Baaghi TV

Blog

  • بھارتی الیکشن کمیشن میں‌ اختلافات کھل کر سامنے آگئے

    بھارتی الیکشن کمیشن میں‌ اختلافات کھل کر سامنے آگئے

    انتخابی ضابہ اخلاق کے حوالہ سے ہندوستانی الیکشن کمیشن میں اختلافات کھل کر منظر عام پر آ گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی الیکشن کمشنر اشوک لواسا نے سنیل اروڑہ جو کہ چیف الیکشن کمشنر ہیں، کو ایک خط لکھا ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن کے فیصلوں‌ میں کمشنروں کے مابین پائے جانے والے اختلافات کو بھی سرکاری ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے.

    اس خط کے جواب میں‌ ہندوستانی چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے بھارتی الیکشن کمشنر اشوک لواسا کے مطالبہ کو تسلیم کرنے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بحث سے نہیں‌ ڈرتا مگر ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے. میڈیا میں اس نتازعہ کو لیکر آنا نفرت انگیز ہے. اس سے بچا جاسکتا تھا لیکن ایسا نہیں‌ کیا گیا. انہوں نے کہاکہ ماضی میں افسر ریٹائرمنٹ کے بعد ایسی متنازعہ باتیں‌ کتابوں‌ میں‌ لکھا کرتے تھے مگر اب ایسا نہیں‌ ہے.

    یاد رہے کہ بھارتی الیکشن کمیشن میں‌پائے جانے والے اختلافات میڈیا پر آنے کی وجہ سے انڈیا میں عوامی سطح‌پر زیر بحث‌ ہیں.

  • سائبان

    سائبان

    آج ہم بات کریں گے ڈرامہ سائبان کی جو کے ڈرامہ سنو چندا کے بعد لوگ بہت پسندیدگی سے دیکھ رہے ہیں یہ ڈرامہ سائبان بڑوں اور بچوں میں یکساں طور پر مقبول ہے

    اس ڈرامے کے ڈائریکٹر ہیں سمیع ثانی جو کہ خود بھی اس ڈرامے میں اداکاری کر رہے ہیں اس سے پہلے بھی وہ بہت سے ڈراموں میں اپنی اداکاری سے لوگوں میں مقبول رہے چونکہ وہ خود بہت سے ڈراموں میں اداکاری کر چکے ہیں تو سمیع ثانی اپنی تمام صلاحیتوں کو لے کر ایک اچھا ڈرامہ بنانے میں کامیاب رہے اور اس ڈرامے کو لوگ مسلسل پسند کر رہے ہیں
    ڈرامہ سائبان میں جو فنکار اپنی اداکاری سے لوگوں میں پھر سے مقبول ہو رہے ہیں ان میں علی خان جو کے نہ صرف پاکستانی فلم بلکہ بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا مناؤ چکے ہیں اور اسکے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں بھی کامیابی سے اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں وہ اس ڈرامے میں احسن کا رول ادا کر رہے ہیں جو بہت بڑا بزنس مین ہے
    اور ان کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں سبرین حسبانی جو کےانعم کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کے بہت دُکھی کردار ہے جس کا شوہر بظاہر مر چکا ہے جو بعد میں واپس بھی آجاتا ہے وہ بغیر شوہر کے اپنے تین بچوں کو لیے بڑی مشکل سے گزارا کر رہی ہے اور لوگوں کی طرح طرح کی باتیں سن رہی ہے
    اس کے بعد اس ڈرامہ میں ہیں ثنا فخر جن کو آپ بہت سی پاکستانی فلموں میں بطور ہیروئن دیکھ اور پسند کر چکے ہیں ثنا اس ڈرامے میں نرگس کا کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کا کردار ہر عمر کے لوگوں میں یکساں پسند کیا جا رہا ہے
    ثنا یعنی نرگس کا کردار ڈرامے میں خاصا منقی ہے مگر انھوں نے اپنی کمال کی اداکاری سے لوگوں کے دلوں کو موہ لیا ہے بچے اور بڑے دونوں ثنا کی اداکاری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں
    اسکے بعد ایک اور بہت اچھے اداکار ہیں سلیم میراج آپ انکو بھی پہلے کئی ڈراموں اور فلموں میں دیکھ چکے ہیں ان
    کی اداکاری کو بھی کافی سراہا جا رہا ہے ان کے کردار کا نام بیزاد ہے جو شادی شدہ ایک پوزیٹیو انسان ہے اور نرگس کے شوہر کا ہے

