Baaghi TV

Blog

  • گجرات سے حمزہ شہباز کو کون ملنے گیا اور حمزہ شہباز نے کیا کہا؟

    گجرات سے حمزہ شہباز کو کون ملنے گیا اور حمزہ شہباز نے کیا کہا؟

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)پاکستان مسلم لےگ ن کے مرکزی رہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف سے لاہور ماڈل ٹاﺅن میں سابق ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے ملاقات کی ملاقات میں گجرات کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا انکے ہمراہ سٹی سےسنئر نائب صدر یوتھ قاسم بٹ بھی موجود تھے میاں حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ مئیر الیکشن میں ن لیگ کے چیئرمینوں نے جس طرح وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرایا انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا ہے بہت جلد گجرات کےچئیرمینوں سے لاہور میں ملاقات کرﺅنگا اور انکی وفاداری پر انہیں خراج تحسےن پیش کیا جائےگا انہوں نے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں ن لیگ کی مضبوطی کےلئے تمام ساتھی متحد ہوکر کام کریں آنےوالا وقت ن لیگ کا ہے عوام موجودہ حکمرانوں سے بےزار ہوچکے ہیں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے انشاءاللہ ن کی حکومت دوبارہ آئےگی اور ترقی کا سفر جہاں سے چھوڑا تھا وہی سے شروع کرےنگے انہوں نے کہا ہے کہ گجرات کے رہنماﺅں ورکروں کی پارٹی کےلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ، بڑی خبر آ گئی

    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ، بڑی خبر آ گئی

    پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان بتائیں اب کون سے چور اور ڈاکوؤں کیلئے سکیم لا رہے ہیں، حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ کرے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ایمنسٹی سکیم کی منظوری کے بعد سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم ایوان میں آتے ہیں اور خاموشی سے چلے جاتے ہیں، آئی ایم ایف معاہدے کے حوالہ سے پارلیمان کو بتانا چاہئے تھا،خورشید شاہ نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے، ملازمین کی تنخواہوں میں 2012ء یعنی پیپلز پارٹی کی حکومت کے بعد سے مناسب اضافہ نہیں ہوا، ملازمین کی تنخواہ 50 فیصد بڑھانی چاہئے۔

    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی منظوری دی گئی ہے جس پر مسلم لیگ ن کے سینئر نائب‌صدر شاہد خاقان عباسی نے بھی کہا کہ ایک سال قبل جب ہم یہ سکیم لا رہے تھے تو یہ بری تھی، آج عمران خان خود سکیم لے کر آ گئے وہ اپنے رشتے داروں کی کرپشن کو تحفظ دینا چاہتے ہیں. خدشہ ہےعمران خان کل ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پریوٹرن لے لے گا ،وقت نے ثابت کیا ہماری ہر پالیسی کو اس حکومت نے اختیار کیا، انہوں نے کہا کہ ہرسال ٹیکس چوروں کو موقع نہیں دینا چاہیے

  • اربوں کا فراڈ کس نے اور کہاں کیا بڑی خبر آ گئی

    اربوں کا فراڈ کس نے اور کہاں کیا بڑی خبر آ گئی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)گوجرانوالہ ڈویژن میں ساڑھے 4 ارب سے زائد کا فراڈ۔ گوجرانوالہ ، گجرات، سیالکوٹ کے لوگوں سے گاڑیوں کی بکنگ کی آڑ میں ساڑھے 3 ارب سے زائد کا فراڈ کر کے زیر زمین چلے گئے۔ اس فراڈ کا انکشاف اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد نے گوجرانوالہ میں ٹیوٹا کے شو روم پر جا کر دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیوٹا شو روم گجرات اور گوجرانوالہ کے مالک ملک ریاض اور ملک خالد لوگوں سے نئے ماڈل بکنگ کرنے کیلئے ایڈوانس رقم لیتے تھے اور گاڑیاں اپنے نام پر بُک کرا لیتے تھے۔ متاثرین کے مطابق انہوں نے 6 ، 6 گاڑیاں بک کرائی تھیں مگر ابھی تک نہیں ملیں جبکہ کئی لوگوں نے ملک ریاض اور ملک خالد کے ساتھ سرمایہ کی ہوئی تھی جو کہ 3 کروڑ روپے پر ماہانہ 3 لاکھ روپے انویسٹر کو ادا کرتے تھے۔ گجرات میںڈبل شاہ طیب موٹرز (جوش موٹر سائیکل) کے فراڈ کے بعد یہ تقریباً ساڑھے 4 ار ب روپے کا فراڈ سامنے آیا ہے۔ متاثرین گوجرانوالہ ٹیوٹا موٹر سروس جاتے ہیں اور توڑ پھوڑ کر کے واپس آجاتے ہیں۔

  • کسانوں کے لئے خوشخبری، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا

    کسانوں کے لئے خوشخبری، وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑا اعلان کر دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ کسانوں کو آسان اقساط پر ٹریکٹر فراہم کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھکر کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارانی اضلاع کے کاشتکاروں کوآسان اقساط پرٹریکٹر فراہم کر رہے ہیں،زرعی علاقوں میں کسانوں کی بہتری پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ دوردرازعلاقوں کا خود دورہ کرنے کی وجہ سہولیات کاجائزہ لینا ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منکیرہ میں سستا رمضان بازار اور ٹی ایچ کیو کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ نے عوام کو ریلیف دینے اور سستا رمضان بازار میں اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیا، انہوں نے دانش پبلک سکول کا بھی دورہ کیا .

  • چھ عادتیں اپنائیں، اپنا گھر ہمیشہ سمٹا پائیں ۔۔۔ شوکت سلفی

    چھ عادتیں اپنائیں، اپنا گھر ہمیشہ سمٹا پائیں ۔۔۔ شوکت سلفی

    گھر اور زندگی کو آرگنائز رکھنا بہت مشکل کام ہے لیکن ناممکن بالکل نہیں ہے۔ زندگی گزارنے کے کچھ طور طریقے ہوتے ہیں کچھ اصول ہوتے ہیں جس پر چل کر ہی انسان انسان کہلاتا ہے۔ اسی طرح گھر میں بھی ترتیب اور اصول بہت ضروری ہے لیکن یہ تب ہی ممکن ہوسکتا ہے جب گھر اور معاملاتِ زندگی کو منظم انداز میں چلایا جائے۔

    گھر ایک ایسی جگہ ہے کہ جس کے بارے میں سوچتے ہی ہمارے ذہن میں سب سے پہلا خیال سکون و راحت کا آتا ہے۔ تھکا ہارا جب انسان گھر لوٹتا ہے تو وہ اپنے گھر کے ہر حصے کو صاف اور نفاست سے سجا دیکھنا چاہتا ہے۔ کمرہ ہو یا واش روم، کچن ہویا ڈرائنگ روم ہر ایک جگہ میں انسان آرام تلاش کرتا ہے۔ الماری میں کپڑے بکھرے رہنا، کمرے میں بے ترتیبی، واش روم کی صفائی نہ ہونا، کچن میں ہر چیز بے ترتیب انداز میں ہونا یہ سب جہاں سستی اور کاہلی کی نشانی ہے وہیں یہ بے ترتیبی انسان کی زندگی پر منفی اثر بھی چھوڑتی ہے۔ ناصرف گھر خوبصورت نظر آنے کے لیے بلکہ ذہنی سکون کیلئے بھی گھر میں صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا بےحد اہم ہے کیونکہ اسکا اثر براہِ راست انسان کی شخصیت اور مزاج پر پڑتا ہے۔ ہم آپ کو چند ایسی عادتیں بتاتے ہیں جنھیں اگر آپ اپنا لیں تو گھر کو صاف رکھنا بے حد آسان ہو جائے گا۔

