بلوچستان لیویز ایکٹ 2010 کے تحت اگر ایف آئی آر لیویز آفیسر درج کرتے تو آج انصاف کی آواز دوبالا ہوتا لیویز وہ قبائلی فورس ہے جہنوں نے ہمیشہ خطے کی امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر قربانیاں دی ہیں قبائلی فورس لیویز نے ہمیشہ جان ہتھیلی پر رکھ قوم و ملک کی خاطر اپنے جانیں قربان کئے ہیں جو کسی سے ڈھکی چپی نہیں ہیں لیویز فورس وہ واحد فورس ہے جہنوں نے دیگر سیکیورٹی اداروں سے ملکر بلوچستان بھر میں دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے میں اپنا قلیدی کردار ادا کیا ہے اگر بی ایریا میں ایف آئی آر لیویز آفیسران درج کرتے تو آج شاید انصاف ہوتا کسی غریب کو ایف آئی آر درج کرنے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کانا پڑتا آج میں جولکھنے جارہا ہوں وہ کھڑواہ ضرور ہے لیکن سچ ہے جی ہاں میں اس تحریر کے ذریعے اعلی آفیسران سے انصاف کے منتظر ضرور ہوں 26 مئی کو ایک افسوناک واقع زیارت کے علاقے کچ میں پیش آتا ہے جہاں 75 سالہ بوڑھا شخص کی اکلوتے بیٹے کو سہولت کاروں کی مدد سے 4 نقاب پوش اغوا کار اغوا کرتے ہیں اور 75سالہ بوڑھا شخص ایف آئی آر کےلئے دربدر کی ٹھوکریں کاکر آخر مجبور ہوتا ہے کیونکہ نائب تحصیلدار ہدایت اللہ کی جانب سے ایف آئی آر درج نہیں ہوتا جس کے لئے بہانا پہ بہانا ہوتا 75 سالہ بوڑھے شخص سیدہان مری کے مطابق نائب تحصیلدار نے کہا کہ ایف آئی آرہرنائی کے تحصیل شاہرگ میں درج ہوتا ہے کیونکہ مغوی کے سہولت کار اور آپ انہی علاقے کے رہائشی ہیں جناب نائب تحصیلدار صاحب واقع آپ کے علاقے کچ میں پیش آیا چھاپہ آپ نے سہولت کاروں کے گھر میں لگایاروز اول سے ایف آئی آر درج کرنے کی یقین دہانی آپ نے کرائی تو اب شاہرگ میں ایف آئی آر درج کیسے ہوگا کاش کہ اگر آج لیویز آفیسران ایف آئی آر درج کرتے تو شاید ایسے بوڑھے اور لاچار شخص کو انصاف ضرور ملتا آخر میں بوڑھے شخص کی فون پر حالات کو دیکھ کر صرف اتنا لکھوں گا کہ صوبائی حکومت لیویز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر لیویز آفیسران ہی کو درج کرانے کی ایکٹ منظوری دی حائے تاکہ کسی غریب اور لاچار شخص کو اسطرح کی ٹھوکریں نہ کھانے پڑئیں۔
Blog
-

خوشاب میں ڈاکخانہ ملازمین کا صحافیوں پر تشدد، پی ایف یو جے کا شدید احتجاج، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ
پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے الیکٹرانک میڈیا ڈسٹرکٹ خوشاب کے صدر رانا ظہیر ساجد پر حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے عہدیداروں نے رانا ظہیر اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ پنشنرز کے مسائل حل کرنے کیلئے جانے والی صحافیوں کی ٹیم پر حملہ کر کے انہیں زخمی کرنے والے پوسٹ ماسٹر اور دیگر کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے۔ خوشاب ڈاکخانہ کے پوسٹ ماسٹر اور ان کے سٹاف نے رانا ظہیر اور ان کے سٹاف پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کیا جبکہ ان کا کیمرہ بھی چھین کر توڑ دیا تھا۔ پی ایف یو جے لیڈرشپ نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی انتظامیہ واقعہ کا فوری نوٹس لے اور مجرموں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ پی ایف یو جے کی قیادت نےصوباٸی حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کی سکیورٹی کو یقینی بنائے۔ پی ایف یو جے کی طرح دیگر صحافتی تنظیموں نے بھی خوشاب میں صحافیوںپر حملہ کی شدید مذمت کی ہے.
