Baaghi TV

Blog

  • طبی بنیادوں پر ضمانت، نواز شریف کی درخواست پر سماعت کب ہو گی؟ اہم خبر

    طبی بنیادوں پر ضمانت، نواز شریف کی درخواست پر سماعت کب ہو گی؟ اہم خبر

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر سماعت کل منگل کو ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے. جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ کل سماعت کرے گا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ طبی بنیادوں پر ضمانت کی جائے ،دائر درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے. درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ضمانت پر رہائی سے نیب کا کیس متاثر نہیں ہو گا. درخواست میں چیئرمین نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت اوراحتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو چھ ہفتوں کے لئے طبی بنیادون پر ضمانت دی تھی تا ہم بعد میں ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کےبعد نواز شریف جیل میں منتقل ہو گئے. اب وہ کوٹ لکھپت جیل لاہو رمیں قید ہیں.

  • سکول پرنسپل جلاد بن گئی جانیے اس خبر میں

    سکول پرنسپل جلاد بن گئی جانیے اس خبر میں

    سرگودھا ( نمائندہ باغی ٹی وی ) سرکاری سکول کی خواتین اساتذہ سے بدترین سلوک روا رکھا جانے لگا جس کی وجہ سے معلمین شدید دباؤ اور پریشا نی میں مبتلا ہو گئیں جبکہ ان کیلئے فریضہ تدریس سرانجام دینا وبال جان بنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول چک109جنوبی کے ذاتی عناد اور ہٹ دھرمی کے باعث سینکڑوں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا،معمولی اختلاف کی وجہ سے سینئر اساتذہ کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا، جس پر اہالیانِ حلقہ نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ گرلز ہائر سکینڈری سکول 109جنوبی کی پرنسپل رعنا مصطفی نے ذاتی عناد کی بنیاد پر سینئر ٹیچر شمشاد اسحق کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا، اپنے اس غیر قانونی اقدام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سکول کے دیگر سٹاف کو اس بات پر مجبور کیا کہ وہ انتقامی کاروائی کے ان اقدامات کو سپورٹ کرنے کیلئے لکھے گئے بیانیہ پر دستخط کریں اور دستخط نہ کرنے والی ٹیچرز کو دھمکیاں دیں کہ وہ ان کی نوکریوں کو خطرے میں ڈال دے گی۔ علا وہ ازیں سکول کی پرنسپل کی جانب سے طالبات کو اس بات پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ انگلش میڈیم میں داخلہ لیں جب کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے واضح ہدایات ہیں کہ کسی بھی بچے کو زبردستی انگلش میڈیم کلاسز کا حصہ بننے پر مجبور نہ کیا جائے کیونکہ طلبہ کے پاس یہ آپشن ہے کہ وہ اردو یا انگریزی میڈیم میں سے جس طریقہ تدریس میں شامل ہونا چاہیں ہو جائیں۔ قواعد بر عکس طالبات کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ انگلش میڈیم کلاسز کا حصہ بنیں، پرنسپل کی جانب سے اردو میڈیم میں پڑھنے کا تقاضہ کرنے والی طالبات کے والدین کو بلا کر ان کی تذلیل کی جاتی ہے اور اس بات کی دھمکی دی جاتی ہے کہ اگر بچے انگریزی میڈیم میں نہیں پڑھیں گے تو وہ ان کو داخلہ روک دے گی اور نہ ہی کسی اور سکول میں داخلہ کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔
    ٹیچر کو بلاجوازفریضہ تدریس سے ہٹانے اور انگریزی میڈیم میں پڑھنے پر مجبور کرنے کی وجہ سے طالبات میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اورسکول کی طالبات نے شدید احتجاج کیا اور و الدین کے ذریعے اس غیر منصفانہ فیصلے کو معطل کرانے کیلئے سرگودھا کے اعلیٰ حکام کو درخواست بھی جمع کرائی۔ سینئر ٹیچر کو سرنڈر کیے جانے کے معاملہ کو لیکراعلیٰ حکام نے انکوائری کا حکم دیا اورانکوائری رپورٹ سے یہ ثابت ہوا کہ پرنسپل نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سکول ٹیچر کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا،انکوائری رپورٹ کی روشنی میں اعلیٰ حکام نے پرنسپل رعنا مصطفی کا ٹرانسفر آرڈر جاری کر دیا تاکہ سکول میں جاری تعلیمی سرگرمیوں میں خلل نہ آئے۔نئی مستقل پرنسپل کی تعیناتی تک چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا نے سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ شمشاد اسحق کو عارضی بنیادوں پر پرنسپل کا عہدہ سنبھالنے کے احکامات جاری کیے، اسی دوران سابق پرنسپل رعنا مصطفی اپنے ٹرانسفر کے خلاف پنجاب سروسز ٹربیونل سے سٹے آرڈ لے آئیں اور سکول واپس آتے ہی سی ای او کے احکامات کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے حاضری رجسٹر میں ٹمپرنگ کے ذریعے عارضی پرنسپل شمشاد اسحق کا حاضری ریکارڈ ختم کر دیا اور بات کو یہیں تک محدود نہیں رکھا بلکہ انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شمشاد اسحق سمیت سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ (SSS) اردو فوزیہ نئیر کو سکول میں پڑھانے سے روک دیا اور انہیں محکمہ تعلیم کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔پرنسپل طالبات کی جانب سے متوقع ردِ عمل کے پیش نظر ان کو ڈرانے دھمکانے سے بھی باز نہ آئیں، طالبات کی جانب سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو درخواست دیے جانی کی صورت میں بالواسطہ و بلا واسطہ انٹر میڈیٹ سیکشن بند کرنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں جس کی وجہ سے طالبات اور ان کے والدین سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ایک ایسی پرنسپل جس کیخلاف انکوائری جاری ہے اور وہ سٹے آرڈر پر ہے نے ذاتی انا کی تسکین کیلئے سینئر ٹیچرز کو سرنڈر کر کے جہاں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے وہیں تدریس کا مقدس فریضہ سر انجام دینے والی ٹیچرز کی توہین کی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پرنسپل رعنا مصطفی کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے۔

