Baaghi TV

Blog

  • 
پاکستان کی جنگ بندی کی کوششیں جاری، وزیراعظم

    
پاکستان کی جنگ بندی کی کوششیں جاری، وزیراعظم

    
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔
    موجودہ علاقائی صورتحال پر ہونے والے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایران جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں اور ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔
    ‎وزیراعظم نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہے ہیں اور پاکستان نے ہر سطح پر امن کے قیام کے لیے کردار ادا کیا ہے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں اور اس وقت تک جنگ بندی کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
    ‎شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں موجود پاکستان کے دو جہازوں کو بھی کامیابی سے نکالا گیا ہے، جو اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
    ‎وزیراعظم نے مزید کہا کہ جنگی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے صوبوں نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور تمام وزرائے اعلیٰ اس حوالے سے وفاق کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ تین ہفتوں کے دوران وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی میں 100 ارب روپے کی کٹوتی کی ہے جبکہ پارلیمنٹرینز نے بھی تیل کی بچت کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے ہیں۔

  • اوکاڑہ: خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی

    اوکاڑہ: خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس، ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی

    اوکاڑہ – ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیر صدارت کمیونٹی لائنزون ہال میں جرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے ایس ایس آئی اور یو افسران نے شرکت کی۔
    اجلاس کے دوران زیر تفتیش مقدمات میں افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او نے ہدایت کی کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور مقدمات کو مکمل میرٹ پر بروقت عدالتوں میں جمع کروایا جائے۔
    انہوں نے واضح کیا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور تمام متعلقہ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ قانون کی کارروائی بروقت اور مؤثر طریقے سے عمل میں آئے۔اوکاڑہ – ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیر صدارت کمیونٹی لائنزون ہال میں جرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے ایس ایس آئی اور یو افسران نے شرکت کی۔
    اجلاس کے دوران زیر تفتیش مقدمات میں افسران کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او نے ہدایت کی کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کی تفتیش کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور مقدمات کو مکمل میرٹ پر بروقت عدالتوں میں جمع کروایا جائے۔
    انہوں نے واضح کیا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور تمام متعلقہ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ قانون کی کارروائی بروقت اور مؤثر طریقے سے عمل میں آئے۔

  • اوکاڑہ میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس: عوامی ریلیف، مہنگائی مافیا اور ترقیاتی منصوبوں پر فوری اقدامات کی ہدایات

    اوکاڑہ میں ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس: عوامی ریلیف، مہنگائی مافیا اور ترقیاتی منصوبوں پر فوری اقدامات کی ہدایات

    اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت اجلاس میں افسران کو عوامیر ریلیف کے احکامات، اس موقع پر تینوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کی افسران بھی اجلاس میں شریک تھے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کو فلاح عامہ کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی مافیا سے نبرد آزما ہونے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس انسپیکشنز کی تعداد میں اضافہ کریں، ٹرانسپورٹ گورننس کے تحت روڈ پر حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے اقدامات کا تسلسل برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ متوقع بارشوں کے پیش نظر واسا حکام شہر سے بارشی پانی کی فوری انخلا کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں، ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مانیٹرنگ کا عمل تیز کرنے اور فیلڈ میں متحرک رہنے کی بھی ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو مستفید کرنے کے لیے انہیں جلد از جلد مکمل کرنا ترجیحات میں شامل ہے اس لیے انہیں بروقت مکمل کر کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے تمام افسران اپنا منفرد اور مثبت کردار ادا کریں۔

  • ‎پیٹرولیم قیمتوں میں 100 روپے سے زائد اضافے کا امکان

    ‎پیٹرولیم قیمتوں میں 100 روپے سے زائد اضافے کا امکان

    
حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق ایڈجسٹ کی جائیں گی، جس کے بعد آئندہ ہفتے سے فی لیٹر 100 روپے سے زائد اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
    ذرائع کے مطابق حکومت نے گزشتہ ہفتے قیمتوں میں اضافہ روکنے کے لیے آئل کمپنیوں کو ترقیاتی بجٹ سے سبسڈی فراہم کی تھی، حالانکہ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت میں 95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 203 روپے فی لیٹر اضافے کی تجاویز زیر غور تھیں۔
    ‎رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے ان تجاویز کو منظور نہیں کیا تھا جس کے بعد وقتی طور پر قیمتیں برقرار رکھی گئیں، تاہم اب عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ معاہدوں کے تحت قیمتوں میں ردوبدل ناگزیر ہو گیا ہے۔
    ‎حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ قیمتوں کا تعین صوبوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا تاکہ اس کے اثرات کو کسی حد تک کم کیا جا سکے۔
    ‎یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر ترقیاتی پروگرام کے فنڈز دوبارہ استعمال کیے گئے تو ممکنہ اضافے کو جزوی طور پر کم کیا جا سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔
    ‎دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اس وقت 106 سے 108 ڈالر فی بیرل کے درمیان ہیں، جس کے باعث مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔
    ‎حکام کے مطابق آئندہ دنوں میں پیٹرولیم قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی اعلان متوقع ہے۔