یاد رہے کہ ڈاکخانہ ملازمین نے خوشاب میں صحافیوں پر حملہ کر کے 3 صحافی زخمی کر دیے ہیں جس پر صحافتی برادری سراپا احتجاج ہے.
-
خوشاب میں ڈاکخانہ ملازمین کا کوریج کرنے والی صحافیوں کی ٹیم پر حملہ، بدترین تشدد سے 3 زخمی، کیمرے توڑ ڈالے
بزرگ پنشنرز کے مسائل حل کرنے کیلئے ڈاک خانہ خوشاب جانے والی میڈیا ٹیم پر ڈاکخانہ ملازمین نے بدترین تشدد کیا اور ان کے کیمرے توڑڈالے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاک خانہ ملازمین کے تشدد سے سماء ٹی وی کے رانا ظہیر، آپ نیوز کے ستار مرزا اور ہم نیوز کے وقاص شامل ہیں. زخمی صحافیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد میں داخل کروا دیا گیا ہے. خوشاب میںپیش آنے والے اس واقعہ کی جوہر آباد خوشاب سمیت ملک بھر کی تمام صحافتی تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے اور صحافیوں پر بلاوجہ بہیمانہ تشدد کرنے والے ڈاکخانہ ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.
رانا ظہیر جو اس واقعہ میںبری طرح زخمی ہوئے ہیں. خوشاب میںالیکٹرونک میڈیا کے صدر ہیں. وادی سون پریس کلب کے عہدیداران الطاف چغتائی، ملک احمد سعید اعوان اور ملک زاہد فاروق اعوان و دیگر نے اس افسوسناک واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے ڈی سی او خوشاب سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.
پی ایف یو جے اور پاکستان میڈیا کونسل نے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے.
-
وہاڑی : ایک اور روڈ ایکسڈینٹ ہو گیا
بریکنگ نیوز
وھاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) اڈا ٹھینگی نزد جامع خالد بن ولید ملتان روڑ کے پاس کوچ اور کار میں تصادم دو افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے ہیں ریسکیو 1122 وہاڑی کو اطلاع ملتے ہی ایمبولینسیز اور ریسکیو وہیکل روانہ کر دیں۔ 2 لوگ موقع پر جاں بحق اور 6 سے 7 شدید زخمی ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈکوارٹر وہاڑی میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ -

ضلعی افسران کی سالانہ کانفرنس
*چنیوٹ*
ریسکیو ہیڈکوارٹر میں ضلعی افسران کی سالانہ کانفرنس ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چنیوٹ مس طاہرہ خان سال 2018کی بہترین آفیسر منتخب ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان کا خاتون آفیسر کو خراج تحسین ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صوبہ بھر میں ضلعی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں غیر معمولی اقدامات اٹھانے پر چنیوٹ کی خاتون آفیسر مس طاہرہ خان کو پنجاب میں سال 2018 کی بہترین ایمرجنسی آفیسر منتخب کیا گیا جس پر ڈی جی ریسکیو پنجاب تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز اور ہیڈ آف ونگز نے انہیں خراج تحسین اور سلیوٹ بھی پیش کیا -
وہاڑی عید کی خوشیوں ماند پڑ گئی
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) بورے والا میں بس گجر طیارہ الٹ گیا
تفصیلات کے مطابق بس گجر طیارہ لاہور سے واپس بہاولپور آ رہی تھی جو بورے والا کے قریب رکشے کو بچاتے ہوئے الٹ گئی بس کی چھت بھی مسافروں سے بھری ہوئی تھی جو عید کے لئے اپنے گھروں کو جا رہے تھے اب تک چھ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے اکثر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے پہنچ کر زخمیوں کو اٹھایا جن کو ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی ، تحصیل ہسپتال ہیڈکوارٹر بورے والا میں منتقل کیا گیا ہے جن کی حالت نازک ہے ان کو ملتان نشتر میں ریفر کیا جا رہا ہے
-

کوٹرادھاکشن میں 4 سالہ گمشدہ بچے کی نعش برآمد
کوٹ رادھاکشن
