ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے رمضان المبارک کے پہلے روز تھانہ شاہ جمال، میر ہزار، جتوئی، شہرسلطان، پولیس دریائی چوکی لنڈی پتافی، پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ بکائنی، حمزیوالی، رمضان بازار جتوئی اور شہرسلطان کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او نے تھانہ شاہجمال میں فرنٹ ڈیسک، حوالات اور ریکارڈ چیک کیا ایس ایچ او شاہ جمال چوہدری جاوید اختر نےڈی پی اور کو بریفنگ بھی دی۔اس کے بعد ڈی پی او نے تھانہ میرہزار کا دورہ کیا جہاں فرنٹ ڈیسک، حوالات اور کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا بعدازاں ڈی پی تھانہ جتوئی گئے جہاں حوالات میں موجود ملزمان کو چیک کیا، فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا ۔ڈی پی او مظفرگڑ نے جتوئی رمضان بازار کا بھی معائنہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کی رمضان پیکج پر ملنے والے ریلیف پر تفصیلی گفتگو کی۔ بعدازاں ڈی پی نے پٹرولنگ پوسٹس ہیڈ بکائنی اور حمزیوالی، تھانہ شہرسلطان کا بھی دورہ کیا۔ڈی پی او نے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد کے ہمراہ رمضان بازار شہرسلطان کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے شہریوں اور میڈیا نمائندگان سے ملاقات کی اورافسران کو رمضان المبارک میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر عملدرآمد، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری، عادی مجرمان پر نظر اور گشت کے نظام کو موثر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ وہ تفتیش کے متعلق بھی اپنے نظام کو درست رکھیں ناقص تفتیش، بغیر وجہ چالان مرتب نہ کرنے پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی اور کرپشن کی شکایات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا، ایس ایچ او صاحبان رمضان میں دن 3 تا 5 بجے تھانہ میں موجودگی یقینی بنائیں اور سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل حل کریں۔
Blog
-

کس شہر کی DC انتظامیہ کمزور ہے خبر آ گئی
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی) میرے شہر کی DC انتظامیہ اتنی کمزورہے کہ 3 دن سے مین سڑک پر ٹی ایم اے صفائی عملہ نے مٹی کے ڈھیر رکشا مارکیٹ تا رحمت اللمین پارک تک لگائے ھوئے ہیں گزشتہ 3 ماہ سے کئی موٹرسائیکل اور سائیکل سوار حادثات کا شکار ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لانے کے باوجود کوئی عملہ صفائی ان کا حکم ماننے کو تیار نہیں ۔ سرگودہا با لکل لاوارث ہو چکا ہے منتخب نمائندگان بھی اسمبلیوں میں پہنچ کر غائب ہیں
اپنی کمیٹیوں میں جی حضوری کرنے والوں کی بجائے سرگودھا شہر کی مخلص قیادت اور اچھے ، ایماندار لوگوں کی پہچان کرنا بھی بہت ضروری ھے ورنہ پہلے ہی نہایت پسماندہ علاقہ مزید پسماندگی کا شکار ہو جائے گا -

