پاکستانی اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی نے اپنی متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام سے معافی مانگ لی ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر فضا علی کے پروگرام کا ایک مختصر کلپ تیزی سے وائرل ہوا تھا، جس میں ان کے نئے شوہر اعجاز خان نے دورانِ لائیو شو اداکارہ کو کندھے پر اٹھا لیا تھا۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا، جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس عمل پر تنقید کرتے ہوئے پیمرا سے شو پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔بعد ازاں فضا علی نے اس تنازع پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، تاہم پیمرا کی جانب سے نوٹس موصول ہونے کے بعد انہوں نے عوام سے باقاعدہ معافی مانگ لی۔
فیس بک پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں فضا علی نے کہا کہ یہ ایک ہلکا پھلکا اور اچانک پیش آنے والا فیملی مومنٹ تھا، جس کا کوئی غلط مقصد نہیں تھا، لیکن اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے ناظرین کی عزت کرتی ہیں، آئندہ بھی کرتی رہیں گی اور اپنے کام کو مزید بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھیں گی۔