  • کندھ کوٹ سول ہسپتال میں بدترین کرپشن: سرکاری ادویات کی چوری، مریضوں کی جانوں کو خطرہ

    کندھ کوٹ سول ہسپتال میں بدترین کرپشن: سرکاری ادویات کی چوری، مریضوں کی جانوں کو خطرہ

    کشمور (بیورو چیف) – کندھ کوٹ کے سول ہسپتال میں سرکاری ادویات کی بدترین چوری اور کرپشن مافیا کے بے لگام اقدامات سے غریب مریض خطرے میں ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ہسپتال اب علاج گاہ نہیں بلکہ ظلم و ناانصافی کا مرکز بن چکا ہے، جہاں نہ ڈاکٹرز کی کوئی پرواہ ہے اور نہ ہی مریضوں کی جان کی کوئی قیمت۔
    شہریوں کا کہنا ہے کہ تعلقہ اسٹور انچارج جی ایم سومرو اور ضلع اسٹور انچارج توحید سومرو سرکاری ادویات کی مبینہ طور پر نجی اسٹورز پر فروخت میں ملوث ہیں، جبکہ ڈی ایچ او اور آفس سپرنٹنڈنٹ کی سرپرستی کے بغیر یہ کرپشن ممکن نہیں۔
    گمشدہ اور مبینہ طور پر بازار میں فروخت ہونے والی ادویات میں شامل ہیں:
    سیفٹریاکسون،میروپینم،وینکومائسن،انسولین،اینوکساپیرن،اومیپرازول،پیراسیٹامول انفیوژن،ہماکسل،انسولین 70/30،اسپیرٹ،پائیوڈین،وٹامن ڈی انجیکشن،پیناڈول سیرپ،سیفٹو انجیکشن.شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر صحت، ڈپٹی کمشنر کشمور اور متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ڈی ایچ او، آفس سپرنٹنڈنٹ، تعلقہ اسٹور انچارج جی ایم سومرو اور ضلع اسٹور انچارج توحید سومرو سمیت تمام ملوث افراد کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جا سکے اور ہسپتال کو لٹیروں کے قبضے سے آزاد کرایا جا سکے۔

  • چاندی کی قیمت میں اضافہ،سونا سستا

    چاندی کی قیمت میں اضافہ،سونا سستا

    عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 614 ڈالر کی سطح پر آگئی مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بھی 200 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام سونا 172 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 14 ہزار 747 روپے پر پہنچ گیا۔

    دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 193 روپے بڑھ کر 8 ہزار 14 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 165 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 870 روپے ہوگئی۔

  • ایران  کا  امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ کے امکان کا عندیہ

    ایران کا امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ کے امکان کا عندیہ

    ایران کی مسلح افواج کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد جعفر اسدی نے امریکا کے ساتھ دوبارہ جنگ کے امکان کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔

    ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سینئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد جعفر اسدی نے ہفتے کے روز ایک ٹی وی انٹرویو میں خطے کی حالیہ صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ جنگ کا امکان موجود ہے ماضی گواہ ہے کہ امریکا کسی بھی معاہدے، وعدے یا بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری نہیں کرتا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اگر امریکا کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی کی گئی تو ایران کی مسلح افواج پوری طاقت کے ساتھ اس کا مقابلہ کریں گی،کہ ملک کی دفاعی تیاری مکمل ہے اور دشمن کی کسی بھی ممکنہ کارروائی کا فیصلہ کُن اور سخت جواب دیا جائے گادشمن کی سازشوں کے باوجود ریاست کے تمام ستون ایرانی قیادت کی ہدایات کے مطابق مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

    یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پیشکش کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے مطمئن نہیں ہیں، انہو ں نے کہا کہ ایران کی قیادت کے اندر شدید اختلافات کے باعث مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق تہران نے اپنی نئی مذاکراتی تجویز جمعرات کو ثالث ملک پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچائی، تاہم اس کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

    دوسری جانب امریکی حکام نے بھی ایرانی تجویز کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم رپورٹس کے مطابق امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے ایسی ترامیم پیش کی ہیں جن کے تحت ایران کے جوہری پروگرام کو دوبارہ مذاکرات کا حصہ بنایا گیا ہے ان مطالبات میں یہ بھی شامل ہے کہ ایران بمباری سے متاثرہ جوہری تنصیبات سے افزودہ یورینیم منتقل نہ کرے اور نہ ہی وہاں سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے۔

    دوسری جانب سفارتی محاذ پر پاکستان کی امن کوششوں میں ایک بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، ایران نے مذاکرات کے لیے اپنی نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھجوا دی ہیں تاہم صدر ٹرمپ نے فی الحال ایرانی تجاویز پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قیادت کو زیادہ مناسب تجاویز پیش کرنی چاہئیں۔

  • عوام ملک کی  تعمیرِ نو ، ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں،ایرانی سپریم لیڈر

    عوام ملک کی تعمیرِ نو ، ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں،ایرانی سپریم لیڈر

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے عوام سے ملک کی تعمیرِ نو میں بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ نقصانات کے ازالے اور روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے قومی سطح پر مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

    پریس ٹی وی کے مطابق اسلامی جمہوریہ یوم اور قومی یومِ فطرت کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ عوام ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے زور دیا کہ حالیہ حالات میں تعمیرِ نو اور نقصانات کے ازالے کے لیے اجتماعی کاوشیں انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔

    سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ’’ناپاک اور بے رحم امریکی اور صیہونی دشمن‘‘ کی کارروائیاں جاری ہیں، ان حملوں نے نہ صرف ملک کے بنیادی ڈھانچے بلکہ قدرتی اور ماحولیاتی مقامات کو بھی نقصان پہنچایا ہے ایران کے روشن مستقبل کی تعمیر اور ملکی ترقی کو وسعت دینے کے لیے ہر ممکن کوشش ضروری ہے، اور اس مقصد کے حصول میں عوام کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

    آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے نوجوان متاثرین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "بچوں کو شہید کرنے والے، شیطانی امریکی اور صیہونی جنونوں نے سکول کے جوان پودے کو بے دردی سے شہید کر دیا قائد نے ملک بھر کے شہروں اور دیہاتوں کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ یوم فطرت سے لے کر موسم بہار کے اختتام تک شجر کاری کی مربوط کوششوں میں حصہ لیں۔

    "اس کے باوجود ایرانی قوم، تمام شہداء، خاص طور پر جاری جنگ کے شہداء کی تعظیم میں، اپنی سرزمین پر امید کا پودا لگا رہی ہے، تاکہ ان میں سے ہر ایک پودا، آنے والے سالوں میں، ایک بابرکت اور پھل دار درخت بن جائے۔”

    واضح رہے کہ ایران میں یکم اپریل کو یومِ اسلامی جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، جو کہ 1979 کے ریفرنڈم کے طور پر منایا جاتا ہے جس نے اسلامی جمہوریہ قائم کیا اور امریکہ کی حمایت یافتہ پہلوی بادشاہت کا خاتمہ کیا۔ سالانہ طور پر، یہ موقع قومی یوم فطرت سے بھی مطابقت رکھتا ہے جو نوروز کی تعطیلات کے اختتام کو ظاہر کرتا ہے، یہ 13 دن کا دورانیہ ہے جو فارسی نئے سال کے آغاز کے بعد ہوتا ہے۔

  • ٹرمپ نے ایران کے خلاف دو بڑے زمینی آپریشنز کی منصوبہ بندی کی ہے،امریکی میڈیا

    ٹرمپ نے ایران کے خلاف دو بڑے زمینی آپریشنز کی منصوبہ بندی کی ہے،امریکی میڈیا

    امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کی آڑ میں الجھا کر ایران پر زمینی حملوں کا منصوبہ بنا لیا ہے جبکہ ہزاروں امریکی فوجی پہلے ہی خطے میں پہنچ چکے ہیں۔