    1۔جو چیز جہاں سے اٹھائیں وہیں رکھیں

    سامان کا بکھرنا اور چیزوں کو اِدھر اُدھر پھیلا دینا گھر کی بے ترتیبی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ کپڑوں کا پلنگ پر بکھرا ہونا، اخبارات کا ٹیبل پر پڑا رہنا، ڈریسنگ ٹیبل پر لپ اسٹک یا پاﺅڈر کھلے پڑے رہنا یہ سب بےقاعدگی کی نشانی ہے۔ الماری میں کپڑے طے کرکے رکھیں۔ روز مرّہ کے کپڑے ایک طرف رکھیں اور دعوتوں، شادیوں کے کپڑوں کو الگ شیلف میں رکھیں۔ ضروری کاغذات کو اِدھر اُدھر پھیلانے کے بجائے الماری کے دراز میں کسی فولڈر میں رکھیں۔ کپڑے، پرس، جیولری یہاں تک کے جوتوں کی بھی جگہوں کو الگ رکھیں۔

    2۔باکسزکا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں

    کوشش کیا کریں کہ چیزوں کو رکھنے کے لیے باکس کا استعمال کریں ۔چاہے وہ چارجر ہو یا ائیر فون۔ نیل کٹرسے لے کر ہیئرپن تک کے لیے باکسز بنائیں تاکہ دراز میں بھی چیزیں بکھری نہ پڑی رہیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جب کہیں جانے کی جلدی ہو اور مذکورہ چیز نہ مل رہی ہوتو ڈھونڈنے کے چکر میں پندرہ سے بیس منٹ ضائع ہوجاتے ہیں۔ چیزوں کو باکس کے اندر رکھنا سیکھئے تاکہ کھونے یا گُم جانے کے چکر سے بچا جاسکے۔ باکس پر نام بھی لکھا جا سکتا ہے یا رنگ کے حساب سے چیزوں کو رکھا جا سکتا ہے جیسے نیلے ڈبے میں چوڑیاں ہیں تو پیلے ڈبے میں بال پن۔

    3۔کچن کا سلیب ہمیشہ صاف رکھیں

    کچن گھر کا وہ حصہ ہے جوکہ گھر کی خواتین کے لیے ہر وقت مصروفِ عمل رہنے کی جگہ ہوتی ہے اور اسی سے خواتین کے سگھڑپن کا اندازہ بھی لگایا جاتا ہے۔ کچن کو صاف رکھنا اور کھانا پکاتے وقت چیزوں کو نہ پھیلانا بھی ایک آرٹ ہے جسے ہر عورت کو آنا چاہیئے۔ غیر ضروری برتن نکالنے سے گریز کیا کریں۔ مصالحے کے ڈبے کو ہمیشہ ترتیب سے رکھیں۔سنک سے لے کر اوون تک کی صفائی اہم ہے۔ ہفتے میں ایک بار کیبنٹ اندر سے ضرور صاف کریں۔

    4۔گھر میں بے جا سامان نہ بھریں

    گھر کو صاف اور اچھا رکھنے کیلئے جہاں صفائی اور مینٹیننس ضروری ہے وہیں یہ بھی ضروری ہے کہ بے جا اور غیر ضروری سامان سے پرہیز کیا جائے۔ کبھی کبھی یہ بھی ضروری ہے وہ بھی ضروری ہے کے چکر میں سامان کا انبار جمع ہو جاتا ہے ۔ وہ کچن ہو یا گھر کا کوئی بھی حصہ صرف یہی نہیں اکثر لوگ اپنے گھروں کی چھتوں میں کاٹھ کباڑ کا پہاڑ اکھٹا کرکے رکھتے ہیں۔ گھر کو اچھا، پرسکون اور آرام دہ رکھنے کیلئے یہ بھی ناگزیرہے کہ صرف وہی اشیاء رکھیں جوکہ کام کی ہیں غیر ضروری اور پرانی ہوچکی چیزوں کو رکھنا بالکل بے کار ہے کیونکہ نہ تو اسے استعمال میں آنا ہے اور نہ ہی صحیح ہونا ہے اس سے بہتر ہے کہ اسے نکال کر گھر کو خراب لگنے سے بچالیں ۔

