Baaghi TV

Blog

  • اماراتی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

    اماراتی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

    اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتحال پر گفتگو میں فوجی کشیدگی فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا اماراتی صدر اور سعودی ولی عہد نے ایرانی حملوں کو عرب خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کیخلاف ورزی قرار دیا،انہوں نے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ مکالمے اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دینے پر زور دیا۔

    دربار بابا بلہے شاہ کے مزار کے قریب گندگی کے ڈھیر ،انتظامیہ بے خبر

    ایران کا اسرائیل پر پہلی بار سجیل میزائل سے حملہ

    ہمت ہے تو ٹرمپ امریکی بحریہ کو خلیج فارس بھیجیں،پاسداران انقلاب

  • دربار بابا بلہے شاہ کے مزار کے قریب گندگی کے ڈھیر ،انتظامیہ بے خبر

    دربار بابا بلہے شاہ کے مزار کے قریب گندگی کے ڈھیر ،انتظامیہ بے خبر

    قصور
    ریلوے روڈ، گھیڑ کھوں لنڈا بازار چوک میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی کھلم کھلا خلاف ورزی سامنے آ گئی حضرت بابا بلھے شاہؒ کے دربار سے چند گز کے فاصلے پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس کے باعث شہریوں اور دور دراز سے آنے والے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
    مقامی دکانداروں اور رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کئی دن گزرنے کے باوجود صفائی عملہ موقع پر نہیں پہنچا، نالیاں بند ہیں اور تعفن پھیل رہا ہے، جس سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے
    زائرین نے شکایت کی ہے کہ دربار کے قریب ایسی صورتحال انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور میونسپل کارپوریشن سے فوری نوٹس لینے اور ہنگامی بنیادوں پر صفائی کروانے کا مطالبہ کیا ہے
    تاحال متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی مؤثر اقدام سامنے نہیں آیا جس پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے

  • ایران کا اسرائیل پر پہلی بار سجیل میزائل سے حملہ

    ایران کا اسرائیل پر پہلی بار سجیل میزائل سے حملہ

    ایران کی اسرائیل کے خلاف آپریشن وعدہ صادق کی 54ویں لہر، جس میں ایران کی مسلح افواج کی جانب سے پہلی مرتبہ طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے طاقتور ’سجیل اسٹریٹجک بیلسٹک میزائل‘ کو عملی طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ حملے کی 54 ویں لہر کا نام ’یازہرہ‘ رکھا گیا ہے، خطے میں دشمن کے اہداف کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، پہلی بار سجیل میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے –

    ایرانی میزائل سجیل ٹھوس ایندھن سے چلنے والا میزائل ہے جسے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران کے خلاف شروع کی گئی جارحانہ جنگ کے بعد پہلی بار استعمال کیا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا کہ اس میزائل کے ذریعے اسرائیلی حکومت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

    ہمت ہے تو ٹرمپ امریکی بحریہ کو خلیج فارس بھیجیں،پاسداران انقلاب

    ایرانی میڈیا کے مطابق سجیل کی اصطلاح قرآن مجید کی سورۃ الفیل میں بیان ہونے والے واقعے کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے، جہاں سجیل کے پتھروں کے ذریعے حملہ آور دشمن کو تباہ کیے جانے کا ذکر ملتا ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق سجیل کے معنی ایک پتھر کے بتائے جاتے ہیں یہ ایک سالڈ فیول بیلسٹک میزائل ہے جس کی اندازاً مار کرنے کی حد 2 ہزار سے دو ہزار 500 کلومیٹر (1,240 سے 1,550 میل) تک ہےجبکہ اس کی رفتار (ماخ 13) سے بھی زیادہ یعنی آواز کی رفتار سے 13 گنا تیز بتائی جاتی ہے اس کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اسے نسبتاً کم وقت میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔

    آبنائے ہرمز معاملہ: ٹرمپ کی اتحادیوں کو دھمکی

    جریدے دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق یہ میزائل مصر تک کے ممالک، سوڈان کے بعض حصوں، یوکرین کے بیشتر علاقوں، جنوبی روس کے کچھ حصوں، مغربی چین کے ایک حصے، بھارت اور بحیرۂ ہند و بحیرۂ روم کے وسیع علاقوں تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • ہمت ہے تو  ٹرمپ امریکی بحریہ کو خلیج فارس بھیجیں،پاسداران انقلاب

    ہمت ہے تو ٹرمپ امریکی بحریہ کو خلیج فارس بھیجیں،پاسداران انقلاب

    ایرانی پاسداران انقلاب نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کہتے ہیں ایرانی بحریہ تباہ کردی، ایسا ہے تو ہمت کریں تو امریکی بحریہ کو خلیج فارس بھیج دیں-

    ترجمان پاسداران جنرل علی محمد نے کہا کہ ابھی تک ایران وہ میزائل استعمال کر رہا ہے جو اس نے دس سال پہلے تیار کیے تھے ابھی ایران نے وہ میزائل استعمال نہیں کیے جو اس نے جون 2025 کے بعد تیار کیے تھے۔

    پاسداران انقلاب ایران کے ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے تو کہا تھا کہ امریکا نے ایرانی بحریہ تباہ کر دی ہے اگر ایسا ہی ہے تو پھر ہمت کریں اور خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں۔

    آبنائے ہرمز معاملہ: ٹرمپ کی اتحادیوں کو دھمکی

    قبل ازیں پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ اگر بچوں کا قاتل نیتن یاہو زندہ ہے تو اس کا پیچھا جاری رکھیں گے اور اسے پوری قوت سے قتل کریں گے-

    ادھر امریکی اور ایرانی طیاروں نے ایرانی شہر اصفہان اور شیراز کو میزائلوں اور بموں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 افراد شہید ہوئے، امریکی اور اسرائیلی میزائلوں حملوں سے ایران کے خلائی ریسرچ مرکز کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

    دوسری جانب 28 فروری سے اب تک ایران پر ہونے والے حملوں سے شہدا کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے۔

    یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ملازمین کےپاس 40 لاکھ کہاں سے آئے؟دفترِ خارجہ نے تحقیقات شروع کر دیں

  • آبنائے ہرمز  معاملہ: ٹرمپ کی اتحادیوں کو دھمکی

    آبنائے ہرمز معاملہ: ٹرمپ کی اتحادیوں کو دھمکی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا کے اتحادی آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد فراہم نہیں کرتے تو نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کو مستقبل میں بہت خراب صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر اتحادی ممالک آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے تعاون نہیں کرتے تو نیٹو کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، امریکی صدر نے یہ بھی عندیہ دیا کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی اپنی متوقع ملاقات کو مؤخر بھی کر سکتے ہیں، وہ بیجنگ پر دباؤ ڈال رہے ہیں تاکہ چین اس اہم آبی گزرگاہ کو کھلوانے میں کردار ادا کرے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپ اور چین خلیج فارس سے آنے والے تیل پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں، جبکہ امریکا کا انحصار اس خطے کے تیل پر نسبتاً کم ہے جو ممالک اس آبی راستے سے فائدہ اٹھاتے ہیں، ان کے لیے یہ مناسب ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے میں کردار ادا کریں کہ وہاں کوئی خراب صورتحال پیدا نہ ہو۔

    آبنائے ہرمز معاملہ: ٹرمپ کی اتحادیوں کو دھمکی

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ بالکل مناسب ہے کہ وہ لوگ جو اس آبنائے سے فائدہ اٹھاتے ہیں اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کریں کہ وہاں کچھ بھی برا نہ ہو اگر اس معاملے پر مثبت ردعمل سامنے نہیں آتا یا منفی جواب دیا جاتا ہے تو اس کے نتیجے میں نیٹو کے مستقبل پر انتہائی منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا کی مجموعی تیل سپلائی کا تقریباً پانچواں حصہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے تاہم ایران کی جانب سے اس آبی راستے سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلان کے بعد یہ گزرگاہ عملاً بند ہو گئی ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہےتیل کی قیمت جو پہلے تقریباً 65 ڈالر فی بیرل تھی، وہ بڑھ کر 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

    یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ملازمین کےپاس 40 لاکھ کہاں سے آئے؟دفترِ خارجہ نے تحقیقات شروع کر دیں

    آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب توانائی بحران مزید شدید ہونے کا امکان ہے امریکی اخبار کے مطابق آئل انڈسٹری نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏توانائی کا بحران مزید بگڑنے کا امکان ہے تیل کمپنیوں کے مطابق آبنائے ہرمزکی بندش کے سبب توانائی بحران مزید شدید ہوسکتا ہے، آبنائے ہرمز کی بندش عالمی تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے۔

  • ایران میں اسرائیل سے مبینہ روابط پر 18 افراد گرفتار

    ایران میں اسرائیل سے مبینہ روابط پر 18 افراد گرفتار

    ایران نے اسرائیل سے مبینہ تعلق رکھنے والے میڈیا چینل سے روابط کے الزام میں 18 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    قطر کی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق ایران کے حکام نے اسرائیل سے مبینہ روابط رکھنے والے سیٹلائٹ نیوز چینل ایران انٹرنیشنل کے لیے کام کرنے کے الزام میں 18 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، زیر حراست افراد پر حساس معلومات اور تصاویر فراہم کرنے کا الزام ہے۔

    سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی وزارتِ انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں نشانہ بننے والی جگہوں کی تصاویر اور امدادی ٹیموں کے مقامات کی معلومات مذکورہ چینل کو فراہم کیں، اس معاملے میں کم از کم 21 دیگر افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ملازمین کےپاس 40 لاکھ کہاں سے آئے؟دفترِ خارجہ نے تحقیقات شروع کر دیں

    افغان فورسز کاباجوڑ میں سول آبادی پر گولہ باری، چار بھائی شہید، ایک شخص شدید زخمی

    اس سے قبل ایرانی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک کے دشمنوں کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں کم از کم 500 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے دوران ایران میں ہونے والی ان گرفتاریوں کی لہر پر تشویش پائی جا رہی ہے۔

    امریکی صدر کا ایران پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے جھوٹ پھیلانے کا الزام

    بغداد ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ، پانچ افراد زخمی

  • یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ملازمین کےپاس 40 لاکھ کہاں سے آئے؟دفترِ خارجہ نے تحقیقات شروع کر دیں

    یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ملازمین کےپاس 40 لاکھ کہاں سے آئے؟دفترِ خارجہ نے تحقیقات شروع کر دیں

    دفترِ خارجہ نے گجرات میں تعینات اپنے دو یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ملازمین کے گھر سے 40 لاکھ روپے چوری ہونے کے واقعے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    پولیس کے مطابق امیر شوکت اور عرفان احمد نے سول لائنز تھانے میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 12 مارچ کو جٹّوواکل کے علاقے میں واقع ان کے مشترکہ کرائے کے گھر سے نامعلوم افراد 40 لاکھ روپے نقد چوری کر کے فرار ہوگئے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک سرکاری مراسلے میں دونوں ملازمین سے اس رقم کے ذرائع کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی ہے مراسلے کے مطابق چونکہ دونوں کم از کم اجرت پر ملازم ہیں، اس لیے ان سے پوچھا گیا ہے کہ انہوں نے اتنی بڑی رقم کیسے جمع کی، دو نوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 16 مارچ تک 3 روز کے اندر تحریری جواب جمع کرائیں۔

    ڈرون حملہ، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک ایندھن کے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی

    ذرائع کے مطابق شکایت کنندہ امیر شوکت کو اسسٹنٹ پروٹوکول افسر کے اختیارات دیے گئے تھے جس کے تحت وہ شہریوں کے بیرونِ ملک استعمال کے لیے دستاویزات کی تصدیق اور دستخط کر سکتا تھا بتایا جاتا ہے کہ گجرات میں دفترِ خارجہ کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول ہفتے میں صرف دو دن دفتر آتے تھے اور بیشتر دفتری امور امیر شوکت ہی انجام دیتا تھا۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دفتر کے بعض اہلکاروں اور ایجنٹ مافیا کے درمیان مبینہ بدعنوانی کی شکایات پہلے بھی سامنے آتی رہی ہیں، تاہم اس پر کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی گئی حالیہ مہینوں میں اسپین کی جانب سے یکم اپریل سے غیر قانونی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کے اعلان کے بعد تصدیق شدہ د ستاویزات (اپوسٹیل) کے حصول کے لیے درخواستوں میں اضافہ ہوا ہے۔

    امریکی صدر کا ایران پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے جھوٹ پھیلانے کا الزام

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض شہریوں کا الزام ہے کہ ایجنٹوں کے ذریعے فی اپوسٹیل تقریباً 21 ہزار اور دیگر دستاویزات کی تصدیق کے لیے 3 ہزار سے 5 ہزار روپے تک رشوت لی جا رہی ہے، جبکہ دفتر میں روزانہ 400 سے 500 اپوسٹیل درخواستیں نمٹائی جا رہی ہیں۔

  • ڈرون حملہ، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک ایندھن کے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی

    ڈرون حملہ، دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک ایندھن کے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی

    متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں پیر کی علی الصبح ایک ڈرون سے متعلق واقعے کے بعد دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہونے والے دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب ایندھن کے ایک ٹینک میں آگ لگ گئی، جس کے بعد سیکیورٹی ادارے فوری طور پر متحرک ہوگئے۔

    حکام کے مطابق واقعے کے بعد حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے ہنگامی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔دبئی میڈیا آفس کے مطابق حکام اس وقت اس آگ پر قابو پانے اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے کارروائی کر رہے ہیں جو ایک ڈرون سے متعلق واقعے کے نتیجے میں ہوائی اڈے کے قریب بھڑک اٹھی۔ بیان میں کہا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے شہریوں اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق حملے کے بعد ایئرپورٹ کے قریبی علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور آسمان پر دھوئیں کے بادل دیکھے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ایندھن ذخیرہ کرنے والے ٹینک کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

    یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اسرائیل اور امریکہ نے مشترکہ طور پر ایران پر حملے کیے تھے، جس کے بعد خطے میں فوجی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر بھی مارے جا چکے ہیں،اس کے جواب میں ایران نے مبینہ طور پر ڈرون اور میزائل حملے کرتے ہوئے خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جس کے باعث پورے مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

  • افغان فورسز کاباجوڑ میں سول آبادی پر گولہ باری، چار بھائی شہید، ایک شخص شدید زخمی

    افغان فورسز کاباجوڑ میں سول آبادی پر گولہ باری، چار بھائی شہید، ایک شخص شدید زخمی

    باجوڑ کی تحصیل سلارزئی، پاک۔افغان سرحدی علاقے لیٹی (تاری پشہ) میں افغان فورسز کی جانب سے مارٹر گولہ باری کے نتیجے میں چار افراد شہید جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا،

    مقامی ذرائع کے مطابق گولہ باری سرحد پار سے کی گئی اور ایک مارٹر گولہ ایک رہائشی مکان پر آ کر گرا، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود چار افراد موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ شامل ہیں، جو آپس میں سگے بھائی تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر گولے باجوڑ کے سرحدی علاقے سلارزئی اور گرد و نواح میں گرے، جس سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

    صدر باجوڑ پریس کلب حسبان اللہ کا کہنا ہے کہ آج باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں افغانستان کی جانب سے فائر کیا گیا ایک مارٹر گولہ ایک مقامی گھر پر آ گرا۔ اس المناک واقعے کے نتیجے میں چار بھائی شہید جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ہم اس بزدلانہ اور دردناک سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ہم حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس سانحے پر فوری طور پر اپنا مؤقف پیش کیا اور تعزیتی بیان جاری کیا۔ تاہم یہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ تعزیتی بیان سامنے نہیں آیا، جو نہ صرف قابلِ تشویش بلکہ باعثِ افسوس بھی ہے۔باجوڑ پریس کلب کی جانب سے ہم واضح طور پر یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی بہادر افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ افواجِ پاکستان ہمارے ان بے گناہ بھائیوں کے خون کا حساب ضرور لے گی اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد از جلد مکمل صحت یابی نصیب فرمائے۔ آمین۔

    شہید افراد کی نماز جنازہ میں سابق سینیٹر مولانا عبدالرشید نےجذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے بعض علماء کی طرف سے جاری کئے گئے جہادی فتوی کیوجہ سے آج معصوم لوگ شہید ہورہے ہیں

  • امریکی صدر   کا ایران پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے جھوٹ پھیلانے کا الزام

    امریکی صدر کا ایران پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے جھوٹ پھیلانے کا الزام

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران طویل عرصے سے میڈیا مینپولیشن اور جھوٹی معلومات پھیلانے میں ماہر ہے،

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران عسکری طور پر کمزور ہے مگر فیک نیوز میڈیا کو جھوٹی معلومات فراہم کرنے میں مہارت رکھتا ہے،ایران اے آئی کو نئی پروپیگنڈا اور ڈس انفارمیشن ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، سمندر میں امریکی جہازوں پر حملوں کے نام پر دکھائی جانے والی “کامی کازے بوٹس” جعلی ہیں، امریکی ری فیولنگ طیاروں کی تباہی سے متعلق رپورٹس غلط ہیں، تمام طیارے تقریباً مکمل طور پر سروس میں ہیں، آگ میں جلتے امریکی جہازوں اور عمارتوں کی تصاویر اے آئی سے بنائی گئی فیک نیوز ہیں، طیارہ بردار بحری جہاز USS Abraham Lincoln (CVN‑72) کے جلنے کی خبریں مکمل طور پر جھوٹ ہیں،ایران اور فیک نیوز میڈیا مل کر جھوٹی کہانیاں پھیلا رہے ہیں،جھوٹی معلومات پھیلانے والے میڈیا اداروں پر غداری کے الزامات لگنے چاہئیں،ایران میدان جنگ میں شکست کھا رہا ہے اور صرف اے آئی کے ذریعے پروپیگنڈا کی جنگ جیتنے کی کوشش کر رہا ہے، بائیں بازو کا میڈیا جان بوجھ کر جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے، امریکی میڈیا کی ساکھ کمزور ہو چکی ہے اور عوامی اعتماد کم ہے،حکومتی اہلکار Brendan Carr میڈیا اداروں کے لائسنس کا جائزہ لے رہے ہیں، کچھ میڈیا ادارے مفت امریکی ایئر ویوز استعمال کر کے جھوٹ پھیلا رہے ہیں