سرگودہا شہری رمضان المبارک میں آٹا،دال،چینی وغیرہ سے محروم جانیے اس خبر میں
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودہا میں رمضان االمبارک کے پہلے روز بھی یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش کی شدید قلت رہی ہے-رعایتی قیمت پراشیاء کا دستیاب ہونا تو دور کی بات چینی،آٹا،دالیں،تیل،گھی،جیسی بنیادی اشیاء سرے سے موجود ہی نہیں ہیں.خریداروں کی بڑی تعداد مایوس ہی گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہے جبکہ یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ان اشیاء کی دستیابی میں مزید تین سے چار روز لگ سکتے ہیں.حکومت کے سبسڈی دینے کے سب دعوے دھرے کے دھرے ہی رہ گئے. رپورٹ کے مطابق سرگودہا میں120 کے قریب یوٹیلٹی سٹورز ہیں جن پر شہریوں کو امید تھی کہ یہاں سے اشیائے خوردونوش مل جائیں گی مگر الٹا ان سٹورز پر کچھ بھی دستیاب نہیں زیادہ تر یوٹیلٹی سٹورز خالی پڑے ہیں شہری دور دراز سے آتے ہیں اور مایوس ہی واپس لوٹ جاتے ہیں پچھلے دور حکومت میں جس طرح سبسڈی دی جاتی رہی ہے اس سے نہ صرف عام آدمی مستفید ہو جاتا تھا بلکہ سیل میں اضافے سے ملازمین کے اور سٹورز اخراجات بھی پورے ہو جاتے تھے مگر اس وقت ملازمین بھی شدید مایوسی کا شکار ہیں اس بار حکومت کے پاس صرف تین ایسے مقامات ہیں اور ضلع بھر میں کل 11 مقامات ہیں جو سستا بازار کے نام سے ہیں اسی کے زریعے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کا دعویَ بھی کیا جا رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ 120 سٹورز کے مقابلے میں یہ 11 مقامات کتنے فیصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں
-

مدارس کے ساتھ حکومت کیا کرنے جا رہی ہے، فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزارت تعلیم مدارس کےکام میں رکاوٹ ڈالنے کیلیے نہیں سہولت کاری کریگی .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن صرف وزارت تعلیم کے ماتحت ہو گی،کابینہ میں ای سی سی کےفیصلوں کی توثیق کی گئی ہے ،برازیل کے ساتھ سمجھوتے کی توثیق کی گئی ،فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ مدارس وزارت تعلیم کے ماتحت نہیں بلکہ منسلک کیے گئے ہیں 30 ہزارمدارس کوریگولرائز کرنےسےمتعلق وفاقی وزیرتعلیم نےبریفنگ دی،وزارت تعلیم مدارس کےکام میں رکاوٹ ڈالنےکیلیےنہیں سہولت کاری کریگی،مدارس کے طلباکو ان کا تعلیم کا جائزحق دینا چاہتے ہیں،چاہتے ہیں کہ مدارس کے طلبا کودور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے، فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عوام کولوڈشیڈنگ سے بچانے کے لیے ترجیحات طےکی ہیں،سحروافطارمیں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی،
-

