Baaghi TV

Blog

  • حیات آباد سے گرفتار دہشت گرد کا اصل ٹارگٹ کیا تھا؟ ملزم نے خود ہی بتا دیا

    حیات آباد سے گرفتار دہشت گرد کا اصل ٹارگٹ کیا تھا؟ ملزم نے خود ہی بتا دیا

    پشاور کے علاقے حیات آباد سے گرفتار ہونے والے دہشت گرد نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ہدف صوبائی وزراء تھے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد سے آپریشن کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزم یاسر کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، یاسر سے عدالت میں انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے صوبائی وزراء عاطف خان اور شہرام ترکئی میرا نشانہ تھے. مجھے ہدف ملا تھا کہ آئی ایس ایف کے جلسے میں خود کش حملہ کرواوں، اس حملے کے لئے موٹر سائیکل سوار اور خود کش بمبار تیار ہو چکا تھا. ملزم نے عدالت میں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس محمد ایوب اور اس کے ڈرائیورپر قاتلانہ حملہ میں نے کروایا،. ملزم یاسر نے مزید بتایا کہ حیات آباد جہاں ہم رہ رہے تھے اور گرفتاری ہوئی ،سیکورٹی اداروں نے عمارت کو تباہ کیا وہ ہمارا ہیڈ کوارٹر تھا

    واضح رہے کہ پشاور کے علاقے حیات آباد میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف سولہ گھنٹے آپریشن جاری رہا تھا جس میں سیکورٹی اداروں کو عمارت کو تباہ کرنا پڑا تھا کیونکہ دہشت گردوں نے وہاں بارودی مواد نصب کر رکھا تھا.

  • وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کیلئے جہانگیر ترین انٹرویو کر رہے ہیں، بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کیلئے جہانگیر ترین انٹرویو کر رہے ہیں، بڑی خبر آ گئی

    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کوتبدیل کرنےکیلیے جہانگیرترین انٹرویوکررہےہیں، صمصام بخاری اسکاجواب دیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے وزیراطلاعات کی معلومات انہائی ناقص ہیں. پرویزمشرف ایک ڈکٹیٹرتھا اس کا بلدیاتی نظام جمہوریت کےلیے کیسے بہترہوسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام کے پی کے کا بلدیاتی نظام ہے،کے پی کے کا بلدیاتی نظام پنجاب کے بارہ کروڑ کےلیے کبھی بہتر نہیں ہو سکتا،عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ صمصام بخاری کی معلومات کے مطابق اسمبلیوں میں کرپشن ہوتی ہے،اسمبلیوں میں کرپشن کا الزام ادارے کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش ہے .

    واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے بلدیاتی نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف کے بلدیاتی سسٹم نے زیادہ بہتر طور پر ڈیلیور کیا،بلدیاتی نظام مضبوط ہوتا تو اسمبلیوں پر کرپشن کے نشان نہ ہوتے.پنجاب میں تاریخ کا بہترین لوکل باڈیز سسٹم لا رہے ہیں ، پی ٹی آئی صاف و شفاف بلدیاتی نمائندے سامنے لائے گی ، پنچایت سسٹم اور نیبرہڈ کونسلز مکمل با اختیار ہوں گی ،نیا بلدیاتی سسٹم کسی لحاظ سے آڈٹ سے مبرا نہیں ہوگا ،چیک اینڈ بیلنس یقینی بنائیں گے،کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا . وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے کبھی بلدیاتی نظام میں دلچسپی نہیں لی ، اپوزیشن جماعتیں ہر قیمت پر اپنی کرپشن بچانا چاہتی ہیں ، صوبائی وزیر صمصام بخاری نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں کسی کو مہنگائی کی اجازت نہیں دیں گے ،وزرا کی ڈیوٹیاں لگ گئی ہیں،کوتاہی پر انتظامیہ ذمے دار ہوگی.

  • وزیراعظم نے دو وزراء اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کر لیا، اہم خبر آ گئی

    وزیراعظم نے دو وزراء اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کر لیا، اہم خبر آ گئی

    وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزرائے اعلیٰ کو آج شام اسلام آباد طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیرا علیٰ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کو اسلام آباد طلب کیا ہے، وزیرا عظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو گا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان شریک ہوں گے ،پنجاب اور خیبر پختونخواہ دونوں صوبے نئے بلدیاتی نظام کا قانون اسمبلیوں سے پاس کرواچکے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کو قانون سازی کے بعد کے اقدامات پر بریف کریں گے ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی آئندہ لائحہ عمل سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے .ملاقات میں صوبائی کابینہ کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا

  • نواز شریف جائیں گے کوٹ لکھپت جیل، ن لیگ نے کیا پروگرام بنایا؟ بڑی خبر آ گئی

    نواز شریف جائیں گے کوٹ لکھپت جیل، ن لیگ نے کیا پروگرام بنایا؟ بڑی خبر آ گئی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کل سات مئی کو ختم ہو رہی ہے. نواز شریف کل خود کو جیل حکام کے حوالے کریں گے ،از خود جیل نہ جانے پر انہیں گرفتار کر کے جیل منتقل کیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کا چھبیس مارچ کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر علاج کے لئے ضمانت دی تھی. رہائی کے دوران نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں لیکن علاج پر کوئی توجہ نہیں دی. نواز شریف نے دوران رہائی مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی جبکہ پارٹی رہنمائوں اور اراکین اسمبلی سے بھی ملتے رہے. نواز شریف دوران رہائی نو بار ہسپتال تو گئے لیکن ٹیسٹ کروا کر واپس آتے رہے ان کی ایک ہی ضد تھی کہ پاکستان میں میرا علاج نہیں ہو سکتا.نواز شریف طبی معائنے کیلئے شریف میڈیکل سٹی میں آٹھ بار اور الرازی ہسپتال میں ایک بار گئے،نواز شریف کا نیفرولوجسٹ، کارڈیالوجسٹ اورنیورولوجسٹ نےطبی معائنہ کیا .پنجاب کے ہسپتالوں اور ڈاکٹروں‌ پر عدم اعتماد کے بعد آغا خان ہسپتال کراچی کے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے بھی نواز شریف کا طبی معائنہ کیا اور انکو ذہنی دباؤ نہ لینے کا مشورہ دیا ،ضمانت پر رہائی کی معیاد ختم اور سپریم کورٹ کی جانب سے توسیع نہ ملنے پرسابق وزیر اعظم نواز شریف کو کل دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں قید کردیا جائے گا۔

    جیل منتقلی کے موقع پر ن لیگ نے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے 10 کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالہ سے مسلم لیگ ن کا ایک اجلاس ماڈل ٹاون میں آج ہو گا. جس کی‌صدارت حمزہ شہباز کریں گے. نواز شريف سے اظہار یکحيہتی کے لئے مختلف مقامات پر 10 کيمپ لگائے جائیں گے، مسلم لیگ ن نے پٹرول کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور ميں بينرز آويزاں کرنيکا بھی فيصلہ کیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگ زیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ایک گھنٹہ تقریر کرنے کے بجائے پارلیمنٹ میں صرف ایک منٹ کے لئے آکر یہ وضاحت دیں کہ رمضان سے قبل عوام پر پٹرول بم کیوں گرایا گیا ؟ مریم اورنگ زیب نے سوال اٹھایا کہ ملک کو کس دام میں آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا ؟ آئی ایم ایف کے ملازم کو کیوں راتوں و رات سٹیٹ بنک کا گورنر لگایا ؟

  • مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں پر فل بینچ تشکیل

    مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں پر فل بینچ تشکیل

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں پر فل بینچ تشکیل دے دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں‌ پر فل بینچ بنا دیا ہے. الیکشن کمیشن میں درخواست گزار شجاع الرحمان پیش ہوئے ،مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے .الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی پر مشتمل 2 رکنی کمیشن نے سماعت کی ، مسلم لیگ ن کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس کی تاریخ رمضان کے بعد مقرر کی جس پر الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ کیس کی سماعت سے متعلق تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں پر فل بینچ تشکیل دے دیا ہے.

  • حمزہ شہباز کے لئے بڑی مشکل، نیب نے کر لی تیاری

    حمزہ شہباز کے لئے بڑی مشکل، نیب نے کر لی تیاری

    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کروانے کے خلاف نیب نے تیاری کر لی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے خلاف چارج شیٹ تیار کر لی ہے. حمزہ شہباز نے اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کروا رکھی ہے. نیب نے ضمانت کی منسوخی کے لئے تیاری کر لی ہے. نیب آئندہ سماعت پر عدالت کو حمزہ شہباز سے کی جانے والی تحقیقات سے بھی آگاہ کرے گا، اور تحقیقات میں عدم تعاون کا بھی عدالت کو بتایا جائے گا.

  • فارم ہاوس پر چھاپہ، 31 لڑکیوں سمیت 192 افراد گرفتار، کیا ہو رہا تھا؟ جان کر ہو جائیں حیران

    فارم ہاوس پر چھاپہ، 31 لڑکیوں سمیت 192 افراد گرفتار، کیا ہو رہا تھا؟ جان کر ہو جائیں حیران

    بھارتی ریاست اترپردیشن کے علاقے نوئیڈا میں فارم ہاوس پر چھاپے کے دوران 31 لڑکیوں سمیت 192 افراد کو گرفتار کر لیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے نوئیڈا میں پولیس نے ایک فارم ہائوس پر چھاپہ مارا جہاں سے 31 لڑکیوں سمیت 192 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے. فارم ہاوس پر ہونے والی پارٹی کا ٹکٹ 10 ہزار روپے رکھا گیا تھا جبکہ لڑکیوں کی انٹری فری تھی. سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک اور دیگر کے ذریعے پارٹی کے لئے بکنگ کی گئی تھی. پولیس نے چھاپے کے دوران فارم ہاوس سے شراب، حقہ، تمباکو، لیپ ٹاپ سمیت قابل اعتراض سامان قبضے میں لے لیا ہے .فارم ہاوس سے گرفتار ہونے والوں میں سے اکثریت کا تعلق دہلی اور ہریانہ سے ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ پارٹی میں پول ڈانس کے ساتھ باتھ ڈانس کا بھی انتظام تھا. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے.