    5۔روزانہ ڈسٹنگ کریں

    گھر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے روزانہ کی جھاڑبونچھ اور ڈسٹنگ بہت ضروری ہے ۔دھول مٹی اور گردوغبار کے جمع ہوجانے سے گھرنا صرف خراب لگتا ہے بلکہ چیزیں خراب ہوجاتی ہیں جیسے قالین یا گھر کا دیگر سامان۔

    6۔چھوٹی موٹی مرمتیں کراتے رہیں

    وہ رنگ ہو یا مرمت ہر چیز حفاظت مانگتی ہے کپڑے بھی اگر پھٹ جائیں تو ہم سی لیتے ہیں اسی طرح گھر کی کوئی چیز خرابی کا شکار ہوجائے تو اسکی مرمت بہت ضروری ہے تاکہ چیزوں کو بُرا لگنے اور خرابی سے بچایا جاسکے۔کوشش کریں کہ تھوڑی بھت توڑ پھوڑ پر ہی مرمت کرالیں ۔ کیونکہ زیادہ دیر لگانے سے بعض اوقات چھوٹا کام بھی بڑا خرچہ کرا دیتا ہے ۔

  • میانوالی مظفر گڑھ روڈ کی تعمیر کے حوالہ سے وزیر اعلیٰ نے اعلان کر دیا

    میانوالی مظفر گڑھ روڈ کی تعمیر کے حوالہ سے وزیر اعلیٰ نے اعلان کر دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلان کیا ہے کہ میانوالی مظفر گڑھ روڈ کی جلد تعمیر کا اعلان کروں گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منکیرہ میں سستا رمضان بازار اور ٹی ایچ کیو کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ نے عوام کو ریلیف دینے اور سستا رمضان بازار میں اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیا، انہوں نے دانش پبلک سکول کا بھی دورہ کیا .اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارانی اضلاع کے کاشتکاروں کوآسان اقساط پرٹریکٹر فراہم کر رہے ہیں،زرعی علاقوں میں کسانوں کی بہتری پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ دوردرازعلاقوں کا خود دورہ کرنے کی وجہ سہولیات کاجائزہ لینا ہے

  • گجرات کی یونین کونسل 7 کیسے روشن ہوئی؟ جانیئے باغی ٹی وی کی خبر میں۔

    گجرات کی یونین کونسل 7 کیسے روشن ہوئی؟ جانیئے باغی ٹی وی کی خبر میں۔

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)سابق چیئرمین یوسی 7 خالد آباد نصر اللہ خاں کھوکھر نے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے یوسی میں سڑیٹ لائٹس لگوادی ہیں۔عثمان نصر اللہ کھوکھر نے بتایا ہے کہ یونین کونسل کی مختلف گلیوں ‘مساجد کے باہرجہاں اندھیرا رہتا تھا وہاں اب سٹریٹ لائٹس لگنے سے روشنی ہوگی انہوں نے بتایا ہے کہ گلیوں نالیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ہماری سیاست کا مقصد عوامی خدمت ہے اپنے دور اقتدار میں عوام کی بے لوث خدمت کی اور عوام کی توقعات پرپورا اترنے کی بھرپور کوشش کی انشاءاللہ بلدیاتی الیکشن ہو نہ ہوں عوامی خدمت میں کبھی کمی نہیں آئےگی۔

  • حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، وفاقی وزیر توانائی کا دعویٰ

    حکومت نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، وفاقی وزیر توانائی کا دعویٰ

    وفاقی وزیرتوانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا، رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ پیر کی شام کو طوفانی ہواوں کی وجہ سے بجلی کا نظام متاثرہوا ہے جس کو بحال کرنے کی فوری کوشش کی گئی،انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 99 فیصد فیڈرز مکمل طور پر فعال ہیں. علاوہ ازیں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر سینیٹر شبلی فراز کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کے حوالے سے پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی. اجلاس میں کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوری میں گردشی قرضے کے مد میں 370 ارب کا اضافہ ہوا.

  • تحریک انصاف نے انتقامی سیاست کرنی ہے تو خود بھی تیار رہے، عباسی

    تحریک انصاف نے انتقامی سیاست کرنی ہے تو خود بھی تیار رہے، عباسی

    سابق وزیر اعظم ،مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف سن لے اگر سیاسی انتقام کی سیاست کرنی ہے توپھر تم بھی تیار رہو،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیرمقام کےبیٹے پرتین کروڑ روپے سے کم کی کرپشن کاالزام ہے ،کل امیر مقام کے بیٹے پر مقدمہ درج کرایا گیا،ملک میں سیاسی انتقام میں نئےباب کااضافہ ہواہے،انہوں نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کا ٹھیکہ نہیں ،2009 کاپیپلز پارٹی کے دور کا ٹھیکہ ہے، 2015 میں کام مکمل ہوا سڑک چل رہی ہے اس محکمے کے وزیر کو شکایت ہے جو سیاسی انتقام ہے، اگر اس طرح سیاست کھیلنی ہے تو پھر تم بھی تیار ہو جاو ،ہم سب سے زیادہ کرپشن کے خلف ہیں، کام کا غلط ہونا کرپشن نہیں ہوتی، معاملے کو چار سال گزر گئے،اگر کہیں کوئی مسئلہ ہوا تو ایک سال میں پورا کروایا جانا چاہئے تھا، اب چار سال بعد یاد آیا کہ تین کروڑ کا کام کم ہوا ،کمپنی کے تیس کروڑ کے بل آپ کے پاس ہیں اس سے پورا کر لیں، کرپشن کے خلاف کام کرنے والے اداروں کو سیاسی انتقام میں تباہ کر رہے ہیں.شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آج ایمنسٹی سکیم کا اعلان کیاگیا جب ہم نے ایک سال قبل اعلان کیا تھا تو اسوقت صحیح نہیں تھی، اج عمران خان کے رشتے داروں کو موقع ملے گا کہ وہ کالا دھن سفید کر لیں.

  • بلوچستان عوام پارٹی کے مرکزی دفتر میں ملاقات

    آج بلوچستان عوام پارٹی کے مرکزی دفتر میں روبینہ شاہ سمیرا خان ثمینہ خان مینا بلوچ ثنادورانی رابیہ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے آئی ہوئی خواتین نے سردار نوراحمد خان بنگلزی سے ملاقات کی جس میں پارٹی کے مختلف امور پر بات چیت ہوئی خاص کر خواتین کے جو مسائل ہیں اس پر تفصیل سے بات چیت ہوئی اس میں روبینہ شاہ نے ایک تجویز پیش کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ایم این اے میڈم زبیدہ جلال اور ایم پی اے میڈم بشرارند کے ساتھ مختلف اضلاع کے دورے کریں گے خاص کر جہاں پر خواتین کو زیادہ مسئلہ ہوتے ہیں یعنی دارالامان جیلوں میں جو خواتین ہے ان کی جومسلے ہے ان کو حل کرنے کی کوشش کریں گے اور اسی طرح جن علاقوں میں خواتین کے مسلے ہوینگے ان علاقوں کا دورہ کریں گے اور اس میں دارالامان سے لے کر پھر جیل میں جو خواتین کے جو مسلے ہونگے ان کے مسئلہ حل کریں گے اور پارٹی کا تمام خواتین نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال صاحب پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