  • پانچ ماہ میں کتنے کشمیریوں نے بھارت سرکار کے خلاف ہتھیار اٹھائے، بڑی خبر آ گئی

    پانچ ماہ میں کتنے کشمیریوں نے بھارت سرکار کے خلاف ہتھیار اٹھائے، بڑی خبر آ گئی

    بھارتی فوج نے مقامی کشمیری کی بڑی تعداد میں بندوق اٹھانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا ہے کہ مقامی کشمیریوں کے عسکریت پسندوں میں شامل ہونا تشویش کا باعث ہے .انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس کشمیر میں217مقامی افراد نے بندوق کی راہ اختیار کی تھی، تاہم اس کے مقابلے میں اس سال ابھی تک صرف 40 نوجوانوں نے ہی ہتھیار اُٹھائے ہیں.

    واضح رہے کہ بھارتی فوج جب کسی کشمیری کو شہید کرتی ہے تو اس کے نماز جنازہ میں ہزاروں لوگ شرکت کرتے ہیں اور پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر شہید کو دفن کیا جاتا ہے.

  • پاکستان کشمیریوں کو بندوق اٹھانے کا کہتا ہے، بھارتی فوج کا الزام

    پاکستان کشمیریوں کو بندوق اٹھانے کا کہتا ہے، بھارتی فوج کا الزام

    بھارتی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا ہے کہ مقامی کشمیریوں کے عسکریت پسندوں میں شامل ہونا تشویش کا باعث ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے مقبوضہ کشمیر کے علاقہ ادھمپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں کا عسکریت میں شامل ہونا ہم سب کیلئے باعث تشویش ہے۔ گذشتہ برس کشمیر میں217مقامی افراد نے بندوق کی راہ اختیار کی تھی، تاہم اس کے مقابلے میں اس سال ابھی تک صرف 40 نوجوانوں نے ہی ہتھیار اُٹھائے ہیں. انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایجنسیز کشمیریوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے عسکریت پسندوں میں شامل کرتی ہیں.

