Baaghi TV

Blog

  • جی الیون دکانداروں کی من مانی قیمتیں عوام پریشان

    جی الیون دکانداروں کی من مانی قیمتیں عوام پریشان

    اسلام آباد:انتظامیہ کی جی الیون کے علاقہ پر عدم توجہ علاقہ مکین پریشان, اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے دودھ, دہی ودیگر اشیاء کی قیمتیں مقرر کی گئیں اور ان پر عمل نا کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا اعلان کیا. اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے دودھ کی قیمت 70 روپے مقرر کی گئی, سوشل میڈیا پر روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کی اپڈیٹ دیکھنے پر جی الیون کے علاقہ مکینوں نے ناراضگی کا اظہار کیا انہوں نے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جی الیون کی طرف کب توجہ دیں گے, علاقہ مکینوں نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ جی الیون میں دکانوں پر قیمتیں مقرر نہیں اور دودھ 110 روپے کلو فروخت ہورہا ہے اسی طرح دیگر اشیاء بھی مارکیٹ ریٹ سے اضافی قیمت پر فروخت ہورہی ہیں علاقہ مکینوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر دیگر سیکٹرز کی طرح جی الیون کی طرف بھی توجہ دیں.

  • ڈالر کی اڑان جاری، 150 کا ہو گیا

    ڈالر کی اڑان جاری، 150 کا ہو گیا

    ڈالر کی قیمت کو ایسی اڑان لگی کی نیچے آنے کا نام ہی نہیں لے رہا، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر 150 روپے کا ہو گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر اوپن مارکیٹ میں تین روپے مہنگا ہونے کے بعد 150 روپے تک جا پہنچا، جس کے بعد سٹاک مارکیٹ 900 پوائنٹس تک گر گئی،ڈالر آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا. گزشتہ روزڈالر کی قیمتوں میں 5 روہے 60 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 147 پر بند ہوا تھا، آج ڈالر 150 کا ہو گیا

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر من و عن عمل درآمد کے بعد روپے کی قدر میں گراوٹ رکنے کا نام نہیں لے رہی، ملک میں مہنگائی کے سبب پہلے ہی عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے ایسے میں ڈالر کے ریٹ میں اضافہ مہنگائی مزید بڑھنے کاباعث بنے گا .

    آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر اپوزیشن نے بھی شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ کن شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا گیا بتایاجائے، بلاول زرداری نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش نہ کیا گیا تو اسے قبول نہیں کریں گے.

  • ڈائریکٹر ایل ڈی اے کو گرفتار کرنے کا حکم، عدالت سے گرفتار

    ڈائریکٹر ایل ڈی اے کو گرفتار کرنے کا حکم، عدالت سے گرفتار

    ڈائریکٹر ایل ڈی اے کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ، جس پر انسپکٹر شفیق بندیشا نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان کو کمرہ عدالت سے ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کر لیا. ڈائریکٹر ایل ڈی اے نے لیگل ایڈوائزروقار اے شیخ کی ڈی جی کو شکایات کی تھی جس پر عدالت نے کہا کہ آپکی جرات کیسی ہوئی عدالت کی معاونت کرنے والے پر جانبداری کا الزام لگایا؟ جسٹس امیربھٹی نے کہا کہ شرم آنی چاہیے، ایل ڈی اے کو دوسروں کو عدالتوں سے جھوٹ بولنے کا کہتے ہیں،ایل ڈی اے میں آوے کا آواہ ہی بگڑا ہوا ہے۔ عدالت کی برہمی اور گرفتاری پر ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان نے عدالت سے معافی مانگ لی تاہم عدالت نے قراردیا ہے کہ آپ معافی اپنے پاس رکھیں کس کی جرات ہے جوعدالت کے حکم میں رکاوٹ ڈالے۔ عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کو بھی فوری پیش ہونے کا حکم دیا.

    واضح رہے کہ 2013 سے ایل ڈی اے کے اکاونٹس کا آڈٹ نہیں کروایا گیا جب سے اس میں آتشزدگی ہوئی تھی .

    درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ عدالتی حکم کے باوجود ایل ڈی اے ایگزمشین نہیں دے رہا،عدالت ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے

  • اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد کے خلاف میونسپل کمیٹی کے کرایہ داروں کا احتجاج

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر صفدر آبادکے خلاف میونسپل کمیٹی کے کرایہ دار دوکانداروں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری۔ تاجروں نے دوران احتجاج روڈ بلاک کر دی جس سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں

    احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرایوں میں ہزاروں گنا اضافہ کسی صورت قبول نہیں

  • شدید بارش سے میپکو ریجن کے 205فیڈرز ٹرپ کرگئے،بحالی کا کام جاری

    ملتان سمیت میپکو ریجن میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باعث 205فیڈرز ٹرپ کر گئےجس کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔گزشتہ شب سے شروع ہونے والی شدید بارش کے کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔بارش کی وجہ سےوہاڑی،میلسی،لودھراں ،ملتان ،بہاولپور،خانیوال اورحاصل پور سمیت مختلف علاقوں کے 205 فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں جس کی وجہ سے ان علاقہ میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہے۔میپکو ترجمان کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کا عملہ متاثر فیڈرز کی بحالی کے لئے مسلسل فیلڈ میں کام کررہا ہے اب تک 95 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی بحال کی جا چکی ہے بہت جلد تمام فیڈرز پربجلی بحالی کردی جائے گی۔چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر طاہر محمود نے میپکو صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ میپکو عملہ سے تعاون کریں۔

  • جہانیاں میں ٹرالر اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم

    جہانیاں میں ٹرالر اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) پرویز والا کے قریب ٹرالر اور آئل ٹینکرکے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنکو ریسکیو نے اسپتال منتقل کردیا ۔جبکہ آئل ٹینکر سے روڈ پر مسلسل آئل بہہ رہا ہے ۔جائے حادثہ کو مکمل طور پہ بند کرکے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔ڈی پی او خانیوال اسد سرفراز خٹک،ڈی ایس پی جہانیاں عبدالرحمن عاصم اور اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رمیض ظفر موقع پر پہنچ گئے جبکہ روڈ کو دونوں طرف سے بلاک کر دیا گیا۔

  • جہانیاں دیور نے بھابھی کو قتل کردیا

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)کے نواحی گاوں 106دس آر میں دیور نے فائرنگ کرکے بھابھی کو قتل کردیا ۔وجہ گھریلو ناچاقی معلوم ہوتی ہے۔پولیس نے مقتولہ کی نعش حراست میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں میں منتقل کردی ہے

  • سلمان زیادتی کیس ،رپورٹ میں جنسی زیادتی ثابت

    سلمان زیادتی کیس ،رپورٹ میں جنسی زیادتی ثابت

    ٹھٹھہ صادق آباد(نمائندہ باغی ٹی وی) کے سلمان سے زیادتی کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی ، تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں ملزم بلال کیخلاف والدین کی مدعیت میں آیف آئی آر درج کروادی گئی ۔جبکہ ملزم تاحال فرار ہے۔

  • ساہیوال:چوری کا انوکھا واقعہ

    ساہیوال:چوری کا انوکھا واقعہ

    ساہیوال:مہنگائی کے مارے انوکھے چوروں نے ریڑھی بان سے سولہ کلو گھی چھین لیا تفصیل کے مطابق تھانہ غلہ منڈی کی حدود میں نیازی اوور ہیڈ برج کے قریب ایک ریڑھی بان بشیر محبوب گھی لوڈ کرکے جارہا تھا کہ اسی اثناء میں دو موٹر سائیکل سوار آئے اور ریڑھی سے 16کلو گھی کے پیکٹ کا ڈبہ اٹھا لیا ریڑھی بان نے مزاحمت کی تو موٹر سائیکل سواروں نے ریڑھی بان کو دھکہ دے کر گھی چھین لیا اور فرار ہوگئے

  • جماعت اسلامی گجرات کا معززین شہر کے اعزاز میں افطار ڈنر

    جماعت اسلامی گجرات کا معززین شہر کے اعزاز میں افطار ڈنر

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) جماعت اسلامی گجرات سٹی کے زیراہتمام آج غزالی سکول قمر سیالوی روڈ پر معززین شہر کے اعزاز میں گرینڈ افطارڈنر کا اہتمام کیاگیا افطارڈنر میں صوبائی امیر ڈاکٹر طارق سلیم اور ضلعی امیر سیدضیاءاللہ شاہ ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی ۔ سٹی امیر یاسر سروش نے جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار سرور ،ڈاکٹر اسحق، راجہ نعیم خاور، احمد سلطان ، جاوید اقبال بٹ، صفدر وڑائچ و دیگرکے ہمراہ معززمہمانوں کا استقبال کیا۔ جماعت اسلامی گجرات سٹی کے راہنماﺅں سمیت شہریوں نے افطار ڈنرمیں بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالدثاقب نائب امرا چوہدر ی عمران انور، چوہدری بہادرخان ، چوہدری خورشید احمد شباب فین و دیگربھی موجود تھے ۔ اس موقع پر حکیم پروفیسر سید صابر علی شاہ نے خصوصی دعا کروائی ۔ پروفیسر یونس میر، سابق نائب ناظم مہر مشتاق، سفران ناظر چاند، حکیم رفاقت، چوہدری سجاد وڑائچ، مرزا اشرف مغل ، حیدر علی شاہ ، علی آصف، محمد کاشف، مولانا اکرم سمیت دیگربھی شریک ہوئے ۔ ڈاکٹر طارق سلیم اور سید ضیاءاللہ شاہ ایڈووکیٹ نے درس قرآن دیا افطارڈنرمیں اسلامی جمعیت طلباءاور برادر تنظیمات جماعت اسلامی کے عہدیداران کارکنان بھی شریک ہوئے ۔