Baaghi TV

Blog

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں  کمی

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی گراوٹ کے باعث پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے-

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 71 ڈالر کی نمایاں کمی کے بعد 4642 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے، اس عالمی مندی کی وجہ سے پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7100 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے کا ہو گیا ہے 10 گرام سونے کی قیمت 6087 روپے کی واضح کمی کے بعد اب 10 گرام سونا 4 لاکھ 17 ہزار 491 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

    اس اچانک تبدیلی کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وہ حالیہ خطاب ہے جس میں انہوں نے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے اور اگلے دو سے تین ہفتوں میں مزید شدید حملوں کا اعلان کیا ہے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے بیان نے مارکیٹ میں موجود اس امید کو ختم کر دیا ہے کہ شاید جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔

  • چوہنگ میں نویں جماعت کی طالبہ پر سفاکانہ تیزاب گردی کا واقعہ،مرکزی ملزم ہلاک

    چوہنگ میں نویں جماعت کی طالبہ پر سفاکانہ تیزاب گردی کا واقعہ،مرکزی ملزم ہلاک

    چوہنگ میں نویں جماعت کی طالبہ پر سفاکانہ تیزاب گردی کا واقعہ،مرکزی ملزم ہلاک ہو گیا

    اکیڈمی سے گھر لوٹتی طالبہ پر اچانک حملہ، ملزمان تیزاب پھینک کر فرار ہوئے،چہرہ، سر اور کندھے جھلس متاثر ہوئے، متاثرہ بچی کا ہسپتال میں علاج جاری ہے،رشتہ نہ دینے کی رنجش پر، ملزمان نے معصوم طالبہ کو نشانہ بنایا،تھانہ چوہنگ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ 1630/26 درج کیا مڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی صدر کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا. ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق شہر بھر میں ناکہ بندی، ملزمان کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں. گرین ٹاؤن میں پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا. ملزمان کی پولیس پر اندھا دھند فائرنگ، پولیس گاڑی بھی گولیوں کی زد میں آئی،پولیس کی بروقت کارروائی، تعاقب کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا. اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی. دوسرا ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار، گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں، زخمی ملزم ساجد کو علاج کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جان برنہ ہو سکا ،واقعہ کا تھانہ گرین ٹاؤن میں مقدمہ نمبر 1217/26 درج کر لیا گیا ،تھانہ گرین ٹاؤن نے اقدام قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا.

  • شراب کیوں نہیں دی، مہمانوں  کا دلہا دلہن پر حملہ

    شراب کیوں نہیں دی، مہمانوں کا دلہا دلہن پر حملہ

    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار میں شادی کی ایک خوشیوں بھری تقریب اس وقت ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہوگئی جب مہمانوں کو شراب پیش نہ کرنے پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور دلہا، دلہن سمیت اہلِ خانہ پر حملہ کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی رات پٹائی گاؤں میں پیش آیا، جو ارون تھانے کی حدود میں آتا ہے۔ حملہ آوروں نے نہ صرف تشدد کیا بلکہ گھر سے نقدی اور سامان بھی لوٹنے کا الزام ہے۔سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منیش یادو نے میڈیا کو بتایا کہ مقامی رہائشی مہیش جاٹو کی شادی جاری تھی جب مہمانوں نے تقریب میں شراب فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ دلہا کی جانب سے انکار پر معاملہ تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گیا۔دلہا کی والدہ شیلا نے بتایا کہ دلہن کے گھر پہنچنے کے بعد شادی کی رسومات جاری تھیں کہ اسی دوران کچھ افراد آئے اور ان کے بیٹے سے شراب کے لیے پیسے مانگنے لگے۔ انکار پر انہوں نے خاندان کے افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔شیلا کے مطابق جب انہوں نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو حملہ آوروں نے انہیں، ان کے شوہر، دلہا اور دلہن کو بھی مارا پیٹا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

  • تہران میں صدی پرانا طبی مرکز حملے کا نشانہ

    تہران میں صدی پرانا طبی مرکز حملے کا نشانہ

    تہران: ایران کے دارالحکومت میں واقع ایک صدی پرانے اور اہم طبی و تحقیقی ادارے پر امریکی و اسرائیلی حملے کی خبر سامنے آئی ہے،

    ایرانی وزارتِ صحت کے ترجمان حسین کرمانپور نے تصدیق کی ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے قدیم ترین اور نمایاں صحت و تحقیقی مراکز میں شمار ہونے والے پاسچر انسٹی ٹیوٹ آف ایران کو نشانہ بنایا گیا۔ اس ادارے کو عالمی صحت کے شعبے میں ایک مضبوط ستون سمجھا جاتا ہے۔ترجمان کے مطابق، “پاسچر انسٹی ٹیوٹ آف ایران پر حملہ عالمی صحت کی سلامتی پر براہِ راست حملہ ہے۔ یہ ادارہ نہ صرف ایران بلکہ بین الاقوامی سطح پر بیماریوں کی تحقیق اور روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ انٹرنیشنل پاسچر نیٹ ورک کا رکن ہے اور ایک صدی سے زائد عرصے سے طبی تحقیق، ویکسین سازی اور عوامی صحت کے فروغ میں سرگرم ہے۔

    حسین کرمانپور نے عالمی اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس اس حملے کی مذمت کریں، نقصانات کا جائزہ لیں اور بحالی کے عمل میں تعاون فراہم کریں۔واقعے کے بعد سوشل میڈیا اور سرکاری ذرائع پر جاری تصاویر میں عمارت کے مختلف حصوں کو شدید نقصان پہنچنے کے آثار دکھائے گئے ہیں، تاہم جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ماہرین کے مطابق ایسے حساس طبی مراکز پر حملے نہ صرف ایک ملک بلکہ عالمی صحت کے نظام کے لیے بھی سنگین خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب دنیا مختلف بیماریوں اور صحت کے چیلنجز سے نمٹ رہی ہے۔

  • ایران میں سپورٹس ہال پر امریکی میزائل حملے میں 21 شہری شہید

    ایران میں سپورٹس ہال پر امریکی میزائل حملے میں 21 شہری شہید

    ایران میں ایک اسپورٹس ہال پر امریکی میزائل حملے میں 21 شہری شہید ہوگئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے افراد میں نوعمر بھی شامل ہیں ایرانی حکومت نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے "قابل نفرت جنگی جرم” قرار دیا ہے وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ حملہ صوبہ فارس کے شہر لامرد میں اسپورٹس ہال پر ہوا امریکا کے نئے پریسجن اسٹرائیک میزائل نے معصوم نوجوانوں سے بھرے ایک پرہجوم اسپورٹس ہال کو نشانہ بنایا اس حملے میں 21 نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مارے گئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل اپنے ہدف سے اوپر پھٹتا ہے جس سے ہزاروں مہلک ٹکڑوں (ٹنگسٹن پیلٹس) منتشر ہوتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ انسانی جانی نقصان ہو سکے۔ بقائی نے امریکا پر جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے اور اس حملے کو قابل نفرت جنگی جرم قرار دیا ہے-

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام  کی رقم میں 5000 روپے کا اضافے کا فیصلہ

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں 5000 روپے کا اضافے کا فیصلہ

    حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی رقم جنوری 2027 سے 14,500 روپے سے بڑھا کر 19,500 روپے کر دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے بتایا کہ مالی سال 2026 کے اختتام تک مزید 2 لاکھ خاندان پروگرام میں شامل ہوں گے، جس سے مجموعی طور پر مستفید گھرانوں کی تعداد 1 کروڑ 2 لاکھ تک پہنچ جائے گی آئی ایم ایف کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہ دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جس پر حکومت نے اپنی مالی پوزیشن کے مطابق صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بجٹ سے پسماندہ طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کریں۔

    ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مطابق ہوں گی، جبکہ گزشتہ ماہ تقریباً ساڑھے 3 ارب روپے اضافی لیوی اکٹھی کی گئی ملک بھر میں پٹرول کی کھپت تقریباً 24 فیصد بڑھ گئی کسانوں کو تحفظ دینے کے لیے فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ مالی سال کھاد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) نہیں لگائی جائے گی۔

    بی آئی ایس پی کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جنوری 2027 سے پروگرام کے تحت ہر خاندان کو 19,500 روپے دیے جائیں گے، جبکہ مالی سال 2026 کے اختتام تک مزید 2 لاکھ خاندان شامل کیے جائیں گے حکومت نے آئی ایم ایف کو تحریری طور پر یقین دہانی بھی کرائی ہے کہ پروگرام کے تحت مستفید ہونے والے گھرانوں کی تعداد بڑھتی رہے گی یہ اقدام پسماندہ طبقے کی مالی مدد اور سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

  • ننکانہ صاحب: اقلیتی برادری میں گرانٹس کی شفاف تقسیم، 318 مستحق افراد میں چیکس تقسیم

    ننکانہ صاحب: اقلیتی برادری میں گرانٹس کی شفاف تقسیم، 318 مستحق افراد میں چیکس تقسیم

    ننکانہ صاحب میں حکومت پنجاب کی جانب سے اقلیتی برادری کے لیے خصوصی گرانٹس کے تحت 318 مستحق مرد و خواتین میں چیکس تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ، ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق امداد سے 21 ہندو، 198 مسیحی اور 99 سکھ شہری مستفید ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام شہریوں کو برابر حقوق دیتا ہے اور حکومت پنجاب اقلیتوں کے تحفظ اور مذہبی آزادی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ مستحق اقلیتی خاندانوں میں میرٹ کی بنیاد پر مینارٹی کارڈ تقسیم کیے گئے، جس میں کسی قسم کی سیاسی سفارش کو ختم کر دیا گیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ کرسمس، ویساکھی، دیوالی اور ایسٹر جیسے تہواروں پر خصوصی گرانٹس جاری کی گئی ہیں، جنہیں شفاف طریقے سے تقسیم کیا جا رہا ہے۔

    صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا حکومت کی ذمہ داری ہے، جبکہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اقلیتی امور کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 50 کروڑ سے بڑھا کر 10 ارب روپے کر دیا ہے۔

  • لیبیا کشتی حادثہ:ریڈ بک کا ایک اور انسانی اسمگلر گرفتار

    لیبیا کشتی حادثہ:ریڈ بک کا ایک اور انسانی اسمگلر گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں انتہائی مطلوب ریڈ بک کا ایک اور انسانی اسمگلر گرفتار کر لیا گیا۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے گجرانوالہ زون کے سرکل گجرات نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی جاری کردہ ریڈ بک کے سیریل نمبر 84 پر انسانی اسمگلر وقاص علی عرف وقاص بٹ گجرات سے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم شہریوں کو غیر قانونی سمندری راستوں کے ذریعے لیبیا سے بذریعہ کشتی یونان بھجواتا تھا، ملزم وقاص علی عرف وقاص بٹ 4 مقدمات میں مطلوب تھا۔

    ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق سال 2023 میں ملزم نے 4 شہریوں سے فی کس 30 لاکھ روپے کے حساب سے مجموعی طور 1کروڑ 20 لاکھ روپے ہتھیائے جن میں سے ایک شہری کشتی ڈوبنے پر زندگی کی بازی ہار گیاایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل گجرات نے گجرات کے نواحی علاقے ماجرہ شمالی سے ملزم کو گرفتار کیا گرفتار ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگیا تھا جس کو گرفتار کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے۔

    ڈائریکٹر محمد بن اشرف کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کوئی رعائت نہیں۔

  • کراچی بندرگاہ پر پھنسے پرانے کنٹینرز ہٹانے کے لیے 30 دن کی مہلت

    کراچی بندرگاہ پر پھنسے پرانے کنٹینرز ہٹانے کے لیے 30 دن کی مہلت

    کراچی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے پرانے کنٹینرز ہٹانے کے لیے 30 دن کی مہلت دے دی گئی۔

    وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیرصدارت کراچی بندر گاہ پر پھنسے پرانے کنٹینرز سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر بندرگاہوں پر ٹرانس شپمنٹ کارگو میں اضافہ ہوا ہے بندرگاہوں پر رش کم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی ناگزیر قرار ہے۔

    انہوں نے کنٹینرز کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کے پی ٹی اور ٹرمینل آپریٹرز سے شفٹنگ پلان بھی طلب کرلیا کہا کہ آف ڈاک ٹرمینلز پر کارگو منتقلی کے لیے واضح کمرشل میکنزم بنائیں گے انہوں نے آف ڈاک سہولیات اور ٹرانس شپمنٹ کارگو کا مکمل ریکارڈ رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی، جنید انوار چوہدری نے کہا کہ اضافی سامان، لکڑی کے پیلیٹس اور غیر استعمال شدہ آلات جلد ہٹائے جائیں ان اقدامات سے بندرگاہوں پر رش کم، تجارت میں آسانی اور لاجسٹکس نظام بہتر ہوگا۔

  • ننکانہ صاحب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف کریک ڈاؤن، بلا نقشہ تعمیرات مسمار

    ننکانہ صاحب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف کریک ڈاؤن، بلا نقشہ تعمیرات مسمار

    ننکانہ صاحب حکومتی احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ننکانہ صاحب ڈپٹی کمشنر راؤ تسلیم اختر کی زیر نگرانی چیف افیسر عامر اختر بٹ ضلع کونسل کی ھدایت پر ننکانہ صاحب بلڈنگ انفورسمنٹ ونگ کا غیر قانونی بلا نقشہ منظوری ہاؤسنگ سکیمز کے خلاف کریک ڈاؤن
    تفصیلات کے مطابق چک نمبر 51 ار بی اضافی ابادی چوہدری جمیل گجراضافی ابادی عمر فاروق جمرہ روڈ شاہکوٹ 51 ار بی متعدد نوٹس جاری کرنے کے بعد عدم تعمیل کی صورت میں موقع پرقانونی کاروائی کرتے ہوئے زیر تعمیر آفس کے بلڈنگ سڑکات اور سیوریج وغیرہ گرا دیے گئے مزید یہ کہ حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا اور زرعی زمین پر بے تحاشہ رائشی سکیمز بنا کر سادہ لو عوام کو ترقیاتی کاموں کا جھانسا دے کر سبز باغ دکھا کر چاندی کرنے میں مگن ہیں. متعلقہ محکمہ یا اتھارٹی سے منظوری نہ لینے کی بنا پر مزید غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز کے مالکان اور ڈیویلپرز کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ایف ائی ار کا اندراج کروایا جائے گالہذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ کسی بھی ہاؤسنگ سکیم میں سرمایہ داری کرنے سے پہلے متعلقہ لوکل گورنمنٹ یا اتھارٹی سے ہاؤسنگ سکیم کی منظوری کے متعلق واضح کر لیں تاکہ اپ کا قیمتی سرمایہ ضائع ہونے سے بچ سکے.