    علی خان جو کے احسن کا کردار ادا کر رہے ہیں جو بہت بڑا بزنس مین ہے انکے بزنس پارٹنر کا کردار سمیع ثانی خود ادا کر رہے ہیں جن کا نام ڈرامے میں سلمان ہے یہ کردار بھی منفی ہی ہے جو اپنے بزنس پارٹنر کو دھوکا دیتا ہے اور سارے بزنس پر قبضہ کر لیتا ہے

    جیسے کے پاکستانی ڈرامہ پوری دنیا میں دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے اسی طرح پچھلے کچھ عرصے سے پاکستانی ڈرامہ کے او اس ٹی یعنی ڈراموں کے تھیم سونگز کو بھی کافی پزیرائی مل رہی ہے اور ڈرامہ سائبان کے گانے کو بھی بہت پسند کیا جارہا ہے جس کے موسیقار ہیں نوید ناشاد جو خود موسیقی کے بہت بڑے گھرانے سے ہیں نوید ناشاد نے نہ کے اس گانے کی دھن بہت ہی پیاری ترتیب دی ہے بلکہ اس کو گایا بھی خود ہے اور ان کے ساتھ اس گانےکو گایا ہے بینا خان نے جو بہت ہی منجھی ہوئی گائیکا ہیں اس سے پہلے بھی وہ کئی فلموں اور ڈراموں کے لئے گا چکی ہیں

    اور اس گانے کو لکھا ہے مبشر حسن نے جو کے کہانی کے عین مطابق ہے مبشر حسن بھی اس سے پہلے کئی فلموں اور ڈراموں کے لئے شاعری کر چکے ہیں
    ہم سمیع ثانی اور سائبان کی پوری ٹیم کو مبارک پیش کرتے ہیں

  • فلسطینیوں‌ پر اسرائیلی مظالم بے نقاب کرنے کیلئے یورپ میں سوشل میڈیا مہم شروع

    فلسطینیوں‌ پر اسرائیلی مظالم بے نقاب کرنے کیلئے یورپ میں سوشل میڈیا مہم شروع

    غاصب اسرائیل کی طرف سے نہتے فلسطینیوں‌ کے خلاف بھیانک جرائم اور نسل پرستانہ واقعات بے نقاب کرنے کیلئے انسانی حقوق کارکنان نے یورپ کے مختلف ممالک میں‌ایک نئی ابلاغی مہم شروع کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یورپی ممالک میں یہ مہم سوشل میڈیا پر شروع کی گئی ہے. اس مہم کا مقصد فلسطین پر صیہونی ریاست اسرائیل کے قیام کے 71 برس مکمل ہونے پر نہتے فلسطینی مسلمانوں‌ پر ڈھائے جانے والے وحشیانہ مظالم اور ظلم ودہشت گردی کے خلاف شروع کی گئی ہے. اس مہم میں‌ فلسطینی انسانی حقوق کارکنان بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں.

    انسانی حقوق کارکنان کا کہنا ہے کہ یہ مہم ایک ماہ تک جاری رکھی جائے گی. اس مہم کے دوران اسرائیلی مظالم اور دہشت گردی سے متعلق تصاویراور دیگر مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا جائے گا. اسی طرح یورپی پارلیمنٹ ، سول سوسائیٹی اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں‌ تک فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں پیغام پہنچائے جائیں گے.

  • حج کوٹے میں اضافہ،دوسری قرعہ اندازی کب ہو گی، اہم خبر

    حج کوٹے میں اضافہ،دوسری قرعہ اندازی کب ہو گی، اہم خبر

    سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافے کے بعد دوسری حج قرعہ اندازی کا اعلان کردیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوسری حج قرعہ اندازہ پیر 20 مئی کو تین بجے ہوگی، وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پہلی قرعہ اندازی میں رہ جانے والے درخواست گزار اس میں شامل ہوں گے اور تقریباً دس ہزار لوگ منتخب کئے جائیں گے۔ حج کوٹہ میں اضافے کے بعد اس قرعہ اندازی میں کسی نئی درخواست کو شامل نہں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب نے رواں برس کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ 1 لاکھ 84 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کردیا ہے .

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کویت پہنچ گئے، کس نے کیا استقبال؟

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کویت پہنچ گئے، کس نے کیا استقبال؟

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے ہیں، کویت کے ڈپٹی وزیر خارجہ، پاکستانی سفیر اور سفارتخانے کے افسران نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قیرشی کویت پہنچ گئے ہیں. کویت میں وزیر خاجہ کی کویت کے امیرشیخ صباح الاحمد الصباح سے ملاقات ہو گی اور وہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے انہیں خصوصی خط پیش کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کویت میں ان کی اپنے ہم منصب سے ملاقات بھی ہوگی اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، ان مذاکرات میں ویزہ کے مسائل سمیت دیگر دوطرفہ معاملات پر گفتگو ہو گی

  • ساہیوال:بہتر کارکردگی پر آر پی او نے ماتحت افسران کے ساتھ کیسا سلوک کیا۔جانیے

    ساہیوال:ڈکیت گینگز کی گرفتاری اور جرائم پر کنٹرول کرنے والے ایس ایچ اوز و اہلکاروں کو آر پی او ساہیوال کی جانب سے نقد انعام اور سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال ریجن میں جرائم پر کنٹرول پانے،ڈکیت گینگز کو گرفتار کرنے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز اور دیگر اہلکاران کے اعزاز میں ایک تقریب آرپی او دفتر میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں آرپی او ساہیوال شارق کمال صدیقی نے ایس ایچ او صدر چیچہ وطنی میاں زمان رشید وٹو،ایس ایچ او سٹی چیچہ وطنی رانا آصف سرور،یس ایچ او یوسف والہ اللہ دتہ شاہین،ایس ایچ او سٹی ریاض بھٹی،ایس ایچ او فریدٹاون انسپکٹر عابد بھلہ،ایس ایچ او غلہ منڈی امداد خان بلوچ اور ان کے ساتھ ساتھ پاکپتن،اوکاڑہ کے ایس ایچ اوز و دیگر اہلکاران کو نقد انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

  • وزیراعظم کے چپڑاسی کی نئی ٹرینیں خسارے میں ہیں:رانا ثناء اللہ

    وزیراعظم کے چپڑاسی کی نئی ٹرینیں خسارے میں ہیں:رانا ثناء اللہ

    مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شیطان قید اورراولپنڈی کا شیطان آزاد ہے ،پنڈی کےشیطان کےپہلے 8ماہ میں ریلوے کو 29ارب کے ریکارڈ خسارے کا سامنا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم کےچپڑاسی کی چلائی جانیوالی نئی ٹرینیں اب تک 17کروڑخسارہ کرچکی ہیں. پنڈی کاشیطان صرف شیطانی کر سکتا ہے اوراسکی اپنی کارکردگی صفرہے. شیخ رشیدکو صرف شہباز شریف اور نواز شریف کا خوف ہے .رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ریلوےکو قومی خزانےسےمزید اربوں روپےسالانہ ادا کرنےہوں گے،خسارے کا شکارریلوے میں سیاسی بنیادوں پر10ہزارسے زائد افرادکی بھرتی کی اجازت دی گئی ،ن لیگ کے دور میں ریلوے ٹائم ٹیبل کی پابندی 76 فیصد تھی،اب 67 فیصد ہے .

    نواز شریف اور زرداری کو باہر جانے دین ان کا اتحاد ایک گھنٹے میں ختم ہو سکتا ہے

  • لودھراں نوجوان کی لاش 5 ماہ بعد مل گئی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) نواحی گاؤں چک نمبر 235/ڈبلیو بی سے پانچ ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان عمر فاروق کی مسخ شدہ نعش برآمد

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے دوملزمان گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی تھی ملزمان کی نشاندہی پر سترہ سالہ عمر فاروق کی نعش برامد ہوئی نعش رورل سنٹر 231/ڈبلیو بی پہنچا دی گئی ہے انتہائی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس تھانہ صدر دنیاپور نے بچے کے اغوا کا مقدمہ ہی درج نہیں کیا تھاجس پر بچے عمر فاروق کی والدہ کوثر بی بی ڈی پی او لودہراں کی کھلی کچہری میں بھی پیش ہوئی تھی ڈی پی او کے حکم پر پولیس تھانہ صدر نے جنوری میں اغوا کیے گے بچے کا مقدمہ چار ماہ بعد اپریل میں درج کیا پولیس کچھ عرصہ تک ملزمان کی گرفتاری میں بھی میں ٹال مٹول کرتی رہی تھی

  • مغربی افغانستان میں روڈ دھماکہ میں پانچ بچے جاں بحق

    افغانستان کے مغربی صوبے میں موٹر سائیکل کے ساتھ نصب بمب کے پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں. اسی طرح صوبائی ترجمان جیلانی فرہاد کے مطابق افغانستان کے دوسرے صوبہ ہیرات کے ضلع اوبہ میں ایک اور دھماکہ میں 20 افراد زخمی ہوگئے.

    یہ بھی پڑھیں
    افغانستان قندھار میں طالبان نے BLA ھیڈ کوارٹر دھماکے سے اڑا دیا

    پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کا حملہ پاک فوج کے تین جوان شہید

    فرہاد کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب ضلعی چیف کی گاڑی وہاں سے گزری جسکے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوئے.

    افغانستان میں امریکی قبضے کے بعد سے اب تک لاکھوں افغان بچے بوڑھے جوان و خواتین جاں بحق ہو چکے ہیں.اور افغانستان کے پر امن حل تک یہ سلسلہ جاری رہنا .امریکہ و طالبان کے درمیان مزاکرات کے متعدد دور ہو چکے ہیں جو ابھی تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے.

  • افطارکےنام پرحکومت کے خلاف سازش کرنا افسوسناک ہے: فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افطار کے نام پر منتخب جمہوری حکومت کیخلاف سازش کرنا افسوسناک ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رمضان کا ماہ مقدس حقوق اللہ اور حقوق العباد کا حسین امتزاج ہوتا ہے بد قسمتی سے اس بابرکت مہینے میں عوام کو مسائل کا روزہ رکھوانے والے افطاریوں کی آڑ میں ذاتی، سیاسی اور کاروباری مفادات کے تحفظ میں مصروف عمل ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو اپنی نیت کی مار پڑ رہی ہے۔ یہ صرف اپنی دولت اور اولاد کے مستقبل کے بارے میں فکرمند رہتے ہیں۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے نام پر منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش کرنا افسوسناک ہے۔

    فردوس باجی چیخیں آپ کی نکل رہی ہیں، رانا ثناء اللہ

    بلاول نے بھٹو کا وارث بننا ہے تو یہ کام کرے،فردوس عاشق نے مشورہ دے دیا

    فردوس باجی آپ کے باس کاملبہ بڑھتا جا رہا ہے :رانا ثناء اللہ

    بیماری بہانہ اصل نشانہ لندن جانا ہے ، فردوس عاشق اعوان

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کل اتوار کو اسلام آباد میں افطار پارٹی رکھی ہے جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو فون کر کے دعوت دی ،مریم نواز نے بلاول کی دعوت قبول کر لی وہ افطار پارٹی میں شریک ہوں گی. اسی طرح بلاول نے مولانا فضل الرحمان، سراج الحق سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کو افطاری میں شرکت کی دعوت دی ہے.