امریکا میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پیش نظر ہوٹل انڈسٹری کو بڑی تعداد میں شائقین کی آمد کی توقع تھی، تاہم موجودہ جیو پولیٹیکل صورتحال اور مالی خدشات کے باعث یہ اندازے درست ثابت ہوتے نظر نہیں آ رہے۔
تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور امریکی جنگ کے اثرات کے باعث کئی فٹبال شائقین نے سفر کے منصوبے مؤخر یا منسوخ کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں ہوٹلوں کی بکنگ توقع سے کم رہی ہے۔ اس صورتحال کے باعث مختلف شہروں میں ہوٹل مالکان کو اپنے کرائے کم کرنے پڑ رہے ہیں۔
فنانشل ٹائمز نے ’لائٹ ہاؤس انٹیلیجنس‘ کے ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ میامی، ڈیلس، سان فرانسسکو، فلاڈیلفیا اور اٹلانٹا سمیت اہم میزبان شہروں میں میچ کے دنوں کے لیے ہوٹل کمروں کے نرخ سال کے آغاز میں اپنی بلند ترین سطح کے مقابلے میں تقریباً ایک تہائی تک کم ہو چکے ہیں۔
نیویارک سٹی ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر وجے دنداپانی کے مطابق اب تک طلب میں کوئی خاص اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ مستقبل میں کچھ بہتری آ سکتی ہے، لیکن فی الحال صورتحال توقعات کے برعکس ہے۔
یاد رہے کہ 2024 میں فیفا کے صدر نے میزبان شہروں کو یقین دلایا تھا کہ ورلڈ کپ کے دوران لاکھوں شائقین کی آمد ہوگی، جس سے ہوٹل اور سیاحت کے شعبے کو بڑا فائدہ پہنچے گا۔ تاہم موجودہ اعداد و شمار اس پیش گوئی کے برعکس رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر عالمی حالات میں بہتری نہ آئی تو اس کا اثر نہ صرف ہوٹل انڈسٹری بلکہ سیاحت اور معیشت پر بھی پڑ سکتا ہے۔
Blog
-

ورلڈ کپ 2026 سے قبل ہوٹلوں کی قیمتیں کم
-

متنازع ویڈیو وائرل، فضا علی نے عوام سے معافی مانگ لی
پاکستانی اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی نے اپنی متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام سے معافی مانگ لی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر فضا علی کے پروگرام کا ایک مختصر کلپ تیزی سے وائرل ہوا تھا، جس میں ان کے نئے شوہر اعجاز خان نے دورانِ لائیو شو اداکارہ کو کندھے پر اٹھا لیا تھا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا، جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس عمل پر تنقید کرتے ہوئے پیمرا سے شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔بعد ازاں فضا علی نے اس تنازع پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، تاہم پیمرا کی جانب سے نوٹس موصول ہونے کے بعد انہوں نے عوام سے باقاعدہ معافی مانگ لی۔
فیس بک پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں فضا علی نے کہا کہ یہ ایک ہلکا پھلکا اور اچانک پیش آنے والا فیملی مومنٹ تھا، جس کا کوئی غلط مقصد نہیں تھا، لیکن اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے ناظرین کی عزت کرتی ہیں، آئندہ بھی کرتی رہیں گی اور اپنے کام کو مزید بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھیں گی۔
-

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات ہوئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات ہوئی تھی،ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی میزبانی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے سے متعلق ہمارا عزم مضبوط اور مشترک ہے ، یہ ہمارے گہرے اور عظیم دوطرفہ تعلقات کا مظہر ہے، فیلڈ مارشل کا دورۂ تہران امریکا اور ایران کے درمیان جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے ، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ساتھ ہیں ۔
-

پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کے نئے عہد کا آغاز
پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کے نئے عہد کا آغاز کر دیا
حکومت پنجاب اور پاکستان ریلوے کے درمیان تاریخ ساز قرارداد مفاہمت،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیرریلوے حنیف عباسی نے ایم او یو پر دستخط کردئیے،لاہور سے راولپنڈی پاکستان کی پہلی فاسٹ ٹرین، سوا دو گھنٹے میں سفر طے ہوگا،پنجاب کے 20ریجن میں 8لوکل روٹس پر 1415 کلو میٹر طویل روٹس،پنجاب میں فاسٹ ٹرین اور 8لوکل روٹس پر جدید ترین ٹرین چلائی جائیں گی،حکومت پنجاب علاقائی روٹس پر جدید ترین ڈی ایم یو ٹرین مہیا کرے گی،شاہدرہ سے نارووال 79 کلومیٹر، نارووال سے سیالکوٹ 62 کلومیٹر روٹ پر ٹرین چلے گی،رائیونڈ،قصور، پاکپتن سے لودھراں تک 370 کلومیٹر طویل روٹ پر نئی ٹرین چلے گی،شیخوپورہ، جڑانوالہ، شورکوٹ220 کلومیٹر طویل روٹ پر ٹرین چلائی جائے گی،نئی ٹرین لالہ موسیٰ، ملکوال، سرگودھا147کلومیٹرطویل روٹ پر بھی چلائی جائے گی،فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ، شاہین آباد ٹرین 68 کلومیٹر طویل روٹ پر چلے گی،کوٹ ادو سے براستہ ڈیرہ غازی خان،کشمورتک 303 کلومیٹر طویل بین الصوبائی روٹ پر بھی ٹرین منصوبے میں شامل،حکومت پنجاب نئے روٹس پر نئے ریلوے انجن اور نئی جدید ترین کوچ لائے گی
وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نےوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ریلوے کے تاریخی پراجیکٹ کے اجراء پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تقلید کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی تاریخ بدلنا چاہتے ہیں۔ حکومت پنجاب کی معاونت سے 9 روٹ پر تقریباً 9 کروڑ افراد مستفید ہوسکیں گے۔خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ریلوے ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کو لیڈ اور سپروائز کریں گی۔پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں انقلابی اقدامات کیے گئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پورے صوبے میں ستھرا پنجاب پراجیکٹ شروع کیا۔ہیلتھ، ایجوکیشن، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخ ساز اقدامات کیے۔ لاہور کے تاریخی ریلوے اسٹیشن کی حالت زار بدلنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ممنون ہیں۔ پنجاب بھر ریلوے حادثات کے سدباب کے لئے خودکار سسٹم لایا جارہا ہے ۔ریلوے اسٹیشن کی بیوٹیفکیشن اور عالمی معیار کی پارکنگ بنائی جارہی ہے۔ شاہدرہ سے رائیونڈ تک40 کلومیٹر طویل گرین پارکس بننے سے ٹریک کے اطراف میں یورپی ممالک کی طرز پر خوش کن مناظرنظر آئیں گے۔ پنجاب میں ریلوے ٹریک کے اطراف میں چار لاکھ سے زائد پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جو سپیڈ ہے، پورے پنجاب کو آٹو پر لگا دیا ہے۔پنجاب کے 70 فیصد سے زائد عوام نے مریم نواز شریف کی لیڈر شپ پر اظہار اطمینان ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کام کیے وہ نظر آرہے ہیں، کام ہی کامیابی ہے۔ماضی میں پاکستان ریلوے کا ایک کلومیٹربھی ٹریک نہیں بنا اور نہ کسی نے سرمایہ کاری کی۔ وزیر ریلوے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولت کا خواب پورا ہونے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مشکور ہوں۔ پنجاب کے عوام کو یورپ کے معیار کے مطابق ریل کی سفری سہولت دینے جارہے ہیں۔سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خواب کو عملی تعبیر دینے کے لئے ایک سال بہت محنت کی۔لاہور سے راولپنڈی280 کلومیٹر طویل سفر سوا دو گھنٹے میں طے ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے عوامی خدمت کے اس پراجیکٹ کی خود نگرانی کی درخواست کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے تقریباً 11 کروڑ عوام یورپ کی طرز ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا
-

نوعمری کی غلطیاں، ظہران ممدانی کی اہلیہ نے مانگی سرعام معافی
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ راما دواجی نے اپنے نوعمری کے دور کی سوشل میڈیا پوسٹس میں نسل پرستانہ زبان کے استعمال پر معافی مانگی ہے۔
’دی نیویارک ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق ’ہائپر الرجک‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں راما دواجی نے اعتراف کیا ہے کہ میں نے 15 سال کی عمر میں ایک پوسٹ میں نسل پرستانہ الفاظ کا استعمال کیا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ حال ہی میں ’دی فری بیکن‘ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے بعد پرانی پوسٹس سامنے آنے پر مجھے شدید شرمندگی ہوئی ہے۔راما دواجی نے کہا کہ میں نے ایسے الفاظ استعمال کیے جو دوسروں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہیں، میں اس پر شرمندہ ہوں، عمر کم ہونے کے باوجود یہ رویہ درست نہیں تھا اور میں معذرت خواہ ہوں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق راما کی جانب سے 2013ء کی ایک پوسٹ میں نسلی توہین آمیز لفظ کا استعمال کیا گیا تھا، 2015ء میں تل ابیب کے حوالے سے سخت سیاسی رائے بھی پوسٹ کی گئی تھی۔اسی طرح بعض پوسٹس میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں اور امریکی فوج کے بارے میں متنازع خیالات بھی شامل تھے،
-

وزیراعظم کی امیرقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم ملاقات
دوحہ،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی امیرقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے اہم ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں خطے خصوصاً خلیج کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی،قریبی تعاون اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا گیا،وزیراعظم کی جانب سے قطر اور دیگر علاقائی ممالک پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان قطر کے برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، پاکستان اور قطر کی قیادت نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا،دونوں رہنماؤں نےسکیورٹی، دفاع اور توانائی سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کاعزم کیا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قطر کا والہانہ استقبال پاکستان، قطر دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے ملاقات میں گرمجوشی اور تعمیری گفتگو پاکستان کےقطراورخلیجی ملکوں کے ساتھ دیرینہ تعلقات کامظہرہے
قبل ازیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہ قطر کے دوران شاندار استقبال کیا گیا،قطر کی حدود میں داخل ہوتے ہی وزیراعظم کے طیارے کو لڑاکا طیاروں کی سلامی دی گئی، قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم کے جہاز کوحصار میں لےلیا، لڑاکا طیاروں نےوزیر اعظم کے جہاز کو حفاظتی حصار میں ایئر پورٹ تک چھوڑا ،وزیراعظم نے شاندار استقبال پر قطری قیادت اور پائلٹس کا شکریہ ادا کیا
-

اسرائیلی حملے میں جنوبی لبنان کو ملک سے ملانے والا آخری پل تباہ
لبنان کے ایک سینئر سکیورٹی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا آخری پل تباہ ہو گیا ہے، جس کے بعد زمینی رابطہ شدید متاثر ہوا ہے۔
عہدیدار کے مطابق حملے کے نتیجے میں پل مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور اب اسے قابلِ مرمت نہیں سمجھا جا رہا۔ اس پیش رفت کے بعد جنوبی لبنان میں آمدورفت، امدادی سرگرمیوں اور شہری نقل و حرکت پر سنگین اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کی رکن گیلا گملیئل نے کہا ہے کہ ایک اہم ملاقات متوقع ہے، تاہم اس کے وقت یا مقام کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔لبنانی حکام نے اسرائیلی قیادت سے کسی ممکنہ رابطے یا ملاقات کے بارے میں لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ ایران جنگ کے آغاز سے ہی جنوبی لبنان میں اسرائیل اور ایران نواز حزب اللہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں کارروائیوں کے دوران حزب اللہ کے ایک اسلحہ ڈپو کا سراغ لگایا گیا ہے۔اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے اپنے ٹیلیگرام بیان میں کہا کہ فوجیوں پر حملے کی دو کوششوں کو ناکام بنایا گیا، جن میں مبینہ شدت پسندوں کو ڈرون حملے اور فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔بیان کے مطابق کارروائی کے دوران کلاشنکوف رائفلیں، اینٹی ٹینک راکٹ، آر پی جی لانچر، مارٹر گولے اور زیرِ زمین اسلحہ ذخیرہ گاہ بھی برآمد کی گئی۔
-

پاکستان،ترکیہ مشترکہ کمانڈو اور اسپیشل فورسز مشق ترکیہ میں کامیابی سے مکمل
پاکستان،ترکیہ مشترکہ کمانڈو اور اسپیشل فورسز مشق "جنّاح-XIII” ترکیہ میں کامیابی سے مکمل کر لی گئی
مشق کا فوکس انسدادِ دہشتگردی آپریشنز پر رہا، پاک فوج کے دستوں نے ترک فورسز کے ساتھ مشترکہ شرکت کی ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق تربیتی سرگرمیاں انقرہ اور اسپارٹا میں منعقد ہوئیں،مشق نے تمام تربیتی اور عسکری سفارتی اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے ۔دونوں ممالک کے دستوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔مشق کا مقصد انسداد دہشتگردی سے متعلق ڈرلز، طریقہ کار اور تکنیکس کو مزید بہتر بنانا تھا ۔شہری علاقوں میں جنگی حکمت عملی اورآئی ای ڈیز کے خلاف کارروائیوں پر خصوصی توجہ دی گئی ۔مشترکہ مشق سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ۔۔
-

ژوب میں انسدادِ پولیو مہم کامیابی کے ساتھ جاری،ایف سی بلوچستان نارتھ کے مثالی سیکیورٹی انتظامات
بلوچستان کے ضلع ژوب میں جاری انسدادِ پولیو مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے، جہاں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مہم کے دوران مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 240 بچوں کو پولیو ویکسین دی جا چکی ہے، جس کا مقصد بچوں کو اس مہلک بیماری سے محفوظ بنانا ہے۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کو مؤثر اور کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، جبکہ ٹیمیں دور دراز اور حساس علاقوں تک بھی رسائی حاصل کر رہی ہیں تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔انسدادِ پولیو مہم کے پرامن انعقاد میں ایف سی بلوچستان نارتھ کی جانب سے کیے گئے مثالی سیکیورٹی انتظامات نے اہم کردار ادا کیا۔ سیکیورٹی فورسز کی موجودگی کے باعث ٹیمیں بلا خوف و خطر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، جس سے مہم کی کامیابی یقینی بنائی جا سکی۔
علاوہ ازیں، مقامی آبادی نے بھی اس قومی مہم میں بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا۔ والدین کی جانب سے بچوں کو ویکسین پلانے میں دلچسپی اور آگاہی ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، جو پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب اہم قدم ہے۔ماہرین صحت کے مطابق پولیو ایک خطرناک اور معذور کرنے والی بیماری ہے، جس سے بچاؤ صرف ویکسین کے ذریعے ممکن ہے۔ ایسے میں انسدادِ پولیو مہمات کا تسلسل نہایت ضروری ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور صحت مند مستقبل فراہم کیا جا سکے۔عوامی حلقوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز اور محکمہ صحت کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے، اور اس عزم کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
-

اسلام آباد کی حدود سےایک درخت بھی کٹا تو توہین عدالت،اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ نےوفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی کے خلاف کیس میں بڑا حکم دے دیا،
اسلام آبادہائیکورٹ نےوفاقی دارالحکومت میں درختوں کی کٹائی کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس خادم حسین سومرو نےدرختوں کی کٹائی کےخلاف کیس کی سماعت کی،جسٹس خادم حسین سومرونےسی ڈی اےوکیل سےمکالمہ کیا،کہا ہم نے ابھی سوا سال میں توہین عدالت میں کسی کوسزا نہیں دی،بہت افسوس ہوا ادارے ایسےچلتے ہیں،اب اگرسی ڈی اے کاکوئی افسردرختوں کی کٹائی میں ملوث ہوا تو توہین عدالت میں سزا ہوگی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر مستند انوائرمینٹل ایکسپرٹ کوپیش ہونےکی ہدایت کردی،جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا سی ڈی اے آئندہ سماعت پر دلائل دے اس کیس کا فیصلہ کر دیں۔
جسٹس خادم حسین سومرونےریماکس دئیےکہ اس شہرمیں ہم رہتے ہیں چاہتےہیں یہ خوب صورت رہے کسی زمانےکا کراچی دیکھیں اور آج کا کراچی دیکھیں آپکو پتہ چل جائے گا۔