Baaghi TV

Blog

  • اسحاق ڈار کا آذربائیجانی ہم منصب سے رابطہ

    اسحاق ڈار کا آذربائیجانی ہم منصب سے رابطہ

    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسٖحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جيحون بيراموف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری صورتحال کی تازہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی گفتگو کی گئی۔

    مذاکرات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں سفارتی سطح پر مشاورت کا عمل تیز ہو رہا ہے۔

    آپریشن غضب للحق ،خیبر سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی فوجی پوسٹیں تباہ

    فٹبال ورلڈ کپ: ایران کا اپنے میچز امریکا سے منتقل کرنے کے لیے فیفا سے رابطہ

    آبنائے ہرمز،اتحاد کی آزمائش یا نئی تقسیم؟تجزیہ :شہزاد قریشی

  • آپریشن غضب للحق ،خیبر سیکٹر سے ملحقہ  افغان طالبان کی فوجی پوسٹیں تباہ

    آپریشن غضب للحق ،خیبر سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی فوجی پوسٹیں تباہ

    آپریشن غضب للحق ،پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب اور موثر کارروائیاں جاری ہیں

    خیبر سیکٹر سے ملحقہ افغان طالبان کی فوجی پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، پاک فوج نے اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کے ذریعے پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا، پاک فوج کی ان موثر کارروائیوں سے افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف کےحصول تک جاری رہے گا،

  • ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو مار دیا، اسرائیلی دعویٰ

    ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو مار دیا، اسرائیلی دعویٰ

    اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو قتل کردیا گیا ہے۔

    اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کوکل رات کے حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔،اس سے قبل اسرائیلی میڈیا کی خبر میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے علی لاریجانی کو نشانہ بنایا ہے تاہم فوری طور پر واضح نہیں کہ آیا علی لاریجانی مارے گئے یا زخمی ہوئے،دوسری جانب ایرانی میڈیا نے اسرائیلی میڈیا کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کا پیغام جاری کیا جائے گا۔

    دوسری جانب علی لاریجانی کے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ ہوا جس میں اُن کے ہاتھ سے لکھا خط ٹویٹ کیا گیا، خط میں لکھا گیا ہے کہ’’ شاید ہم دنیا میں کوئی بڑا کام انجام نہ دے سکے اور زندگی میں کوئی قابلِ قدر چیز حاصل نہ کر سکے، ہم نے زمانے میں کام کیا، اللہ کے نام پر ہماری زندگی محنت اور کوشش میں گزری، ہم بے سرو سامانی میں جیتے رہے اور دوسروں کی خدمت اور محبت میں لگے رہے، ہم نے کبھی کسی کو اذیت نہیں دی، اگرچہ ہمارے پاس کچھ نہیں تھا، ہماری خواہش ہے کہ اسی راہ میں پروردگار کا سایۂ لطف ہم پر قائم رہے‘‘

  • فٹبال ورلڈ کپ: ایران کا اپنے میچز امریکا سے منتقل کرنے کے لیے فیفا سے رابطہ

    فٹبال ورلڈ کپ: ایران کا اپنے میچز امریکا سے منتقل کرنے کے لیے فیفا سے رابطہ

    ایران نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے اپنے میچز امریکا سے منتقل کرنے کے لیے فیفا سے رابطہ کر لیا ہے۔

    خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق ایران کی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے کہا ہے کہ ایران نے فیفا کے ساتھ ورلڈ کپ 2026 کے میچز کی میزبانی کے معاملے پر بات چیت شروع کر دی ہے تاکہ ایرانی ٹیم کے میچز امریکا کے بجائے میکسیکو میں منعقد کیے جا سکیں۔

    پیر کے روز میکسیکو میں ایرانی سفارت خانے کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مہدی تاج کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ایرانی قومی ٹیم کی سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دے سکتے، ایسی صورت میں ایرانی ٹیم امریکا کا سفر نہیں کرے گی، ایران فیفا کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ میچز میکسیکو منتقل کیے جا سکیں۔

    آبنائے ہرمز،اتحاد کی آزمائش یا نئی تقسیم؟تجزیہ :شہزاد قریشی

    اس سے قبل ایرانی وزیر کھیل نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے فروری کے آخر میں ایران پر فضائی حملوں کے بعد موجودہ صورت حال میں قومی ٹیم کے لیے عالمی ایونٹ میں شرکت مشکل ہو سکتی ہے ان حملوں میں ایران کی اعلیٰ قیادت سمیت کئی سیاسی و عسکری شخصیات ہلاک ہوئیں۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت ہے تاہم ان کے مطابق اپنی سیکیورٹی کے پیش نظر ٹیم کے لیے امریکا میں کھیلنا مناسب نہیں ہو سکتا۔

    افغان طالبان امن کیلئے سنگین خطرہ ، اقوام متحدہ کی کڑی پابندیاں برقرار

    واضح رہے کہ ایران نے 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جو 11 جون سے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا۔ ایرانی ٹیم کے دو گروپ میچز لاس اینجلس جبکہ ایک میچ سیئٹل میں شیڈول ہے،ایران ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بھی ہے، جس نے 25 مارچ 2025 کو اپنی جگہ یقینی بنائی تھی۔

    یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان ایران کے خلاف جنگ 28 فروری 2026 کو شروع ہوئی تھی جو اس وقت تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا،ایرانی وزیر خارجہ

  • آبنائے ہرمز،اتحاد کی آزمائش یا نئی تقسیم؟تجزیہ :شہزاد قریشی

    آبنائے ہرمز،اتحاد کی آزمائش یا نئی تقسیم؟تجزیہ :شہزاد قریشی

    دنیا کی سب سے حساس بحری گزرگاہ، آبنائے ہرمز، ایک بار پھر عالمی سیاست کے مرکز میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ اور نیٹو اتحادیوں سے اس اہم راستے کے تحفظ اور کھلے رکھنے کے لیے بھرپور تعاون نہ ملنے پر شکوہ کیا ہے۔ یہ شکوہ محض ایک بیان نہیں بلکہ مغربی اتحاد کے اندر بڑھتی ہوئی خلیج کا اشارہ بھی ہو سکتا ہے۔

    حقیقت یہ ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک اس معاملے پر مکمل یکسو نہیں۔ کچھ یورپی ریاستیں مشرقِ وسطیٰ میں کسی بھی نئی عسکری مہم جوئی سے گریز چاہتی ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی معیشت دباؤ کا شکار ہے اور داخلی سیاسی مسائل سر اٹھا رہے ہیں۔ برطانیہ، جو تاریخی طور پر امریکہ کا قریبی اتحادی رہا ہے، اب ایک محتاط توازن قائم کرنے کی کوشش میں نظر آتا ہے—نہ مکمل لاتعلقی، نہ اندھا ساتھ۔

    یہ اختلاف دراصل ایک بڑے سوال کو جنم دیتا ہے: کیا نیٹو ایک دفاعی اتحاد کے طور پر اپنی اصل روح برقرار رکھے گا یا بدلتے عالمی حالات میں اس کے اندر ترجیحات کی نئی درجہ بندی ہوگی؟ امریکہ کی نظر میں آبنائے ہرمز کا کھلا رہنا عالمی توانائی کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے، مگر یورپ کے لیے یہ معاملہ صرف سلامتی نہیں بلکہ سفارتکاری اور استحکام کا بھی ہے۔

    مستقبل قریب میں تین ممکنہ راستے ابھرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اول، محدود اور علامتی تعاون جس سے اتحاد بھی برقرار رہے اور براہِ راست تصادم سے بھی بچا جا سکے۔ دوم، نیٹو کے اندر واضح تقسیم، جہاں چند ممالک امریکہ کے ساتھ کھڑے ہوں اور دیگر فاصلے پر رہیں۔ سوم، ایک وسیع تر سفارتی حل جس میں علاقائی طاقتوں کو شامل کر کے کشیدگی کم کی جائے۔اس تمام صورتحال میں سب سے اہم سوال یہی ہے،کیا مغرب ایک مشترکہ حکمتِ عملی تشکیل دے پائے گا یا یہ بحران ایک نئے عالمی توازن کی بنیاد رکھے گا؟ آبنائے ہرمز محض ایک سمندری راستہ نہیں، بلکہ یہ اس بات کا امتحان ہے کہ عالمی اتحاد دباؤ میں کس حد تک متحد رہ سکتے ہیں۔

  • پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین کو بہتر بنانے کیلئے وزیرِ پیٹرولیم مزید متحرک ہوں،وزیراعظم

    پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین کو بہتر بنانے کیلئے وزیرِ پیٹرولیم مزید متحرک ہوں،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت خطے کی صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ پر جائزہ اجلاس ہوا

    اجلاس کو کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات پر عملدرآمد کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا. بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے. انٹیلی جینس بیورو تمام اقدامات پر عملدرآمد کی نگرانی رپورٹ پیش کرے گی.ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ضروریات کے مطابق مناسب ذخیرہ موجود ہے. وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین کو بہتر بنانے کیلئے وزیرِ پیٹرولیم مزید متحرک ہوں.حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں.

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام صورتحال کی نگرانی کی جارہی ہے، اور پیٹرولیم مصنوعات کا ریکارڈ رکھا جارہا ہے، تاکہ کسی قسم کی بے قاعدگی کی فوری نشاندہی ہوسکے ،تمام کابینہ ارکان نے رضاکارانہ طور تنخواہیں نہیں لیں. سرکاری محکموں کی تیل کی کٹوتی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ بچت کے اقدامات سے موجودہ صورتحال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے ملک میں ادویات کا مناسب ذخیرہ موجود ہے. ورک فرام ہوم کے حوالے سے سرکاری ای-افس کی سہولت فراہم کرنے کے لئے خصوصی کنیکٹیویٹی کے انتظامات وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جانب سے کیے جا چکے ہیں .
    اجلاس میں نائب وزیراعظم وز وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق باجوہ، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

  • مدھیہ پردیش کے شہر بُرہان پور میں رمضان کی 400 سالہ  خاص روایت

    مدھیہ پردیش کے شہر بُرہان پور میں رمضان کی 400 سالہ خاص روایت

    مدھیہ پردیش کا تاریخی شہر بُرہان پور اپنی مغلیہ تاریخ کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک کی چند انتہائی منفرد اور خوبصورت روایات کے لیے بھی مشہور ہے۔ یہاں کی روایات جدید دور میں بھی اپنی اصل روح کے ساتھ زندہ ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق برہان پور میں ایک منفرد روایت آج بھی زندہ ہے، جو تقریباً 400 سال پرانی ہے یہاں روزہ دار شاہی جامع مسجد کے مینار پر روشنی دیکھ کر افطار کرتے ہیں،جن علاقوں میں جامع مسجد کے مینار کی روشنی واضح نہیں ہوتی، وہاں مقامی مساجد کے ذریعے افطار کے اعلانات کیے جاتے ہیں۔

    یہ روایت مغلیہ دور سے چلی آ رہی ہے برہان پور کے حکمران عادل شاہ فاروقی نے 1585 میں سیاہ پتھر سے جامع مسجد تعمیر کروائی، جو تقریباً 14 سال میں مکمل ہوئی، اس مسجد میں دو مینار 125 فٹ بلند ہیں،1960 کی دہائی میں رمضان میں روزہ توڑنے کا وقت توپ چلانے کے ذریعے بتایا جاتا تھا، بعد میں پٹاخوں کے ذریعے اعلان کی روایت شروع ہوئی، جسے مقامی زبان میں ”گج کنڈی“ کہا جاتا ہے۔

    کم عمر بچوں کی جعلی نازیبا تصاویر بنانے کا الزام، ایلون مسک کی کمپنی کیخلاف مقدمہ

    روشنیوں کا سلسلہ 1974 میں شروع ہوا اور 1980 میں مسجد کے دونوں میناروں پر مستقل روشنیوں کا انتظام کیا گیا تب سے شہر کے لوگ میناروں پر جلتی روشنی دیکھ کر افطار کا آغاز کرتے ہیں، رمضان کے دوران مینار پر پہلے سے لائٹنگ لگائی جاتی ہے۔ جیسے ہی مینار کی روشنی شہر کے مختلف حصوں سے دکھائی دیتی ہے روزہ دار فوراً افطار شروع کر دیتے ہیں۔

    دور دراز بستیوں میں رہنے والے لوگ، جہاں شاید اذان کی آواز صاف نہ پہنچتی ہو، اس روشنی کو دیکھ کر روزہ افطار کرتے ہیں، یہ ”لائٹ سگنل“ آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی یہاں کے لوگوں کا پسندیدہ ورثہ ہے مینار کی اونچائی تقریباً 60 فٹ ہے، جس کی وجہ سے شہر کے کئی مقامات سے یہ روشنی آسانی سے دیکھی جا سکتی ہے لوگ اپنے گھروں کی کھڑکیوں یا دروازوں سے بھی مینار کو دیکھ کر افطار کا وقت جان لیتے ہیں، اگرچہ آج کے دور میں موبائل فون، گھڑیاں اور ایپس سحری و افطار کے وقت کی معلومات فراہم کرتے ہیں، برہان پور کے لوگ صدیوں پرانی اس روایت پر قائم ہیں۔

    ایران کا امریکا سے خطہ چھوڑنے کا مطالبہ،یورپی یونین کا جنگ میں شرکت سے انکار

    مورخین کے مطابق یہ روشنی نہ صرف افطار کے لیے استعمال کی جاتی ہے بلکہ عید کی آمد کی بھی نوید دیتی ہے۔ جیسے ہی عید کا چاند نظر آتا ہے، جامع مسجد کے مینار پر چراغ جلایا جاتا ہے شاہی جامع مسجد شہر کی تاریخی شناخت کا حصہ ہے اور رمضان کے دوران اس کا مینار نہ صرف عبادت کی علامت بلکہ کمیو نٹی کے لیے وقت کا پیمانہ بھی بن جاتا ہے۔ افطار کے وقت مینار کی روشنی شہر بھر میں روزہ داروں کے لیے خوشی اور اتحاد کا پیغام پہنچاتی ہےیہ روایت نہ صرف برہان پور کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ رمضان کے دوران لوگوں میں روحانی ہم آہنگی اور اجتماعی عبادت کے جذبات کو بھی بڑھاتی ہے۔

  • کم عمر بچوں کی جعلی نازیبا تصاویر بنانے کا الزام، ایلون مسک کی کمپنی کیخلاف مقدمہ

    کم عمر بچوں کی جعلی نازیبا تصاویر بنانے کا الزام، ایلون مسک کی کمپنی کیخلاف مقدمہ

    امریکی ریاست ٹینیسی میں چند کم عمر لڑکوں اور ایک بالغ شخص نے ٹیکنالوجی کمپنی ایکس اے آئی اور اس کے مالک ایلون مسک کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

    مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ کمپنی کے چیٹ بوٹ گروک نے ان کی تصاویر کو غیر اخلاقی انداز میں تبدیل کر کے بچوں سے متعلق فحش مواد تیار کرنے کی اجازت دی گزشتہ دسمبر میں گرفتار ایک شخص نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے حاصل کردہ تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے گروک کے ذریعے کم عمر افراد کی جعلی اور نامناسب تصاویر بنائیں،یہ تصاویر بعد ازاں ڈسکورڈ اور ٹیلی گرام جیسے پلیٹ فارمز پر پھیلائی گئیں اور بعض کیسز میں انہیں دیگر غیر قانونی مواد کے تبادلے کے لیے بھی استعمال کیا گیا۔

    شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر کوئی مصنوعی ذہانت کا ماڈل بالغ افراد کی جنسی نوعیت کی تصاویر بنا سکتا ہے تو اسے کم عمر بچوں کے ایسے مواد بنانے سے روکنا ممکن نہیں رہتا مدعیان کے وکیل نے کہا کہ یہ بچے زندگی بھر اس صدمے کا سامنا کریں گے کیونکہ ان کی جعلی مگر نامناسب تصاویر انٹر نیٹ پر موجود رہیں گی۔

    افغان طالبان پروپیگنڈے کا پردہ چاک، اسپتال کے نام پر عسکری تربیتی کیمپ کا انکشاف

    مقدمے میں شامل ایک متاثرہ لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ جب ان کی بیٹی کو معلوم ہوا کہ اس کی جعلی تصاویر آن لائن پھیل چکی ہیں تو اسے شدید ذہنی دباؤ اور گھبراہٹ کا سامنا کرنا پڑا بیٹی کی تعلیمی سال کی خوشیاں اب خوف میں بدل چکی ہیں کہ اس کی کوئی بھی تصویر دوبارہ غلط استعمال ہو سکتی ہے۔

    کیس کی مرکزی وکیل انیکا مارٹن نے کہا کہ وہ ایلون مسک سے یہ سوال پوچھنا چاہتی ہیں کہ کیا وہ بطور والد اس صورتحال کو قبول کر سکتے ہیں کہ ان کے اپنے بچے کی تصویر یا آواز کو اس طرح غلط اور غیر اخلاقی مواد میں استعمال کیا جائے۔

    افواج پاکستان نے کابل اور ننگرہار میں 6 دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، عطا اللہ تارڑ

    گزشتہ کچھ عرصے سے ایلون مسک اور ان کے اے آئی ٹول گروک کو مختلف ممالک میں تنقید کا سامنا ہے، کیونکہ یہ ٹیکنالوجی خواتین اور لڑکیوں کی بغیر اجازت ڈیپ فیک تصاویر بنانے کے لیے استعمال ہو رہی تھی،تنقید کے بعد کمپنی نے تصاویر بنانے کی سہولت محدود کر دی اور 15 جنوری کو گروک کے ذریعے تصاویر میں لوگوں کو برہنہ بنانے کی صلاحیت بند کرنے کا اعلان کیا،برازیل، برطانیہ اور اسپین سمیت کئی ممالک ان الزامات پر تحقیقات بھی کر رہے ہیں۔

  • ایران کا امریکا سے خطہ چھوڑنے کا مطالبہ،یورپی یونین کا جنگ میں شرکت سے انکار

    ایران کا امریکا سے خطہ چھوڑنے کا مطالبہ،یورپی یونین کا جنگ میں شرکت سے انکار

    ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا سے خطہ چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

    ایرانی میڈیا سے گفتگو میں قالیباف نے کہا کہ خطے کے ممالک کو کئی ماہ پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ ان کی سرزمین پر امریکی موجودگی سیکیورٹی کی ضمانت نہیں ہے، خطے کی سیکیورٹی مستحکم ہونی چاہیے اور یہ بیرونی مدد سے نہیں ہوسکتی۔ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ امریکا کو اس خطے سے نکلنا ہوگا۔

    دوسری جانب یورپی یونین نے ایران کیخلاف امریکی جنگ میں شرکت سے انکار کردیا۔یورپی فارن پالیسی چیف کا کہنا ہے کہ یہ یورپ کی جنگ نہیں ہے، اس لیے ممبر ممالک نے آبنائے ہرمز کھلوانے کے مشن میں شرکت سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک اس جنگ میں براہ راست شامل ہونا نہیں چاہتا، کیونکہ سب کو اس جنگ کے نتائج کی فکر ہے۔کاجا کالس نے کہا کہ ہماری توجہ توانائی اور تجارتی راستوں کی بحالی پر مرکوز ہے۔

    علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز پر حملہ کردیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔میری ٹائم ایجنسی کے مطابق الفجیرہ بندرگاہ کے قریب ٹینکر پر پروجیکٹائل گر گیا، حملے کے وقت آئل ٹینکر بحیرہ عمان میں موجود تھا، حملے میں ٹینکر کو معمولی نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔خبر ایجنسی کے مطابق اب تک خلیج فارس میں 20 تیل بردار جہاز حملوں کی زد میں آچکے ہیں۔

    دوسری جانب قطر میں امریکی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے۔قطری حکام کے مطابق امریکی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا، قطری فورسز نے متعدد میزائل اور ڈرونز مار گرائے۔حکام کے مطابق میزائل کا ملبہ گرنے سے انڈسٹریل زون میں آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ ہوا تو مسلم ممالک نے ساتھ نہیں دیا جس پر افسوس ہے، ایران سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ ہاتھ اندھے خاموش کھڑا رہے، ایران خطے پر تسلط قائم کرنے کا خواہاں نہیں۔ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی نے سوال کیا ہے کہ مسلم ممالک بتائیں وہ کس طرف ہیں؟، ایران امریکا اور اسرائیل کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے، جب ایران پر حملہ ہوا مسلم ممالک نے ساتھ نہیں دیا، جس پر افسوس ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض ملکوں نے ایران کو ہی دشمن قرار دیا، ایران سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ ہاتھ باندھے خاموش کھڑا رہے، ایران خطے پر تسلط قائم کرنے کا خواہاں نہیں، امت مسلمہ کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں.

  • ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) ٹریننگ سینٹر  میں اسپیشل آپریشن ونگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) ٹریننگ سینٹر میں اسپیشل آپریشن ونگ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) ٹریننگ سینٹر خضدار میں اسپیشل آپریشن ونگ کی آٹھویں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی

    ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) ٹریننگ سنٹر خضدار میں ایف سی اسپیشل آپریشن ونگ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا ،پاسنگ آؤٹ میں 172 ریکروٹس اسپیشل آپریشن کی ٹریننگ مکمل کر کے فارغ التحصیل ہوئے، آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،اسپیشل آپریشن ونگ جدید جنگی ٹیکٹکس اور گوریلا وارفیئر مہارتوں سے لیس ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی اسپیشل فورس ہے ،آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے پریڈ کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے تربیت مکمل کرنے پر ریکروٹس کو مبارکباد پیش کی،ریکروٹس نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میں شامل ہو کر بلوچستان کی خدمت، امن اور دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا،تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے ریکروٹس نے اپنی تربیت اور مہارتوں کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا،تقریب کے اختتام پر آئی جی بلوچستان (ساؤتھ) نے نمایاں کارکردگی دکھانےوالے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے