۔ جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 426 ہوگئی ہے.

  • اگر کھلاڑی ورلڈ کپ میں یہ کام کریں تو تاحیات مفت بجلی دیں گے، اعلان ہو گیا

    اگر کھلاڑی ورلڈ کپ میں یہ کام کریں تو تاحیات مفت بجلی دیں گے، اعلان ہو گیا

    پنجاب کے صوبائی وزیر نے اعلان کیا ہے کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ 2019 جیت گیا تو تمام کھلاڑیوں کو تاحیات مفت بجلی فراہم کی جائے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ورلڈ کپ میں جم کر کھیلیں. اورپاکستان کا نام روشن کریں. ان کے گھروں کو ہم روشن کر دیں گے. وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ جیت جاتا ہے تو میچ کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کومفت بجلی فراہم کی جائے گی .محکمہ توانائی پنجاب کھلاڑیوں کے گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز لگا کر کلین انرجی مہیا کریگا .

    واضح رہے کہ پاکستان ورلڈ کپ کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے ہار چکا ہے، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 105 رنز بنائے اور 105 پر ساری ٹیم آوٹ ہو گئی. ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر اپنا ہدف پورا کیا اور میچ جیت گئے .