برسلز(باغی مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیرکونسل یورپی یونین نے مسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پر اجاگر کرنے کےلئے ایک ملین دستخطی مہم کے سلسلے میں آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں دو روزہ کیمپ کا انعقاد۔ پہلے روز ہی بڑی تعداد میں آئرش باشندوں نے مہم میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی اور مہم کی دستاویزات پر دستخط کرکے مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ یورپ میں کشمیرکونسل کے زیر اہتمام ایک ملین دستخطی مہم ایک عرصے سے جاری ہے۔ ابتک اس مہم کے دوران جس کا آغاز چند سال قبل بیلجیم سے ہوا تھا، یورپ کے متعدد ممالک میں لوگوں سے کشمیریوں کی حمایت میں دستخط لئے جاچکے ہیں۔ اس مہم کو یورپی ممالک میں متعدد مقامی این جی اوز اور سماجی کارکنوں کی حمایت اور تعاون حاصل ہے۔کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضاسید نے جو مہم کے منتظم بھی ہیںکہاہے کہ یہ مہم ایک ملین دستخط مکمل ہونے تک جاری رہی گی
Blog
-

رمضان شوگرملزنیب انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ،تفتیشی افسر طلب
لاہورہائیکورٹ میں رمضان شوگر ملز سےمتعلق نیب انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نےنیب کے تفتیشی افسر کو 13 جون کو رکارڈ سمیت طلب کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نیب کاروائی کے خلاف حکم امتاعی میں بھی توسیع کر دی،رمضان شوگرملز کےسی ایف او اورسیکرٹری کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست پر سماعت جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو رمضان شوگر ملز کے خلاف انکوائری سے روک رکھا ہے ،نیب کے وکیل نے عدالت مین کہا کہ 3 ارب روپے سے زائد رقم غیر قانونی طور پر ٹرانسفر کی گئی،شہباز شریف، حمزہ شہباز ودیگر ملزمان نے معلومات فراہم نہیں کی، درخواست گزار نے کہا کہ نیب نے چیف فنانشل افسر اور کمپنی سیکرٹری کو ریکارڈ سمیت طلب کیا،نیب نے ماحولیات سے متعلق معاملات پر انکوائری شروع کی ہے ،نیب کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا الزام ہے،ماحولیات سے متعلق تفتیش نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی،رمضان شوگر ملز سے متعلق نیب تفتیش کو کالعدم قرار دیا جائے ،عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو 13 جون کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا.
-

بھارتی انتخابی ڈرامے کے بائیکاٹ پر سید علی گیلانی کی قوم کو مبارکباد
سرینگر(باغی مانیٹرنگ ڈیسک)بابائے حریت سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت جس جارحانہ اور جابرانہ انداز سے ایک منصوبہ بند فوجی مشق کو جمہوری عمل ثابت کرنے کی مذموم کوشش کررہا ہے اس کو کشمیری عوام نے بڑی بہادری سے ناکام بناکر اخلاقی برتری حاصل کرلی ہے۔بھارت کے نام نہاد پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے پر کشمیری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سات لاکھ سے زائد قابض افواج ،نیم فوجی دستوں اور پولیس انتظامیہ کی موجودگی کے باوجود انتخابی ڈرامے کا بائیکاٹ بھارت کے جبری قبضے کے خلاف ایک واضح اور غیر مبہم ریفرنڈم ہے۔ مذکورہ انتخابات کا بگل بجاتے ہی جموںو کشمیر میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی اور مارشل لاءکا نفاذ عمل میں لایا گیا اورجماعت اسلامی اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ جیسی سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کرکے ہزاروں سیاسی رہنماو¿ں اور کارکنوں کو گرفتار کیاگیا اور انہیں تہاڑ، ہریانہ، کٹھوعہ، کوٹ بھلوال، ریاسی، امپھالا اور دیگر دور دراز جیلوں میں ڈالاگیا اورانہیں بنیادی سہولیات سے محروم کرتے ہوئے تنگ و تاریک سیلوں میں مقید کیا گیا ۔ حریت چیئرمین نے کہاکہ چند ضمیر فروش لوگوں کے انتخابی عمل میں حصہ لینے پر بھارت کی طرف سے ڈھینگیں مارنا ایک ایسے بزدل شخص کی واضح مثال ہے جو کسی اکھاڑے میں اپنے مدمقابل کو رسیوں سے باندھ کر مکے مارتے ہوئے اپنی جھوٹی فتح کا جشن منارہا ہو۔ انہوں نے بھارتی حکمرانوںکو مشورہ دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو انتخابی سیاست کے زوایہ نگاہ سے نہ دیکھیں بلکہ اپنی روایتی ضد اور ہٹ دھرمی ترک کرکے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو تسلیم کریں اور مسئلے کوان کی مرضی کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرےں۔
-

سینیٹ اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کیا کہہ دیا؟
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کس نےکتنی بارآئی ایم ایف پردستک دی یہ سب کو معلوم ہے،رضاباکرپاکستان کےبیٹے ہیں اورکم تنخواہ پرپاکستان آ رہے ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن حب الوطنی کی ٹھیکیدار نہ بنے، رضا باقر پاکستان کا بیٹا ہے،. انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر اتفاق رائے ہے اور رہے گا، نیو کلیئر اثاثے محفوظ ہیں. این ایف سی ایوارڈ بھی آئے گا اور بہتر آئے گا، ملک میں کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا ہے ،شاہ محمود قریشی نے سابقہ حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتا ہوئے کہا کہ آپ معیشت کاجنازہ نکال کر گئے ہیں، شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے شور شرابا کیا، قریشی نے مزید کہا کہ کہا جاتا ہےکہ آئی ایم ایف کےکہنے پرحفیظ شیخ کو لگایا گیا ہے،کیا پیپلز پارٹی نے بھی حفیظ شیخ کوآئی ایم ایف کے کہنے پر لگایا؟10 سال ملکی معیشت کی اینٹ سےاینٹ بجانے والےکون ہیں سب کو معلوم ہے.
-

مقبوضہ کشمیر:300پولنگ بوتھوں پر ایک بھی ووٹ نہیں پڑا
سرینگر(باغی مانیٹرنگ ڈیسک) پیر کوبھارتی پارلیمانی انتخابی ڈرامے کے پانچویں اورآخری مرحلے میںپلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں پولنگ کی شرح تین فیصد سے بھی کم رہی جو پانچوں مرحلوں کی سب سے کم شرح ہے جبکہ پولنگ بوتھ ویرانی کا منظر پیش کررہے تھے ، پولنگ ایجنٹ غائب اور پولنگ عملہ خوفزدہ تھا۔ چیف الیکٹورل افسر شیلندر کمار نے کہاکہ دونوں اضلاع میں ووٹ ڈالنے کی شرح 2.81فیصد رہی جبکہ کل695پولنگ بوتھوں میں سے 300بوتھوں پر ایک بھی ووٹ نہیں پڑا۔ تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ پولنگ کی اصل شرح سرکاری ذرائع سے کہیں کم ہے۔ وچی کے علاقے میں نو پولنگ بوتھوں پر سات سے کم ووٹ ڈالے گئے اورشوپیان میں 14پولنگ بوتھوں پر پانچ سے بھی کم ووٹ پڑے ۔بیشتر پولنگ بوتھوں پر عملہ فارغ بیٹھا تھاجبکہ بھارتی فوجی مقامی نوجوانوں کی طرف سے کسی بھی ممکنہ خلل اندازی سے نمٹنے کے لےے مستعد کھڑے تھے۔سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کے باوجود نامعلوم افراد نے پولنگ والے اضلاع میںچار مقامات پردستی بموں اور پٹرول بموں سے حملے کئے تاہم ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دونوں اضلاع میں لوگوں کی انتخابی عمل میں عدم شرکت کی وجہ بھارت کے خلاف پائی جانے والی نفرت اور غم وغصہ ہے۔
-

ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں، ماروی میمن نے ایسا کیوں کہا؟
سابق ممبر قومی اسمبلی ماروی میمن نے مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے کہا ہے کہ آپ قائد کیلیے جان دینا چاہیں،جیل بھرو ریلی کریں،انہیں کوئی پرواہ نہیں آپکی محبت کی ،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماروی میمن جو مسلم لیگ ن کے دور میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ہیڈ رہ چکی ہیں نے مسلم لیگ ن میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت منسوخی اور آج دوبارہ جیل منتقلی پر کہا ہے کہ پارٹی کو اچھے لوگوں کے جانے سے نقصان ہوا ،چودھری نثار نے اقتداراوردرباری پن کےمقابلے میں عزت کوترجیح دی،یہ چودھری نثارصاحب کیلیےنیاآغازہے،انھوں نےاپنےضمیرکےمطابق فیصلہ کیا، ماروی میمن نے مزید کہا کہ چھوٹے دماغ والے جعلی دانشورباتوں کے بجائے انکی فہرست بنائیں جون لیگ چھوڑگئے ،جن کو آگے ہونا چاہیئے تھا وہ بد تمیزی کے ڈر سے سائیڈ پر ہو گئے. ماروی میمن نے مزید کہا کہ باصلاحیت لوگوں کوپارٹی کی نہیں پارٹی کوان کی ضرورت ہوتی ہے ،ایک لمبی فہرست ہے جواس جھوٹے بیانے سے متفق نہیں تھی جوکچھ لوگوں کو بچانےکیلیےتھا،99فیصد درباری یہ باتیں نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہ سسٹم کےغلام ہیں، ماروی میمن نے مزید کہا کہ ن لیگ والےمجھے ٹرول کرنے کی زحمت نہ کریں
-

سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ نفاز کے خلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری
راولپنڈی : راولپنڈی کے تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی ایکٹ نفاز کے خلاف ینگ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کی پانچویں روز بھی ہڑتال جاری رہی، او پی ڈی سروسز بند ہونے سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑا، ڈاکٹروں نے مریضوں کو علاج معالجے کے بجاے ایم ٹی آئی ایکٹ کے نقصانات سے آگاہ کرنا شروع کردیا۔
-

بھارتی فوج کے خلاف دہشتگردی کے مقدمے درج ہونے چاہیے ۔ملک ارشاد
جموں(باغی مانیٹرنگ ڈیسک) جموں و کشمیر یوتھ فورم فار جسٹس کے صدر ملک ارشاد نے 5 مئی کو بھارتی فوجیوں کی طر ف سے ضلع کشتواڑ کے علاقے ناگ سینہ پاڈر میں ایک غریب مزدور گجر بکروال طبقے سے تعلق رکھنے والے محمدایوب کو بلا وجہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔بھارتی فوج کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے چاہیے ۔کیونکہ بھارتی فوج کی طرف سے جاری دہشتگردانہ کاررائیوں میں کوئی بھی کشمیری محفوظ نہیں ہے ۔نہ ہماری عزت محفوظ ہے اور نہ ہی جان ومال ۔عالمی برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو سختی سے اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔
-

ضلعی امن کمیٹی نے سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا
راولپنڈی:چئیرمین امن کمیٹی سید اظہار بخاری نے انتظامیہ کی سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا ،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور علماء مل کر رہیں تو دہشتگرداپنی موت آپ مرجائیں گے،رمضان میں پیار ومحبت کو فروغ دیا جائے،علماء رمضان میں اتحاد بین الملسمین اور کردار نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ علماء امن کا ہیغام لوگوں تک پہنچائیں گے تو اسلام و پاکستان دشمنوں کے عزائم خاک میں مل جائیں گے
-

جلوس میں گڑ بڑ کی گئی تو ذمہ دار حکومت ہو گی، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پرامن کارکنان کے جلوسوں میں کوئی گڑبڑ کی گئی تو پنجاب حکومت ذمے دار ہو گی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کوجیل تک الوداع کہنے کارکنان طے شدہ پروگرام کے مطابق پہنچیں گے ،پہلے سے طے شدہ پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ،انہوں نے کہا کہ وفاقی اورپنجاب حکومت عقل اورہوش کے ناخن لیں اوربوکھلاہٹ میں حماقت نہ کرے .
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی اپنے والد کو چھوڑنے جیل تک جائیں گی ،نواز شریف کے بھتیجے حمزہ شہباز بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، مریم نواز اور حمزہ شہباز نواز شریف کی گاڑی میں سوار ہوں گے. مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی کافیصلہ ہے کہ مریم نواز پارٹی کارکنان میں موجود ہوں گی ،رائیونڈ سے کوٹ لکھپت تک حمزہ شہباز،مریم نواز آخری لمحے تک ساتھ ہوں گے .
نواز شریف افطاری کے بعد جلوس کی شکل میں کوٹ لکھپت جیل جا کر گرفتاری دیں گے ،جیل جانے والے جلوس کی قیادت مریم نواز کرے گی۔
رانا مشہور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل افطاری کےبعد نواز شریف جیل جانے کے لیے نکلیں گے، افطاری کے بعد لاہور کی سڑکوں پر لیگی کارکنوں کا ایک سمندر ہو گا، جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے جہاں کارکنان اپنے قائدکا استقبال کریں گے. انہوں نے کہا کہ جاتی امراسے کوٹ لکھپت جیل تک جگہ جگہ کیمپ لگائےجائیں گے،کارکن اپنی محبت سےنکل رہا ہےپارٹی ان کی کال پرلبیک کہہ رہی ہے .نواز شریف کا چھبیس مارچ کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر علاج کے لئے ضمانت دی تھی. رہائی کے دوران نواز شریف نے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں لیکن علاج پر کوئی توجہ نہیں دی. نواز شریف نے دوران رہائی مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی جبکہ پارٹی رہنمائوں اور اراکین اسمبلی سے بھی ملتے رہے. نواز شریف دوران رہائی نو بار ہسپتال تو گئے لیکن ٹیسٹ کروا کر واپس آتے رہے ان کی ایک ہی ضد تھی کہ پاکستان میں میرا علاج نہیں ہو سکتا.نواز شریف طبی معائنے کیلئے شریف میڈیکل سٹی میں آٹھ بار اور الرازی ہسپتال میں ایک بار گئے،نواز شریف کا نیفرولوجسٹ، کارڈیالوجسٹ اورنیورولوجسٹ نےطبی معائنہ کیا .پنجاب کے ہسپتالوں اور ڈاکٹروں پر عدم اعتماد کے بعد آغا خان ہسپتال کراچی کے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے بھی نواز شریف کا طبی معائنہ کیا اور انکو ذہنی دباؤ نہ لینے کا مشورہ دیا ،ضمانت پر رہائی کی معیاد ختم اور سپریم کورٹ کی جانب سے توسیع نہ ملنے پرسابق وزیر اعظم نواز شریف کو کل دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں قید کردیا جائے گا۔جیل منتقلی کے موقع پر ن لیگ نے نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے 10 کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالہ سے مسلم لیگ ن کا ایک اجلاس ماڈل ٹاون میں آج ہو گا. جس کیصدارت حمزہ شہباز کریں گے. نواز شريف سے اظہار یکحيہتی کے لئے مختلف مقامات پر 10 کيمپ لگائے جائیں گے، مسلم لیگ ن نے پٹرول کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور ميں بينرز آويزاں کرنيکا بھی فيصلہ کیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگ زیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ایک گھنٹہ تقریر کرنے کے بجائے پارلیمنٹ میں صرف ایک منٹ کے لئے آکر یہ وضاحت دیں کہ رمضان سے قبل عوام پر پٹرول بم کیوں گرایا گیا ؟ مریم اورنگ زیب نے سوال اٹھایا کہ ملک کو کس دام میں آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا ؟ آئی ایم ایف کے ملازم کو کیوں راتوں و رات سٹیٹ بنک کا گورنر لگایا ؟
