گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین سعودی عرب پہنچ گئے عمرہ کی سعادت حاصل کی سعودی عرب میں چیئرمین مسلم لیگ ق چوہدری اظہر عباس وڑائچ نے ساتھیوں کے ہمراہ انکا پرتپاک استقبال کیا اور انکے اعزاز میں افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا چوہدری اظہر عباس وڑائچ ‘چوہدری اللہ دتہ وڑائچ‘ فیصل محمود‘سید اجمل شاہ سمیت دیگر نے سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین کو سعودی عرب میں پارٹی کی مضبوطی اور فعال کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر چوہدری شفاعت حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں جن ساتھیوں نے پارٹی کےلئے کام کیا وہ قابل تحسین ہیں چوہدری اظہر عباس وڑائچ کی مہمان نوازی کا مشکور رہونگا انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مسلم لیگ ق کو مزید فعال کرنے کےلئے جہاں بھی میری ضرورت ہو میں حاضر رہونگا جس پر چیئرمین چوہدری اظہر عباس وڑائچ نے کہا ہے کہ چوہدری برادران نے ہی گجرات سمیت ملک وقوم کا نام روشن کیا ہے ہم انکی مشاورت سے سعودی عرب میں پارٹی کی مضبوطی کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہینگے ۔
Blog
-

ساہیوال:روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم جاری
ساہیوال(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کی قیادت میں ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں پی آر او ٹو ڈی پی او ملک محمد عباس ،انچارج ٹریفک ایجوکیشن عامر چیمہ،ریڈر ڈی ایس پی انیس الرحمان،پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ارشد عمران سمیت طلباء و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد نے شہریوں میں ٹریفک آگاہی پر مبنی پمفلٹس تقسیم کیے اور سلو موونگ گاڑیوں پر بیک لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے رات کے اوقات میں ہونے والے ایکسیڈنٹ سے بچاؤ کے لیے ریفلکٹر سٹکر بھی لگائے۔واضح رہے کہ ٹریفک پولیس ساہیوال ضلع بھر میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت اب تک مختلف تعلیمی اداروں،سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر ہزاروں افراد کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی دی جاچکی ہے -

ساہیوال:کرپٹ مافیا کا احتساب شروع
ساہیوال:حال ہی میں تعینات ہونے والے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ شفقت اللہ مشتاق نے چارج سنبھالنے کے بعد اینٹی کرپشن ریجن ساہیوال کے تمام آفیسرز سے میٹنگ کرتے ہوتے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام انکوائریز اور مقدمات میں مدعی اور الزام علیہ کا مؤقف لینے کے بعد جلد از جلد کیس کو نمٹانے کی کوشش کی جائے
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سرکل افسران کو ہدایت کی کی کہ وہ مفرور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے چالان عدالت میں جمع کروائیں.انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کرنے والوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا.انہوں نے عوام الناس سے بدعنوانی کی بیخ کنی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی بھی اپیل کی -
بلوچستان کاآیندہ مالی سال کابجٹ۔
کوئٹہ:حکومت بلوچستان نےبجٹ کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے جس میں بلوچستان کاآیندہ مالی سال کابجٹ20جون تک پیش کیے جانےکا امکان صوبے کا آیندہ مالی سال کا بجٹ بھی خسارے کا ہوگا تعلیم،صحت،امن وامان اورآب پاشی کی اسکیموں کوترجیح دی جائے گی اس بجٹ میں غیرترقیاتی بجٹ تین سوارب روپےرکھے جانے کا امکان بجٹ کا مجموعی حجم 400 ارب روپے تک کا ہوگا ، ذرائع
-
حکومت بلوچستان نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو مراسلہ لکھ دیا۔
کوئٹہ میں رمضان المبارک کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز میں اشیاء خور و نوش کی عدم دستیابی پر حکومت بلوچستان نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو مراسلہ لکھ دیا، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں یوٹیلٹی مراکز پر ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے سیکریٹری صنعت و حرفت بلوچستان کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے 7 زونز کے یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیائے خور و نوش دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے رمضان المبارک میں عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔
مراسلہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو بھی وفاقی حکومت کے رمضان پیکیج کا فائدہ ملنا چاہئے اور کارپوریشن عوام کو ریلیف دینے کیلئے بلوچستان کے یوٹیلٹی مراکز پر ضروری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے۔ -
فیصل آباد: ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 20 سے زائد ملزمان گرفتار
فیصل آباد: ایف آئی اے نے ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ایکسپریس سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 23 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے نے ریلوے اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ایکسپریس سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 23افراد کوگرفتار کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق تمام افراد غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانا چاہتے تھے۔
تمام افراد کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس میں سوار تھے کہ ایف آئی نے کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو گرفتار کرکے مزید کارروائی اور پوچھ تاچھ شروع کردی۔ -
پوری دنیا میں آج تھیلیسیمیا کا عالمی دن منایا جارہا ہے کمشنر فیصل آباد محمود جاوید بھٹی نے آگاہی واک میں شرکت کی
فیصل آباد، پوری دنیا میں آج تھیلیسیمیا کا عالمی دن منایا جارہا ہے ، کمشنر فیصل آباد محمود جاوید بھٹی نے گلستان کالونی میں سندس فائونڈیشن کے دفتر کا دورہ کیا اور مریض بچوں کی عیادت کی اور آگاہی واک میں شرکت کی ، سندس فائونڈیشن کے منتظمین کا کہنا تھا انکی فائونڈیشن کے زیر اہتمام روزانہ کی بنیاد پر فیصل آبا د میں 2 سے زائدتھیلیسیمیا کے بچوں کو خون لگایا جاتا ہے۔
-

اے سی گجرات کا رمضان بازار کا دورہ، کیا ہدایات دے دیں؟
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر گجرات محمد جمیل نے گزشتہ روز ظہور الٰہی سٹیڈیم میں لگائے گئے رمضان بازار کا دورہ کیا انھوں نے وہاں پر لوگوں کے مسائل بھی سنے جس پر انھوں نے روزانہ کی بنیاد پر ملازمین کی حاضرہوں کو چیک کیا انھوں نے کہا کہ رمضان بازار کو بہتر سے بہتر بنائیں اور ماحول کو صاف ستھرا رکھیں کیونکہ ہمارا کام ہے رمضان بازاروں میں لوگوں کو ریلیف دینا کیونکہ اگر لوگوں کو ریلیف ملے گا تو رمضان بازار میں بہتری آئے گی اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل ،ایم او آر ضلع کونسل و دیگر افسران بھی شریک تھے ۔
-

ٹرانسپورٹ اے سی ایسوسی ایشن کی باڈی تحلیل، اگلے الیکشن کب ہوں گے؟
گجرات( نمائندہ باغی ٹی وی)ٹرانسپورٹ یونین اے سی ایسوسی ایشن گجرات کے چیئرمین چوہدری حمید اللہ نے تمام باڈی کو تحلیل کر دیا 40دن بعد نئے الیکشن کروانے کا اعلان گزشتہ روز باقاعدہ طور پر ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا جس میں تمام اے سی یونین ٹرانسپورٹ کے ممبران نے شرکت کی اور چیئرمین کے فیصلے کی تائید کی کہ سابقہ تمام عہدیداروں کارکردگی کوئی تسلی بخش نہیں تمام ڈرائیوروں کے لیے کوئی خاص اقدامات نہ اٹھائے جا سکے ہیں لہذا تمام عہدے ختم کر دئیے گے ہیں نئے الیکشن کا شیڈول جاری کیا جائے گا جو چالیس دن بعد ہوں گے۔اجلاس میںاعجاز وڑائچ،امتیاز وڑائچ،چوہدری خاور،فیاض نت،ظفر وڑائچ امداد شاہ ودیگر معززین نے شرکت کیں۔
-

ایڈمنسٹریٹر حفصہ رانی کنول کا میونسپل کارپوریشن گجرات کے افسران اور ملازمین سے خطاب
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) میونسپل کارپوریشن گجرات میں تعیناتی کے بعد ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے میونسپل کارپوریشن کے افسران اور سپر وائز ر ملازمین اور سینٹری ورکروں سے خطاب کیا اس موقع پر چیف آفیسر چوہدری اخلاق وڑائچ ،ایم او آئی چوہدری محمد آصف ،قائم مقائم او ایس چوہدری متنصر چیمہ ،ایم او فنانس جنید بشیر ،سینٹری انسپکٹر ،سپر وائز اور تمام افسران سے خطاب کرتے ہوئے ایڈ منسٹریٹر رانی حفصہ کنو ل نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ گجرات کی خدمت کرنیں اور لوگوں کے مسائل سنیں اور ان کو حل کریں اور لوگوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کر نے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں انھوں نے کہا کہ تمام سپر وائزرز،سینٹری انسپکٹر اپنے اپنے علاقے کو بہتر طریقے سے حل کریں تاکہ شہر کے لوگوں کے اعتماد پر پورا اتریں میں انشاءاللہ تعالیٰ ہر یوسی میں خود جا کر وزٹ کیا کروں گی آپ لوگوں کا کام ہے شہر کو صاف ستھرا کر نا اورمیرا کام آپ کی رہنمائی کر نا کیونکہ آپ لوگوں نے ہی شہر کے لوگوں کو سہولیات مہیا کرنی ہیں کسی سیاستدان کے گھر کوئی بھی ورکر کام نہ کرے شہر کی صورتحال بہتر ہونی چاہیے اگر مئیر کی کمزوری آج نہ ہو تی تو شہر کی حالت اس طرح کی نظر نہ آتی میں تمام ورکروں اور ملازمین کے ساتھ جہاں میری ضرورت ہے میں آپ کے لئے حاضرہوں اور میرے دفتر کے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں۔