روزہ رکھنے سے نواز شریف کی طبیعت بگڑ سکتی ہے، ذاتی معالج
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج نے محکمہ داخلہ کو درخواست میں کہا ہے کہ نوازشریف کوجیل میں ہمہ وقت علاج کی سہولت میسررہنی چاہیے .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج نے محکمہ داخلہ کو درخواست لکھی ہے جس میں کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق لمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جائے ،نوازشریف کی صحت ٹھیک نہیں ہے،روزے رکھنےسے طبیعت بگڑسکتی ہے، نوازشریف کوجیل میں ہمہ وقت علاج کی سہولت میسررہنی چاہیے،ہوم ڈیپارٹمنٹ نے تا حال نوازشریف کے ذاتی معالج کی درخواست کا جواب نہیں دیا.
وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ شریف میڈیکل کمپلیکس ایک معمولی نوعیت کااسپتال ہے جہاں نواز شریف کا معائنہ کروایا گیا،پنجاب حکومت ان کی فیملی سےبہترعلاج کروارہی تھی. شہباز گل نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے شریف خاندان کو نوازشریف کے علاج بارے خط لکھا تھا ،نوازشریف کواپنی مرضی کے ڈاکٹراوراسپتال سےعلاج کرانے کی آفرکی تھی ،عدالت نے نواز شریف کو چھ ہفتوں کی طبی بنیادوں ہر ضمانت دی تھی لیکن شریف خاندان نے 6ہفتے محض ٹیسٹ کروانے میں ضائع کیے، شہباز گل نے مزید کہا کہ عدالت کےاحکامات ہیں آج7مئی کونوازشریف واپس جیل میں ہوں،جیل مینول کےمطابق آج شام غروب آفتاب سے پہلے نوازشریف کوجیل میں ہوناہے ،دیکھنا یہ ہے وہ عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہیں یااپنی من مانی،
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پرامن کارکنان کے جلوسوں میں کوئی گڑبڑ کی گئی تو پنجاب حکومت ذمے دار ہو گی.مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کوجیل تک الوداع کہنے کارکنان طے شدہ پروگرام کے مطابق پہنچیں گے ،پہلے سے طے شدہ پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ،انہوں نے کہا کہ وفاقی اورپنجاب حکومت عقل اورہوش کے ناخن لیں اوربوکھلاہٹ میں حماقت نہ کرے .مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی اپنے والد کو چھوڑنے جیل تک جائیں گی ،نواز شریف کے بھتیجے حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، مریم نواز اور حمزہ شہباز نواز شریف کی گاڑی میں سوار ہوں گے. مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی کافیصلہ ہے کہ مریم نواز پارٹی کارکنان میں موجود ہوں گی ،رائیونڈ سے کوٹ لکھپت تک حمزہ شہباز،مریم نواز آخری لمحے تک ساتھ ہوں گے .
رانا مشہور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل افطاری کےبعد نواز شریف جیل جانے کے لیے نکلیں گے، افطاری کے بعد لاہور کی سڑکوں پر لیگی کارکنوں کا ایک سمندر ہو گا، جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے جہاں کارکنان اپنے قائدکا استقبال کریں گے. انہوں نے کہا کہ جاتی امراسے کوٹ لکھپت جیل تک جگہ جگہ کیمپ لگائےجائیں گے،کارکن اپنی محبت سےنکل رہا ہےپارٹی ان کی کال پرلبیک کہہ رہی ہے .نواز شریف کا چھبیس مارچ کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر علاج کے لئے ضمانت دی تھی. رہائی کے دوران نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں لیکن علاج پر کوئی توجہ نہیں دی. نواز شریف نے دوران رہائی مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی جبکہ پارٹی رہنمائوں اور اراکین اسمبلی سے بھی ملتے رہے. نواز شریف دوران رہائی نو بار ہسپتال تو گئے لیکن ٹیسٹ کروا کر واپس آتے رہے ان کی ایک ہی ضد تھی کہ پاکستان میں میرا علاج نہیں ہو سکتا.نواز شریف طبی معائنے کیلئے شریف میڈیکل سٹی میں آٹھ بار اور الرازی ہسپتال میں ایک بار گئے،نواز شریف کا نیفرولوجسٹ، کارڈیالوجسٹ اورنیورولوجسٹ نےطبی معائنہ کیا .پنجاب کے ہسپتالوں اور ڈاکٹروں پر عدم اعتماد کے بعد آغا خان ہسپتال کراچی کے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے بھی نواز شریف کا طبی معائنہ کیا اور انکو ذہنی دباؤ نہ لینے کا مشورہ دیا ،ضمانت پر رہائی کی معیاد ختم اور سپریم کورٹ کی جانب سے توسیع نہ ملنے پرسابق وزیر اعظم نواز شریف کو کل دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں قید کردیا جائے گا۔
جیل منتقلی کے موقع پر ن لیگ نے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے 10 کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالہ سے مسلم لیگ ن کا ایک اجلاس ماڈل ٹاون میں آج ہو گا. جس کیصدارت حمزہ شہباز کریں گے. نواز شريف سے اظہار یکحيہتی کے لئے مختلف مقامات پر 10 کيمپ لگائے جائیں گے، مسلم لیگ ن نے پٹرول کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور ميں بينرز آويزاں کرنيکا بھی فيصلہ کیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگ زیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ایک گھنٹہ تقریر کرنے کے بجائے پارلیمنٹ میں صرف ایک منٹ کے لئے آکر یہ وضاحت دیں کہ رمضان سے قبل عوام پر پٹرول بم کیوں گرایا گیا ؟ مریم اورنگ زیب نے سوال اٹھایا کہ ملک کو کس دام میں آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا ؟ آئی ایم ایف کے ملازم کو کیوں راتوں و رات سٹیٹ بنک کا گورنر لگایا ؟
-
عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے’ڈی پی او مظفرگڑھ
ماہ مقدس کی مناسبت سے مظفرگڑھ پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کردیا۔ماہ رمضان کے دوران مظفرگڑھ کی 672مساجد کی سکیورٹی پر 915پولیس اہلکار و افسران سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔پولیس اہلکاروں سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں مساجد کی سکیورٹی پر مامور رہیں گے۔مظفرگڑھ پولیس کے ترجمان وسیم خان گوپانگ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر بھی تلاشی کے نظام کو موثر بنا یا گیا ہے تاکہ تخریب کار عناصر کو روکا جا سکے اسی طرح پورا مہینہ گشت کا سحری ،افطاری اور تراویح کے اوقات میں گشت کا سلسلہ بھی تسلسل سے جاری رہے گا۔رمضان کے جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کے مطابق پولیس رمضان میں شہری کا تحفظ یقینی بنائے گی مساجد اور شہر کے داخلی خارجی راستوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے گی
-