  • کشمیر،عسکریت پسندوں کی نگرانی کے لئے ڈرون کا استعمال

    کشمیر،عسکریت پسندوں کی نگرانی کے لئے ڈرون کا استعمال

    بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کو ڈھونڈنے کے لئے ڈرون طیاروں کا استعمال شروع کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ میں عسکریت پسندوں کو تلاش کرنے کے لئے سرچ آپریشن کیا اور ناکامی پر ڈرون طیاروں کا استعمال شروع کر دیا،. بھارتی فوج جن علاقوں میں ڈرون استعمال کر رہی ہے ان علاقہ جات میں مقامی کشمیریوں کوجانے سے روک دیا جا تا ہے. کپواڑہ مٰیں سرچ آپریشن کےد وران عسکریت پسندوں نے بھارتی فوج پر فائرنگ کی بھارتی فوج نے پکڑنے کی کوشش کی اور ناکامی میں مکمل علاقہ سیل کر کے ڈرون کیمروں سے نگرانی شروع کر دی. علاقہ میں بھارتی فوج کی اضافی نفری کو بھی بھیج دیا گیا ہے .

  • لبریشن فرنٹ اور جماعت اسلامی سے پابندی ہٹائی جائے، میر واعظ نے مطالبہ کر دیا

    لبریشن فرنٹ اور جماعت اسلامی سے پابندی ہٹائی جائے، میر واعظ نے مطالبہ کر دیا

    حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد بھارتی عوام نہیں بلکہ بھارتی حکومت کے خلف ہے، لبریشن فرنٹ اور جماعت اسلامی پر عائد پابندی کو ختم کیا جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیری لیڈروں اور سیاسی کارکنوں کو بھارتی حکومت رہا کرے. جووعدے بھارت کی اعلیٰ قیادت نے 70برس پہلے کشمیری عوام سے کئے تھے ہم انہی پ رعمل چاہتے ہیں. جموں کشمیر کے لوگوں کو انکا حق حق خود اردایت ملنا چاہئے. میر واعظ عمر فاروق نے مزید کہا کہ پنڈت نہرونے ایک بارنہیں بلکہ متعددبار کہا تھا کہ کشمیرکے اصل مالک کشمیری ہی ہیں ،اوراُنھیں آزادانہ اورغیرجانبدارانہ اندازمیں کرائی جانے والی رائے شماری کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کافیصلہ لینے کے حق اورموقعہ بھی دیاجائیگااگرکشمیری بھارت کاانتخاب نہیں کریں گے توہمیں یہ فیصلہ بغیرجھجھک قبول ہوگا۔میر واعظ عمر فاروق نے سوالیہ اندازمیں کہاکہ اگرہم ان وعدوں کوپورا کرنے کامطالبہ کرتے ہیں تواس میں کیاجرم ہے ۔

  • چاند دیکھنے کے لئے فواد چودھری نے مفتی منیب اور مفتی شہاب کو دعوت دیدی

    چاند دیکھنے کے لئے فواد چودھری نے مفتی منیب اور مفتی شہاب کو دعوت دیدی

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھر ی نے کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دیتا ہوں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا منیب الرحمن اور شہاب الدین پوپلزئ کو دعوت بھجوا رہے ہیں کہ وہ تشریف لائیں اور خود دیکھیں کہ چاند کیسے گردش کرتا ہے اور سائنسی طور پر کیوں یہ انتہائ آسان ہے کہ چاند کے اصل مقام کا تعین ہو سکتا ہے اور اس کیلئے بہت پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں ۔

     

    اب چاند ویب سائٹ پردیکھا جائیگا، فواد چودھری کا دعویٰ

     

     

    جن کو سامنے پڑی چیز نظر نہیں آتی وہ چاند دیکھتے ہیں، فواد چودھری 

     

    فواد چودھری نے بالآخر کمیٹی بنا دی، پانچ برسوں کی عید کی تاریخیں طے

     

    وزیر سائنس کا قمری کیلنڈر بنانے کا مقصد فساد برپا کرنا، معروف عالم دین بول پڑے

     

    واضح رہے کہ فواد چودھری نے چاند کے حوالہ سے اختلاف کے بعد قمری کیلنڈر بنانے کا اعلان کیا تھا اس ضمن میں ایک کمیٹی بھی قائم کر دی تھی، رمضان المبارک کے آغاز سے ہی فواد چودھری مرکزی رویت ہلال کمیٹی پر تنقید کر رہے ہیں.

  • جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاس میں شرکت کیخلاف درخواست پر سماعت کب ہو گیِ؟

    جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاس میں شرکت کیخلاف درخواست پر سماعت کب ہو گیِ؟

    تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے حوالہ سے درخواست پر سماعت 16 ستمبر کو ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ سے نااہل ہونیوالے جہانگیرترین کو سرکاری اجلاسوں میں شرکت سے روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاس میں شرکت کو چیلنج کیاگیا تھا، درخواست گزارنے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نااہل شخص حکومت کے کسی سرکاری اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتا ،جہانگیر ترین سرکاری اجلاس میں شرکت کرکے سپریم کورٹ فیصلے کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواستگزار کو سننے کے بعد جہانگیر ترین کیخلاف زیرسماعت آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی، جسٹس عابد عزیز شیخ 16 ستمبر کودرخواست پر سماعت کریں گے ۔

    واضح رہے کہ جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا ہے، سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے حوالہ سے تحریک انصاف میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے، جہانگیر ترین اس وقت تحریک انصاف میں متحرک ہیں اور روزانہ اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کر رہے ہیں.

  • سابق گورنر سندھ کے بھائی کو عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

    سابق گورنر سندھ کے بھائی کو عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

    سابق گورنر سندھ کے بھائی عشرت العباد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

     

    سابق گورنر کی فیکٹری میں اسلحہ دفن، بھائی نے کر دیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ اب تک کیا تھقیق ہوئی جس پر افسر نے بتایا کہ ملزم اور گواہوں کے بیانات لے لئے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ یہ آدھے گھنٹے کا کام ہوتا ہے.عامر العباد کے وکیل نے کہا کہ ملزم کی ضمانت کی درخواست جمع کرارہے ہیں اس پر جرح کرلی جائے جس پرعدالت نے کل صبح کا وقت دے دیا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا .

    واضح رہے کہ گورنر سندھ کے بھائی عامر العباد پر چیک باونس ہونے کا مقدمہ کراچی کے مقامی تھانے میں درج ہے.

     

    سابق گورنر سندھ کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا

  • سندھ کے ویزے پر پابندی، شیخ رشید احمد نے بڑا دعویٰ کر دیا

    سندھ کے ویزے پر پابندی، شیخ رشید احمد نے بڑا دعویٰ کر دیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ کو ایڈزستان بنا دیا گیا ہے، دنیا میں ایڈز کے اتنے مریض کہیں نہیں ہوں گے جتنے لاڑکانہ میں ہیں. ایک دن سندھ کے ویزے پر پابندی لگ جائے گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ایڈز کے اتنے مریض سامنے آ گئے ہیں ایسے لگتا ہے کہ میڈیکل بنیادوں پر سندھ میں ویزوں پر پابندی لگ جائے گی. شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ سندھ میں ایڈز کے مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آنے پر صوبائی وزیر صحت کو استعفیٰ دینا چاہئے، شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں افطاریاں ہو رہی ہیں لیکن سندھ کی عوام کو کیا ملا، غریب ہسپتال جاتا ہے تو اسے پتہ چلتا ہے کہ ایڈز ہو گیا ہے.

     

    لاڑکانہ میں ایڈز، بلاول نے اجلاس بلا لیا، سیکرٹری صحت پر برہم

     

    لاڑکانہ میں پندرہ بچوں کو ایڈز کیسے ہوا؟ پولیس نے بتا دیا