نواحی گاؤں رکھ بُت کے علاقے کچی لائن سے گزشتہ روز غائب ہونے والے 4 سالہ بچے کی نعش گھر سے مل گئی ۔ مویشیوں کے چارے والے کمرے میں توڑی کی گانٹھوں کے نیچے سے نعش برامد ہونے پر گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔
حادثہ ہے یا قتل معمہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر حل ہوگا۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوٹ رادھاکشن کے نواحی گاؤں رکھ بت کھوکھراں والا کھوہ کے رہائشی محمد مشتاق کا 4 سالہ بچہ علی زین گزشتہ روز کھیلتے ہوئے گھر سے باہر چلا گیا تلاش کے بعد گھر والوں نے پولیس تھانہ کوٹرادھاکشن میں مقدمہ کا اندراج کروا دیا۔ آج شام جب ملازم مویشیوں کے چارے کے لئے توڑی والے کمرے میں گیا تو توڑی کی گانٹھوں سے بچے کی نعش مل گئی جس پر گاوں میں کہرام مچ گیا ڈی پی او قصور اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ہے تاہم بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسڑکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور روانہ کر دیا گیا
-

27 ویں شب، مسجد الحرام میں 20 لاکھ سے زائد فرزندان توحید کی عبادت، عالم اسلام کیلئے خصوصی دعائیں
مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں 27ویں رمضان المبارک کی شب تراویح اور قیم اللیل کے موقع پر 20 لاکھ سے زائد افراد نے عبادت کی سعادت حاصل کی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں حرمین شریفین پریزیڈنسی کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ 27 رمضان المبارک کی شب مسجد حرام میں عبادت کے لیے روزہ داروں کی آمد کا سلسلہ عصر کے بعد شروع ہو گیا تھا جو کہ رات گئے تی جاری رہا۔ افطاری اور مغرب کی نماز سے قبل مسجد حرام زائرین، معتمرین اور نمازیوں سے مکمل طور پر بھر گئی تھی۔ سعودی حکام کی جانب سے نمازیوں کی معاونت اور ان کی سہولت کے لیے 12 ہزار سے زیادہ رضا کار تعینات کیے گئے ہیں جو 24 گھنٹے اپنے اپنے اوقات میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔
رپورٹمیںکہا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں معتکفین اور عمومی نمازیوں کے لیے آب زمزم کے 25 ہزار کولر فراہم کئے گئے ہیں جبکہ اسی طرح مسجد نبوی میں بھی وسیع انتظامات کئے گئے ہیں جہاں 16 ہزار کولر کے ذریعے مکہ سے سیکڑوں میل دور بھی آب زمزم کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ مطاف اور مسجد حرام کے بیرونی احاطے کی صفائی کے لیے 4000 افراد پر مشتمل صفائی کا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔ مسجد حرام میں معتکفین کے لیے 3500 الماریاں فراہم کی گئی ہیں جب کہ مسجد نبوی میں 16 ہزار قالین بچھائے گیئے ہیں۔
27 ویں رمضان کی شب حرمین پریذیڈنسی کی ویب سائٹ پر فرزندان توحید کی عبادت میں خشوع وخضوع اور اللہ کے دربار میں گریہ زاری کی پیشہ وارانہ معیار کی حامل تصاویر میں مسجد حرام میں روحانیت اور بیت اللہ شریف کے حسن وجمال کو نمایاں دیکھا جا سکتا ہے۔ لاکھوں افراد کی موجودگی میں نظم وضبط اور صفوں کی تیاری کے مناظر بھی ان تصاویر کے حسن کو دوبالا کر رہے ہیں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسجد حرام میں معتکفین اور معتمرین کی رہ نمائی کے لیے 11 گائیڈ سروس فراہم کی گئی ہیں جب کی مسجد حرام کے 74 اضافی دروازے کھولے گئے ہیں۔ اس وقت مسجد حرام کے کل کھلے دروازوں کی تعداد 170ہو گئی ہے۔ مسجد نبوی کے 100 دروازے کھولے گئے ہیں۔ مسجد کےاندر ضروری کاموں کے لیے 250 ملازمین تعینات ہیں۔
یاد رہے کہ مسجد الحرام میں سعودی عرب کی جانب سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی خاطر دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی خدمت کیلئے بہترین انتظامات کئے جاتے ہیں. امسال بھی وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر کوئی بھی دا د دیے بغیر نہیں رہ سکتا.
