Baaghi TV

Blog

  • زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچوں اور تین خواتین سمیت 7افراد کی حالت غیر

    مظفرگڑھ میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے کے بعد بچوں سمیت 7 افراد کی حالت غیرہوگئی،متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا.مظفرگڑھ کے علاقے بستی بلوچاں میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے کے بعد 7 افراد کی حالت غیر ہوگئی.ریسکیو کیمطابق متاثرہ افراد میں 3 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں اور متاثرین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے.ریسکیو ذرائع کیمطابق متاثرہ افراد نے گزشتہ رات سوکھے ہوئے ساگ کا سالن کھایا تھا جس کے بعد انھیں آج نیم بیہوشی کی حالت میں پایاگیا،ریسکیو نے تمام متاثرین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں.

  • مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطحی اجلاس جاری

    مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطحی اجلاس جاری

    مسلم لیگ ن کا پارلیمنٹ ہاوس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں گزشتہ روز ہونے والی افطاری مییں ہونیوالی ملاقاتوں پر پارٹی رہنماوں کو اعتماد میں لیا جائے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کا پارٹی اجلاس پارلیمنٹ ہاوس کے اپوزیشن چیمبر میں جاری ہے. اجلاس کی صدارت پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور راجہ ظفر الحق کر رہے ہیں. پارٹی اجلاس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شریک ہیں. اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی طرف سے احتجاج سےمتعلق مختلف تجاویزدی جارہی ہیں ، عید کے بعد حکومت کے خلاف احتجاج کے حوالہ سے بھی اجلاس میں فیصلہ ہو گا.
    واضح رہے کہ مریم نواز اس سے قبل پارلیمنٹ ہاوس پہنیچں تو انہوں‌ میڈیا سے بھی گفتگو کی.

     

    مریم نواز پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئی، مگر کیوں؟

  • سیالکوٹ بنیادی مرکز صحت ساہووالہ میں لیڈی ڈاکٹر کو حراسہ کرنے پر مقدمہ درج

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے بنیادی مرکز صحت ساہووالہ میں لیڈی ڈاکٹر کو حراساں کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر سمبڑیال مرضیہ سلیم کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈاکٹرز کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ہم انکے لئے سیکورٹی گارڈ مقرر کریں گے
    سی او ہیلتھ ڈاکٹر لیاقت علی نے بھی مرکز صحت کا دورہ کیا اور کہا کہ لیڈی ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا بنیادی مرکز صحت ساہووالہ میں ویب چینلز کے نام نہاد صحافیوں نے لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کیا تھا
    سمبڑیال کے علاقہ ساہووالہ میں لیڈی ڈاکٹر سے بدتمیزی اور حراساں کرنے کے واقعہ میں ملوث چند ویب چینلز کے نمائندگان پر تھانہ سمبڑیال میں لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

  • حکومت چلانا سیلکٹڈ شخص کا کام نہیں،سمندر سے تیل کی بجائے عوام کا تیل نکال دیا .خورشید شاہ

    حکومت چلانا سیلکٹڈ شخص کا کام نہیں،سمندر سے تیل کی بجائے عوام کا تیل نکال دیا .خورشید شاہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا عوام کو تباہ و برباد کر کے حکومت کرنے کا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان تیل نکالنے کے دعوے کر رہے تھے لیکن حقیقت میں عوام کا اتنا تیل نکل چکا ہے کہ حکومت ایکسپورٹ کر سکتی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی خراب صورتحال تبدیلی سرکار کی ناکامی ہے. حکومت چلانا سیلکٹڈ شخص کا کام نہیں بلکہ سیاست دانوں کا کام ہے، خورشید شاہ نے مزید کہا کہ واقعی ملک میں تبدیلی آ گئی ہے، ماضی میں آئی ایم ایف کی مشاورت سے بجٹ بنتے تھے اب آئی ایم ایف خود پاکستان کا بجٹ بنا رہی ہے.

  • ورلڈ کپ کیلئے حتمی ٹیم کا انضمام الحق نے اعلان کر دیا ،بڑی خبر آ گئی

    ورلڈ کپ کیلئے حتمی ٹیم کا انضمام الحق نے اعلان کر دیا ،بڑی خبر آ گئی

    پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے ورلڈ کپ سکواڈ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سرفراز احمد پاکستان کی قومی ٹیم کےکپتان ہوں گے۔ شاداب خان کے حوالہ سے رپورٹس آ گئی ہیں وہ بھی کھیلیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے لئے حتمی سکواڈ کا اعلان کیا اور کہا کہ شاداب خان، محمد عامر، وہاب ریاض اور آصف علی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ فہیم اشرف ، عابد علی اور جنید خان کو ورلڈ کپ سکواڈ سے آوٹ کیا گیا ہے. انضمام الحق نے مزید کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہی ہوں گے. ڈاکٹرز نے شاداب خان کے ٹیسٹ کے بعد انہیں کلئیر قرار دے دیا ہے، اب وہ ورلڈ کپ میں پرفارمنس دکھائیں گے .پندرہ رکنی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، بابراعظم، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، عماد وسیم، امام الحق، محمد عامر، محمد حفیظ، محمد حسنین، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور وہاب ریاض شامل ہیں .انضمام الحق نے مزید کہا کہ محمد عامرہمارا سب سے سینئر باﺅلر ہے جسے انگلینڈ میں باﺅلنگ کا وسیع تجربہ ہے محمد عامر کے اکانومی ریٹ بھی بہت بہتر ہیں ، محمد عامر اور وہاب ریاض کے آنے سے تجربے کی کمی بھی پوری ہو جائے گی اور ٹیم کو فائدہ ہو گا۔