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف دو بڑے زمینی آپریشنز کی منصوبہ بندی کی ہے پہلا آپریشن ایران کے اہم تیل بردار مرکز خارگ جزیرے پر قبضے کے لیے ہوگا جبکہ دوسرا آپریشن افزودہ یورینیم حاصل کرنے کے مقصد سے کیا جائے گا, امریکا پہلے ہی ساڑ ھے تین ہزار میرینز اور نیول اہلکار خطے میں تعینات کرچکا ہے، جبکہ آئندہ ہفتوں میں مزید ساڑھے تین ہزار فوجیوں کی آمد متوقع ہے، جس سے خطے میں امریکی فوجی موجودگی مزید بڑھ جائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ مکمل حملے سے کم درجے کا ہے، تاہم اس کے دوران امریکی اہلکاروں کو ایرانی ڈرونز، میزائلوں، زمینی فائرنگ اور بارودی سرنگوں جیسے خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے, وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ پینٹاگون کا کام مختلف آپشنز تیار کرنا ہے تاکہ صدر کو فیصلے کے لیے مکمل اختیارات حاصل ہوں، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ صدر ٹرمپ نے کوئی حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق خارگ جزیرے پر قبضہ ایران کے لیے شدید معاشی دھچکا ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ یہ جزیرہ ایران کی تیل برآمدات کا ایک بڑا مرکز ہے اس کے ساتھ ساتھ اس اقدام سے ایران کے فوجی آپریشنز کے لیے دستیاب مالی وسائل بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

    دوسری جانب صدر ٹرمپ کے قریبی حلقوں نے انہیں خبردار کیا ہے کہ ایرانی سرزمین پر قدم رکھنا ایک نہایت خطرناک اور پیچیدہ مشن ہوگا،ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے کسی بھی آپریشن سے نہ تو ایران کی حکومت گرے گی اور نہ ہی آبنائے ہرمز کھلنے کی ضمانت دی جاسکتی ہے اگر امریکا نے زمینی کارروائی کی تو یہ جنگ جلد ختم ہونے کے بجائے طویل ہوسکتی ہے اور اسے ہفتوں میں سمیٹنا ممکن نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن بظاہر مذاکرات کی بات کرتا ہے لیکن خفیہ طور پر زمینی حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج امریکی فوجیوں کے انتظار میں ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گ ایران کی عسکری تیاری مکمل ہے، میزائل نظام فعال ہے اور دشمن کی کمزوریوں سے بخوبی آگاہ ہیں، تاہم یہ واضح نہیں کہ ان کا بیان ابراہ راست واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے ردعمل میں دیا گیا یا نہیں۔

  • ٹرمپ اور نیتن یاہو کو   جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی کی سزا ہوسکتی ہے،امریکی ماہر سیاسیات

    ٹرمپ اور نیتن یاہو کو جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی کی سزا ہوسکتی ہے،امریکی ماہر سیاسیات

    امریکی سیاسیات کے ماہر اور بین القوامی تعلقات کے اسکالر جان میئر شائمر نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو جنگی جرائم کے الزام میں پھانسی کی سزا ہوسکتی ہے۔

    میئر شا ئمر نے ایک سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں کہا کہ اگر نیورمبرگ ٹرائلز ہوتے اور اسرائیلی و امریکی رہنماؤں کو عدالت میں پیش کیا جاتا، تو صدر ٹرمپ، نیتن یاہو اور ان کے کئی مشیران کو پھانسی دی جاتی، نیورمبرگ ٹرائلز میں سابقہ نازی جرمن رہنماؤں کو نسل کشی اور جارحانہ جنگ کے الزامات پر سزائیں دی گئی تھیں،امریکا اور اسرائیل نے ایران پر بلاوجہ دو حملے کیے، جن میں جون 2025 کا حملہ اور موجودہ جارحانہ کارروائی شامل ہے، اور اس میں ایران کے کسی فو جی اقدام کو جواز نہیں بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل نے غیر قانونی طریقے سے رہنماؤں کو قتل کیا اور غزہ کی پٹی میں نسل کشی کی جنگ بھی لڑی۔

    28 فروری سے شروع ہونے والی امریکی و اسرائیلی جارحیت میں اعلیٰ ایرانی افسران اور کمانڈرز کو نشانہ بنایا گیا ان دشمنانہ کارروائیوں میں ایران کی توانائی کی تنصیبات، شہری بنیادی ڈھانچے، اسکولز، اسپتالوں اور ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے سیکڑوں عام شہری ہلاک ہوئے ایران کی مسلح افواج نے اس کے جواب میں اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں اور خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں اور اثاثوں کو نشانہ بناتے ہوئے تقریبا روزانہ میزائل اور ڈرون آپریشنز کیے۔