پٹرول کی قیمت میں اضافہ، شیریں رحمان نے سینیٹ میں کیا کر دیا؟
پٹرول کی قیمتون میں اضافے کے خلاف پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں تحریک التوا جمع کروا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیریں رحمان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو سینیٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے تحریک التوا جمع کروا دی ہے. جس میں کہا گیا ہے کہ پٹرول قیمتوں میں اضافے سےعوام پرمزید بوجھ بڑھ گیا ہے،رمضان کی آمد ہوتے ہی پٹرول سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے ،شیری رحمان نے یوان کی معمول کی کارروائی معطل کرکےمعاملے پربحث کا مطالبہ کیا.
-

پنجاب میں یونیورسٹیز کے مسائل، گورنر پنجاب نے بڑا فیصلہ کر لیا
گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ نئی اور پرانی یونیورسٹیز کاچارٹرایک جیسا کر دیا جائیگا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس میں وائس چانسلرزکانفر نس منعقد ہوئی جس میں گورنرپنجاب چودھری محمدسرور اور وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں بھی شر یک تھے، کانفرنس میں مستقل وائس چانسلرز کی تقر ری کا مسئلہ فوری حل کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب میں یونیورسٹیز امور چلانے کیلیے آن لائن فائل ٹر یکنگ سسٹم شروع کرنیکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، یونیورسٹیز کےمسائل کے حل کیلیے گور نر،وزیر ہائرایجوکیشن وزیراعظم سےملیں گے .
-

ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی ،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کیخلاف احتجاج کررہے ہیں ، او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ینگ ڈاکٹرز اور سرکاری اسپتالوں کے ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں ،حکومت سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کرنے کا سلسلہ فوری بند کرے ،اپوزیشن جماعتیں حکومت کوسرکاری اسپتالوں کی نجکاری کی اجازت نہیں دیں گی ،پنجاب حکومت سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کررہی ہے جوناقابل قبول ہے.
-

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر مقدمات ہیں، خورشید شاہ کا دعویٰ
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر مقدمات ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اصل این آر او دینے والا اگر نواز شریف کو بھی این آر او دے دے تو کیا کیا جاسکتا ہے. خورشید شاہ نے انکشاف کیا کہ حفیظ شیخ کو آئی ایم ایف کے کہنے پر تعینات کیا گیا ہے،موجودہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر مقدمات ہیں، خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر کو عہدے سے ہٹانے میں تحریک انصاف کے لوگوں کے ساتھ باقررضا کا بھی کردار رہا.