  • مریم نواز پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئی، مگر کیوں؟

    مریم نواز پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئی، مگر کیوں؟

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ نہیں رہا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مقرر ہونے کے بعد پہلی بار پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاوس پہنچی ہیں ،اس موقع پر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پارلیمان کی بالا دستی عوام کی بالا دستی ہے، پاکستان کو انہی اصولوں پہ چلنا ہے .مریم نواز نے کہا کہ سول سپر میسی اور عوام کی بالا دستی سے ہی ملک نے چلنا ہے . پارلیمنٹ ہاوس پہنچنے کے موقع پر کیپٹن صفدر اور مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ہمراہ تھیں.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ کی قیادت کی جانب سے مریم نواز کو پارٹی کا نائب صدر بنایا گیا ہے، نواز شریف کے جیل میں ہونے کی وجہ سے مریم نواز نے متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کل بلاول زرداری کی افطار پارٹی میں شرکت کی تھی ، آج وہ پارٹی اجلاس میں شریک ہوں گی .

     

    #ابو_بچاؤ_افطار_پارٹی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

     

    بلاول کی افطار پارٹی میں مریم کو پروٹوکول، حمزہ شہباز نظر انداز

     

    حزب اختلاف کا افطار ڈنر ابو بچاؤ مہم ہے. مبشر لقمان

  • ڈبل شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد

    ڈبل شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد

    ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت عدالت نے مسترد کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں بینچ نے درخواست پر سماعت کی، افضال اخلاق المعروف ڈبل شاہ کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ میرا موکل چار سال سے جیل میں ہے. ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نیئر رضوی نے کہا کہ ڈبل شاہ کی پہلے تین ضمانت کی درخواست مسترد ہو چکی ہیں. اس نے عوام کو بارہ ارب سے زائد کا عوام کو نقصان پہنچایا. اسکے دو ساتھی تاحال مفرور ہیں. جس پر جسٹس عظمت سعیدنے کہا کہ عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، عدالت نے ڈبل شاہ کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کر دی.

    واضح رہے کہ نیب نے مشارکہ و مضاربہ کے تحت کاروبار کی آڑ میں عوام سے دھوکہ کے ذریعے اربوں روپے ہتھیانے والے اور جعلی اے کے فوریکس پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی واہ کینٹ کے سربراہ افضل خالق المعروف ڈبل شاہ کیخلاف 7 ارب 75 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کیا تھا،اس نے 3540 شہریوں کو لالچ دے کر ان سے پونے 8 ارب روپے بٹورے تھے ۔ افضل خالق کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے اور وہ دوآبہ ضلع ہنگو کے ایک نجی اسکول میں استاد تھا۔

  • سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ، طالبہ نے خود کشی کر لی.

    سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ، طالبہ نے خود کشی کر لی.

    سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کی وجہ سے سندھ کی طالبہ نے خود کشی کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقہ بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں ایف اے کی طالبہ کی تصاویر کو سوشل میڈیا پرایڈیٹ کر کے لگائی گئیں اور اسے بلیک میل کیا گیا جس پر طالبہ نے خود کشی کر لی ،طالبہ نے زہر پی کر خود کشی کی. طالبہ کے سامان سے ملنے والے خط میں انکشاف ہوا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میل کرنے والے نے اس کی ایڈیٹ شدہ تصویر اس کے منگیتر کو بھیجی جس کی وجہ سے منگنی ٹوٹ گئ، بلیک میلر کو پچاس ہزار روپے دئیے گئے اس کے باوجود وہ مزید پیسے مانگتے رہے. پولیس کے مطابق حید رآباد میں مقیم ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں

  • لودھراں نوجوان کو کیوں گرفتار کیا گیا وجہ سامنے آ گئی ہے

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں بستی مداری والا کا رہائشی نوجوان حسن رضا آئے روز فیس بک پر اپنی تصویریں پستول کے ساتھ مسلح بنا کر وائرل کرتا تھا ڈی پی او لودھراں ملک جمیل ظفر نے گرفتاری کا حکم جاری کیا جس پر تھانہ سٹی لودھراں نے حسن رضا عرف ہنی کو گرفتار کر لیا ہے اور بغیر لائسنس کے پسٹل 30 بور برآمد کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے

  • افطار کے نام پر لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا عہد کیا گیا، فردوس عاشق اعوان

    افطار کے نام پر لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا عہد کیا گیا، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کل افطار کے نام پر لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا عہد کیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل افطار کے نام پر موروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کو منتقلی کی تقریب تھی جہاں لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا تجدید عہد کیا گیا۔

    ایک اور ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ قصیدہ گو اور دربان موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پر بیعت کی گردانیں پڑھنا شروع کر دیں گے۔ غلامی میں نہیں جانے دیں گے۔ عمران خان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں.

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو گزشتہ روز افطار پارٹی دی گئی تھی جس میں مریم نواز نے بھی شرکت کی، افطار پارٹی کے بعد اجلاس میں اپوزیشن رہنماوں نے عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے.

    بلاول کی افطار پارٹی میں مریم کو پروٹوکول، حمزہ شہباز نظر انداز

     

    #ابو_بچاؤ_افطار_پارٹی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