-

اسلامی سربراہی کانفرنس کا سعودی عرب کی سلامتی کیلئے لامحدود حمایت کا اعلان
اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ نے برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے ساتھ یک جہتی اور مملکت سعودی عرب کی جانب سے اپنی قومی سلامتی اور تیل کی ترسیل کے تحفظ کے لئے کیے جانے والے تمام تر اقدامات کے لیے لا محدود سپورٹ کا اظہار کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق او آئی سی کے ہفتہ کے دن ہونے والے اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ سعودی عرب کے شہروں دوادمی اور عفیف میں تیل تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں اور امارات کے پانیوں میں تیل بردار جہازوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے جن کا مقصد خطے کے ممالک کے مفادات اور تیل کی عالمی ترسیل کو نشانہ بنانا ہے۔
مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ سمندری جہاز رانی کی سلامتی اور خطے کے امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمے داری قبول کرے۔ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیہ میں اوآئی سی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ متحدہ عرب امارات کے پانی میں چار تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کو ایک مجرمانہ عمل قرار دیا گیا ہے جو بین الاقوامی جہاز رانی کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات اور جہازوں پر حملوں کے بعد اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس بلایا گیا تھا.
-

ایرانی جہازوں کا محاصرہ، غیر ملکی ہوائی اڈوں پر ایندھن فراہم نہیں کیا جارہا؟ ایران کی اقوام متحدہ سے شکایت
ایران نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی پابندیوں کی وجہ سے غیر ملکی ہوائی اڈوں پر ایرانی فضائی کمپنیوں کے مسافر طیاروں کو ایندھن فراہم نہیں کیا جارہا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عہدیدار مرتضیٰ دھقان جو کہ شہری ہوابازی اور بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر بھی ہیں، نے کہا ہے کہ ایران نے شہری ہوابازی سے متعلق اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم سے شکایت کی ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں کے سبب غیر ملکی ہوائی اڈوں پر ایرانی فضائی کمپنی کے مسافر طیاروں کو ایندھن فراہم نہیں دیا جا رہا۔ موجودہ مشکل صورتحال ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں شدت کی باعث پیدا ہوئی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایندھن فراہم نہ کئے جانے سے انقرہ میں ایرانی پرواز چار گھنٹے لیٹ ہوئی. اسی طرح جرمنی کے فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر ایران کی پرواز آٹھ گھنٹے لیٹ ہوئی. ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کے دوسرے ملکوں سے تعلقات ختم کرانا ہے۔ ایرانی کمپنیوں کو تیل پہنچا کر اس مشکل کا حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ انقرہ میں تیل نہ ملنے کی وجہ سے ایک ایرانی پرواز کی روانگی میں چار گھنٹے تاخیر ہوئی جس کے بعد گھنٹوں جاری رہنے والے مذاکرات کے دوران مسافر غیر یقینی صورتحال کا شکار رہے تاہم بعد میں ہوائی اڈے کے باہر سے دو آئل ٹینکر لا کر طیاروں کو تیل فراہم کیا گیا۔
یاد رہے کہ امریکہ کی طرف سے پابندیوں کے بعد ایران کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.