  • پرویز مشرف نے ایسا کیا کیا کہ تحریک انصاف کے وزیر بھی تعریف کرنے پر مجبور

    پرویز مشرف نے ایسا کیا کیا کہ تحریک انصاف کے وزیر بھی تعریف کرنے پر مجبور

    پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے بلدیاتی نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف کے بلدیاتی سسٹم نے زیادہ بہتر طور پر ڈیلیور کیا،بلدیاتی نظام مضبوط ہوتا تو اسمبلیوں پر کرپشن کے نشان نہ ہوتے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا بہترین لوکل باڈیز سسٹم لا رہے ہیں ، پی ٹی آئی صاف و شفاف بلدیاتی نمائندے سامنے لائے گی ، پنچایت سسٹم اور نیبرہڈ کونسلز مکمل با اختیار ہوں گی ،نیا بلدیاتی سسٹم کسی لحاظ سے آڈٹ سے مبرا نہیں ہوگا ،چیک اینڈ بیلنس یقینی بنائیں گے،کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا . وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی نے کبھی بلدیاتی نظام میں دلچسپی نہیں لی ، اپوزیشن جماعتیں ہر قیمت پر اپنی کرپشن بچانا چاہتی ہیں ، صوبائی وزیر صمصام بخاری نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں کسی کو مہنگائی کی اجازت نہیں دیں گے ،وزرا کی ڈیوٹیاں لگ گئی ہیں،کوتاہی پر انتظامیہ ذمے دار ہوگی.

  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جرمانے، پرویز الہیٰ برہم، ڈی جی کو بلا لیا

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جرمانے، پرویز الہیٰ برہم، ڈی جی کو بلا لیا

    پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو طلب کر لیا، اجلاس میں عبدالعلیم خان اور خواجہ سلمان رفیق بھی شریک ہوں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی 4 کا اجلاس آج ہوگا ،خصوصی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر قانون راجہ بشارت کریں گے ،کمیٹی کا اجلاس مسلم لیگ ق کے رہنما سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کی ہدایت پر طلب کیا گیا ہت ،پرویز الہیٰ نے فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کئے جانے والے جرمانوں پر اظہار برہمی کیا تھا. سپیشل کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی جرمانوں کے حوالہ سے جواب دیں گے. اجلاس میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دیگرمعاملات بھی زیر بحث آئیں گے.

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ایک اجلاس میں سپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جرمانوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسار کیا تھا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کس اختیار کے تحت چھاپے مارتے ہیں، کس اختیار کے تحت لاکھوں روپے کے جرمانے کرتے ہیں؟ فوڈ اتھارٹی والے صوبے کا نقصان کررہے ہیں، کیا جنگل کا قانون ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں .

  • سرگودہا رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

    سرگودہا رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

    سرگودھا۔رمضان المبارک میں ضلع بھر مساجد اور امام بارگاہوں سمیت سستے رمضان بازاروں پر پندرہ سو سے زائد پولیس افسران اور ملازمین کی ڈیوٹی لگادی گئی ہے ضلع کی 90مساجد Aجبکہ 472 کو B اس طرح 16 امام بار گاہ A اور 19کو کییگڑی B میں رکھا گیا ہے ۔کیگڑی اے اور بی کی مساجد اور امام بارگاہ گاہوں پر مسلح ملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے ،ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سیکھرا نے آئی جی پنجاب عارف نواز کے خصوصی ہدایات پر ماہ رمضان میں ضلع بھر میں سحری افطاری اور نماز تروایح کے موقعہ سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کئے گئےہیں 27 تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت ایلیٹ فورس کے ساتھ ساتھ پندرہ سو سے زائد پولیس افسران اور ملازمین کی ڈیوئی لگا دی گئی ہے جبکہ تمام ڈی ایس پی صاحبان کو بھی اپنے اپنے علاقوں میں سحری ،افطاری اور نماز تروایح کے اوقات میں گشت کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے ضلع کی 562 مساجد جبکہ 35امام بارگاہوں کو اے اور بی کیٹیگری میں رکھا گیا، ضلع کی 90 مساجد کو اے 472 کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے اس طرع 16امام بارگاہوں کو اے جبکہ 19 کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے ،کیٹگری اے اور بی کی مساجد اور امام بارگاہ گاہ پراسلحہ سے لیس پولیس اہلکار ڈیوئی دیں گے ،اس طرح ضلع بھر کے 11 سستے رمضان بازاروں پر100کے قریب پولیس ملازمین ڈیوٹی دیں گے ،ڈی پی او سرگودھا نے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کرنے کا خصوصاً تروایح کے اوقات میں ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈ کی گشت کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے