Baaghi TV

Blog

  • صنعتی یونٹس کیلئے بجلی کی قیمت میں 4.04 روپے کمی

    صنعتی یونٹس کیلئے بجلی کی قیمت میں 4.04 روپے کمی

    ‎صنعتی صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے کمی یکم فروری سے نافذ ہوگی۔
    ‎نوٹیفکیشن کے مطابق اس کمی سے صنعتوں پر 101 ارب روپے کے کراس سبسڈی کے بوجھ کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ بنیادی ٹیرف 33 روپے 58 پیسے سے کم ہو کر 29 روپے 54 پیسے فی یونٹ ہو گیا ہے، جو اب ساڑھے 11 سینٹ فی یونٹ کے برابر ہے۔
    ‎رپورٹ کے مطابق صنعتوں کی جانب سے بجلی کی قیمت پر تحفظات کے بعد پاور ڈویژن نے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی۔ نیپرا نے 11 فروری کو سماعت کے بعد فیصلہ حکومت کو ارسال کیا اور اب یہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس سے صنعتی صارفین کو ریلیف ملے گا۔

  • 
وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر سے جرمن زبان میں گفتگو

    
وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر سے جرمن زبان میں گفتگو

    آسٹریا کے چانسلر کرسچین اسٹاکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے وزیراعظم شہباز شریف کی جرمن زبان میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کی۔
    ‎چانسلر اسٹاکر نے وزیراعظم کی جرمن زبان میں کی گئی تقریر کو سراہا اور کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی جرمن زبان کی مہارت سے انہیں حیران کیا۔ اس ویڈیو میں دونوں رہنما باہمی تبادلہ خیال کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جس میں ثقافتی اور سفارتی تعلقات پر بات کی گئی۔

  • کراچی میں پانی کا بحران مزید سنگین

    کراچی میں پانی کا بحران مزید سنگین

    کراچی میں پانی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے کیونکہ پورٹ قاسم کے قریب پھٹنے والی مرکزی پانی کی لائن کی مرمت 30 گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکی، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بدستور معطل ہے۔
    ‎تفصیلات کے مطابق شہر گزشتہ ایک ہفتے سے شدید پانی کی قلت کا سامنا کر رہا ہے۔ ایک جانب اہم پائپ لائنیں پھٹنے کے واقعات پیش آئے جبکہ دوسری جانب بجلی کے بریک ڈاؤن نے پانی کی ترسیل کا نظام مزید متاثر کر دیا۔
    ‎حکام کے مطابق پہلے 84 انچ قطر کی مرکزی لائن متاثر ہوئی اور اس کے بعد پورٹ قاسم کے قریب 54 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں کراچی کے بڑے حصے کو پانی کی سپلائی بند ہو گئی۔
    ‎مرمت کا کام تاخیر کا شکار ہونے سے لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال اور صدر ٹاؤن سمیت کئی علاقوں کے شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور پانی کے حصول کے لیے پریشان ہیں۔
    ‎کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی خرابی کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دیا ہے۔ ادارے کی جانب سے کے الیکٹرک کو ارسال کیے گئے مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر 11 کے وی فیڈرز کی خرابی فوری دور نہ کی گئی تو رمضان المبارک کے دوران پانی کا بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔
    ‎حکام کے مطابق لائنیں پھٹنے سے اب تک ہزاروں گیلن پانی ضائع ہو چکا ہے جبکہ لانڈھی اور شیر پاؤ ہائیڈرنٹس مکمل طور پر بند ہیں، جس سے ٹینکر سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔
    ‎واٹر کارپوریشن نے عندیہ دیا ہے کہ اتوار کو متاثر ہونے والی لائن کی مرمت منگل تک مکمل کر لی جائے گی، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ ماضی کے تجربات کے مطابق مرمت کے بعد بھی پانی کی فراہمی معمول پر آنے میں وقت لگتا ہے۔

  • 
رمضان المبارک: پنجاب میں اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری

    
رمضان المبارک: پنجاب میں اسکولوں کے نئے اوقات کار جاری

    ‎رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے تاکہ روزہ رکھنے والے طلبہ اور اساتذہ کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
    ‎اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 16 فروری کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے رمضان کے دوران نئے شیڈول کے تحت کام کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اوقات کار میں ردوبدل کا مقصد تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھتے ہوئے عبادات کے لیے مناسب وقت فراہم کرنا ہے۔
    ‎سنگل شفٹ اسکولوں کے اوقات
    ‎پیر سے جمعرات تک اسکول صبح 8:30 بجے کھلیں گے اور دوپہر 1:00 بجے بند ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز تعلیمی سرگرمیاں صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک جاری رہیں گی۔
    ‎ڈبل شفٹ اسکولوں کا شیڈول
    ‎ڈبل شفٹ اسکولوں میں مارننگ شفٹ پیر تا جمعرات صبح 8:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی۔ ایوننگ شفٹ دوپہر 1:00 بجے شروع ہو کر شام 4:00 بجے تک جاری رہے گی۔
    ‎جمعہ کے روز ڈبل شفٹ اسکولوں کی کلاسز دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک منعقد ہوں گی۔
    ‎نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ لڑکیوں کے اسکول مقررہ اوقات سے 15 منٹ پہلے کھلیں گے اور 15 منٹ پہلے ہی بند کیے جائیں گے۔
    ‎حکومت کے مطابق یہ شیڈول پورے رمضان المبارک کے دوران نافذ رہے گا۔ پاکستان میں رمضان 2026 کا آغاز 19 فروری کو متوقع ہے، تاہم حتمی اعلان چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔ رمضان کے دوران مسلمان سحر سے افطار تک روزہ رکھتے ہیں اور عبادات، تلاوتِ قرآن اور خیرات میں اضافہ کرتے ہیں۔

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار پر پیٹرول بم حملہ

    تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار پر پیٹرول بم حملہ

    ‎کراچی کی لی مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا، تاہم وہ محفوظ رہے۔
    میڈیا سےگفتگو میں ہاظم بنگوار نے بتایا کہ آپریشن کے دوران نامعلوم شخص نے ان پر پیٹرول بم پھینکا، جس کے نتیجے میں ایک دکان میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
    ہاظم بنگوار نے مزید بتایا کہ آگ پر فوری قابو پایا گیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔

  • 
ایم 9 موٹروے پر ٹریفک حادثہ: خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

    
ایم 9 موٹروے پر ٹریفک حادثہ: خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

    ‎ایم 9 موٹروے پر وین اور متعدد گاڑیوں کی ٹکر سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔
    ‎پولیس کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر بارش اور سڑک پر پھسلن کی وجہ سے بریک نہ لگنے کے باعث پیش آیا۔ مسافر غلام رسول نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی، بہو اور پوتے کے ساتھ گاؤں مورو جا رہا تھا، حادثے میں ان کی بیوی اور پوتا جاں بحق جبکہ بہو زخمی ہوئی۔
    ‎واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کاٹھور کے قریب ایم 9 موٹروے پر ہونے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • 
پاکستان فٹ بال ٹیم اپریل میں فیفا سیریز کھیلنے جا رہی ہے، پی ایف ایف صدر

    
پاکستان فٹ بال ٹیم اپریل میں فیفا سیریز کھیلنے جا رہی ہے، پی ایف ایف صدر

    ‎پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر محسن گیلانی نے بتایا کہ قومی فٹ بال ٹیم اپریل میں فیفا سیریز میں حصہ لے گی۔ کراچی میں پیر کو انڈپینڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فیفا کا کوئی بھی ایونٹ خصوصی حیثیت رکھتا ہے اور وہاں قومی ٹیم کی رسائی بڑی کامیابی ہے۔
    ‎محسن گیلانی نے بتایا کہ چند سال قبل پاکستان کی ٹیم کے کسی فیفا ایونٹ میں کھیلنا مشکل لگتا تھا، لیکن مختصر عرصے میں یہ ممکن بنا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی فیڈریشن کو قائم ہوئے چھ ماہ ہو چکے ہیں، تاہم اسے مالی بحران، گورننس اور بنیادی انفراسٹرکچر جیسے چیلنجز کا سامنا تھا۔
    ‎صدر پی ایف ایف نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک فٹ بال پر توجہ دی جا رہی ہے، بین الاقوامی تعلقات بحال کیے جا رہے ہیں، اور انڈیا کے ساتھ ممکنہ مقابلوں میں حصہ حکومت کی اجازت کے مطابق ہوگا۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ نئی فٹ بال لیگ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، بیرون ممالک سے کوچز لانے کی کوشش کی جائے گی، یوتھ پروگرامز شروع کیے جا رہے ہیں اور ٹریننگ سینٹر کے قیام پر کام جاری ہے۔ فیفا کی جانب سے عالمی معیار کے اسٹیڈیم اور اکیڈمی کی تعمیر کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔
    ‎مزید برآں، کراچی میں انٹر سکول فٹ بال مقابلوں کا آغاز کیا جائے گا تاکہ نچلی سطح سے ٹیلنٹ سامنے آئے، اور فیڈریشن میں نوجوانوں کو شامل کرنے اور ڈیپارٹمنٹس کی بحالی پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

  • 
سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آ گیا

    
سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آ گیا

    ‎سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا کہ ملک میں پہلا روزہ کل سے ہوگا۔
    ‎پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔ وزارت مذہبی امور نے اس اجلاس کے انعقاد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے تاکہ ملک بھر میں رمضان کے آغاز کا باقاعدہ فیصلہ کیا جا سکے۔

  • 
ٹرمپ جنیوا مذاکرات میں بالواسطہ شامل، ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر امیدیں

    
ٹرمپ جنیوا مذاکرات میں بالواسطہ شامل، ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر امیدیں

    ‎امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری پروگرام پر جنیوا میں آج بروز منگل شروع ہونے والے مذاکرات میں بالواسطہ طور پر شامل ہوں گے۔
    ‎روئٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ تہران معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے اور یہ مذاکرات بہت اہم ہوں گے۔ مذاکرات سے قبل تناؤ بدستور جاری ہے، اور امریکہ مشرق وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار جہاز تعینات کر رہا ہے۔ امریکی حکام نے بتایا کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو طویل فوجی مہم کے امکانات پر تیاری کی جا رہی ہے۔
    ‎ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے گزشتہ موسم گرما میں سخت موقف اختیار کیا تھا، لیکن اس وقت اس نتائج کا سامنا کرنا پڑا جب امریکہ نے ایرانی جوہری مقامات پر بمباری کی۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ اس بار ایران بات چیت کے لیے آمادہ ہے اور معاہدہ نہ کرنے کے نتائج بھگتنا نہیں چاہے گا۔
    ‎ایران کی جانب سے بھی حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جس میں پارس اسپیشل اکنامک انرجی زون میں کیمیائی دفاعی مشق شامل ہے تاکہ ممکنہ کیمیائی واقعات سے نمٹنے کی تیاری کی جا سکے۔
    ‎ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے مسقط میں ہونے والی بات چیت کے حوالے سے کہا کہ امریکی موقف مزید حقیقت پسندی کی طرف مائل ہو گیا ہے اور ایران کے ناقابل تنسیخ حقوق، بشمول پرامن جوہری توانائی اور افزودگی، تسلیم کیے گئے ہیں۔

  • جنگی جہاز خطرناک مگر زیادہ خطرناک وہ ہتھیار جو اسے سمندر میں غرق کر سکتا ہے,ایرانی رہبرِ

    جنگی جہاز خطرناک مگر زیادہ خطرناک وہ ہتھیار جو اسے سمندر میں غرق کر سکتا ہے,ایرانی رہبرِ

    ‎ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی صدر اکثر دعویٰ کرتے ہیں کہ ان کے پاس دنیا کی سب سے طاقتور فوج ہے، لیکن طاقتور فوج کو بھی ایسی چوٹ لگ سکتی ہے کہ وہ دوبارہ کھڑی نہیں ہو پاتی۔
    ‎منگل کو ان کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکی مسلسل دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہوں نے ایران کی طرف ایک جنگی جہاز بھیجا ہے، جو یقینی طور پر خطرناک عسکری طاقت ہے۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ اس سے بھی زیادہ خطرناک ہتھیار وہ ہے جو کسی جنگی جہاز کو سمندر کی تہہ میں غرق کر سکتا ہے۔
    ‎یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ امریکہ نے یو ایس ایس جیرلڈ آر فورڈ نامی بحری جنگی جہاز مشرقِ وسطیٰ کی طرف روانہ کیا ہے۔